ہوم › سورتیں › سورہ الفجر
سورہ الفجر الفجر
30 آیات · مکی · ترتیب نزول 10
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ وَٱلْفَجْرِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi قسم ہے فجر کی![1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَلَيَالٍ عَشْرٍ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور دس راتوں کی![1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَٱلشَّفْعِ وَٱلْوَتْرِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور جفت اور طاق کی![1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَٱلَّيْلِ إِذَا يَسْرِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور رات کی جب وه چلنے لگے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
هَلْ فِى ذَٰلِكَ قَسَمٌ لِّذِى حِجْرٍ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi کیا ان میں عقلمند کے واسطے کافی قسم ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
أَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِعَادٍ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ آپ کے رب نے عادیوں کے ساتھ کیا کیا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِرَمَ ذَاتِ ٱلْعِمَادِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi ستونوں والے ارم کے ساتھ.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
ٱلَّتِى لَمْ يُخْلَقْ مِثْلُهَا فِى ٱلْبِلَٰدِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi جس کی مانند (کوئی قوم) ملکوں میں پیدا نہیں کی گئی.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَثَمُودَ ٱلَّذِينَ جَابُوا۟ ٱلصَّخْرَ بِٱلْوَادِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور ثمودیوں کے ساتھ جنہوں نے وادی میں بڑے بڑے پتھر تراشے تھے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَفِرْعَوْنَ ذِى ٱلْأَوْتَادِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور فرعون کے ساتھ جو میخوں واﻻ تھا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
ٱلَّذِينَ طَغَوْا۟ فِى ٱلْبِلَٰدِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi ان سبھوں نے شہروں میں سر اٹھا رکھا تھا.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَأَكْثَرُوا۟ فِيهَا ٱلْفَسَادَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور بہت فساد مچا رکھا تھا.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَصَبَّ عَلَيْهِمْ رَبُّكَ سَوْطَ عَذَابٍ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi آخر تیرے رب نے ان سب پر عذاب کا کوڑا برسایا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِنَّ رَبَّكَ لَبِٱلْمِرْصَادِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi یقیناً تیرا رب گھات میں ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَأَمَّا ٱلْإِنسَٰنُ إِذَا مَا ٱبْتَلَىٰهُ رَبُّهُۥ فَأَكْرَمَهُۥ وَنَعَّمَهُۥ فَيَقُولُ رَبِّىٓ أَكْرَمَنِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi انسان (کا یہ حال ہے کہ) جب اسے اس کا رب آزماتا ہے اور عزت ونعمت دیتا ہے تو وه کہنے لگتا ہے کہ میرے رب نے مجھے عزت دار بنایا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَأَمَّآ إِذَا مَا ٱبْتَلَىٰهُ فَقَدَرَ عَلَيْهِ رِزْقَهُۥ فَيَقُولُ رَبِّىٓ أَهَٰنَنِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور جب وه اس کو آزماتا ہے اس کی روزی تنگ کر دیتا ہے تو وه کہنے لگتا ہے کہ میرے رب نے میری اہانت کی (اور ذلیل کیا).[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
كَلَّا بَل لَّا تُكْرِمُونَ ٱلْيَتِيمَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi ایسا ہرگز نہیں[1] بلکہ (بات یہ ہے) کہ تم (ہی) لوگ یتیموں کی عزت نہیں کرتے.[2]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَلَا تَحَٰٓضُّونَ عَلَىٰ طَعَامِ ٱلْمِسْكِينِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور مسکینوں کے کھلانے کی ایک دوسرے کو ترغیب نہیں دیتے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَتَأْكُلُونَ ٱلتُّرَاثَ أَكْلًا لَّمًّا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور (مردوں کی) میراث سمیٹ سمیٹ کر کھاتے ہو.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَتُحِبُّونَ ٱلْمَالَ حُبًّا جَمًّا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور مال کو جی بھر کر عزیز رکھتے ہو.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
كَلَّآ إِذَا دُكَّتِ ٱلْأَرْضُ دَكًّا دَكًّا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi یقیناً[1] جس وقت زمین کوٹ کوٹ کر برابر کر دی جائے گی.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَجَآءَ رَبُّكَ وَٱلْمَلَكُ صَفًّا صَفًّا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور تیرا رب (خود) آجائے گا اور فرشتے صفیں باندھ کر (آ جائیں گے).[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَجِا۟ىٓءَ يَوْمَئِذٍۭ بِجَهَنَّمَ يَوْمَئِذٍ يَتَذَكَّرُ ٱلْإِنسَٰنُ وَأَنَّىٰ لَهُ ٱلذِّكْرَىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور جس دن جہنم بھی ﻻئی جائے گی[1] اس دن انسان کو سمجھ آئے گی مگر آج اس کے سمجھنے کا فائده کہاں؟[2]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
يَقُولُ يَٰلَيْتَنِى قَدَّمْتُ لِحَيَاتِى
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi وه کہے گا کہ کاش کہ میں نے اپنی اس زندگی کے لئے کچھ پیشگی سامان کیا ہوتا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَيَوْمَئِذٍ لَّا يُعَذِّبُ عَذَابَهُۥٓ أَحَدٌ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi پس آج اللہ کے عذاب جیسا عذاب کسی کا نہ ہوگا.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَلَا يُوثِقُ وَثَاقَهُۥٓ أَحَدٌ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi نہ اسکی قید وبند جیسی کسی کی قید وبند ہوگی.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
يَٰٓأَيَّتُهَا ٱلنَّفْسُ ٱلْمُطْمَئِنَّةُ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اے اطمینان والی روح.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
ٱرْجِعِىٓ إِلَىٰ رَبِّكِ رَاضِيَةً مَّرْضِيَّةً
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi تو اپنے رب کی طرف[1] لوٹ چل اس طرح کہ تو اس سے راضی وه تجھ سے خوش.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَٱدْخُلِى فِى عِبَٰدِى
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi پس میرے خاص بندوں میں داخل ہو جا.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَٱدْخُلِى جَنَّتِى
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور میری جنت میں چلی جا.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
→ سورہ الغاشية
سورہ البلد ←
کوئی موضوع تلاش کر رہے ہیں؟ معنوی تلاش آزمائیں — آپ کا سوال 6236 آیات میں تلاش کیا جاتا ہے۔
→
عربی متن اور تراجم Tanzil اور QuranEnc کے ذریعے — بعینہٖ، بغیر تبدیلی · تراجم اپنے مترجمین کی ملکیت ہیں اور خود قرآن نہیں ہیں
یہ ایک تحقیقی معاون ہے، فتویٰ کا مرجع نہیں۔