ہوم › سورتیں › سورہ الحجر
سورہ الحجر الحجر
99 آیات · مکی · ترتیب نزول 54
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ الٓر تِلْكَ ءَايَٰتُ ٱلْكِتَٰبِ وَقُرْءَانٍ مُّبِينٍ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi الرٰ، یہ کتاب الٰہی کی آیتیں ہیں اور کھلے اور روشن قرآن کی.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
رُّبَمَا يَوَدُّ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ لَوْ كَانُوا۟ مُسْلِمِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi وه بھی وقت ہوگا کہ کافر اپنے مسلمان ہونے کی آرزو کریں گے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
ذَرْهُمْ يَأْكُلُوا۟ وَيَتَمَتَّعُوا۟ وَيُلْهِهِمُ ٱلْأَمَلُ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi آپ انہیں کھاتا، نفع اٹھاتا اور (جھوٹی) امیدوں میں مشغول ہوتا چھوڑ دیجئے عنقریب یہ خود جان لیں گے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَمَآ أَهْلَكْنَا مِن قَرْيَةٍ إِلَّا وَلَهَا كِتَابٌ مَّعْلُومٌ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi کسی بستی کو ہم نے ہلاک نہیں کیا مگر یہ کہ اس کے لیے مقرره نوشتہ تھا.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
مَّا تَسْبِقُ مِنْ أُمَّةٍ أَجَلَهَا وَمَا يَسْتَـْٔخِرُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi کوئی گروه اپنی موت سے نہ آگے بڑھتا ہے نہ پیچھے رہتا ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَقَالُوا۟ يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِى نُزِّلَ عَلَيْهِ ٱلذِّكْرُ إِنَّكَ لَمَجْنُونٌ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi انہوں نے کہا کہ اے وه شخص جس پر قرآن اتارا گیا ہے یقیناً تو تو کوئی دیوانہ ہے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
لَّوْ مَا تَأْتِينَا بِٱلْمَلَٰٓئِكَةِ إِن كُنتَ مِنَ ٱلصَّٰدِقِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اگر تو سچا ہی ہے تو ہمارے پاس فرشتوں کو کیوں نہیں ﻻتا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
مَا نُنَزِّلُ ٱلْمَلَٰٓئِكَةَ إِلَّا بِٱلْحَقِّ وَمَا كَانُوٓا۟ إِذًا مُّنظَرِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi ہم فرشتوں کو حق کے ساتھ ہی اتارتے ہیں اور اس وقت وه مہلت دیئے گئے نہیں ہوتے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا ٱلذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُۥ لَحَٰفِظُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi ہم نے ہی اس قرآن کو نازل فرمایا ہے اور ہم ہی اس کے محافﻆ ہیں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا مِن قَبْلِكَ فِى شِيَعِ ٱلْأَوَّلِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi ہم نے آپ سے پہلے اگلی امتوں میں بھی اپنے رسول (برابر) بھیجے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَمَا يَأْتِيهِم مِّن رَّسُولٍ إِلَّا كَانُوا۟ بِهِۦ يَسْتَهْزِءُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور (لیکن) جو بھی رسول آتا وه اس کا مذاق اڑاتے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
كَذَٰلِكَ نَسْلُكُهُۥ فِى قُلُوبِ ٱلْمُجْرِمِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi گناه گاروں کے دلوں میں ہم اسی طرح یہی رچا دیا کرتے ہیں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
لَا يُؤْمِنُونَ بِهِۦ وَقَدْ خَلَتْ سُنَّةُ ٱلْأَوَّلِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi وه اس پر ایمان نہیں ﻻتے اور یقیناً اگلوں کا طریقہ گزرا ہوا ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَلَوْ فَتَحْنَا عَلَيْهِم بَابًا مِّنَ ٱلسَّمَآءِ فَظَلُّوا۟ فِيهِ يَعْرُجُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور اگر ہم ان پر آسمان کا دروازه کھول بھی دیں اور یہ وہاں چڑھنے بھی لگ جائیں.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
لَقَالُوٓا۟ إِنَّمَا سُكِّرَتْ أَبْصَٰرُنَا بَلْ نَحْنُ قَوْمٌ مَّسْحُورُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi تب بھی یہی کہیں گے کہ ہماری نظر بندی کر دی گئی ہے بلکہ ہم لوگوں پر جادو کر دیا گیا ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَلَقَدْ جَعَلْنَا فِى ٱلسَّمَآءِ بُرُوجًا وَزَيَّنَّٰهَا لِلنَّٰظِرِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi یقیناً ہم نے آسمان میں برج بنائے ہیں[1] اور دیکھنے والوں کے لیے اسے سجا دیا ہے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَحَفِظْنَٰهَا مِن كُلِّ شَيْطَٰنٍ رَّجِيمٍ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور اسے ہر مردود شیطان سے محفوظ رکھا ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِلَّا مَنِ ٱسْتَرَقَ ٱلسَّمْعَ فَأَتْبَعَهُۥ شِهَابٌ مُّبِينٌ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi ہاں مگر جو چوری چھپے سننے کی کوشش کرے اس کے پیچھے دہکتا ہوا (کھلا شعلہ) لگتا ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَٱلْأَرْضَ مَدَدْنَٰهَا وَأَلْقَيْنَا فِيهَا رَوَٰسِىَ وَأَنۢبَتْنَا فِيهَا مِن كُلِّ شَىْءٍ مَّوْزُونٍ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور زمین کو ہم نے پھیلا دیا ہے اور اس پر (اٹل) پہاڑ ڈال دیئے ہیں، اور اس میں ہم نے ہر چیز ایک معین مقدار سے اگا دی ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَجَعَلْنَا لَكُمْ فِيهَا مَعَٰيِشَ وَمَن لَّسْتُمْ لَهُۥ بِرَٰزِقِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور اسی میں ہم نے تمہاری روزیاں بنا دی ہیں[1] اور جنہیں تم روزی دینے والے نہیں ہو.[2]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَإِن مِّن شَىْءٍ إِلَّا عِندَنَا خَزَآئِنُهُۥ وَمَا نُنَزِّلُهُۥٓ إِلَّا بِقَدَرٍ مَّعْلُومٍ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور جتنی بھی چیزیں ہیں ان سب کے خزانے ہمارے پاس ہیں[1] ، اور ہم ہر چیز کو اس کے مقرره انداز سے اتارتے ہیں.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَأَرْسَلْنَا ٱلرِّيَٰحَ لَوَٰقِحَ فَأَنزَلْنَا مِنَ ٱلسَّمَآءِ مَآءً فَأَسْقَيْنَٰكُمُوهُ وَمَآ أَنتُمْ لَهُۥ بِخَٰزِنِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور ہم بھیجتے ہیں بوجھل ہوائیں[1] ، پھر آسمان سے پانی برسا کر وه تمہیں پلاتے ہیں اور تم اس کا ذخیره کرنے والے نہیں ہو.[2]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَإِنَّا لَنَحْنُ نُحْىِۦ وَنُمِيتُ وَنَحْنُ ٱلْوَٰرِثُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi ہم ہی جلاتے اور مارتے ہیں اور ہم ہی (بالﺂخر) وارث ہیں.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَلَقَدْ عَلِمْنَا ٱلْمُسْتَقْدِمِينَ مِنكُمْ وَلَقَدْ عَلِمْنَا ٱلْمُسْتَـْٔخِرِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور تم میں سے آگے بڑھنے والے اور پیچھے ہٹنے والے بھی ہمارے علم میں ہیں.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَإِنَّ رَبَّكَ هُوَ يَحْشُرُهُمْ إِنَّهُۥ حَكِيمٌ عَلِيمٌ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi آپ کا رب سب لوگوں کو جمع کرے گا یقیناً وه بڑی حکمتوں واﻻ بڑے علم واﻻ ہے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَلَقَدْ خَلَقْنَا ٱلْإِنسَٰنَ مِن صَلْصَٰلٍ مِّنْ حَمَإٍ مَّسْنُونٍ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi یقیناً ہم نے انسان کو کالی اور سڑی ہوئی کھنکھناتی مٹی سے، پیدا فرمایا ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَٱلْجَآنَّ خَلَقْنَٰهُ مِن قَبْلُ مِن نَّارِ ٱلسَّمُومِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور اس سے پہلے جنات کو ہم نے لو والی آگ[1] سے پیدا کیا.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَإِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلَٰٓئِكَةِ إِنِّى خَٰلِقٌۢ بَشَرًا مِّن صَلْصَٰلٍ مِّنْ حَمَإٍ مَّسْنُونٍ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور جب تیرے پروردگار نے فرشتوں سے فرمایا کہ میں ایک انسان کو کالی اور سڑی ہوئی کھنکھناتی مٹی سے پیدا کرنے واﻻ ہوں.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَإِذَا سَوَّيْتُهُۥ وَنَفَخْتُ فِيهِ مِن رُّوحِى فَقَعُوا۟ لَهُۥ سَٰجِدِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi تو جب میں اسے پورا بنا چکوں اور اس میں اپنی روح پھونک دوں تو تم سب اس کے لیے سجدے میں گر پڑنا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَسَجَدَ ٱلْمَلَٰٓئِكَةُ كُلُّهُمْ أَجْمَعُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi چنانچہ تمام فرشتوں نے سب کے سب نے سجده کر لیا.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِلَّآ إِبْلِيسَ أَبَىٰٓ أَن يَكُونَ مَعَ ٱلسَّٰجِدِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi مگر ابلیس کے۔ کہ اس نے سجده کرنے والوں میں شمولیت کرنے سے (صاف) انکار کر دیا.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
قَالَ يَٰٓإِبْلِيسُ مَا لَكَ أَلَّا تَكُونَ مَعَ ٱلسَّٰجِدِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi (اللہ تعالیٰ نے) فرمایا اے ابلیس تجھے کیا ہوا کہ تو سجده کرنے والوں میں شامل نہ ہوا؟
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
قَالَ لَمْ أَكُن لِّأَسْجُدَ لِبَشَرٍ خَلَقْتَهُۥ مِن صَلْصَٰلٍ مِّنْ حَمَإٍ مَّسْنُونٍ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi وه بوﻻ کہ میں ایسا نہیں کہ اس انسان کو سجده کروں جسے تو نے کالی اور سڑی ہوئی کھنکھناتی مٹی سے پیدا کیا ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
قَالَ فَٱخْرُجْ مِنْهَا فَإِنَّكَ رَجِيمٌ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi فرمایا اب تو بہشت سے نکل جا کیوں کہ تو رانده درگاه ہے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَإِنَّ عَلَيْكَ ٱللَّعْنَةَ إِلَىٰ يَوْمِ ٱلدِّينِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور تجھ پر میری پھٹکار ہے قیامت کے دن تک.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
قَالَ رَبِّ فَأَنظِرْنِىٓ إِلَىٰ يَوْمِ يُبْعَثُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi کہنے لگا کہ اے میرے رب! مجھے اس دن تک کی ڈھیل دے کہ لوگ دوباره اٹھا کھڑے کیے جائیں.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
قَالَ فَإِنَّكَ مِنَ ٱلْمُنظَرِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi فرمایا کہ اچھا تو ان میں سے ہے جنہیں مہلت ملی ہے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِلَىٰ يَوْمِ ٱلْوَقْتِ ٱلْمَعْلُومِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi روز مقرر کے وقت تک کی.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
قَالَ رَبِّ بِمَآ أَغْوَيْتَنِى لَأُزَيِّنَنَّ لَهُمْ فِى ٱلْأَرْضِ وَلَأُغْوِيَنَّهُمْ أَجْمَعِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi (شیطان نے) کہا کہ اے میرے رب! چونکہ تو نے مجھے گمراه کیا ہے مجھے بھی قسم ہے کہ میں بھی زمین میں ان کے لئے معاصی کو مزین کروں گا اور ان سب کو بہکاؤں گا بھی.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِلَّا عِبَادَكَ مِنْهُمُ ٱلْمُخْلَصِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi سوائے تیرے ان بندوں کے جو منتخب کر لیے گئے ہیں.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
قَالَ هَٰذَا صِرَٰطٌ عَلَىَّ مُسْتَقِيمٌ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi ارشاد ہوا کہ ہاں یہی مجھ تک پہنچنے کی سیدھی راه ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِنَّ عِبَادِى لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطَٰنٌ إِلَّا مَنِ ٱتَّبَعَكَ مِنَ ٱلْغَاوِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi میرے بندوں پر تجھے کوئی غلبہ نہیں[1] ، لیکن ہاں جو گمراه لوگ تیری پیروی کریں.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَإِنَّ جَهَنَّمَ لَمَوْعِدُهُمْ أَجْمَعِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi یقیناً ان سب کے وعدے کی جگہ جہنم ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
لَهَا سَبْعَةُ أَبْوَٰبٍ لِّكُلِّ بَابٍ مِّنْهُمْ جُزْءٌ مَّقْسُومٌ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi جس کے سات دروازے ہیں۔ ہر دروازے کے لیے ان کا ایک حصہ بٹا ہوا ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِنَّ ٱلْمُتَّقِينَ فِى جَنَّٰتٍ وَعُيُونٍ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi پرہیزگار جنتی لوگ باغوں اور چشموں میں ہوں گے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
ٱدْخُلُوهَا بِسَلَٰمٍ ءَامِنِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi (ان سے کہا جائے گا) سلامتی اور امن کے ساتھ اس میں داخل ہو جاؤ.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَنَزَعْنَا مَا فِى صُدُورِهِم مِّنْ غِلٍّ إِخْوَٰنًا عَلَىٰ سُرُرٍ مُّتَقَٰبِلِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi ان کے دلوں میں جو کچھ رنجش وکینہ تھا، ہم سب کچھ نکال دیں گے[1] ، وه بھائی بھائی بنے ہوئے ایک دوسرے کے آمنے سامنے تختوں پر بیٹھے ہوں گے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
لَا يَمَسُّهُمْ فِيهَا نَصَبٌ وَمَا هُم مِّنْهَا بِمُخْرَجِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi نہ تو وہاں انہیں کوئی تکلیف چھو سکتی ہے اور نہ وه وہاں سے کبھی نکالے جائیں گے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
نَبِّئْ عِبَادِىٓ أَنِّىٓ أَنَا ٱلْغَفُورُ ٱلرَّحِيمُ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi میرے بندوں کو خبر دے دو کہ میں بہت ہی بخشنے واﻻ اور بڑا ہی مہربان ہوں.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَأَنَّ عَذَابِى هُوَ ٱلْعَذَابُ ٱلْأَلِيمُ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور ساتھ ہی میرے عذاب بھی نہایت دردناک ہیں.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَنَبِّئْهُمْ عَن ضَيْفِ إِبْرَٰهِيمَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi انہیں ابراہیم کے مہمانوں کا (بھی) حال سنا دو.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِذْ دَخَلُوا۟ عَلَيْهِ فَقَالُوا۟ سَلَٰمًا قَالَ إِنَّا مِنكُمْ وَجِلُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi کہ جب انہوں نے ان کے پاس آکر سلام کہا تو انہوں نے کہا کہ ہم کو تو تم سے ڈر لگتا ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
قَالُوا۟ لَا تَوْجَلْ إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلَٰمٍ عَلِيمٍ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi انہوں نے کہا ڈرو نہیں، ہم تجھے ایک صاحب علم فرزند کی بشارت دیتے ہیں.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
قَالَ أَبَشَّرْتُمُونِى عَلَىٰٓ أَن مَّسَّنِىَ ٱلْكِبَرُ فَبِمَ تُبَشِّرُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi کہا، کیا اس بڑھاپے کے آجانے کے بعد تم مجھے خوشخبری دیتے ہو! یہ خوشخبری تم کیسے دے رہے ہو؟
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
قَالُوا۟ بَشَّرْنَٰكَ بِٱلْحَقِّ فَلَا تَكُن مِّنَ ٱلْقَٰنِطِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi انہوں نے کہا ہم آپ کو بالکل سچی خوشخبری سناتے ہیں آپ مایوس لوگوں میں شامل نہ ہوں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
قَالَ وَمَن يَقْنَطُ مِن رَّحْمَةِ رَبِّهِۦٓ إِلَّا ٱلضَّآلُّونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi کہا اپنے رب تعالیٰ کی رحمت سے ناامید تو صرف گمراه اور بہکے ہوئے لوگ ہی ہوتے ہیں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ أَيُّهَا ٱلْمُرْسَلُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi پوچھا کہ اللہ کے بھیجے ہوئے (فرشتو!) تمہارا ایسا کیا اہم کام ہے؟[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
قَالُوٓا۟ إِنَّآ أُرْسِلْنَآ إِلَىٰ قَوْمٍ مُّجْرِمِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi انہوں نے جواب دیا کہ ہم مجرم قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِلَّآ ءَالَ لُوطٍ إِنَّا لَمُنَجُّوهُمْ أَجْمَعِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi مگر خاندان لوط کہ ہم ان سب کو تو ضرور بچا لیں گے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِلَّا ٱمْرَأَتَهُۥ قَدَّرْنَآ إِنَّهَا لَمِنَ ٱلْغَٰبِرِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi سوائے اس (لوط) کی بیوی کے کہ ہم نے اسے رکنے اور باقی ره جانے والوں میں مقرر کر دیا ہے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَلَمَّا جَآءَ ءَالَ لُوطٍ ٱلْمُرْسَلُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi جب بھیجے ہوئے فرشتے آل لوط کے پاس پہنچے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
قَالَ إِنَّكُمْ قَوْمٌ مُّنكَرُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi تو انہوں (لوط علیہ السلام) نے کہا تم لوگ تو کچھ انجان سے معلوم ہو رہے ہو.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
قَالُوا۟ بَلْ جِئْنَٰكَ بِمَا كَانُوا۟ فِيهِ يَمْتَرُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi انہوں نے کہا نہیں بلکہ ہم تیرے پاس وه چیز ﻻئے ہیں جس میں یہ لوگ شک شبہ کر رہے تھے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَأَتَيْنَٰكَ بِٱلْحَقِّ وَإِنَّا لَصَٰدِقُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi ہم تو تیرے پاس (صریح) حق ﻻئے ہیں اور ہیں بھی بالکل سچے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَأَسْرِ بِأَهْلِكَ بِقِطْعٍ مِّنَ ٱلَّيْلِ وَٱتَّبِعْ أَدْبَٰرَهُمْ وَلَا يَلْتَفِتْ مِنكُمْ أَحَدٌ وَٱمْضُوا۟ حَيْثُ تُؤْمَرُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اب تو اپنے خاندان سمیت اس رات کے کسی حصہ میں چل دے اور آپ ان کے پیچھے رہنا[1] ، اور (خبردار) تم میں سے کوئی (پیچھے) مڑکر بھی نہ دیکھے اور جہاں کا تمہیں حکم کیا جارہا ہے وہاں چلے جان.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَقَضَيْنَآ إِلَيْهِ ذَٰلِكَ ٱلْأَمْرَ أَنَّ دَابِرَ هَٰٓؤُلَآءِ مَقْطُوعٌ مُّصْبِحِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور ہم نے اس کی طرف اس بات کا فیصلہ کر دیا کہ صبح ہوتے ہوتے ان لوگوں کی جڑیں کاٹ دی جائیں گی.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَجَآءَ أَهْلُ ٱلْمَدِينَةِ يَسْتَبْشِرُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور شہر والے خوشیاں مناتے ہوئے آئے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
قَالَ إِنَّ هَٰٓؤُلَآءِ ضَيْفِى فَلَا تَفْضَحُونِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi (لوط علیہ السلام نے) کہا یہ لوگ میرے مہمان ہیں تم مجھے رسوا نہ کرو.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَلَا تُخْزُونِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور مجھے رسوا نہ کرو.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
قَالُوٓا۟ أَوَلَمْ نَنْهَكَ عَنِ ٱلْعَٰلَمِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi وه بولے کیا ہم نے تجھے دنیا بھر (کی ٹھیکیداری) سے منع نہیں کر رکھا؟[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
قَالَ هَٰٓؤُلَآءِ بَنَاتِىٓ إِن كُنتُمْ فَٰعِلِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi (لوط علیہ السلام نے) کہا اگر تمہیں کرنا ہی ہے تو یہ میری بچیاں موجود ہیں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
لَعَمْرُكَ إِنَّهُمْ لَفِى سَكْرَتِهِمْ يَعْمَهُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi تیری عمر کی قسم! وه تو اپنی بدمستی میں سرگرداں تھے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَأَخَذَتْهُمُ ٱلصَّيْحَةُ مُشْرِقِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi پس سورج نکلتے نکلتے انہیں ایک بڑے زور کی آواز نے پکڑ لیا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَجَعَلْنَا عَٰلِيَهَا سَافِلَهَا وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهِمْ حِجَارَةً مِّن سِجِّيلٍ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi بالﺂخر ہم نے اس شہر کو اوپر تلے کر دیا[1] اور ان لوگوں پر کنکر والے پتھر[2] برسائے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَٰتٍ لِّلْمُتَوَسِّمِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi بلاشبہ بصیرت والوں کے لیے[1] اس میں بہت سی نشانیاں ہیں.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَإِنَّهَا لَبِسَبِيلٍ مُّقِيمٍ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi یہ بستی ایسی راه پر ہے جو برابر چلتی رہتی (عام گذرگاه) ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةً لِّلْمُؤْمِنِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور اس میں ایمان والوں کے لیے بڑی نشانی ہے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَإِن كَانَ أَصْحَٰبُ ٱلْأَيْكَةِ لَظَٰلِمِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور بے شک اَیکَہ بستی کے رہنے والے يقيناً ﻇالم تھے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَٱنتَقَمْنَا مِنْهُمْ وَإِنَّهُمَا لَبِإِمَامٍ مُّبِينٍ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi جن سے (آخر) ہم نے انتقام لے ہی لیا۔ یہ دونوں شہر کھلے (عام) راستے پر ہیں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَلَقَدْ كَذَّبَ أَصْحَٰبُ ٱلْحِجْرِ ٱلْمُرْسَلِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور حِجر والوں نے بھی رسولوں کو جھٹلایا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَءَاتَيْنَٰهُمْ ءَايَٰتِنَا فَكَانُوا۟ عَنْهَا مُعْرِضِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور ہم نے ان کو اپنی نشانیاں بھی عطا فرمائیں (لیکن) تاہم وه ان سے روگردانی ہی کرتے رہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَكَانُوا۟ يَنْحِتُونَ مِنَ ٱلْجِبَالِ بُيُوتًا ءَامِنِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi یہ لوگ پہاڑوں کو تراش تراش کر گھر بناتے تھے، بے خوف ہوکر.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَأَخَذَتْهُمُ ٱلصَّيْحَةُ مُصْبِحِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi آخر انہیں بھی صبح ہوتے ہوتے چنگھاڑنے آدبوچا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَمَآ أَغْنَىٰ عَنْهُم مَّا كَانُوا۟ يَكْسِبُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi پس ان کی کسی تدبیروعمل نے انہیں کوئی فائده نہ دیا.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَمَا خَلَقْنَا ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَآ إِلَّا بِٱلْحَقِّ وَإِنَّ ٱلسَّاعَةَ لَـَٔاتِيَةٌ فَٱصْفَحِ ٱلصَّفْحَ ٱلْجَمِيلَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور ان کے درمیان کی سب چیزوں کو حق کے ساتھ ہی پیدا فرمایا ہے[1] ، اور قیامت ضرور ضرور آنے والی ہے۔ پس تو حسن وخوبی (اور اچھائی) سے درگزر کر لے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِنَّ رَبَّكَ هُوَ ٱلْخَلَّٰقُ ٱلْعَلِيمُ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi یقیناً تیرا پروردگار ہی پیدا کرنے واﻻ اور جاننے واﻻ ہے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَلَقَدْ ءَاتَيْنَٰكَ سَبْعًا مِّنَ ٱلْمَثَانِى وَٱلْقُرْءَانَ ٱلْعَظِيمَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi یقیناً ہم نے آپ کو سات آیتیں دے رکھی ہیں.[1] کہ دہرائی جاتی ہیں اور عظیم قرآن بھی دے رکھا ہے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
لَا تَمُدَّنَّ عَيْنَيْكَ إِلَىٰ مَا مَتَّعْنَا بِهِۦٓ أَزْوَٰجًا مِّنْهُمْ وَلَا تَحْزَنْ عَلَيْهِمْ وَٱخْفِضْ جَنَاحَكَ لِلْمُؤْمِنِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi آپ ہر گز اپنی نظریں اس چیز کی طرف نہ دوڑائیں، جس سے ہم نے ان میں سے کئی قسم کے لوگوں کو بہره مند کر رکھا ہے، نہ ان پر آپ افسوس کریں اور مومنوں کے لیے اپنے بازو جھکائے رہیں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَقُلْ إِنِّىٓ أَنَا ٱلنَّذِيرُ ٱلْمُبِينُ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور کہہ دیجئے کہ میں تو کھلم کھلا ڈرانے واﻻ ہوں.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
كَمَآ أَنزَلْنَا عَلَى ٱلْمُقْتَسِمِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi جیسے کہ ہم نے ان تقسیم کرنے والوں پر اتارا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
ٱلَّذِينَ جَعَلُوا۟ ٱلْقُرْءَانَ عِضِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi جنہوں نے اس کتاب الٰہی کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَوَرَبِّكَ لَنَسْـَٔلَنَّهُمْ أَجْمَعِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi قسم ہے تیرے پالنے والے کی! ہم ان سب سے ضرور باز پرس کریں گے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
عَمَّا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi ہر اس چیز کی جو وه کرتے تھے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَٱصْدَعْ بِمَا تُؤْمَرُ وَأَعْرِضْ عَنِ ٱلْمُشْرِكِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi پس آپ[1] اس حکم کو جو آپ کو کیا جارہا ہے کھول کر سنا دیجئے! اور مشرکوں سے منھ پھیر لیجئے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِنَّا كَفَيْنَٰكَ ٱلْمُسْتَهْزِءِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi آپ سے جو لوگ مسخراپن کرتے ہیں ان کی سزا کے لیے ہم کافی ہیں.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
ٱلَّذِينَ يَجْعَلُونَ مَعَ ٱللَّهِ إِلَٰهًا ءَاخَرَ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi جو اللہ کے ساتھ دوسرے معبود مقرر کرتے ہیں انہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَلَقَدْ نَعْلَمُ أَنَّكَ يَضِيقُ صَدْرُكَ بِمَا يَقُولُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi ہمیں خوب علم ہے کہ ان کی باتوں سے آپ کا دل تنگ ہوتا ہے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَكُن مِّنَ ٱلسَّٰجِدِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi آپ اپنے پروردگار کی تسبیح اور حمد بیان کرتے رہیں اور سجده کرنے والوں میں شامل ہو جائیں.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَٱعْبُدْ رَبَّكَ حَتَّىٰ يَأْتِيَكَ ٱلْيَقِينُ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور اپنے رب کی عبادت کرتے رہیں یہاں تک کہ آپ کو موت آجائے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
→ سورہ ابراهيم
سورہ النحل ←
کوئی موضوع تلاش کر رہے ہیں؟ معنوی تلاش آزمائیں — آپ کا سوال 6236 آیات میں تلاش کیا جاتا ہے۔
→
عربی متن اور تراجم Tanzil اور QuranEnc کے ذریعے — بعینہٖ، بغیر تبدیلی · تراجم اپنے مترجمین کی ملکیت ہیں اور خود قرآن نہیں ہیں
یہ ایک تحقیقی معاون ہے، فتویٰ کا مرجع نہیں۔