caseriqقرآن مجید میں معنوی تلاش

سورہ القيامة القيامة

40 آیات · مکی · ترتیب نزول 31

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ لَآ أُقْسِمُ بِيَوْمِ ٱلْقِيَٰمَةِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiمیں قسم کھاتا ہوں قیامت کے دن کی.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَلَآ أُقْسِمُ بِٱلنَّفْسِ ٱللَّوَّامَةِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور قسم کھاتا ہوں اس نفس کی جو ملامت کرنے واﻻ ہو.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

أَيَحْسَبُ ٱلْإِنسَٰنُ أَلَّن نَّجْمَعَ عِظَامَهُۥ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکیا انسان یہ خیال کرتا ہے کہ ہم اس کی ہڈیاں جمع کریں گے ہی نہیں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

بَلَىٰ قَٰدِرِينَ عَلَىٰٓ أَن نُّسَوِّىَ بَنَانَهُۥ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiہاں ضرور کریں گے ہم تو قادر ہیں کہ اس کی پور پور تک درست کردیں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

بَلْ يُرِيدُ ٱلْإِنسَٰنُ لِيَفْجُرَ أَمَامَهُۥ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiبلکہ انسان تو چاہتا ہے کہ آگے آگے نافرمانیاں کرتا جائے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

يَسْـَٔلُ أَيَّانَ يَوْمُ ٱلْقِيَٰمَةِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپوچھتا ہے کہ قیامت کا دن کب آئے گا.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَإِذَا بَرِقَ ٱلْبَصَرُ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس جس وقت کہ نگاه پتھرا جائے گی.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَخَسَفَ ٱلْقَمَرُ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور چاند بے نور ہو جائے گا.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَجُمِعَ ٱلشَّمْسُ وَٱلْقَمَرُ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور سورج اور چاند جمع کردیئے جائیں گے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

يَقُولُ ٱلْإِنسَٰنُ يَوْمَئِذٍ أَيْنَ ٱلْمَفَرُّ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاس دن انسان کہے گا کہ آج بھاگنے کی جگہ کہاں ہے؟[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

كَلَّا لَا وَزَرَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiنہیں نہیں کوئی پناہ گاه نہیں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِلَىٰ رَبِّكَ يَوْمَئِذٍ ٱلْمُسْتَقَرُّ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiآج تو تیرے پروردگار کی طرف ہی قرار گاه ہے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

يُنَبَّؤُا۟ ٱلْإِنسَٰنُ يَوْمَئِذٍۭ بِمَا قَدَّمَ وَأَخَّرَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiآج انسان کو اس کے آگے بھیجے ہوئے اور پیچھے چھوڑے ہوئے سے آگاه کیا جائے گا.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

بَلِ ٱلْإِنسَٰنُ عَلَىٰ نَفْسِهِۦ بَصِيرَةٌ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiبلکہ انسان خود اپنے اوپر آپ حجت ہے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَلَوْ أَلْقَىٰ مَعَاذِيرَهُۥ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاگر چہ کتنے ہی بہانے پیش کرے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

لَا تُحَرِّكْ بِهِۦ لِسَانَكَ لِتَعْجَلَ بِهِۦٓ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi(اے نبی) آپ قرآن کو جلدی (یاد کرنے) کے لیے اپنی زبان کو حرکت[1] نہ دیں.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِنَّ عَلَيْنَا جَمْعَهُۥ وَقُرْءَانَهُۥ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاس کا جمع کرنا اور (آپ کی زبان سے) پڑھنا ہمارے ذمہ ہے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَإِذَا قَرَأْنَٰهُ فَٱتَّبِعْ قُرْءَانَهُۥ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiہم جب اسے پڑھ[1] لیں تو آپ اس کے پڑھنے کی پیروی کریں.[2]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا بَيَانَهُۥ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپھر اس کا واضح کر دینا ہمارے ذمہ ہے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

كَلَّا بَلْ تُحِبُّونَ ٱلْعَاجِلَةَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiنہیں نہیں تم جلدی ملنے والی (دنیا) کی محبت رکھتے ہو.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَتَذَرُونَ ٱلْـَٔاخِرَةَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور آخرت کو چھوڑ بیٹھے ہو.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَّاضِرَةٌ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاس روز بہت سے چہرے تروتازه اور بارونق ہوں گے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِلَىٰ رَبِّهَا نَاظِرَةٌ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاپنے رب کی طرف دیکھتے ہوں گے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَوُجُوهٌ يَوْمَئِذٍۭ بَاسِرَةٌ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور کتنے چہرے اس دن (بد رونق اور) اداس ہوں گے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

تَظُنُّ أَن يُفْعَلَ بِهَا فَاقِرَةٌ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiسمجھتے ہوں گے کہ ان کے ساتھ کمر توڑ دینے واﻻ معاملہ[1] کیا جائے گا.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

كَلَّآ إِذَا بَلَغَتِ ٱلتَّرَاقِىَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiنہیں نہیں[1] جب روح ہنسلی تک[2] پہنچے گی.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَقِيلَ مَنْ رَاقٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور کہا جائے گا کہ کوئی جھاڑ پھونک[1] کرنے واﻻ ہے؟

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَظَنَّ أَنَّهُ ٱلْفِرَاقُ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور جان لیا اس نے کہ یہ وقت جدائی ہے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَٱلْتَفَّتِ ٱلسَّاقُ بِٱلسَّاقِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور پنڈلی سے پنڈلی لپٹ جائے گی.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِلَىٰ رَبِّكَ يَوْمَئِذٍ ٱلْمَسَاقُ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiآج تیرے پروردگار کی طرف چلنا ہے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَلَا صَدَّقَ وَلَا صَلَّىٰ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاس نے نہ تو تصدیق کی نہ نماز ادا کی.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَلَٰكِن كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiبلکہ جھٹلایا اور روگردانی کی.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

ثُمَّ ذَهَبَ إِلَىٰٓ أَهْلِهِۦ يَتَمَطَّىٰٓ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپھر اپنے گھر والوں کے پاس اتراتا ہوا گیا.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

أَوْلَىٰ لَكَ فَأَوْلَىٰ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiافسوس ہے تجھ پر حسرت ہے تجھ پر.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

ثُمَّ أَوْلَىٰ لَكَ فَأَوْلَىٰٓ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiوائے ہے اور خرابی ہے تیرے لیے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

أَيَحْسَبُ ٱلْإِنسَٰنُ أَن يُتْرَكَ سُدًى

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکیا انسان یہ سمجھتا ہے کہ اسے بیکار چھوڑ دیا جائے گا.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

أَلَمْ يَكُ نُطْفَةً مِّن مَّنِىٍّ يُمْنَىٰ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکیا وه ایک گاڑھے پانی کا قطره نہ تھا جو ٹپکایا گیا تھا؟

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

ثُمَّ كَانَ عَلَقَةً فَخَلَقَ فَسَوَّىٰ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپھر وه لہو کا لوتھڑا ہوگیا پھر اللہ نے اسے پیدا کیا اور درست بنا دیا.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَجَعَلَ مِنْهُ ٱلزَّوْجَيْنِ ٱلذَّكَرَ وَٱلْأُنثَىٰٓ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپھر اس سے جوڑے یعنی نر وماده بنائے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

أَلَيْسَ ذَٰلِكَ بِقَٰدِرٍ عَلَىٰٓ أَن يُحْـِۧىَ ٱلْمَوْتَىٰ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکیا (اللہ تعالیٰ) اس (امر) پر قادر نہیں کہ مردے کو زنده کردے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

کوئی موضوع تلاش کر رہے ہیں؟ معنوی تلاش آزمائیں — آپ کا سوال 6236 آیات میں تلاش کیا جاتا ہے۔
زبان — 70