ہوم › سورتیں › سورہ يس
سورہ يس يس
83 آیات · مکی · ترتیب نزول 41
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ يسٓ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi یٰس.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَٱلْقُرْءَانِ ٱلْحَكِيمِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi قسم ہے قرآن باحکمت کی.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِنَّكَ لَمِنَ ٱلْمُرْسَلِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi کہ بے شک آپ پیغمبروں میں سے ہیں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
عَلَىٰ صِرَٰطٍ مُّسْتَقِيمٍ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi سیدھے راستے پر ہیں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
تَنزِيلَ ٱلْعَزِيزِ ٱلرَّحِيمِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi یہ قرآن اللہ زبردست مہربان کی طرف سے نازل کیا گیا ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
لِتُنذِرَ قَوْمًا مَّآ أُنذِرَ ءَابَآؤُهُمْ فَهُمْ غَٰفِلُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi تاکہ آپ ایسے لوگوں کو ڈرائیں جن کے باپ دادے نہیں ڈرائے گئے تھے، سو (اسی وجہ سے) یہ غافل ہیں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
لَقَدْ حَقَّ ٱلْقَوْلُ عَلَىٰٓ أَكْثَرِهِمْ فَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi ان میں سے اکثر لوگوں پر بات ﺛابت ہوچکی ہے سو یہ لوگ ایمان نہ ﻻئیں گے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِنَّا جَعَلْنَا فِىٓ أَعْنَٰقِهِمْ أَغْلَٰلًا فَهِىَ إِلَى ٱلْأَذْقَانِ فَهُم مُّقْمَحُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi ہم نے ان کی گردنوں میں طوق ڈال دیئے ہیں پھر وه ٹھوڑیوں تک ہیں، جس سے ان کے سر اوپر کو الٹ گئے ہیں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَجَعَلْنَا مِنۢ بَيْنِ أَيْدِيهِمْ سَدًّا وَمِنْ خَلْفِهِمْ سَدًّا فَأَغْشَيْنَٰهُمْ فَهُمْ لَا يُبْصِرُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور ہم نے ایک آڑ ان کے سامنے کردی اورایک آڑ ان کے پیچھے کردی[1] ، جس سے ہم نے ان کو ڈھانک دیا سو وه نہیں دیکھ سکتے.[2]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَسَوَآءٌ عَلَيْهِمْ ءَأَنذَرْتَهُمْ أَمْ لَمْ تُنذِرْهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور آپ ان کو ڈرائیں یا نہ ڈرائیں دونوں برابر ہیں، یہ ایمان نہیں ﻻئیں گے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِنَّمَا تُنذِرُ مَنِ ٱتَّبَعَ ٱلذِّكْرَ وَخَشِىَ ٱلرَّحْمَٰنَ بِٱلْغَيْبِ فَبَشِّرْهُ بِمَغْفِرَةٍ وَأَجْرٍ كَرِيمٍ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi بس آپ تو صرف ایسے شخص کو ڈرا سکتے ہیں[1] جو نصیحت پر چلے اور رحمٰن سے بےدیکھے ڈرے، سو آپ اس کو مغفرت اور باوقار اجر کی خوش خبریاں سنا دیجیئے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِنَّا نَحْنُ نُحْىِ ٱلْمَوْتَىٰ وَنَكْتُبُ مَا قَدَّمُوا۟ وَءَاثَٰرَهُمْ وَكُلَّ شَىْءٍ أَحْصَيْنَٰهُ فِىٓ إِمَامٍ مُّبِينٍ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi بےشک ہم مُردوں کو زنده کریں گے[1] ، اور ہم لکھتے جاتے ہیں وه اعمال بھی جن کو لوگ آگے بھیجتے ہیں[2] اور ان کے وه اعمال بھی جن کو پیچھے چھوڑ جاتے ہیں، اور ہم نے ہر چیز کو ایک واضح کتاب میں ضبط کر رکھا ہے.[3]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَٱضْرِبْ لَهُم مَّثَلًا أَصْحَٰبَ ٱلْقَرْيَةِ إِذْ جَآءَهَا ٱلْمُرْسَلُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور آپ ان کے سامنے ایک مثال (یعنی ایک) بستی والوں کی مثال (اس وقت کا) بیان کیجیئے جب کہ اس بستی میں (کئی) رسول آئے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِذْ أَرْسَلْنَآ إِلَيْهِمُ ٱثْنَيْنِ فَكَذَّبُوهُمَا فَعَزَّزْنَا بِثَالِثٍ فَقَالُوٓا۟ إِنَّآ إِلَيْكُم مُّرْسَلُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi جب ہم نے ان کے پاس دو کو بھیجا سو ان لوگوں نے (اول) دونوں کو جھٹلایا پھر ہم نے تیسرے سے تائید کی سو ان تینوں نے کہا کہ ہم تمہارے پاس بھیجے گئے ہیں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
قَالُوا۟ مَآ أَنتُمْ إِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا وَمَآ أَنزَلَ ٱلرَّحْمَٰنُ مِن شَىْءٍ إِنْ أَنتُمْ إِلَّا تَكْذِبُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi ان لوگوں نے کہا کہ تم تو ہماری طرح معمولی آدمی ہو اور رحمٰن نے کوئی چیز نازل نہیں کی۔ تم نرا جھوٹ بولتے ہو.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
قَالُوا۟ رَبُّنَا يَعْلَمُ إِنَّآ إِلَيْكُمْ لَمُرْسَلُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi ان (رسولوں) نے کہا ہمارا پروردگار جانتا ہے کہ بےشک ہم تمہارے پاس بھیجے گئے ہیں.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَمَا عَلَيْنَآ إِلَّا ٱلْبَلَٰغُ ٱلْمُبِينُ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور ہمارے ذمہ تو صرف واضح طور پر پہنچا دینا ہے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
قَالُوٓا۟ إِنَّا تَطَيَّرْنَا بِكُمْ لَئِن لَّمْ تَنتَهُوا۟ لَنَرْجُمَنَّكُمْ وَلَيَمَسَّنَّكُم مِّنَّا عَذَابٌ أَلِيمٌ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi انہوں نے کہا کہ ہم تو تم کو منحوس سمجھتے ہیں[1] ۔ اگر تم باز نہ آئے تو ہم پتھروں سے تمہارا کام تمام کردیں گے اور تم کو ہماری طرف سے سخت تکلیف پہنچے گی.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
قَالُوا۟ طَٰٓئِرُكُم مَّعَكُمْ أَئِن ذُكِّرْتُم بَلْ أَنتُمْ قَوْمٌ مُّسْرِفُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi ان رسولوں نے کہا کہ تمہاری نحوست تمہارے ساتھ ہی لگی ہوئی[1] ہے، کیا اس کو نحوست سمجھتے ہو کہ تم کو نصیحت کی جائے بلکہ تم حد سے نکل جانے والے لوگ ہو.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَجَآءَ مِنْ أَقْصَا ٱلْمَدِينَةِ رَجُلٌ يَسْعَىٰ قَالَ يَٰقَوْمِ ٱتَّبِعُوا۟ ٱلْمُرْسَلِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور ایک شخص (اس) شہر کے آخری حصے سے دوڑتا ہوا آیا کہنے لگا کہ اے میری قوم! ان رسولوں کی راه پر چلو.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
ٱتَّبِعُوا۟ مَن لَّا يَسْـَٔلُكُمْ أَجْرًا وَهُم مُّهْتَدُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi ایسے لوگوں کی راه پر چلو جو تم سے کوئی معاوضہ نہیں مانگتے اور وه راه راست پر ہیں.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَمَا لِىَ لَآ أَعْبُدُ ٱلَّذِى فَطَرَنِى وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور مجھے کیا ہو گیا ہے کہ میں اس کی عبادت نہ کروں جس نے مجھے پیدا کیا اور تم سب اسی کی طرف لوٹائے جاؤگے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
ءَأَتَّخِذُ مِن دُونِهِۦٓ ءَالِهَةً إِن يُرِدْنِ ٱلرَّحْمَٰنُ بِضُرٍّ لَّا تُغْنِ عَنِّى شَفَٰعَتُهُمْ شَيْـًٔا وَلَا يُنقِذُونِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi کیا میں اسے چھوڑ کر ایسوں کو معبود بناؤں کہ اگر (اللہ) رحمٰن مجھے کوئی نقصان پہنچانا چاہے تو ان کی سفارش مجھے کچھ بھی نفع نہ پہنچا سکے اور نہ وه مجھے بچا سکیں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِنِّىٓ إِذًا لَّفِى ضَلَٰلٍ مُّبِينٍ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi پھر تو میں یقیناً کھلی گمراہی میں ہوں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِنِّىٓ ءَامَنتُ بِرَبِّكُمْ فَٱسْمَعُونِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi میری سنو! میں تو (سچے دل سے) تم سب کے رب پر ایمان ﻻ چکا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
قِيلَ ٱدْخُلِ ٱلْجَنَّةَ قَالَ يَٰلَيْتَ قَوْمِى يَعْلَمُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi (اس سے) کہا گیا کہ جنت میں چلا جا، کہنے لگا کاش! میری قوم کو بھی علم ہو جاتا.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
بِمَا غَفَرَ لِى رَبِّى وَجَعَلَنِى مِنَ ٱلْمُكْرَمِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi کہ مجھے میرے رب نے بخش دیا اور مجھے باعزت لوگوں میں سے کر دیا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَمَآ أَنزَلْنَا عَلَىٰ قَوْمِهِۦ مِنۢ بَعْدِهِۦ مِن جُندٍ مِّنَ ٱلسَّمَآءِ وَمَا كُنَّا مُنزِلِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اس کے بعد ہم نے اس کی قوم پر آسمان سے کوئی لشکر نہ اتارا[1] ، اور نہ اس طرح ہم اتارا کرتے ہیں.[2]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِن كَانَتْ إِلَّا صَيْحَةً وَٰحِدَةً فَإِذَا هُمْ خَٰمِدُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi وه تو صرف ایک زور کی چیﺦ تھی کہ یکایک وه سب کے سب بجھ بجھا گئے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
يَٰحَسْرَةً عَلَى ٱلْعِبَادِ مَا يَأْتِيهِم مِّن رَّسُولٍ إِلَّا كَانُوا۟ بِهِۦ يَسْتَهْزِءُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi (ایسے) بندوں پر افسوس[1] ! کبھی بھی کوئی رسول ان کے پاس نہیں آیا جس کی ہنسی انہوں نے نہ اڑائی ہو.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
أَلَمْ يَرَوْا۟ كَمْ أَهْلَكْنَا قَبْلَهُم مِّنَ ٱلْقُرُونِ أَنَّهُمْ إِلَيْهِمْ لَا يَرْجِعُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ان کے پہلے بہت سی قوموں کو ہم نے غارت کر دیا کہ وه ان[1] کی طرف لوٹ کر نہیں آئیں گے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَإِن كُلٌّ لَّمَّا جَمِيعٌ لَّدَيْنَا مُحْضَرُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور نہیں ہے کوئی جماعت مگر یہ کہ وه جمع ہو کر ہمارے سامنے حاضر کی جائے گی.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَءَايَةٌ لَّهُمُ ٱلْأَرْضُ ٱلْمَيْتَةُ أَحْيَيْنَٰهَا وَأَخْرَجْنَا مِنْهَا حَبًّا فَمِنْهُ يَأْكُلُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور ان کے لئے ایک نشانی[1] (خشک) زمین ہے جس کو ہم نے زنده کر دیا اور اس سے غلہ نکالا جس میں سے وه کھاتے ہیں.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَجَعَلْنَا فِيهَا جَنَّٰتٍ مِّن نَّخِيلٍ وَأَعْنَٰبٍ وَفَجَّرْنَا فِيهَا مِنَ ٱلْعُيُونِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور ہم نے اس میں کھجوروں کے اور انگور کے باغات پیدا کر دیئے[1] ، اور جن میں ہم نے چشمے بھی جاری کر دیئے ہیں.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
لِيَأْكُلُوا۟ مِن ثَمَرِهِۦ وَمَا عَمِلَتْهُ أَيْدِيهِمْ أَفَلَا يَشْكُرُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi تاکہ (لوگ) اس کے پھل کھائیں[1] ، اور اس کو ان کے ہاتھوں نے نہیں بنایا[2]۔ پھر کیوں شکر گزاری نہیں کرتے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
سُبْحَٰنَ ٱلَّذِى خَلَقَ ٱلْأَزْوَٰجَ كُلَّهَا مِمَّا تُنۢبِتُ ٱلْأَرْضُ وَمِنْ أَنفُسِهِمْ وَمِمَّا لَا يَعْلَمُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi وه پاک ذات ہے جس نے ہر چیز کے جوڑے پیدا کیے خواه وه زمین کی اگائی ہوئی چیزیں ہوں، خواه خود ان کے نفوس ہوں خواه وه (چیزیں) ہوں جنہیں یہ جانتے بھی نہیں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَءَايَةٌ لَّهُمُ ٱلَّيْلُ نَسْلَخُ مِنْهُ ٱلنَّهَارَ فَإِذَا هُم مُّظْلِمُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور ان کے لئے ایک نشانی رات ہے جس سے ہم دن کو کھینچ دیتے ہیں تو وه یکایک اندھیرے میں ره جاتے ہیں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَٱلشَّمْسُ تَجْرِى لِمُسْتَقَرٍّ لَّهَا ذَٰلِكَ تَقْدِيرُ ٱلْعَزِيزِ ٱلْعَلِيمِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور سورج کے لئے جو مقرره راه ہے وه اسی پر چلتا رہتا ہے[1] ۔ یہ ہے مقرر کرده غالب، باعلم اللہ تعالیٰ کا.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَٱلْقَمَرَ قَدَّرْنَٰهُ مَنَازِلَ حَتَّىٰ عَادَ كَٱلْعُرْجُونِ ٱلْقَدِيمِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور چاند کی ہم نے منزلیں مقررکر رکھی ہیں[1] ، یہاں تک کہ وه لوٹ کر پرانی ٹہنی کی طرح ہو جاتا ہے.[2]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
لَا ٱلشَّمْسُ يَنۢبَغِى لَهَآ أَن تُدْرِكَ ٱلْقَمَرَ وَلَا ٱلَّيْلُ سَابِقُ ٱلنَّهَارِ وَكُلٌّ فِى فَلَكٍ يَسْبَحُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi نہ آفتاب کی یہ مجال ہے کہ چاند کو پکڑے[1] اور نہ رات دن پرآگے بڑھ جانے والی ہے[2]، اور سب کے سب آسمان میں تیرتے پھرتے ہیں.[3]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَءَايَةٌ لَّهُمْ أَنَّا حَمَلْنَا ذُرِّيَّتَهُمْ فِى ٱلْفُلْكِ ٱلْمَشْحُونِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور ان کے لئے ایک نشانی (یہ بھی) ہے کہ ہم نے ان کی نسل کو بھری ہوئی کشتی میں سوار کیا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَخَلَقْنَا لَهُم مِّن مِّثْلِهِۦ مَا يَرْكَبُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور ان کے لئے اسی جیسی اور چیزیں پیدا کیں جن پر یہ سوار ہوتے ہیں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَإِن نَّشَأْ نُغْرِقْهُمْ فَلَا صَرِيخَ لَهُمْ وَلَا هُمْ يُنقَذُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور اگر ہم چاہتے تو انہیں ڈبو دیتے۔ پھر نہ تو کوئی ان کا فریاد رس ہوتا نہ وه بچائے جائیں.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِلَّا رَحْمَةً مِّنَّا وَمَتَٰعًا إِلَىٰ حِينٍ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi لیکن ہم اپنی طرف سے رحمت کرتے ہیں اور ایک مدت تک کے لئے انہیں فائدے دے رہے ہیں.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ٱتَّقُوا۟ مَا بَيْنَ أَيْدِيكُمْ وَمَا خَلْفَكُمْ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور ان سے جب (کبھی) کہا جاتا ہے کہ اگلے پچھلے (گناہوں) سے بچو تاکہ تم پر رحم کیا جائے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَمَا تَأْتِيهِم مِّنْ ءَايَةٍ مِّنْ ءَايَٰتِ رَبِّهِمْ إِلَّا كَانُوا۟ عَنْهَا مُعْرِضِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور ان کے پاس تو ان کے رب کی نشانیوں میں سے کوئی نشانی ایسی نہیں آئی جس سے یہ بے رخی نہ برتتے ہوں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ أَنفِقُوا۟ مِمَّا رَزَقَكُمُ ٱللَّهُ قَالَ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ لِلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ أَنُطْعِمُ مَن لَّوْ يَشَآءُ ٱللَّهُ أَطْعَمَهُۥٓ إِنْ أَنتُمْ إِلَّا فِى ضَلَٰلٍ مُّبِينٍ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور ان سے جب کہا جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے دیئے ہوئے میں سے کچھ خرچ کرو[1] ، تو یہ کفار ایمان والوں کو جواب دیتے ہیں کہ ہم انہیں کیوں کھلائیں؟ جنہیں اگر اللہ تعالیٰ چاہتا تو خود کھلا پلا دیتا[2]، تم تو ہو ہی کھلی گمراہی میں.[3]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَيَقُولُونَ مَتَىٰ هَٰذَا ٱلْوَعْدُ إِن كُنتُمْ صَٰدِقِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi وه کہتے ہیں کہ یہ وعده کب ہوگا، سچے ہو تو بتلاؤ.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
مَا يَنظُرُونَ إِلَّا صَيْحَةً وَٰحِدَةً تَأْخُذُهُمْ وَهُمْ يَخِصِّمُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi انہیں صرف ایک سخت چیﺦ کاانتظار ہے جو انہیں آپکڑے گی اور یہ باہم لڑائی جھگڑے میں ہی ہوں گے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَلَا يَسْتَطِيعُونَ تَوْصِيَةً وَلَآ إِلَىٰٓ أَهْلِهِمْ يَرْجِعُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اس وقت نہ تو یہ وصیت کر سکیں گے اور نہ اپنے اہل کی طرف لوٹ سکیں گے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَنُفِخَ فِى ٱلصُّورِ فَإِذَا هُم مِّنَ ٱلْأَجْدَاثِ إِلَىٰ رَبِّهِمْ يَنسِلُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi تو صور کے پھونکے جاتے ہی سب[1] کے سب اپنی قبروں سے اپنے پروردگار کی طرف (تیز تیز) چلنے لگیں گے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
قَالُوا۟ يَٰوَيْلَنَا مَنۢ بَعَثَنَا مِن مَّرْقَدِنَا هَٰذَا مَا وَعَدَ ٱلرَّحْمَٰنُ وَصَدَقَ ٱلْمُرْسَلُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi کہیں گے ہائے ہائے! ہمیں ہماری خواب گاہوں سے کس نے اٹھا دیا[1] ۔ یہی ہے جس کا وعده رحمٰن نے دیا تھا اور رسولوں نے سچ سچ کہہ دیا تھا.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِن كَانَتْ إِلَّا صَيْحَةً وَٰحِدَةً فَإِذَا هُمْ جَمِيعٌ لَّدَيْنَا مُحْضَرُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi یہ نہیں ہے مگر ایک چیﺦ کہ یکایک سارے کے سارے ہمارے سامنے حاضر کر دیئے جائیں گے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَٱلْيَوْمَ لَا تُظْلَمُ نَفْسٌ شَيْـًٔا وَلَا تُجْزَوْنَ إِلَّا مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi پس آج کسی شخص پر کچھ بھی ﻇلم نہ کیا جائے گا اور تمہیں نہیں بدلہ دیا جائے گا، مگر صرف ان ہی کاموں کا جو تم کیا کرتے تھے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِنَّ أَصْحَٰبَ ٱلْجَنَّةِ ٱلْيَوْمَ فِى شُغُلٍ فَٰكِهُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi جنتی لوگ آج کے دن اپنے (دلچسﭗ) مشغلوں میں ہشاش بشاش ہیں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
هُمْ وَأَزْوَٰجُهُمْ فِى ظِلَٰلٍ عَلَى ٱلْأَرَآئِكِ مُتَّكِـُٔونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi وه اور ان کی بیویاں سایوں میں مسہریوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
لَهُمْ فِيهَا فَٰكِهَةٌ وَلَهُم مَّا يَدَّعُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi ان کے لئے جنت میں ہر قسم کے میوے ہوں گے اور بھی جو کچھ وه طلب کریں.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
سَلَٰمٌ قَوْلًا مِّن رَّبٍّ رَّحِيمٍ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi مہربان پروردگار کی طرف سے انہیں سلام کہا جائے گا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَٱمْتَٰزُوا۟ ٱلْيَوْمَ أَيُّهَا ٱلْمُجْرِمُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اے گناهگارو! آج تم الگ ہو جاؤ.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
أَلَمْ أَعْهَدْ إِلَيْكُمْ يَٰبَنِىٓ ءَادَمَ أَن لَّا تَعْبُدُوا۟ ٱلشَّيْطَٰنَ إِنَّهُۥ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِينٌ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اے اوﻻد آدم! کیا میں نے تم سے قول قرار نہیں لیا تھا کہ تم شیطان کی عبادت نہ کرنا[1] ، وه تو تمہارا کھلا دشمن ہے.[2]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَأَنِ ٱعْبُدُونِى هَٰذَا صِرَٰطٌ مُّسْتَقِيمٌ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور میری ہی عبادت کرنا[1] ۔ سیدھی راه یہی ہے.[2]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَلَقَدْ أَضَلَّ مِنكُمْ جِبِلًّا كَثِيرًا أَفَلَمْ تَكُونُوا۟ تَعْقِلُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi شیطان نے تو تم میں سے بہت ساری مخلوق کو بہکا دیا۔ کیا تم عقل نہیں رکھتے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
هَٰذِهِۦ جَهَنَّمُ ٱلَّتِى كُنتُمْ تُوعَدُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi یہی وه دوزخ ہے جس کا تمہیں وعده دیا جاتا تھا.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
ٱصْلَوْهَا ٱلْيَوْمَ بِمَا كُنتُمْ تَكْفُرُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اپنے کفر کا بدلہ پانے کے لئے آج اس میں داخل ہوجاؤ.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
ٱلْيَوْمَ نَخْتِمُ عَلَىٰٓ أَفْوَٰهِهِمْ وَتُكَلِّمُنَآ أَيْدِيهِمْ وَتَشْهَدُ أَرْجُلُهُم بِمَا كَانُوا۟ يَكْسِبُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi ہم آج کے دن ان کے منھ پر مہریں لگا دیں گے اور ان کے ہاتھ ہم سے باتیں کریں گے اور ان کے پاؤں گواہیاں دیں گے، ان کاموں کی جو وه کرتے[1] تھے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَلَوْ نَشَآءُ لَطَمَسْنَا عَلَىٰٓ أَعْيُنِهِمْ فَٱسْتَبَقُوا۟ ٱلصِّرَٰطَ فَأَنَّىٰ يُبْصِرُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اگر ہم چاہتے تو ان کی آنکھیں بے نور کر دیتے پھر یہ رستے کی طرف دوڑتے پھرتے لیکن انہیں کیسے دکھائی دیتا؟[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَلَوْ نَشَآءُ لَمَسَخْنَٰهُمْ عَلَىٰ مَكَانَتِهِمْ فَمَا ٱسْتَطَٰعُوا۟ مُضِيًّا وَلَا يَرْجِعُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور اگر ہم چاہتے تو ان کی جگہ ہی پر ان کی صورتیں مسﺦ کر دیتے پھر نہ وه چل پھر سکتے اور نہ لوٹ سکتے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَمَن نُّعَمِّرْهُ نُنَكِّسْهُ فِى ٱلْخَلْقِ أَفَلَا يَعْقِلُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور جسے ہم بوڑھا کرتے ہیں اسے پیدائشی حالت کی طرف پھر الٹ دیتے[1] ہیں کیا پھر بھی وه نہیں سمجھتے.[2]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَمَا عَلَّمْنَٰهُ ٱلشِّعْرَ وَمَا يَنۢبَغِى لَهُۥٓ إِنْ هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ وَقُرْءَانٌ مُّبِينٌ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi نہ تو ہم نے اس پیغمبر کو شعر سکھائے اور نہ یہ اس کے ﻻئق ہے۔ وه تو صرف نصیحت اور واضح قرآن ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
لِّيُنذِرَ مَن كَانَ حَيًّا وَيَحِقَّ ٱلْقَوْلُ عَلَى ٱلْكَٰفِرِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi تاکہ وه ہر اس شخص کو آگاه کر دے جو زنده ہے، [1] اور کافروں پر حجت ﺛابت ہو جائے.[2]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
أَوَلَمْ يَرَوْا۟ أَنَّا خَلَقْنَا لَهُم مِّمَّا عَمِلَتْ أَيْدِينَآ أَنْعَٰمًا فَهُمْ لَهَا مَٰلِكُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi کیا وه نہیں دیکھتے کہ ہم نے اپنے ہاتھوں سے بنائی[1] ہوئی چیزوں میں سے ان کے لئے چوپائے[2] (بھی) پیدا کر دیئے، جن کے یہ مالک ہوگئے ہیں.[3]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَذَلَّلْنَٰهَا لَهُمْ فَمِنْهَا رَكُوبُهُمْ وَمِنْهَا يَأْكُلُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور ان مویشیوں کو ہم نے ان کا تابع فرمان بنا دیا ہے[1] جن میں سے بعض تو ان کی سواریاں ہیں اور بعض کا گوشت کھاتے ہیں.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَلَهُمْ فِيهَا مَنَٰفِعُ وَمَشَارِبُ أَفَلَا يَشْكُرُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi انہیں ان سے اور بھی بہت سے فائدے ہیں[1] ، اور پینے کی چیزیں۔ کیا پھر (بھی) یہ شکر ادا نہیں کریں گے؟
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَٱتَّخَذُوا۟ مِن دُونِ ٱللَّهِ ءَالِهَةً لَّعَلَّهُمْ يُنصَرُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور وه اللہ کے سوا دوسروں کو معبود بناتے ہیں تاکہ وه مدد کئے جائیں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
لَا يَسْتَطِيعُونَ نَصْرَهُمْ وَهُمْ لَهُمْ جُندٌ مُّحْضَرُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi (حاﻻنکہ) ان میں ان کی مدد کی طاقت ہی نہیں، (لیکن) پھر بھی (مشرکین) ان کے لئے حاضر باش لشکری ہیں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَلَا يَحْزُنكَ قَوْلُهُمْ إِنَّا نَعْلَمُ مَا يُسِرُّونَ وَمَا يُعْلِنُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi پس آپ کو ان کی بات غمناک نہ کرے، ہم ان کی پوشیده اور علانیہ سب باتوں کو (بخوبی) جانتے ہیں.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
أَوَلَمْ يَرَ ٱلْإِنسَٰنُ أَنَّا خَلَقْنَٰهُ مِن نُّطْفَةٍ فَإِذَا هُوَ خَصِيمٌ مُّبِينٌ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi کیا انسان کو اتنا بھی معلوم نہیں کہ ہم نے اسے نطفے سے پیدا کیا ہے؟ پھر یکایک وہ صریح جھگڑالو بن بیٹھا.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَضَرَبَ لَنَا مَثَلًا وَنَسِىَ خَلْقَهُۥ قَالَ مَن يُحْىِ ٱلْعِظَٰمَ وَهِىَ رَمِيمٌ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور اس نے ہمارے لئے مثال بیان کی اور اپنی (اصل) پیدائش کو بھول گیا، کہنے لگا ان گلی سڑی ہڈیوں کو کون زنده کر سکتا ہے؟
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
قُلْ يُحْيِيهَا ٱلَّذِىٓ أَنشَأَهَآ أَوَّلَ مَرَّةٍ وَهُوَ بِكُلِّ خَلْقٍ عَلِيمٌ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi آپ جواب دیجئے! کہ انہیں وه زنده کرے گا جس نے انہیں اول مرتبہ پیدا کیا ہے[1] ، جو سب طرح کی پیدائش کا بخوبی جاننے واﻻ ہے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
ٱلَّذِى جَعَلَ لَكُم مِّنَ ٱلشَّجَرِ ٱلْأَخْضَرِ نَارًا فَإِذَآ أَنتُم مِّنْهُ تُوقِدُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi وہی جس نے تمہارے لئے سبز درخت سے آگ پیدا کر دی جس سے تم یکایک آگ سلگاتے ہو.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
أَوَلَيْسَ ٱلَّذِى خَلَقَ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ بِقَٰدِرٍ عَلَىٰٓ أَن يَخْلُقَ مِثْلَهُم بَلَىٰ وَهُوَ ٱلْخَلَّٰقُ ٱلْعَلِيمُ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے کیا وه ان جیسوں[1] کے پیدا کرنے پرقادر نہیں، بےشک قادر ہے۔ اور وہی تو پیدا کرنے واﻻ دانا (بینا) ہے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِنَّمَآ أَمْرُهُۥٓ إِذَآ أَرَادَ شَيْـًٔا أَن يَقُولَ لَهُۥ كُن فَيَكُونُ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi وه جب کبھی کسی چیز کا اراده کرتا ہے اسے اتنا فرما دینا (کافی ہے) کہ ہو جا، وه اسی وقت ہو جاتی ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَسُبْحَٰنَ ٱلَّذِى بِيَدِهِۦ مَلَكُوتُ كُلِّ شَىْءٍ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi پس پاک ہے وه اللہ جس کے ہاتھ میں ہر چیز کی بادشاہت ہے اور[1] جس کی طرف تم سب لوٹائے جاؤ گے.[2]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
→ سورہ فاطر
سورہ الصافات ←
کوئی موضوع تلاش کر رہے ہیں؟ معنوی تلاش آزمائیں — آپ کا سوال 6236 آیات میں تلاش کیا جاتا ہے۔
→
عربی متن اور تراجم Tanzil اور QuranEnc کے ذریعے — بعینہٖ، بغیر تبدیلی · تراجم اپنے مترجمین کی ملکیت ہیں اور خود قرآن نہیں ہیں
یہ ایک تحقیقی معاون ہے، فتویٰ کا مرجع نہیں۔