caseriqقرآن مجید میں معنوی تلاش

سورہ القلم القلم

52 آیات · مکی · ترتیب نزول 2

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ نٓ وَٱلْقَلَمِ وَمَا يَسْطُرُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiن[1] ، قسم ہے قلم کی اور[2] اس کی جو کچھ کہ وه (فرشتے) لکھتے ہیں.[3]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

مَآ أَنتَ بِنِعْمَةِ رَبِّكَ بِمَجْنُونٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiتو اپنے رب کے فضل سے دیوانہ نہیں ہے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَإِنَّ لَكَ لَأَجْرًا غَيْرَ مَمْنُونٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور بے شک تیرے لیے بے انتہا اجر ہے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَإِنَّكَ لَعَلَىٰ خُلُقٍ عَظِيمٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور بیشک تو بہت بڑے (عمده) اخلاق پر ہے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَسَتُبْصِرُ وَيُبْصِرُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس اب تو بھی دیکھ لے گا اور یہ بھی دیکھ لیں گے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

بِأَييِّكُمُ ٱلْمَفْتُونُ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکہ تم میں سے کون فتنہ میں پڑا ہوا ہے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعْلَمُ بِمَن ضَلَّ عَن سَبِيلِهِۦ وَهُوَ أَعْلَمُ بِٱلْمُهْتَدِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiبیشک تیرا رب اپنی راه سے بہکنے والوں کو خوب جانتا ہے، اور وه راه یافتہ لوگوں کو بھی بخوبی جانتا ہے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَلَا تُطِعِ ٱلْمُكَذِّبِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس تو جھٹلانے والوں کی نہ مان.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَدُّوا۟ لَوْ تُدْهِنُ فَيُدْهِنُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiوه تو چاہتے ہیں کہ تو ذرا ڈھیلا ہو تو یہ بھی ڈھیلے پڑ جائیں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَلَا تُطِعْ كُلَّ حَلَّافٍ مَّهِينٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور تو کسی ایسے شخص کا بھی کہا نہ ماننا جو زیاده قسمیں کھانے واﻻ.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

هَمَّازٍ مَّشَّآءٍۭ بِنَمِيمٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiبے وقار، کمینہ، عیب گو، چغل خور.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

مَّنَّاعٍ لِّلْخَيْرِ مُعْتَدٍ أَثِيمٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiبھلائی سے روکنے واﻻ حد سے بڑھ جانے واﻻ گنہگار.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

عُتُلٍّۭ بَعْدَ ذَٰلِكَ زَنِيمٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiگردن کش پھر ساتھ ہی بے نسب ہو.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

أَن كَانَ ذَا مَالٍ وَبَنِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاس کی سرکشی صرف اس لیے ہے کہ وه مال واﻻ اور بیٹوں واﻻ ہے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِذَا تُتْلَىٰ عَلَيْهِ ءَايَٰتُنَا قَالَ أَسَٰطِيرُ ٱلْأَوَّلِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجب اس کے سامنے ہماری آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو کہہ دیتا ہے کہ یہ تو اگلوں کے قصے ہیں.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

سَنَسِمُهُۥ عَلَى ٱلْخُرْطُومِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiہم بھی اس کی سونڈ (ناک) پر داغ دیں گے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِنَّا بَلَوْنَٰهُمْ كَمَا بَلَوْنَآ أَصْحَٰبَ ٱلْجَنَّةِ إِذْ أَقْسَمُوا۟ لَيَصْرِمُنَّهَا مُصْبِحِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiبیشک ہم نے انہیں اسی طرح آزما لیا[1] جس طرح ہم نے باغ والوں کو[2] آزمایا تھا جبکہ انہوں نے قسمیں کھائیں کہ صبح ہوتے ہی اس باغ کے پھل اتار لیں گے.[3]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَلَا يَسْتَثْنُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور انشاءاللہ نہ کہا.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَطَافَ عَلَيْهَا طَآئِفٌ مِّن رَّبِّكَ وَهُمْ نَآئِمُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس اس پر تیرے رب کی جانب سے ایک بلا چاروں طرف گھوم گئی اور یہ سو ہی رہے تھے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَأَصْبَحَتْ كَٱلصَّرِيمِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس وه باغ ایسا ہو گیا جیسے کٹی ہوئی کھیتی.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَتَنَادَوْا۟ مُصْبِحِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاب صبح ہوتے ہی انہوں نے ایک دوسرے کو آوازیں دیں.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

أَنِ ٱغْدُوا۟ عَلَىٰ حَرْثِكُمْ إِن كُنتُمْ صَٰرِمِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکہ اگر تمہیں پھل اتارنے ہیں تو اپنی کھیتی پر سویرے ہی سویرے چل پڑو.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَٱنطَلَقُوا۟ وَهُمْ يَتَخَٰفَتُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپھر یہ سب چپکے چپکے یہ باتیں کرتے ہوئے چلے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

أَن لَّا يَدْخُلَنَّهَا ٱلْيَوْمَ عَلَيْكُم مِّسْكِينٌ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکہ آج کے دن کوئی مسکین تمہارے پاس نہ آنے پائے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَغَدَوْا۟ عَلَىٰ حَرْدٍ قَٰدِرِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور لپکے ہوئے صبح صبح گئے۔ (سمجھ رہے تھے) کہ ہم قابو پاگئے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَلَمَّا رَأَوْهَا قَالُوٓا۟ إِنَّا لَضَآلُّونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجب انہوں نے باغ دیکھا[1] تو کہنے لگے یقیناً ہم راستہ[2] بھول گئے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

بَلْ نَحْنُ مَحْرُومُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiنہیں نہیں بلکہ ہماری قسمت پھوٹ گئی.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

قَالَ أَوْسَطُهُمْ أَلَمْ أَقُل لَّكُمْ لَوْلَا تُسَبِّحُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiان سب میں جو بہتر تھا اس نے کہا کہ میں تم سے نہ کہتا تھا کہ تم اللہ کی پاکیزگی کیوں نہیں بیان کرتے؟[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

قَالُوا۟ سُبْحَٰنَ رَبِّنَآ إِنَّا كُنَّا ظَٰلِمِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiتو سب کہنے لگے ہمارا رب پاک ہے بیشک ہم ہی ﻇالم تھے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَلَٰوَمُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپھر وه ایک دوسرے کی طرف رخ کر کے آپس میں ملامت کرنے لگے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

قَالُوا۟ يَٰوَيْلَنَآ إِنَّا كُنَّا طَٰغِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکہنے لگے ہائے افسوس! یقیناً ہم سرکش تھے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

عَسَىٰ رَبُّنَآ أَن يُبْدِلَنَا خَيْرًا مِّنْهَآ إِنَّآ إِلَىٰ رَبِّنَا رَٰغِبُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکیا عجب ہے کہ ہمارا رب ہمیں اس سے بہتر بدلہ دے دے ہم تو اب[1] اپنے رب سے ہی آرزو رکھتے ہیں.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

كَذَٰلِكَ ٱلْعَذَابُ وَلَعَذَابُ ٱلْـَٔاخِرَةِ أَكْبَرُ لَوْ كَانُوا۟ يَعْلَمُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiیوں ہی آفت آتی ہے[1] اور آخرت کی آفت بہت بڑی ہے۔ کاش انہیں سمجھ ہوتی.[2]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِنَّ لِلْمُتَّقِينَ عِندَ رَبِّهِمْ جَنَّٰتِ ٱلنَّعِيمِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپرہیزگاروں کے لیے ان کے رب کے پاس نعمتوں والی جنتیں ہیں.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

أَفَنَجْعَلُ ٱلْمُسْلِمِينَ كَٱلْمُجْرِمِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکیا ہم مسلمانوں کو مثل گناه گاروں کے کردیں گے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

مَا لَكُمْ كَيْفَ تَحْكُمُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiتمہیں کیا ہوگیا، کیسے فیصلے کر رہے ہو؟

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

أَمْ لَكُمْ كِتَٰبٌ فِيهِ تَدْرُسُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکیا تمہارے پاس کوئی کتاب[1] ہے جس میں تم پڑھتے ہو؟

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِنَّ لَكُمْ فِيهِ لَمَا تَخَيَّرُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکہ اس میں تمہاری من مانی باتیں ہوں؟

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

أَمْ لَكُمْ أَيْمَٰنٌ عَلَيْنَا بَٰلِغَةٌ إِلَىٰ يَوْمِ ٱلْقِيَٰمَةِ إِنَّ لَكُمْ لَمَا تَحْكُمُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiیا تم نے ہم سے کچھ قسمیں لی ہیں؟ جو قیامت تک باقی رہیں کہ تمہارے لیے وه سب ہے جو تم اپنی طرف سے مقرر کر لو.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

سَلْهُمْ أَيُّهُم بِذَٰلِكَ زَعِيمٌ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiان سے پوچھو تو کہ ان میں سے کون اس بات کا ذمہدار (اور دعویدار) ہے؟[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

أَمْ لَهُمْ شُرَكَآءُ فَلْيَأْتُوا۟ بِشُرَكَآئِهِمْ إِن كَانُوا۟ صَٰدِقِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکیا ان کے کوئی شریک ہیں؟ تو چاہئے کہ اپنے اپنے شریکوں کو لے آئیں اگر یہ سچے ہیں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

يَوْمَ يُكْشَفُ عَن سَاقٍ وَيُدْعَوْنَ إِلَى ٱلسُّجُودِ فَلَا يَسْتَطِيعُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجس دن پنڈلی کھول دی جائے گی اور سجدے کے لیے بلائے جائیں گے تو (سجده) نہ کر سکیں گے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

خَٰشِعَةً أَبْصَٰرُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ وَقَدْ كَانُوا۟ يُدْعَوْنَ إِلَى ٱلسُّجُودِ وَهُمْ سَٰلِمُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiنگاہیں نیچی ہوں گی اور ان پر ذلت و خواری چھارہی ہوگی[1] ، حاﻻنکہ یہ سجدے کے لیے (اس وقت بھی) بلائے جاتے تھے جب کہ صحیح سالم تھے.[2]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَذَرْنِى وَمَن يُكَذِّبُ بِهَٰذَا ٱلْحَدِيثِ سَنَسْتَدْرِجُهُم مِّنْ حَيْثُ لَا يَعْلَمُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس مجھے اور اس کلام کو جھٹلانے والے کو چھوڑ دے[1] ہم انہیں اس طرح آہستہ آہستہ کھینچیں گے کہ انہیں معلوم بھی نہ ہوگا.[2]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَأُمْلِى لَهُمْ إِنَّ كَيْدِى مَتِينٌ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور میں انہیں ڈھیل دوں گا، بیشک میری تدبیر بڑی مضبوط ہے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

أَمْ تَسْـَٔلُهُمْ أَجْرًا فَهُم مِّن مَّغْرَمٍ مُّثْقَلُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکیا تو ان سے کوئی اجرت چاہتا ہے جس کے تاوان سے یہ دبے جاتے ہیں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

أَمْ عِندَهُمُ ٱلْغَيْبُ فَهُمْ يَكْتُبُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiیا کیا ان کے پاس علم غیب ہے جسے وه لکھتے ہوں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَٱصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ وَلَا تَكُن كَصَاحِبِ ٱلْحُوتِ إِذْ نَادَىٰ وَهُوَ مَكْظُومٌ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس تو اپنے رب کے حکم کا صبر سے (انتظار کر[1] ) اور مچھلی والے کی طرح نہ ہو جا جب[2] کہ اس نے غم کی حالت میں دعا کی.[3]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

لَّوْلَآ أَن تَدَٰرَكَهُۥ نِعْمَةٌ مِّن رَّبِّهِۦ لَنُبِذَ بِٱلْعَرَآءِ وَهُوَ مَذْمُومٌ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاگر اسے اس کے رب کی نعمت نہ پالیتی تو یقیناً وه برے حالوں میں چٹیل میدان میں ڈال دیا جاتا.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَٱجْتَبَٰهُ رَبُّهُۥ فَجَعَلَهُۥ مِنَ ٱلصَّٰلِحِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاسے اس کے رب نے پھر نوازا[1] اور اسے نیک کاروں میں کر دیا.[2]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَإِن يَكَادُ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ لَيُزْلِقُونَكَ بِأَبْصَٰرِهِمْ لَمَّا سَمِعُوا۟ ٱلذِّكْرَ وَيَقُولُونَ إِنَّهُۥ لَمَجْنُونٌ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور قریب ہے کہ کافر اپنی تیز نگاہوں سے آپ کو پھسلا دیں[1] ، جب کبھی قرآن سنتے ہیں اور کہہ دیتے ہیں یہ تو ضرور دیوانہ ہے.[2]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَمَا هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعَٰلَمِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiدر حقیقت یہ (قرآن) تو تمام جہان والوں کے لیے سراسر نصیحت ہی ہے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

کوئی موضوع تلاش کر رہے ہیں؟ معنوی تلاش آزمائیں — آپ کا سوال 6236 آیات میں تلاش کیا جاتا ہے۔
زبان — 70