سورہ الغاشية الغاشية
26 آیات · مکی · ترتیب نزول 68
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ هَلْ أَتَىٰكَ حَدِيثُ ٱلْغَٰشِيَةِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکیا تجھے بھی چھپا لینے والی (قیامت) کی خبر پہنچی ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ خَٰشِعَةٌ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاس دن بہت سے چہرے ذلیل ہوں گے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
عَامِلَةٌ نَّاصِبَةٌ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi(اور) محنت کرنے والے تھکے ہوئے ہوں گے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
تَصْلَىٰ نَارًا حَامِيَةً
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiوه دہکتی ہوئی آگ میں جائیں گے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
تُسْقَىٰ مِنْ عَيْنٍ ءَانِيَةٍ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور نہایت گرم چشمے کا پانی ان کو پلایا جائے گا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
لَّيْسَ لَهُمْ طَعَامٌ إِلَّا مِن ضَرِيعٍ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiان کے لئے سوائے کانٹے دار درختوں کے اور کچھ کھانے کو نہ ہوگا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
لَّا يُسْمِنُ وَلَا يُغْنِى مِن جُوعٍ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجو نہ موٹا کرے گا نہ بھوک مٹائے گا.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَّاعِمَةٌ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiبہت سے چہرے اس دن تروتازه اور (آسوده حال) ہوں گے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
لِّسَعْيِهَا رَاضِيَةٌ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاپنی کوشش پر خوش ہوں گے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فِى جَنَّةٍ عَالِيَةٍ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiبلند وباﻻ جنتوں میں ہوں گے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
لَّا تَسْمَعُ فِيهَا لَٰغِيَةً
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجہاں کوئی بیہوده بات نہیں سنیں گے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فِيهَا عَيْنٌ جَارِيَةٌ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجہاں بہتا ہوا چشمہ ہوگا.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فِيهَا سُرُرٌ مَّرْفُوعَةٌ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi(اور) اس میں اونچے اونچے تخت ہوں گے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَأَكْوَابٌ مَّوْضُوعَةٌ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور آبخورے رکھے ہوئے (ہوں گے).
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَنَمَارِقُ مَصْفُوفَةٌ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور ایک قطار میں لگے ہوئے تکیے ہوں گے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَزَرَابِىُّ مَبْثُوثَةٌ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور مخملی مسندیں پھیلی پڑی ہوں گی.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
أَفَلَا يَنظُرُونَ إِلَى ٱلْإِبِلِ كَيْفَ خُلِقَتْ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکیا یہ اونٹوں کو نہیں دیکھتے کہ وه کس طرح پیدا کیے گئے ہیں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَإِلَى ٱلسَّمَآءِ كَيْفَ رُفِعَتْ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور آسمان کو کہ کس طرح اونچا کیا گیا ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَإِلَى ٱلْجِبَالِ كَيْفَ نُصِبَتْ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور پہاڑوں کی طرف کہ کس طرح گاڑ دیئے گئے ہیں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَإِلَى ٱلْأَرْضِ كَيْفَ سُطِحَتْ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور زمین کی طرف کہ کس طرح بچھائی گئی ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَذَكِّرْ إِنَّمَآ أَنتَ مُذَكِّرٌ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس آپ نصیحت کر دیا کریں (کیونکہ) آپ صرف نصیحت کرنے والے ہیں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
لَّسْتَ عَلَيْهِم بِمُصَيْطِرٍ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiآپ کچھ ان پر داروغہ نہیں ہیں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِلَّا مَن تَوَلَّىٰ وَكَفَرَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiہاں! جو شخص روگردانی کرے اور کفر کرے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَيُعَذِّبُهُ ٱللَّهُ ٱلْعَذَابَ ٱلْأَكْبَرَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاسے اللہ تعالیٰ بہت بڑا عذاب دے گا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِنَّ إِلَيْنَآ إِيَابَهُمْ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiبیشک ہماری طرف ان کا لوٹنا ہے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا حِسَابَهُم
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپھر بیشک ہمارے ذمہ ہے ان سے حساب لینا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
کوئی موضوع تلاش کر رہے ہیں؟ معنوی تلاش آزمائیں — آپ کا سوال 6236 آیات میں تلاش کیا جاتا ہے۔
→