ہوم › سورتیں › سورہ الحاقة
سورہ الحاقة الحاقة
52 آیات · مکی · ترتیب نزول 78
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ ٱلْحَآقَّةُ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi ﺛابت ہونے والی.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
مَا ٱلْحَآقَّةُ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi ﺛابت ہونے والی کیا ہے؟[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا ٱلْحَآقَّةُ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور تجھے کیا معلوم ہے کہ وه ﺛابت شده کیا ہے؟[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
كَذَّبَتْ ثَمُودُ وَعَادٌۢ بِٱلْقَارِعَةِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اس کھڑکا دینے والی کو ﺛمود اور عاد نے جھٹلا دیا تھا[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَأَمَّا ثَمُودُ فَأُهْلِكُوا۟ بِٱلطَّاغِيَةِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi (جس کے نتیجہ میں) ﺛمود تو بے حد خوفناک (اور اونچی) آواز سے ہلاک کردیئے گئے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَأَمَّا عَادٌ فَأُهْلِكُوا۟ بِرِيحٍ صَرْصَرٍ عَاتِيَةٍ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور عاد بیحد تیز وتند ہوا سے غارت کردیئے گئے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
سَخَّرَهَا عَلَيْهِمْ سَبْعَ لَيَالٍ وَثَمَٰنِيَةَ أَيَّامٍ حُسُومًا فَتَرَى ٱلْقَوْمَ فِيهَا صَرْعَىٰ كَأَنَّهُمْ أَعْجَازُ نَخْلٍ خَاوِيَةٍ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi جسے ان پر لگاتار سات رات اور آٹھ دن تک (اللہ نے) مسلط رکھا[1] پس تم دیکھتے کہ یہ لوگ زمین پر اس طرح گر گئے جیسے کہ کھجور کے کھوکھلے تنے ہوں.[2]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَهَلْ تَرَىٰ لَهُم مِّنۢ بَاقِيَةٍ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi کیا ان میں سے کوئی بھی تجھے باقی نظر آرہا ہے؟
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَجَآءَ فِرْعَوْنُ وَمَن قَبْلَهُۥ وَٱلْمُؤْتَفِكَٰتُ بِٱلْخَاطِئَةِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi فرعون اور اس سے پہلے کے لوگ اور جن کی بستیاں الٹ دی گئی[1] ، انہوں نے بھی خطائیں کیں.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَعَصَوْا۟ رَسُولَ رَبِّهِمْ فَأَخَذَهُمْ أَخْذَةً رَّابِيَةً
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور اپنے رب کے رسول کی نافرمانی کی (بالﺂخر) اللہ نے انہیں (بھی) زبردست گرفت میں لے لیا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِنَّا لَمَّا طَغَا ٱلْمَآءُ حَمَلْنَٰكُمْ فِى ٱلْجَارِيَةِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi جب پانی میں طغیانی آگئی[1] تو اس وقت ہم نے تمہیں کشتی میں چڑھا لیا.[2]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
لِنَجْعَلَهَا لَكُمْ تَذْكِرَةً وَتَعِيَهَآ أُذُنٌ وَٰعِيَةٌ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi تاکہ اسے تمہارے لیے نصیحت اور یادگار بنادیں[1] ، اور (تاکہ) یاد رکھنے والے کان اسے یاد رکھیں.[2]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَإِذَا نُفِخَ فِى ٱلصُّورِ نَفْخَةٌ وَٰحِدَةٌ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi پس جب کہ صور میں ایک پھونک پھونکی جائے گی.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَحُمِلَتِ ٱلْأَرْضُ وَٱلْجِبَالُ فَدُكَّتَا دَكَّةً وَٰحِدَةً
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور زمین اور پہاڑ اٹھا لیے جائیں[1] گے اور ایک ہی چوٹ میں ریزه ریزه کر دیے جائیں گے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَيَوْمَئِذٍ وَقَعَتِ ٱلْوَاقِعَةُ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اس دن ہو پڑنے والی (قیامت) ہو پڑے گی.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَٱنشَقَّتِ ٱلسَّمَآءُ فَهِىَ يَوْمَئِذٍ وَاهِيَةٌ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور آسمان پھٹ جائے گا اور اس دن بالکل بودا ہوجائے گا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَٱلْمَلَكُ عَلَىٰٓ أَرْجَآئِهَا وَيَحْمِلُ عَرْشَ رَبِّكَ فَوْقَهُمْ يَوْمَئِذٍ ثَمَٰنِيَةٌ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اس کے کناروں پر فرشتے ہوں گے[1] ، اور تیرے پروردگار کا عرش اس دن آٹھ (فرشتے) اپنے اوپر اٹھائے ہوئے ہوں گے.[2]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
يَوْمَئِذٍ تُعْرَضُونَ لَا تَخْفَىٰ مِنكُمْ خَافِيَةٌ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اس دن تم سب سامنے پیش کیے[1] جاؤ گے، تمہارا کوئی بھید پوشیده نہ رہے گا.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَأَمَّا مَنْ أُوتِىَ كِتَٰبَهُۥ بِيَمِينِهِۦ فَيَقُولُ هَآؤُمُ ٱقْرَءُوا۟ كِتَٰبِيَهْ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi سو جسے اس کا نامہٴ اعمال اس کے دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا تو وه کہنے لگے گا[1] کہ لو میرا نامہٴ اعمال پڑھو.[2]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِنِّى ظَنَنتُ أَنِّى مُلَٰقٍ حِسَابِيَهْ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi مجھے تو کامل یقین تھا کہ مجھے اپنا حساب ملنا ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَهُوَ فِى عِيشَةٍ رَّاضِيَةٍ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi پس وه ایک دل پسند زندگی میں ہوگا.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فِى جَنَّةٍ عَالِيَةٍ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi بلند وباﻻ جنت میں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
قُطُوفُهَا دَانِيَةٌ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi جس کے میوے جھکے پڑے ہوں گے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
كُلُوا۟ وَٱشْرَبُوا۟ هَنِيٓـًٔۢا بِمَآ أَسْلَفْتُمْ فِى ٱلْأَيَّامِ ٱلْخَالِيَةِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi (ان سے کہا جائے گا) کہ مزے سے کھاؤ، پیو اپنے ان اعمال کے بدلے جو تم نے گزشتہ زمانے میں کیے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَأَمَّا مَنْ أُوتِىَ كِتَٰبَهُۥ بِشِمَالِهِۦ فَيَقُولُ يَٰلَيْتَنِى لَمْ أُوتَ كِتَٰبِيَهْ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi لیکن جسے اس (کے اعمال) کی کتاب اس کے بائیں ہاتھ میں دی جائے گی، وه تو کہے گا کہ کاش کہ مجھے میری کتاب دی ہی نہ جاتی.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَلَمْ أَدْرِ مَا حِسَابِيَهْ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور میں جانتا ہی نہ کہ حساب کیا ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
يَٰلَيْتَهَا كَانَتِ ٱلْقَاضِيَةَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi کاش! کہ موت (میرا) کام ہی تمام کر دیتی.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
مَآ أَغْنَىٰ عَنِّى مَالِيَهْ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi میرے مال نے بھی مجھے کچھ نفع نہ دیا.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
هَلَكَ عَنِّى سُلْطَٰنِيَهْ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi میرا غلبہ بھی مجھ سے جاتا رہا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
خُذُوهُ فَغُلُّوهُ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi (حکم ہوگا) اسے پکڑ لو پھر اسے طوق پہنادو.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
ثُمَّ ٱلْجَحِيمَ صَلُّوهُ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi پھر اسے دوزخ میں ڈال دو.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
ثُمَّ فِى سِلْسِلَةٍ ذَرْعُهَا سَبْعُونَ ذِرَاعًا فَٱسْلُكُوهُ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi پھر اسے ایسی زنجیر میں جس کی پیمائش ستر ہاتھ کی ہے جکڑ دو.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِنَّهُۥ كَانَ لَا يُؤْمِنُ بِٱللَّهِ ٱلْعَظِيمِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi بیشک یہ اللہ عظمت والے پرایمان نہ رکھتا تھا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَلَا يَحُضُّ عَلَىٰ طَعَامِ ٱلْمِسْكِينِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور مسکین کے کھلانے پر رغبت نہ دﻻتا تھا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَلَيْسَ لَهُ ٱلْيَوْمَ هَٰهُنَا حَمِيمٌ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi پس آج اس کا نہ کوئی دوست ہے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَلَا طَعَامٌ إِلَّا مِنْ غِسْلِينٍ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور نہ سوائے پیﭗ کے اس کی کوئی غذا ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
لَّا يَأْكُلُهُۥٓ إِلَّا ٱلْخَٰطِـُٔونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi جسے گناه گاروں کے سوا کوئی نہیں کھائے گا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَلَآ أُقْسِمُ بِمَا تُبْصِرُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi پس مجھے قسم ہے ان چیزوں کی جنہیں تم دیکھتے ہو.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَمَا لَا تُبْصِرُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور ان چیزوں کی جنہیں تم نہیں دیکھتے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِنَّهُۥ لَقَوْلُ رَسُولٍ كَرِيمٍ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi کہ بیشک یہ (قرآن) بزرگ رسول کا قول ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَاعِرٍ قَلِيلًا مَّا تُؤْمِنُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi یہ کسی شاعر کا قول نہیں[1] (افسوس) تمہیں بہت کم یقین ہے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَلَا بِقَوْلِ كَاهِنٍ قَلِيلًا مَّا تَذَكَّرُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور نہ کسی کاہن کا قول ہے[1] ، (افسوس) بہت کم نصیحت لے رہے ہو.[2]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
تَنزِيلٌ مِّن رَّبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi (یہ تو) رب العالمین کا اتارا ہوا ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَلَوْ تَقَوَّلَ عَلَيْنَا بَعْضَ ٱلْأَقَاوِيلِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور اگر یہ ہم پر کوئی بھی بات بنا لیتا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
لَأَخَذْنَا مِنْهُ بِٱلْيَمِينِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi تو البتہ ہم اس کا داہنا ہاتھ پکڑ لیتے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ ٱلْوَتِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi پھر اس کی شہ رگ کاٹ دیتے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَمَا مِنكُم مِّنْ أَحَدٍ عَنْهُ حَٰجِزِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi پھر تم میں سے کوئی بھی مجھے اس سے روکنے واﻻ نہ ہوتا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَإِنَّهُۥ لَتَذْكِرَةٌ لِّلْمُتَّقِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi یقیناً یہ قرآن پرہیزگاروں کے لیے نصیحت ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَإِنَّا لَنَعْلَمُ أَنَّ مِنكُم مُّكَذِّبِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi ہمیں پوری طرح معلوم ہے کہ تم میں سے بعض اس کے جھٹلانے والے ہیں.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَإِنَّهُۥ لَحَسْرَةٌ عَلَى ٱلْكَٰفِرِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi بیشک (یہ جھٹلانا) کافروں پر حسرت ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَإِنَّهُۥ لَحَقُّ ٱلْيَقِينِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور بیشک (و شبہ) یہ یقینی حق ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَسَبِّحْ بِٱسْمِ رَبِّكَ ٱلْعَظِيمِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi پس تو اپنے رب عظیم کی پاکی بیان کر.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
→ سورہ القلم
سورہ المعارج ←
کوئی موضوع تلاش کر رہے ہیں؟ معنوی تلاش آزمائیں — آپ کا سوال 6236 آیات میں تلاش کیا جاتا ہے۔
→
عربی متن اور تراجم Tanzil اور QuranEnc کے ذریعے — بعینہٖ، بغیر تبدیلی · تراجم اپنے مترجمین کی ملکیت ہیں اور خود قرآن نہیں ہیں
یہ ایک تحقیقی معاون ہے، فتویٰ کا مرجع نہیں۔