caseriqقرآن مجید میں معنوی تلاش

سورہ الصافات الصافات

182 آیات · مکی · ترتیب نزول 56

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ وَٱلصَّٰٓفَّٰتِ صَفًّا

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiقسم ہے صف باندھنے والے (فرشتوں) کی.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَٱلزَّٰجِرَٰتِ زَجْرًا

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپھر پوری طرح ڈانٹنے والوں کی.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَٱلتَّٰلِيَٰتِ ذِكْرًا

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپھر ذکر اللہ کی تلاوت کرنے والوں کی.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِنَّ إِلَٰهَكُمْ لَوَٰحِدٌ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiیقیناً تم سب کا معبود ایک ہی ہے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

رَّبُّ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا وَرَبُّ ٱلْمَشَٰرِقِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiآسمانوں اور زمین اور ان کے درمیان کی تمام چیزوں اور مَشرقوں کا رب وہی ہے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِنَّا زَيَّنَّا ٱلسَّمَآءَ ٱلدُّنْيَا بِزِينَةٍ ٱلْكَوَاكِبِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiہم نے آسمان دنیا کو ستاروں کی زینت سے آراستہ کیا.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَحِفْظًا مِّن كُلِّ شَيْطَٰنٍ مَّارِدٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور حفاﻇت کی سرکش شیطان سے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

لَّا يَسَّمَّعُونَ إِلَى ٱلْمَلَإِ ٱلْأَعْلَىٰ وَيُقْذَفُونَ مِن كُلِّ جَانِبٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiعالم باﻻ کے فرشتوں (کی باتوں) کو سننے کے لئے وه کان بھی نہیں لگا سکتے، بلکہ ہر طرف سے وه مارے جاتے ہیں.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

دُحُورًا وَلَهُمْ عَذَابٌ وَاصِبٌ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiبھگانے کے لئے اور ان کے لئے دائمی عذاب ہے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِلَّا مَنْ خَطِفَ ٱلْخَطْفَةَ فَأَتْبَعَهُۥ شِهَابٌ ثَاقِبٌ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiمگر جو کوئی ایک آدھ بات اچک لے بھاگے تو (فوراً ہی) اس کے پیچھے دہکتا ہوا شعلہ لگ جاتا ہے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَٱسْتَفْتِهِمْ أَهُمْ أَشَدُّ خَلْقًا أَم مَّنْ خَلَقْنَآ إِنَّا خَلَقْنَٰهُم مِّن طِينٍ لَّازِبٍۭ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiان کافروں سے پوچھو تو کہ آیا ان کا پیدا کرنا زیاده دشوار ہے یا (ان کا) جنہیں ہم نے (ان کے علاوه) پیدا کیا[1] ؟ ہم نے (انسانوں) کو لیس دار مٹی سے پیدا کیا ہے.[2]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

بَلْ عَجِبْتَ وَيَسْخَرُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiبلکہ تو تعجب کر رہا ہے اور یہ مسخرا پن کر رہے ہیں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَإِذَا ذُكِّرُوا۟ لَا يَذْكُرُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور جب انہیں نصیحت کی جاتی ہے یہ نہیں مانتے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَإِذَا رَأَوْا۟ ءَايَةً يَسْتَسْخِرُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور جب کسی معجزے کو دیکھتے ہیں تو مذاق اڑاتے ہیں.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَقَالُوٓا۟ إِنْ هَٰذَآ إِلَّا سِحْرٌ مُّبِينٌ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور کہتے ہیں کہ یہ تو بالکل کھلم کھلا جادو ہی ہے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

أَءِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَٰمًا أَءِنَّا لَمَبْعُوثُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکیا جب ہم مر جائیں گے اور خاک اور ہڈی ہو جائیں گے پھر کیا (سچ مچ) ہم اٹھائے جائیں گے؟

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

أَوَءَابَآؤُنَا ٱلْأَوَّلُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکیا ہم سے پہلے کے ہمارے باپ دادا بھی؟

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

قُلْ نَعَمْ وَأَنتُمْ دَٰخِرُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiآپ جواب دیجئے! کہ ہاں ہاں اور تم ذلیل (بھی) ہوں گے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَإِنَّمَا هِىَ زَجْرَةٌ وَٰحِدَةٌ فَإِذَا هُمْ يَنظُرُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiوه تو صرف ایک زور کی جھڑکی ہے[1] کہ یکایک یہ دیکھنے لگیں گے.[2]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَقَالُوا۟ يَٰوَيْلَنَا هَٰذَا يَوْمُ ٱلدِّينِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور کہیں گے کہ ہائے ہماری خرابی یہی جزا (سزا) کا دن ہے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

هَٰذَا يَوْمُ ٱلْفَصْلِ ٱلَّذِى كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiیہی فیصلہ کا دن ہے جسے تم جھٹلاتے رہے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

ٱحْشُرُوا۟ ٱلَّذِينَ ظَلَمُوا۟ وَأَزْوَٰجَهُمْ وَمَا كَانُوا۟ يَعْبُدُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiﻇالموں کو[1] اور ان کے ہمراہیوں کو[2] اور (جن) جن کی وه اللہ کے علاوه پرستش کرتے تھے.[3]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

مِن دُونِ ٱللَّهِ فَٱهْدُوهُمْ إِلَىٰ صِرَٰطِ ٱلْجَحِيمِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi(ان سب کو) جمع کرکے انہیں دوزخ کی راه دکھا دو.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَقِفُوهُمْ إِنَّهُم مَّسْـُٔولُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور انہیں ٹھہرا لو[1] ، (اس لئے) کہ ان سے (ضروری) سوال کیے جانے والے ہیں.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

مَا لَكُمْ لَا تَنَاصَرُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiتمہیں کیا ہو گیا ہے کہ (اس وقت) تم ایک دوسرے کی مدد نہیں کرتے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

بَلْ هُمُ ٱلْيَوْمَ مُسْتَسْلِمُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiبلکہ وه (سب کے سب) آج فرمانبردار بن گئے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَسَآءَلُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiوه ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر سوال وجواب کرنے لگیں گے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

قَالُوٓا۟ إِنَّكُمْ كُنتُمْ تَأْتُونَنَا عَنِ ٱلْيَمِينِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکہیں گے کہ تم تو ہمارے پاس ہماری دائیں طرف سے آتے تھے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

قَالُوا۟ بَل لَّمْ تَكُونُوا۟ مُؤْمِنِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiوه جواب دیں گے کہ نہیں بلکہ تم ہی ایمان والے نہ تھے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَمَا كَانَ لَنَا عَلَيْكُم مِّن سُلْطَٰنٍۭ بَلْ كُنتُمْ قَوْمًا طَٰغِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور کچھ ہمارا زور تو تم پر تھا (ہی) نہیں۔ بلکہ تم (خود) سرکش لوگ تھے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَحَقَّ عَلَيْنَا قَوْلُ رَبِّنَآ إِنَّا لَذَآئِقُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاب تو ہم (سب) پر ہمارے رب کی یہ بات ﺛابت ہو چکی کہ ہم (عذاب) چکھنے والے ہیں.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَأَغْوَيْنَٰكُمْ إِنَّا كُنَّا غَٰوِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس ہم نے تمہیں گمراه کیا ہم تو خود بھی گمراه ہی تھے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَإِنَّهُمْ يَوْمَئِذٍ فِى ٱلْعَذَابِ مُشْتَرِكُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiسو اب آج کے دن تو (سب کے سب) عذاب میں شریک ہیں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِنَّا كَذَٰلِكَ نَفْعَلُ بِٱلْمُجْرِمِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiہم گناه گاروں کے ساتھ اسی طرح کیا کرتے ہیں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِنَّهُمْ كَانُوٓا۟ إِذَا قِيلَ لَهُمْ لَآ إِلَٰهَ إِلَّا ٱللَّهُ يَسْتَكْبِرُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiیہ وه (لوگ) ہیں کہ جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں تو یہ سرکشی کرتے تھے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَيَقُولُونَ أَئِنَّا لَتَارِكُوٓا۟ ءَالِهَتِنَا لِشَاعِرٍ مَّجْنُونٍۭ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور کہتے تھے کہ کیا ہم اپنے معبودوں کو ایک دیوانے شاعر کی بات پر چھوڑ دیں؟[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

بَلْ جَآءَ بِٱلْحَقِّ وَصَدَّقَ ٱلْمُرْسَلِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi(نہیں نہیں) بلکہ (نبی) تو حق (سچا دین) ﻻئے ہیں اور سب رسولوں کو سچا جانتے ہیں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِنَّكُمْ لَذَآئِقُوا۟ ٱلْعَذَابِ ٱلْأَلِيمِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiیقیناً تم دردناک عذاب (کا مزه) چکھنے والے ہو.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَمَا تُجْزَوْنَ إِلَّا مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiتمہیں اسی کا بدلہ دیا جائے گا جو تم کرتے تھے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiمگر اللہ تعالیٰ کے خالص برگزیده بندے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

أُو۟لَٰٓئِكَ لَهُمْ رِزْقٌ مَّعْلُومٌ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiانہیں کے لئے مقرره روزی ہے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَوَٰكِهُ وَهُم مُّكْرَمُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi(ہر طرح کے) میوے، اور وه باعزت واکرام ہوں گے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فِى جَنَّٰتِ ٱلنَّعِيمِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiنعمتوں والی جنتوں میں.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

عَلَىٰ سُرُرٍ مُّتَقَٰبِلِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiتختوں پر ایک دوسرے کے سامنے (بیٹھے) ہوں گے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

يُطَافُ عَلَيْهِم بِكَأْسٍ مِّن مَّعِينٍۭ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجاری شراب کے جام کا ان پر دور چل رہا ہوگا.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

بَيْضَآءَ لَذَّةٍ لِّلشَّٰرِبِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجو صاف شفاف اور پینے میں لذیذ ہوگی.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

لَا فِيهَا غَوْلٌ وَلَا هُمْ عَنْهَا يُنزَفُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiنہ اس سے درد سر ہو اور نہ اس کے پینے سے بہکیں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَعِندَهُمْ قَٰصِرَٰتُ ٱلطَّرْفِ عِينٌ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور ان کے پاس نیچی نظروں، بڑی بڑی آنکھوں والی (حوریں) ہوں گی.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

كَأَنَّهُنَّ بَيْضٌ مَّكْنُونٌ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiایسی جیسے چھپائے ہوئے انڈے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَسَآءَلُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi(جنتی) ایک دوسرے کی طرف رخ کرکے پوچھیں گے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

قَالَ قَآئِلٌ مِّنْهُمْ إِنِّى كَانَ لِى قَرِينٌ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiان میں سے ایک کہنے واﻻ کہے گا کہ میرا ایک ساتھی تھا.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

يَقُولُ أَءِنَّكَ لَمِنَ ٱلْمُصَدِّقِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجو (مجھ سے) کہا کرتا تھا کہ کیا تو (قیامت کے آنے کا) یقین کرنے والوں میں سے ہے؟[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

أَءِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَٰمًا أَءِنَّا لَمَدِينُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکیا جب کہ ہم مر کر مٹی اور ہڈی ہو جائیں گے کیا اس وقت ہم جزا دیئے جانے والے ہیں؟[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

قَالَ هَلْ أَنتُم مُّطَّلِعُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکہے گا تم چاہتے ہو کہ جھانک کر دیکھ لو؟[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَٱطَّلَعَ فَرَءَاهُ فِى سَوَآءِ ٱلْجَحِيمِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجھانکتے ہی اسے بیچوں بیچ جہنم میں (جلتا ہوا) دیکھے گا.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

قَالَ تَٱللَّهِ إِن كِدتَّ لَتُرْدِينِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکہے گا واللہ! قریب تھا کہ تو مجھے (بھی) برباد کر دے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَلَوْلَا نِعْمَةُ رَبِّى لَكُنتُ مِنَ ٱلْمُحْضَرِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاگر میرے رب کا احسان نہ ہوتا تو میں بھی دوزخ میں حاضر کئے جانے والوں میں ہوتا.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

أَفَمَا نَحْنُ بِمَيِّتِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکیا (یہ صحیح ہے) کہ ہم مرنے والے ہی نہیں؟[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِلَّا مَوْتَتَنَا ٱلْأُولَىٰ وَمَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiبجز پہلی ایک موت[1] کے، اور نہ ہم عذاب کیے جانے والے ہیں.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ ٱلْفَوْزُ ٱلْعَظِيمُ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپھر تو (ﻇاہر بات ہے کہ) یہ بڑی کامیابی ہے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

لِمِثْلِ هَٰذَا فَلْيَعْمَلِ ٱلْعَٰمِلُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiایسی (کامیابی) کے لئے عمل کرنے والوں کو عمل کرنا چاہئے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

أَذَٰلِكَ خَيْرٌ نُّزُلًا أَمْ شَجَرَةُ ٱلزَّقُّومِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکیا یہ مہمانی اچھی ہے یا سینڈھ (زقوم) کا درخت؟[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِنَّا جَعَلْنَٰهَا فِتْنَةً لِّلظَّٰلِمِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجسے ہم نے ﻇالموں کے لئے سخت آزمائش بنا رکھا ہے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِنَّهَا شَجَرَةٌ تَخْرُجُ فِىٓ أَصْلِ ٱلْجَحِيمِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiبے شک وه درخت جہنم کی جڑ میں سے نکلتا ہے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

طَلْعُهَا كَأَنَّهُۥ رُءُوسُ ٱلشَّيَٰطِينِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجس کے خوشے شیطانوں کے سروں جیسے ہوتے ہیں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَإِنَّهُمْ لَـَٔاكِلُونَ مِنْهَا فَمَالِـُٔونَ مِنْهَا ٱلْبُطُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi(جہنمی) اسی درخت سے کھائیں گے اور اسی سے پیٹ بھریں گے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

ثُمَّ إِنَّ لَهُمْ عَلَيْهَا لَشَوْبًا مِّنْ حَمِيمٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپھر اس پر گرم جلتے جلتے پانی کی ملونی ہوگی.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

ثُمَّ إِنَّ مَرْجِعَهُمْ لَإِلَى ٱلْجَحِيمِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپھر ان سب کا لوٹنا جہنم کی (آگ کے ڈھیرکی) طرف ہوگا.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِنَّهُمْ أَلْفَوْا۟ ءَابَآءَهُمْ ضَآلِّينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiیقین مانو! کہ انہوں نے اپنے باپ دادا کو بہکا ہوا پایا.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَهُمْ عَلَىٰٓ ءَاثَٰرِهِمْ يُهْرَعُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور یہ انہی کے نشان قدم پر دوڑتے رہے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَلَقَدْ ضَلَّ قَبْلَهُمْ أَكْثَرُ ٱلْأَوَّلِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiان سے پہلے بھی بہت سے اگلے بہک چکے ہیں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا فِيهِم مُّنذِرِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجن میں ہم نے ڈرانے والے (رسول) بھیجے تھے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَٱنظُرْ كَيْفَ كَانَ عَٰقِبَةُ ٱلْمُنذَرِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاب تو دیکھ لے کہ جنہیں دھمکایا گیا تھا ان کا انجام کیسا کچھ ہوا.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiسوائے اللہ کے برگزیده بندوں کے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَلَقَدْ نَادَىٰنَا نُوحٌ فَلَنِعْمَ ٱلْمُجِيبُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور ہمیں نوح (علیہ السلام) نے پکارا تو (دیکھ لو) ہم کیسے اچھے دعا قبول کرنے والے ہیں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَنَجَّيْنَٰهُ وَأَهْلَهُۥ مِنَ ٱلْكَرْبِ ٱلْعَظِيمِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiہم نے اسے اور اس کے گھر والوں کو[1] اس زبردست مصیبت سے بچا لیا.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَجَعَلْنَا ذُرِّيَّتَهُۥ هُمُ ٱلْبَاقِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور اس کی اوﻻد کو ہم نے باقی رہنے والی بنا دی.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِى ٱلْـَٔاخِرِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور ہم نے اس کا (ذکر خیر) پچھلوں میں باقی رکھا.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

سَلَٰمٌ عَلَىٰ نُوحٍ فِى ٱلْعَٰلَمِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiنوح (علیہ السلام) پر تمام جہانوں میں سلام ہو

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح بدلہ دیتے ہیں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِنَّهُۥ مِنْ عِبَادِنَا ٱلْمُؤْمِنِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiوه ہمارے ایمان والے بندوں میں سے تھا.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

ثُمَّ أَغْرَقْنَا ٱلْـَٔاخَرِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپھر ہم نے دوسروں کو ڈبو دیا.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَإِنَّ مِن شِيعَتِهِۦ لَإِبْرَٰهِيمَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور اس (نوح علیہ السلام کی) تابعداری کرنے والوں میں سے (ہی) ابراہیم (علیہ السلام بھی) تھے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِذْ جَآءَ رَبَّهُۥ بِقَلْبٍ سَلِيمٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجبکہ اپنے رب کے پاس بے عیب دل ﻻئے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوْمِهِۦ مَاذَا تَعْبُدُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiانہوں نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا کہ تم کیا پوج رہے ہو؟

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

أَئِفْكًا ءَالِهَةً دُونَ ٱللَّهِ تُرِيدُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکیا تم اللہ کے سوا گھڑے ہوئے معبود چاہتے ہو؟[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَمَا ظَنُّكُم بِرَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiتو یہ (بتلاؤ کہ) تم نے رب العالمین کو کیا سمجھ رکھا ہے؟[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَنَظَرَ نَظْرَةً فِى ٱلنُّجُومِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاب ابراہیم (علیہ السلام) نے ایک نگاه ستاروں کی طرف اٹھائی.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَقَالَ إِنِّى سَقِيمٌ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور کہا میں تو بیمار ہوں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَتَوَلَّوْا۟ عَنْهُ مُدْبِرِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاس پر وه سب اس سے منھ موڑے ہوئے واپس چلے گئے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَرَاغَ إِلَىٰٓ ءَالِهَتِهِمْ فَقَالَ أَلَا تَأْكُلُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiآپ (چﭗ چپاتے) ان کے معبودوں کے پاس گئے اور فرمانے لگے تم کھاتے کیوں نہیں؟[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

مَا لَكُمْ لَا تَنطِقُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiتمہیں کیا ہو گیا کہ بات تک نہیں کرتے ہو.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَرَاغَ عَلَيْهِمْ ضَرْبًۢا بِٱلْيَمِينِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپھر تو (پوری قوت کے ساتھ) دائیں ہاتھ سے انہیں مارنے پر پل پڑے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَأَقْبَلُوٓا۟ إِلَيْهِ يَزِفُّونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiوه (بت پرست) دوڑے بھاگے آپ کی طرف متوجہ[1] ہوئے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

قَالَ أَتَعْبُدُونَ مَا تَنْحِتُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiتو آپ نے فرمایا تم انہیں پوجتے ہو جنہیں (خود) تم تراشتے ہو.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَٱللَّهُ خَلَقَكُمْ وَمَا تَعْمَلُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiحاﻻنکہ تمہیں اور تمہاری بنائی ہوئی چیزوں کو اللہ ہی نے پیدا کیا ہے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

قَالُوا۟ ٱبْنُوا۟ لَهُۥ بُنْيَٰنًا فَأَلْقُوهُ فِى ٱلْجَحِيمِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiوه کہنے لگے اس کے لئے ایک مکان بناؤ اور اس (دہکتی ہوئی) آگ میں اسے ڈال دو.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَأَرَادُوا۟ بِهِۦ كَيْدًا فَجَعَلْنَٰهُمُ ٱلْأَسْفَلِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiانہوں نے تو اس (ابراہیم علیہ السلام) کے ساتھ مکر کرنا چاہا لیکن ہم نے انہی کو نیچا کر دیا.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَقَالَ إِنِّى ذَاهِبٌ إِلَىٰ رَبِّى سَيَهْدِينِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور اس (ابراہیم علیہ السلام) نے کہا میں تو ہجرت کر کے اپنے پروردگار کی طرف جانے واﻻ ہوں[1] ۔ وه ضرور میری رہنمائی کرے گا.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

رَبِّ هَبْ لِى مِنَ ٱلصَّٰلِحِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاے میرے رب! مجھے نیک بخت اوﻻد عطا فرما.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَبَشَّرْنَٰهُ بِغُلَٰمٍ حَلِيمٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiتو ہم نے اسے ایک بردبار بچے کی بشارت دی.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ ٱلسَّعْىَ قَالَ يَٰبُنَىَّ إِنِّىٓ أَرَىٰ فِى ٱلْمَنَامِ أَنِّىٓ أَذْبَحُكَ فَٱنظُرْ مَاذَا تَرَىٰ قَالَ يَٰٓأَبَتِ ٱفْعَلْ مَا تُؤْمَرُ سَتَجِدُنِىٓ إِن شَآءَ ٱللَّهُ مِنَ ٱلصَّٰبِرِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپھر جب وه (بچہ) اتنی عمر کو پہنچا کہ اس کے ساتھ چلے پھرے[1] ، تو اس (ابراہیم علیہ السلام) نے کہا میرے پیارے بچے! میں خواب میں اپنے آپ کو تجھے ذبح کرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔ اب تو بتا کہ تیری کیا رائے ہے[2]؟ بیٹے نے جواب دیا کہ ابا! جو حکم ہوا ہے اسے بجا ﻻئیے انشاءاللہ آپ مجھے صبر کرنے والوں میں سے پائیں گے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَلَمَّآ أَسْلَمَا وَتَلَّهُۥ لِلْجَبِينِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiغرض جب دونوں مطیع ہوگئے اور اس نے (باپ نے) اس کو (بیٹے کو) پیشانی[1] کے بل گرا دیا.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَنَٰدَيْنَٰهُ أَن يَٰٓإِبْرَٰهِيمُ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiتو ہم نے آواز دی کہ اے ابراہیم!

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

قَدْ صَدَّقْتَ ٱلرُّءْيَآ إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiیقیناً تو نے اپنے خواب کو سچا کر دکھایا[1] ، بیشک ہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح جزا دیتے ہیں.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ ٱلْبَلَٰٓؤُا۟ ٱلْمُبِينُ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiدرحقیقت یہ کھلا امتحان تھا.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَفَدَيْنَٰهُ بِذِبْحٍ عَظِيمٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور ہم نے ایک بڑا ذبیحہ اس کے فدیہ میں دے دیا.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِى ٱلْـَٔاخِرِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور ہم نے ان کا ذکر خیر پچھلوں میں باقی رکھا.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

سَلَٰمٌ عَلَىٰٓ إِبْرَٰهِيمَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiابراہیم (علیہ السلام) پر سلام ہو.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiہم نیکو کاروں کو اسی طرح بدلہ دیتے ہیں.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِنَّهُۥ مِنْ عِبَادِنَا ٱلْمُؤْمِنِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiبیشک وه ہمارے ایمان دار بندوں میں سے تھا.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَبَشَّرْنَٰهُ بِإِسْحَٰقَ نَبِيًّا مِّنَ ٱلصَّٰلِحِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور ہم نے اس کو اسحاق (علیہ السلام) نبی کی بشارت دی جو صالح لوگوں میں سے ہوگا.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَبَٰرَكْنَا عَلَيْهِ وَعَلَىٰٓ إِسْحَٰقَ وَمِن ذُرِّيَّتِهِمَا مُحْسِنٌ وَظَالِمٌ لِّنَفْسِهِۦ مُبِينٌ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور ہم نے ابراہیم واسحاق (علیہ السلام) پر برکتیں نازل فرمائیں[1] ، اور ان دونوں کی اوﻻد میں بعضے تو نیک بخت ہیں اور بعض اپنے نفس پر صریح ﻇلم کرنے والے ہیں.[2]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَلَقَدْ مَنَنَّا عَلَىٰ مُوسَىٰ وَهَٰرُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiیقیناً ہم نے موسیٰ اور ہارون (علیہ السلام) پر بڑا احسان کیا.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَنَجَّيْنَٰهُمَا وَقَوْمَهُمَا مِنَ ٱلْكَرْبِ ٱلْعَظِيمِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور انہیں اور ان کی قوم کو بہت بڑے دکھ درد سے نجات دے دی.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَنَصَرْنَٰهُمْ فَكَانُوا۟ هُمُ ٱلْغَٰلِبِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور ان کی مدد کی تو وہی غالب رہے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَءَاتَيْنَٰهُمَا ٱلْكِتَٰبَ ٱلْمُسْتَبِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور ہم نے انہیں (واضح اور) روشن کتاب دی.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَهَدَيْنَٰهُمَا ٱلصِّرَٰطَ ٱلْمُسْتَقِيمَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور انہیں سیدھے راستہ پرقائم رکھا.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَتَرَكْنَا عَلَيْهِمَا فِى ٱلْـَٔاخِرِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور ہم نے ان دونوں کے لئے پیچھے آنے والوں میں یہ بات باقی رکھی.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

سَلَٰمٌ عَلَىٰ مُوسَىٰ وَهَٰرُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکہ موسیٰ اور ہارون (علیہما السلام) پر سلام ہو.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiبے شک ہم نیک لوگوں کو اسی طرح بدلے دیا کرتے ہیں.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِنَّهُمَا مِنْ عِبَادِنَا ٱلْمُؤْمِنِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiیقیناً یہ دونوں ہمارے مومن بندوں میں سے تھے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَإِنَّ إِلْيَاسَ لَمِنَ ٱلْمُرْسَلِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiبے شک الیاس (علیہ السلام) بھی پیغمبروں میں سے تھے[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِۦٓ أَلَا تَتَّقُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجب کہ انہوں نے اپنی قوم سے فرمایا کہ تم اللہ سے ڈرتے نہیں ہو؟[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

أَتَدْعُونَ بَعْلًا وَتَذَرُونَ أَحْسَنَ ٱلْخَٰلِقِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکیا تم بعل (نامی بت) کو پکارتے ہو؟ اور سب سے بہتر خالق کو چھوڑ دیتے ہو؟

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

ٱللَّهَ رَبَّكُمْ وَرَبَّ ءَابَآئِكُمُ ٱلْأَوَّلِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاللہ جو تمہارا اور تمہارے اگلے تمام باپ دادوں کا رب ہے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَكَذَّبُوهُ فَإِنَّهُمْ لَمُحْضَرُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiلیکن قوم نے انہیں جھٹلایا، پس وه ضرور (عذاب میں) حاضر رکھے[1] جائیں گے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiسوائے اللہ تعالی کے مخلص بندوں کے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِى ٱلْـَٔاخِرِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiہم نے (الیاس علیہ السلام) کا ذکر خیر پچھلوں میں بھی باقی رکھا.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

سَلَٰمٌ عَلَىٰٓ إِلْ يَاسِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکہ الیاس پر سلام ہو.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح بدلہ دیتے ہیں۔

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِنَّهُۥ مِنْ عِبَادِنَا ٱلْمُؤْمِنِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiبیشک وه ہمارے ایمان دار بندوں میں سے تھے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَإِنَّ لُوطًا لَّمِنَ ٱلْمُرْسَلِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiبیشک لوط (علیہ السلام بھی) پیغمبروں میں سے تھے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِذْ نَجَّيْنَٰهُ وَأَهْلَهُۥٓ أَجْمَعِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiہم نے انہیں اور ان کے گھر والوں کو سب کو نجات دی.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِلَّا عَجُوزًا فِى ٱلْغَٰبِرِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiبجز اس بڑھیا کے جو پیچھے ره جانے والوں میں سے ره گئی.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

ثُمَّ دَمَّرْنَا ٱلْـَٔاخَرِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپھر ہم نے اوروں کو ہلاک کر دیا.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَإِنَّكُمْ لَتَمُرُّونَ عَلَيْهِم مُّصْبِحِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور تم تو صبح ہونے پر ان کی بستیوں کے پاس سے گزرتے ہو.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَبِٱلَّيْلِ أَفَلَا تَعْقِلُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور رات کو بھی، کیا پھر بھی نہیں سمجھتے؟[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَإِنَّ يُونُسَ لَمِنَ ٱلْمُرْسَلِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور بلاشبہ یونس (علیہ السلام) نبیوں میں سے تھے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِذْ أَبَقَ إِلَى ٱلْفُلْكِ ٱلْمَشْحُونِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجب بھاگ کر پہنچے بھری کشتی پر.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَسَاهَمَ فَكَانَ مِنَ ٱلْمُدْحَضِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپھر قرعہ اندازی ہوئی تو یہ مغلوب ہوگئے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَٱلْتَقَمَهُ ٱلْحُوتُ وَهُوَ مُلِيمٌ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiتو پھر انہیں مچھلی نے نگل لیا اور وه خود اپنے آپ کو ملامت[1] کرنے لگ گئے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَلَوْلَآ أَنَّهُۥ كَانَ مِنَ ٱلْمُسَبِّحِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس اگر یہ پاکی بیان کرنے والوں میں سے نہ ہوتے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

لَلَبِثَ فِى بَطْنِهِۦٓ إِلَىٰ يَوْمِ يُبْعَثُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiتو لوگوں کے اٹھائے جانے کے دن تک اس کے پیٹ میں ہی رہتے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَنَبَذْنَٰهُ بِٱلْعَرَآءِ وَهُوَ سَقِيمٌ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس انہیں ہم نے چٹیل میدان میں ڈال دیا اور وه اس وقت بیمار تھے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَأَنۢبَتْنَا عَلَيْهِ شَجَرَةً مِّن يَقْطِينٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور ان پر سایہ کرنے واﻻ ایک بیل دار درخت[1] ہم نے اگا دیا.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَأَرْسَلْنَٰهُ إِلَىٰ مِا۟ئَةِ أَلْفٍ أَوْ يَزِيدُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور ہم نے انہیں ایک لاکھ بلکہ اور زیاده آدمیوں کی طرف بھیجا.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَـَٔامَنُوا۟ فَمَتَّعْنَٰهُمْ إِلَىٰ حِينٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس وه ایمان ﻻئے[1] ، اور ہم نے انہیں ایک زمانہ تک عیش وعشرت دی.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَٱسْتَفْتِهِمْ أَلِرَبِّكَ ٱلْبَنَاتُ وَلَهُمُ ٱلْبَنُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiان سے دریافت کیجئے! کہ کیا آپ کے رب کی تو بیٹیاں ہیں اور ان کے بیٹے ہیں؟

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

أَمْ خَلَقْنَا ٱلْمَلَٰٓئِكَةَ إِنَٰثًا وَهُمْ شَٰهِدُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiیا یہ اس وقت موجود تھے جبکہ ہم نے فرشتوں کو مؤنﺚ پیدا کیا.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

أَلَآ إِنَّهُم مِّنْ إِفْكِهِمْ لَيَقُولُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiآگاه رہو! کہ یہ لوگ صرف اپنی افترا پردازی سے کہہ رہے ہیں.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَلَدَ ٱللَّهُ وَإِنَّهُمْ لَكَٰذِبُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکہ اللہ تعالی کی اوﻻد ہے۔ یقیناً یہ محض جھوٹے ہیں.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

أَصْطَفَى ٱلْبَنَاتِ عَلَى ٱلْبَنِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکیا اللہ تعالی نے اپنے لیے بیٹیوں کو بیٹوں پر ترجیح دی.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

مَا لَكُمْ كَيْفَ تَحْكُمُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiتمہیں کیا ہو گیا ہے کیسے حکم لگاتے پھرتے ہو؟

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

أَفَلَا تَذَكَّرُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکیا تم اس قدر بھی نہیں سمجھتے؟[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

أَمْ لَكُمْ سُلْطَٰنٌ مُّبِينٌ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiیا تمہارے پاس اس کی کوئی صاف دلیل ہے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَأْتُوا۟ بِكِتَٰبِكُمْ إِن كُنتُمْ صَٰدِقِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiتو جاؤ اگر سچے ہو تو اپنی ہی کتاب لے آؤ.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَجَعَلُوا۟ بَيْنَهُۥ وَبَيْنَ ٱلْجِنَّةِ نَسَبًا وَلَقَدْ عَلِمَتِ ٱلْجِنَّةُ إِنَّهُمْ لَمُحْضَرُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور ان لوگوں نے تو اللہ کے اور جنات کے درمیان بھی قرابت داری ٹھہرائی[1] ہے، اور حاﻻنکہ خود جنات کو معلوم ہے کہ وه (اس عقیده کے لوگ عذاب کے سامنے) پیش کیے جائیں گے.[2]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

سُبْحَٰنَ ٱللَّهِ عَمَّا يَصِفُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجو کچھ یہ (اللہ کے بارے میں) بیان کر رہے ہیں اس سے اللہ تعالیٰ بالکل پاک ہے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiسوائے! اللہ کے مخلص بندوں کے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَإِنَّكُمْ وَمَا تَعْبُدُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiیقین مانو کہ تم سب اور تمہارے معبودان (باطل).

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

مَآ أَنتُمْ عَلَيْهِ بِفَٰتِنِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکسی ایک کو بھی بہکا نہیں سکتے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِلَّا مَنْ هُوَ صَالِ ٱلْجَحِيمِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiبجز اس کے جو جہنمی ہی ہے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَمَا مِنَّآ إِلَّا لَهُۥ مَقَامٌ مَّعْلُومٌ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi(فرشتوں کا قول ہے کہ) ہم میں سے تو ہر ایک کی جگہ مقرر ہے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَإِنَّا لَنَحْنُ ٱلصَّآفُّونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور ہم تو (بندگیٴ الٰہی میں) صف بستہ کھڑے ہیں.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَإِنَّا لَنَحْنُ ٱلْمُسَبِّحُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور اس کی تسبیح بیان کر رہے ہیں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَإِن كَانُوا۟ لَيَقُولُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکفار تو کہا کرتے تھے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

لَوْ أَنَّ عِندَنَا ذِكْرًا مِّنَ ٱلْأَوَّلِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکہ اگر ہمارے سامنے اگلے لوگوں کا ذکر ہوتا.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

لَكُنَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiتو ہم بھی اللہ کے چیده بندے بن جاتے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَكَفَرُوا۟ بِهِۦ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiلیکن پھر اس قرآن کے ساتھ کفر کر گئے[1] ، پس اب عنقریب جان لیں گے.[2]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَلَقَدْ سَبَقَتْ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا ٱلْمُرْسَلِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور البتہ ہمارا وعده پہلے ہی اپنے رسولوں کے لئے صادر ہو چکا ہے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِنَّهُمْ لَهُمُ ٱلْمَنصُورُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکہ یقیناً وه ہی مدد کیے جائیں گے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَإِنَّ جُندَنَا لَهُمُ ٱلْغَٰلِبُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور ہمارا ہی لشکر غالب (اور برتر) رہے گا.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتَّىٰ حِينٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاب آپ کچھ دنوں تک ان سے منھ پھیر لیجئے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَأَبْصِرْهُمْ فَسَوْفَ يُبْصِرُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور انہیں دیکھتے رہیئے[1] ، اور یہ بھی آگے چل کر دیکھ لیں گے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

أَفَبِعَذَابِنَا يَسْتَعْجِلُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکیا یہ ہمارے عذاب کی جلدی مچا رہے ہیں؟

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَإِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمْ فَسَآءَ صَبَاحُ ٱلْمُنذَرِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiسنو! جب ہمارا عذاب ان کے میدان میں اتر آئے گا اس وقت ان کی جن کو متنبہ کر دیا گیا تھا[1] بڑی بری صبح ہوگی.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتَّىٰ حِينٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiآپ کچھ وقت تک ان کا خیال چھوڑ دیجئے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَأَبْصِرْ فَسَوْفَ يُبْصِرُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور دیکھتے رہئیے یہ بھی ابھی ابھی دیکھ لیں گے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

سُبْحَٰنَ رَبِّكَ رَبِّ ٱلْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپاک ہے آپ کا رب جو بہت بڑی عزت واﻻ ہے ہر اس چیز سے (جو مشرک) بیان کرتے ہیں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَسَلَٰمٌ عَلَى ٱلْمُرْسَلِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپیغمبروں پر سلام ہے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَٱلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور سب طرح کی تعریف اللہ کے لئے ہے جو سارے جہان کا رب ہے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

کوئی موضوع تلاش کر رہے ہیں؟ معنوی تلاش آزمائیں — آپ کا سوال 6236 آیات میں تلاش کیا جاتا ہے۔
زبان — 70