ہوم › سورتیں › سورہ المدثر
سورہ المدثر المدثر
56 آیات · مکی · ترتیب نزول 4
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ يَٰٓأَيُّهَا ٱلْمُدَّثِّرُ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اے کپڑا اوڑھنے والے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
قُمْ فَأَنذِرْ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi کھڑا ہوجا اور آگاه کردے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَرَبَّكَ فَكَبِّرْ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور اپنے رب ہی کی بڑائیاں بیان کر.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَثِيَابَكَ فَطَهِّرْ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اپنے کپڑوں کو پاک رکھا کر.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَٱلرُّجْزَ فَٱهْجُرْ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi ناپاکی کو چھوڑ دے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَلَا تَمْنُن تَسْتَكْثِرُ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور احسان کرکے زیاده لینے کی خواہش نہ کر.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَلِرَبِّكَ فَٱصْبِرْ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور اپنے رب کی راه میں صبر کر.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَإِذَا نُقِرَ فِى ٱلنَّاقُورِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi پس جب کہ صور میں پھونک ماری جائے گی.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَذَٰلِكَ يَوْمَئِذٍ يَوْمٌ عَسِيرٌ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi تو وه دن بڑا سخت دن ہوگا.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
عَلَى ٱلْكَٰفِرِينَ غَيْرُ يَسِيرٍ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi جو کافروں پر آسان نہ ہوگا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
ذَرْنِى وَمَنْ خَلَقْتُ وَحِيدًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi مجھے اور اسے چھوڑ دے جسے میں نے اکیلا پیدا کیا ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَجَعَلْتُ لَهُۥ مَالًا مَّمْدُودًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور اسے بہت سا مال دے رکھا ہے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَبَنِينَ شُهُودًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور حاضر باش فرزند بھی.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَمَهَّدتُّ لَهُۥ تَمْهِيدًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور میں نے اسے بہت کچھ کشادگی دے رکھی ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
ثُمَّ يَطْمَعُ أَنْ أَزِيدَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi پھر بھی اس کی چاہت ہے کہ میں اسے اور زیاده دوں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
كَلَّآ إِنَّهُۥ كَانَ لِـَٔايَٰتِنَا عَنِيدًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi نہیں نہیں، [1] وه ہماری آیتوں کا مخالف ہے.[2]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
سَأُرْهِقُهُۥ صَعُودًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi عنقریب میں اسے ایک سخت چڑھائی چڑھاؤں گا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِنَّهُۥ فَكَّرَ وَقَدَّرَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اس نے غور کرکے تجویز کی.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَقُتِلَ كَيْفَ قَدَّرَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اسے ہلاکت ہو کیسی (تجویز) سوچی؟
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
ثُمَّ قُتِلَ كَيْفَ قَدَّرَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi وه پھر غارت ہو کس طرح اندازه کیا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
ثُمَّ نَظَرَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اس نے پھر دیکھا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
ثُمَّ عَبَسَ وَبَسَرَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi پھر تیوری چڑھائی اور منھ بنایا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
ثُمَّ أَدْبَرَ وَٱسْتَكْبَرَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi پھر پیچھے ہٹ گیا اور غرور کیا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَقَالَ إِنْ هَٰذَآ إِلَّا سِحْرٌ يُؤْثَرُ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور کہنے لگا تو یہ صرف جادو ہے جو نقل کیا جاتا ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِنْ هَٰذَآ إِلَّا قَوْلُ ٱلْبَشَرِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi سوائے انسانی کلام کے کچھ بھی نہیں ہے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
سَأُصْلِيهِ سَقَرَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi میں عنقریب اسے دوزخ میں ڈالوں گا.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا سَقَرُ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور تجھے کیا خبر کہ دوزخ کیا چیز ہے؟[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
لَا تُبْقِى وَلَا تَذَرُ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi نہ وه باقی رکھتی ہے نہ چھوڑتی ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
لَوَّاحَةٌ لِّلْبَشَرِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi کھال کو جھلسا دیتی ہے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
عَلَيْهَا تِسْعَةَ عَشَرَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور اس میں انیس (فرشتے مقرر) ہیں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَمَا جَعَلْنَآ أَصْحَٰبَ ٱلنَّارِ إِلَّا مَلَٰٓئِكَةً وَمَا جَعَلْنَا عِدَّتَهُمْ إِلَّا فِتْنَةً لِّلَّذِينَ كَفَرُوا۟ لِيَسْتَيْقِنَ ٱلَّذِينَ أُوتُوا۟ ٱلْكِتَٰبَ وَيَزْدَادَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ إِيمَٰنًا وَلَا يَرْتَابَ ٱلَّذِينَ أُوتُوا۟ ٱلْكِتَٰبَ وَٱلْمُؤْمِنُونَ وَلِيَقُولَ ٱلَّذِينَ فِى قُلُوبِهِم مَّرَضٌ وَٱلْكَٰفِرُونَ مَاذَآ أَرَادَ ٱللَّهُ بِهَٰذَا مَثَلًا كَذَٰلِكَ يُضِلُّ ٱللَّهُ مَن يَشَآءُ وَيَهْدِى مَن يَشَآءُ وَمَا يَعْلَمُ جُنُودَ رَبِّكَ إِلَّا هُوَ وَمَا هِىَ إِلَّا ذِكْرَىٰ لِلْبَشَرِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi ہم نے دوزخ کے داروغے صرف فرشتے رکھے ہیں۔ اور ہم نے ان کی تعداد صرف کافروں کی آزمائش کے لیے مقرر کی ہے[1] تاکہ اہل کتاب یقین کرلیں[2]، اوراہل ایمان کے ایمان میں اضافہ ہو جائے[3] اور اہل کتاب اور اہل ایمان شک نہ کریں اور جن کے دلوں میں بیماری ہے وه اور کافر کہیں کہ اس بیان سے اللہ تعالیٰ کی کیا مراد ہے[4]؟ اسی طرح اللہ تعالیٰ جسے چاہتا ہے گمراه کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے[5]۔ تیرے رب کے لشکروں کو اس کے سوا کوئی نہیں جانتا[6]، یہ تو کل بنی آدم کے لیے سراسر پند ونصیحت ہے.[7]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
كَلَّا وَٱلْقَمَرِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi سچ کہتا ہوں[1] قسم ہے چاند کی.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَٱلَّيْلِ إِذْ أَدْبَرَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور رات کی جب وه پیچھے ہٹے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَٱلصُّبْحِ إِذَآ أَسْفَرَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور صبح کی جب کہ روشن ہو جائے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِنَّهَا لَإِحْدَى ٱلْكُبَرِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi کہ (یقیناً وه جہنم) بڑی چیزوں میں سے ایک ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
نَذِيرًا لِّلْبَشَرِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi بنی آدم کو ڈرانے والی.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
لِمَن شَآءَ مِنكُمْ أَن يَتَقَدَّمَ أَوْ يَتَأَخَّرَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi (یعنی) اسے[1] جو تم میں سے آگے بڑھنا چاہے یا پیچھے ہٹنا چاہے.[2]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
كُلُّ نَفْسٍۭ بِمَا كَسَبَتْ رَهِينَةٌ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi ہر شخص اپنے اعمال کے بدلے میں گروی ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِلَّآ أَصْحَٰبَ ٱلْيَمِينِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi مگر دائیں ہاتھ والے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فِى جَنَّٰتٍ يَتَسَآءَلُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi کہ وه بہشتوں میں (بیٹھے ہوئے) گناه گاروں سے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
عَنِ ٱلْمُجْرِمِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi سوال کرتے ہوں گے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
مَا سَلَكَكُمْ فِى سَقَرَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi تمہیں دوزخ میں کس چیز نے ڈاﻻ.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
قَالُوا۟ لَمْ نَكُ مِنَ ٱلْمُصَلِّينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi وه جواب دیں گے کہ ہم نمازی نہ تھے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَلَمْ نَكُ نُطْعِمُ ٱلْمِسْكِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi نہ مسکینوں کو کھانا کھلاتے تھے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَكُنَّا نَخُوضُ مَعَ ٱلْخَآئِضِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور ہم بحﺚ کرنے والے (انکاریوں) کا ساتھ دے کر بحﺚ مباحثہ میں مشغول رہا کرتے تھے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَكُنَّا نُكَذِّبُ بِيَوْمِ ٱلدِّينِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور روز جزا کو جھٹلاتے تھے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
حَتَّىٰٓ أَتَىٰنَا ٱلْيَقِينُ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi یہاں تک کہ ہمیں موت آگئی.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَمَا تَنفَعُهُمْ شَفَٰعَةُ ٱلشَّٰفِعِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi پس انہیں سفارش کرنے والوں کی سفارش نفع نہ دے گی.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَمَا لَهُمْ عَنِ ٱلتَّذْكِرَةِ مُعْرِضِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi انہیں کیا ہو گیا ہے؟ کہ نصیحت سے منھ موڑ رہے ہیں.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
كَأَنَّهُمْ حُمُرٌ مُّسْتَنفِرَةٌ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi گویا کہ وه بِدکے ہوئے گدھے ہیں.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَرَّتْ مِن قَسْوَرَةٍۭ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi جو شیر سے بھاگے ہوں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
بَلْ يُرِيدُ كُلُّ ٱمْرِئٍ مِّنْهُمْ أَن يُؤْتَىٰ صُحُفًا مُّنَشَّرَةً
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi بلکہ ان میں سے ہر شخص چاہتا ہے کہ اسے کھلی ہوئی کتابیں دی جائیں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
كَلَّا بَل لَّا يَخَافُونَ ٱلْـَٔاخِرَةَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi ہرگز ایسا نہیں (ہوسکتا بلکہ) یہ قیامت سے بے خوف ہیں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
كَلَّآ إِنَّهُۥ تَذْكِرَةٌ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi سچی بات تو یہ ہے کہ یہ (قرآن) ایک نصیحت ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَمَن شَآءَ ذَكَرَهُۥ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اب جو چاہے اس سے نصیحت حاصل کرے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَمَا يَذْكُرُونَ إِلَّآ أَن يَشَآءَ ٱللَّهُ هُوَ أَهْلُ ٱلتَّقْوَىٰ وَأَهْلُ ٱلْمَغْفِرَةِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور وه اس وقت نصیحت حاصل کریں گے جب اللہ تعالیٰ چاہے[1] ، وه اسی ﻻئق ہے کہ اس سے ڈریں اور اس ﻻئق بھی کہ وه بخشے.[2]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
→ سورہ المزمل
سورہ القيامة ←
کوئی موضوع تلاش کر رہے ہیں؟ معنوی تلاش آزمائیں — آپ کا سوال 6236 آیات میں تلاش کیا جاتا ہے۔
→
عربی متن اور تراجم Tanzil اور QuranEnc کے ذریعے — بعینہٖ، بغیر تبدیلی · تراجم اپنے مترجمین کی ملکیت ہیں اور خود قرآن نہیں ہیں
یہ ایک تحقیقی معاون ہے، فتویٰ کا مرجع نہیں۔