ہوم › سورتیں › سورہ المزمل
سورہ المزمل المزمل
20 آیات · مکی · ترتیب نزول 3
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ يَٰٓأَيُّهَا ٱلْمُزَّمِّلُ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اے کپڑے میں لپٹنے والے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
قُمِ ٱلَّيْلَ إِلَّا قَلِيلًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi رات (کے وقت نماز) میں کھڑے ہوجاؤ مگر کم.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
نِّصْفَهُۥٓ أَوِ ٱنقُصْ مِنْهُ قَلِيلًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi آدھی رات یا اس سے بھی کچھ کم کرلے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
أَوْ زِدْ عَلَيْهِ وَرَتِّلِ ٱلْقُرْءَانَ تَرْتِيلًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi یا اس پر بڑھا دے[1] اور قرآن کو ٹھہر ٹھہر کر (صاف) پڑھا کر.[2]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِنَّا سَنُلْقِى عَلَيْكَ قَوْلًا ثَقِيلًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi یقیناً ہم تجھ پر بہت بھاری بات عنقریب نازل کریں گے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِنَّ نَاشِئَةَ ٱلَّيْلِ هِىَ أَشَدُّ وَطْـًٔا وَأَقْوَمُ قِيلًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi بیشک رات کا اٹھنا دل جمعی کے لیے انتہائی مناسب ہے[1] اور بات کو بہت درست کر دینے واﻻ ہے.[2]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِنَّ لَكَ فِى ٱلنَّهَارِ سَبْحًا طَوِيلًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi یقیناً تجھے دن میں بہت شغل رہتا ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَٱذْكُرِ ٱسْمَ رَبِّكَ وَتَبَتَّلْ إِلَيْهِ تَبْتِيلًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi تو اپنے رب کے نام کا ذکر کیا کر اور تمام خلائق سے کٹ کر اس کی طرف متوجہ ہوجا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
رَّبُّ ٱلْمَشْرِقِ وَٱلْمَغْرِبِ لَآ إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ فَٱتَّخِذْهُ وَكِيلًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi مشرق ومغرب کا پروردگار جس کے سوا کوئی معبود نہیں، تو اسی کو اپنا کار ساز بنالے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَٱصْبِرْ عَلَىٰ مَا يَقُولُونَ وَٱهْجُرْهُمْ هَجْرًا جَمِيلًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور جو کچھ وه کہیں تو سہتا ره اور وضعداری کے ساتھ ان سے الگ تھلگ ره.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَذَرْنِى وَٱلْمُكَذِّبِينَ أُو۟لِى ٱلنَّعْمَةِ وَمَهِّلْهُمْ قَلِيلًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور مجھے اور ان جھٹلانے والے آسوده حال لوگوں کو چھوڑ دے اور انہیں ذرا سی مہلت دے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِنَّ لَدَيْنَآ أَنكَالًا وَجَحِيمًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi یقیناً ہمارے ہاں سخت بیڑیاں ہیں اور سلگتی ہوئی جہنم ہے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَطَعَامًا ذَا غُصَّةٍ وَعَذَابًا أَلِيمًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور حلق میں اٹکنے واﻻ کھانا ہے اور درد دینے واﻻ عذاب ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
يَوْمَ تَرْجُفُ ٱلْأَرْضُ وَٱلْجِبَالُ وَكَانَتِ ٱلْجِبَالُ كَثِيبًا مَّهِيلًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi جس دن زمین اور پہاڑ تھرتھرا جائیں گے اور پہاڑ مثل بھربھری ریت کے ٹیلوں کے ہوجائیں گے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِنَّآ أَرْسَلْنَآ إِلَيْكُمْ رَسُولًا شَٰهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَآ أَرْسَلْنَآ إِلَىٰ فِرْعَوْنَ رَسُولًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi بیشک ہم نے تمہاری طرف بھی تم پر گواہی دینے واﻻ[1] رسول بھیج دیا ہے جیسے کہ ہم نے فرعون کے پاس رسول بھیجا تھا.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَعَصَىٰ فِرْعَوْنُ ٱلرَّسُولَ فَأَخَذْنَٰهُ أَخْذًا وَبِيلًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi تو فرعون نے اس رسول کی نافرمانی کی تو ہم نے اسے سخت (وبال کی) پکڑ میں پکڑ لیا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَكَيْفَ تَتَّقُونَ إِن كَفَرْتُمْ يَوْمًا يَجْعَلُ ٱلْوِلْدَٰنَ شِيبًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi تم اگر کافر رہے تو اس دن کیسے پناه پاؤ گے جو دن بچوں کو بوڑھا کردے گا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
ٱلسَّمَآءُ مُنفَطِرٌۢ بِهِۦ كَانَ وَعْدُهُۥ مَفْعُولًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi جس دن آسمان پھٹ جائے گا[1] اللہ تعالیٰ کا یہ وعده ہو کر ہی رہنے واﻻ ہے.[2]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِنَّ هَٰذِهِۦ تَذْكِرَةٌ فَمَن شَآءَ ٱتَّخَذَ إِلَىٰ رَبِّهِۦ سَبِيلًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi بیشک یہ نصیحت ہے پس جو چاہے اپنے رب کی طرف راه اختیار کرے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِنَّ رَبَّكَ يَعْلَمُ أَنَّكَ تَقُومُ أَدْنَىٰ مِن ثُلُثَىِ ٱلَّيْلِ وَنِصْفَهُۥ وَثُلُثَهُۥ وَطَآئِفَةٌ مِّنَ ٱلَّذِينَ مَعَكَ وَٱللَّهُ يُقَدِّرُ ٱلَّيْلَ وَٱلنَّهَارَ عَلِمَ أَن لَّن تُحْصُوهُ فَتَابَ عَلَيْكُمْ فَٱقْرَءُوا۟ مَا تَيَسَّرَ مِنَ ٱلْقُرْءَانِ عَلِمَ أَن سَيَكُونُ مِنكُم مَّرْضَىٰ وَءَاخَرُونَ يَضْرِبُونَ فِى ٱلْأَرْضِ يَبْتَغُونَ مِن فَضْلِ ٱللَّهِ وَءَاخَرُونَ يُقَٰتِلُونَ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ فَٱقْرَءُوا۟ مَا تَيَسَّرَ مِنْهُ وَأَقِيمُوا۟ ٱلصَّلَوٰةَ وَءَاتُوا۟ ٱلزَّكَوٰةَ وَأَقْرِضُوا۟ ٱللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا وَمَا تُقَدِّمُوا۟ لِأَنفُسِكُم مِّنْ خَيْرٍ تَجِدُوهُ عِندَ ٱللَّهِ هُوَ خَيْرًا وَأَعْظَمَ أَجْرًا وَٱسْتَغْفِرُوا۟ ٱللَّهَ إِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌۢ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi آپ کا رب بخوبی جانتا ہے کہ آپ اور آپ کے ساتھ کے لوگوں کی ایک جماعت قریب دو تہائی رات کے اور آدھی رات کے اور ایک تہائی رات کے تہجد پڑھتی ہے[1] اور رات دن کا پورا اندازه اللہ تعالیٰ کو ہی ہے[2]، وه (خوب) جانتا ہے کہ تم اسے ہرگز نہ نبھا سکو گے[3] پس اس نے تم پر مہربانی کی لہٰذا جتنا قرآن پڑھنا تمہارے لیے آسان ہو اتنا ہی پڑھو[4]، وه جانتا ہے کہ تم میں بعض بیمار بھی ہوں گے، بعض دوسرے زمین میں چل پھر کر اللہ تعالیٰ کا فضل (یعنی روزی بھی) تلاش کریں گے[5] اور کچھ لوگ اللہ تعالیٰ کی راه میں جہاد بھی کریں گے[6]، سو تم بہ آسانی جتنا قرآن پڑھ سکو پڑھو[7] اور نماز کی پابندی رکھو[8] اور زکوٰة دیتے رہا کرو اور اللہ تعالیٰ کو اچھا قرض دو[9]۔ اور جو نیکی تم اپنے لیے آگے بھیجو گے اسے اللہ تعالیٰ کے ہاں بہتر سے بہتر اور ﺛواب میں بہت زیاده پاؤ گے[10] اللہ تعالیٰ سے معافی مانگتے رہو۔ یقیناً اللہ تعالیٰ بخشنے واﻻ. مہربان ہے
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
→ سورہ الجن
سورہ المدثر ←
کوئی موضوع تلاش کر رہے ہیں؟ معنوی تلاش آزمائیں — آپ کا سوال 6236 آیات میں تلاش کیا جاتا ہے۔
→
عربی متن اور تراجم Tanzil اور QuranEnc کے ذریعے — بعینہٖ، بغیر تبدیلی · تراجم اپنے مترجمین کی ملکیت ہیں اور خود قرآن نہیں ہیں
یہ ایک تحقیقی معاون ہے، فتویٰ کا مرجع نہیں۔