caseriqقرآن مجید میں معنوی تلاش

سورہ القمر القمر

55 آیات · مکی · ترتیب نزول 37

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ ٱقْتَرَبَتِ ٱلسَّاعَةُ وَٱنشَقَّ ٱلْقَمَرُ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiقیامت قریب آ گئی[1] اور چاند پھٹ گیا.[2]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَإِن يَرَوْا۟ ءَايَةً يُعْرِضُوا۟ وَيَقُولُوا۟ سِحْرٌ مُّسْتَمِرٌّ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiیہ اگر کوئی معجزه دیکھتے ہیں تو منھ پھیر لیتے ہیں اور کہہ دیتے ہیں کہ یہ پہلے سے چلا آتا ہوا جادو ہے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَكَذَّبُوا۟ وَٱتَّبَعُوٓا۟ أَهْوَآءَهُمْ وَكُلُّ أَمْرٍ مُّسْتَقِرٌّ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiانہوں نے جھٹلایا اور اپنی خواہشوں کی پیروی کی اور ہر کام ٹھہرے ہوئے وقت پر مقرر ہے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَلَقَدْ جَآءَهُم مِّنَ ٱلْأَنۢبَآءِ مَا فِيهِ مُزْدَجَرٌ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiیقیناً ان کے پاس وه خبریں آچکی ہیں[1] جن میں ڈانٹ ڈپٹ (کی نصیحت) ہے.[2]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

حِكْمَةٌۢ بَٰلِغَةٌ فَمَا تُغْنِ ٱلنُّذُرُ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور کامل عقل کی بات ہے[1] لیکن ان ڈراؤنی باتوں نے بھی کچھ فائده نہ دیا.[2]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَتَوَلَّ عَنْهُمْ يَوْمَ يَدْعُ ٱلدَّاعِ إِلَىٰ شَىْءٍ نُّكُرٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس (اے نبی) تم ان سے اعراض کرو جس دن ایک پکارنے واﻻ ناگوار چیز کی طرف پکارے گا.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

خُشَّعًا أَبْصَٰرُهُمْ يَخْرُجُونَ مِنَ ٱلْأَجْدَاثِ كَأَنَّهُمْ جَرَادٌ مُّنتَشِرٌ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiیہ جھکی آنکھوں قبروں سے اس طرح نکل کھڑے ہوں گے کہ گویا وه پھیلا ہوا ٹڈی دل ہے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

مُّهْطِعِينَ إِلَى ٱلدَّاعِ يَقُولُ ٱلْكَٰفِرُونَ هَٰذَا يَوْمٌ عَسِرٌ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپکارنے والے کی طرف دوڑتے ہوں گے[1] اور کافر کہیں گے یہ دن تو بہت سخت ہے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوحٍ فَكَذَّبُوا۟ عَبْدَنَا وَقَالُوا۟ مَجْنُونٌ وَٱزْدُجِرَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiان سے پہلے قوم نوح نے بھی ہمارے بندے کو جھٹلایا تھا اور یہ دیوانہ بتلا کر جھڑک دیا گیا تھا.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَدَعَا رَبَّهُۥٓ أَنِّى مَغْلُوبٌ فَٱنتَصِرْ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس اس نے اپنے رب سے دعا کی کہ میں بے بس ہوں تو میری مدد کر.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَفَتَحْنَآ أَبْوَٰبَ ٱلسَّمَآءِ بِمَآءٍ مُّنْهَمِرٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس ہم نے آسمان کے دروازوں کو زور کے مینہ سے کھول دیا.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَفَجَّرْنَا ٱلْأَرْضَ عُيُونًا فَٱلْتَقَى ٱلْمَآءُ عَلَىٰٓ أَمْرٍ قَدْ قُدِرَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور زمین سے چشموں کو جاری کر دیا پس اس کام کے لیے جو مقدر کیا گیا تھا (دونوں) پانی جمع ہو گئے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَحَمَلْنَٰهُ عَلَىٰ ذَاتِ أَلْوَٰحٍ وَدُسُرٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور ہم نے اسے تختوں اور کیلوں والی (کشتی) پر سوار کر لیا.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

تَجْرِى بِأَعْيُنِنَا جَزَآءً لِّمَن كَانَ كُفِرَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجو ہماری آنکھوں کے سامنے چل رہی تھی۔ بدلہ اس کی طرف سے جس کا کفر کیا گیا تھا.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَلَقَد تَّرَكْنَٰهَآ ءَايَةً فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور بیشک ہم نے اس واقعہ کو نشانی بنا کر[1] باقی رکھا پس کوئی ہے نصیحت حاصل کرنے واﻻ.[2]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَكَيْفَ كَانَ عَذَابِى وَنُذُرِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiبتاؤ میرا عذاب اور میری ڈرانے والی باتیں کیسی رہیں؟

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَلَقَدْ يَسَّرْنَا ٱلْقُرْءَانَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور بیشک ہم نے قرآن کو سمجھنے کے لیے آسان کر دیا ہے[1] ۔ پس کیا کوئی نصیحت حاصل کرنے واﻻ ہے؟

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

كَذَّبَتْ عَادٌ فَكَيْفَ كَانَ عَذَابِى وَنُذُرِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiقوم عاد نے بھی جھٹلایا پس کیسا ہوا میرا عذاب اور میری ڈرانے والی باتیں.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِنَّآ أَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ رِيحًا صَرْصَرًا فِى يَوْمِ نَحْسٍ مُّسْتَمِرٍّ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiہم نے ان پر تیز وتند مسلسل چلنے والی ہوا، ایک پیہم منحوس دن میں بھیج دی.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

تَنزِعُ ٱلنَّاسَ كَأَنَّهُمْ أَعْجَازُ نَخْلٍ مُّنقَعِرٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجو لوگوں کو اٹھا اٹھا کر دے پٹختی تھی، گویا کہ وه جڑ سے کٹے ہوئے کھجور کے تنے ہیں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَكَيْفَ كَانَ عَذَابِى وَنُذُرِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس کیسی رہی میری سزا اور میرا ڈرانا؟

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَلَقَدْ يَسَّرْنَا ٱلْقُرْءَانَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiیقیناً ہم نے قرآن کو نصیحت کے لیے آسان کر دیا ہے، پس کیا ہے کوئی نصیحت حاصل کرنے واﻻ؟

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

كَذَّبَتْ ثَمُودُ بِٱلنُّذُرِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiقوم ﺛمود نے ڈرانے والوں کو جھٹلایا.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَقَالُوٓا۟ أَبَشَرًا مِّنَّا وَٰحِدًا نَّتَّبِعُهُۥٓ إِنَّآ إِذًا لَّفِى ضَلَٰلٍ وَسُعُرٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور کہنے لگے کیا ہمیں میں سے ایک شخص کی ہم فرمانبرداری کرنے لگیں؟ تب تو ہم یقیناً غلطی اور دیوانگی میں پڑے ہوئے ہوں گے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

أَءُلْقِىَ ٱلذِّكْرُ عَلَيْهِ مِنۢ بَيْنِنَا بَلْ هُوَ كَذَّابٌ أَشِرٌ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکیا ہمارے سب کے درمیان صرف اسی پر وحی اتاری گئی؟ نہیں بلکہ وه جھوٹا اور شیخی خور ہے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

سَيَعْلَمُونَ غَدًا مَّنِ ٱلْكَذَّابُ ٱلْأَشِرُ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاب سب جان لیں گے کل کو کہ کون جھوٹا اور شیخی خور تھا؟[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِنَّا مُرْسِلُوا۟ ٱلنَّاقَةِ فِتْنَةً لَّهُمْ فَٱرْتَقِبْهُمْ وَٱصْطَبِرْ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiبیشک ہم ان کی آزمائش کے لیے اونٹنی بھیجیں گے[1] پس (اے صالح) توان کا منتظر ره اور صبر کر.[2]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَنَبِّئْهُمْ أَنَّ ٱلْمَآءَ قِسْمَةٌۢ بَيْنَهُمْ كُلُّ شِرْبٍ مُّحْتَضَرٌ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiہاں انہیں خبر کر دے کہ پانی ان میں تقسیم شده ہے[1] ، ہرایک اپنی باری پر حاضر ہوگا.[2]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَنَادَوْا۟ صَاحِبَهُمْ فَتَعَاطَىٰ فَعَقَرَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiانہوں نے اپنے ساتھی کو آواز دی[1] جس نے (اونٹنی پر) وار کیا[2] اور (اس کی) کوچیں کاٹ دیں.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَكَيْفَ كَانَ عَذَابِى وَنُذُرِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس کیونکر ہوا میرا عذاب اور میرا ڈرانا.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِنَّآ أَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ صَيْحَةً وَٰحِدَةً فَكَانُوا۟ كَهَشِيمِ ٱلْمُحْتَظِرِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiہم نے ان پر ایک چیﺦ بھیجی پس ایسے ہو گئے جیسے باڑ بنانے والے کی روندی ہوئی گھاس.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَلَقَدْ يَسَّرْنَا ٱلْقُرْءَانَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور ہم نے نصیحت کے لیے قرآن کو آسان کر دیا ہے پس کیا ہے کوئی جو نصیحت قبول کرے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

كَذَّبَتْ قَوْمُ لُوطٍۭ بِٱلنُّذُرِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiقوم لوط نے بھی ڈرانے والوں کی تکذیب کی.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِنَّآ أَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ حَاصِبًا إِلَّآ ءَالَ لُوطٍ نَّجَّيْنَٰهُم بِسَحَرٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiبیشک ہم نے ان پر پتھر برسانے والی ہوا بھیجی[1] سوائے لوط (علیہ السلام) کے گھر والوں کے، انہیں ہم نے سحر کے وقت نجات دے دی.[2]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

نِّعْمَةً مِّنْ عِندِنَا كَذَٰلِكَ نَجْزِى مَن شَكَرَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاپنے احسان سے[1] ہر ہر شکر گزار کو ہم اسی طرح بدلہ دیتے ہیں.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَلَقَدْ أَنذَرَهُم بَطْشَتَنَا فَتَمَارَوْا۟ بِٱلنُّذُرِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiیقیناً (لوط علیہ السلام) نے انہیں ہماری پکڑ سے ڈرایا[1] تھا لیکن انہوں نے ڈرانے والوں کے بارے میں (شک وشبہ اور) جھگڑا کیا.[2]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَلَقَدْ رَٰوَدُوهُ عَن ضَيْفِهِۦ فَطَمَسْنَآ أَعْيُنَهُمْ فَذُوقُوا۟ عَذَابِى وَنُذُرِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور ان (لوط علیہ السلام) کو ان کے مہمانوں کے بارے میں پھسلایا[1] پس ہم نے ان کی آنکھیں اندھی کردیں[2]، (اور کہہ دیا) میرا عذاب اور میرا ڈرانا چکھو.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَلَقَدْ صَبَّحَهُم بُكْرَةً عَذَابٌ مُّسْتَقِرٌّ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور یقینی بات ہے کہ انہیں صبح سویرے ہی ایک جگہ پکڑنے والے مقرره عذاب نے غارت کر دیا.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَذُوقُوا۟ عَذَابِى وَنُذُرِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس میرے عذاب اور میرے ڈراوے کا مزه چکھو.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَلَقَدْ يَسَّرْنَا ٱلْقُرْءَانَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور یقیناً ہم نے قرآن کو پند ووعﻆ کے لیے آسان کر دیا ہے[1] ۔ پس کیا کوئی ہے نصحیت پکڑنے واﻻ.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَلَقَدْ جَآءَ ءَالَ فِرْعَوْنَ ٱلنُّذُرُ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور فرعونیوں کے پاس بھی ڈرانے والے آئے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

كَذَّبُوا۟ بِـَٔايَٰتِنَا كُلِّهَا فَأَخَذْنَٰهُمْ أَخْذَ عَزِيزٍ مُّقْتَدِرٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiانہوں نے ہماری تمام نشانیاں جھٹلائیں[1] پس ہم نے انہیں بڑے غالب قوی پکڑنے والے کی طرح پکڑ لیا.[2]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

أَكُفَّارُكُمْ خَيْرٌ مِّنْ أُو۟لَٰٓئِكُمْ أَمْ لَكُم بَرَآءَةٌ فِى ٱلزُّبُرِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi(اے قریشیو!) کیا تمہارے کافر ان کافروں سے کچھ بہتر ہیں[1] ؟ یا تمہارے لیے اگلی کتابوں میں چھٹکارا لکھا ہوا ہے؟[2]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

أَمْ يَقُولُونَ نَحْنُ جَمِيعٌ مُّنتَصِرٌ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiیا یہ کہتے ہیں کہ ہم غلبہ پانے والی جماعت ہیں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

سَيُهْزَمُ ٱلْجَمْعُ وَيُوَلُّونَ ٱلدُّبُرَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiعنقریب یہ جماعت شکست دی جائےگی اور پیٹھ دے کر بھاگے گی.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

بَلِ ٱلسَّاعَةُ مَوْعِدُهُمْ وَٱلسَّاعَةُ أَدْهَىٰ وَأَمَرُّ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiبلکہ قیامت کی گھڑی ان کے وعدے کے وقت ہے اور قیامت بڑی سخت اور کڑوی چیز ہے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِنَّ ٱلْمُجْرِمِينَ فِى ضَلَٰلٍ وَسُعُرٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiبیشک گناه گار گمراہی میں اور عذاب میں ہیں.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

يَوْمَ يُسْحَبُونَ فِى ٱلنَّارِ عَلَىٰ وُجُوهِهِمْ ذُوقُوا۟ مَسَّ سَقَرَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجس دن وه اپنے منھ کے بل آگ میں گھسیٹے جائیں گے (اوران سے کہا جائے گا) دوزخ کی آگ لگنے کے مزے چکھو.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِنَّا كُلَّ شَىْءٍ خَلَقْنَٰهُ بِقَدَرٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiبیشک ہم نے ہر چیز کو ایک (مقرره) اندازے پر پیدا کیا ہے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَمَآ أَمْرُنَآ إِلَّا وَٰحِدَةٌ كَلَمْحٍۭ بِٱلْبَصَرِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور ہمارا حکم صرف ایک دفعہ (کا ایک کلمہ) ہی ہوتا ہے جیسے آنکھ کا جھپکنا.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَلَقَدْ أَهْلَكْنَآ أَشْيَاعَكُمْ فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور ہم نے تم جیسے بہتیروں کو ہلاک کر دیا ہے[1] ، پس کوئی ہے نصیحت لینے واﻻ.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَكُلُّ شَىْءٍ فَعَلُوهُ فِى ٱلزُّبُرِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجوکچھ انہوں نے (اعمال) کیے ہیں سب نامہٴ اعمال میں لکھے ہوئے ہیں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَكُلُّ صَغِيرٍ وَكَبِيرٍ مُّسْتَطَرٌ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi(اسی طرح) ہر چھوٹی بڑی بات بھی لکھی ہوئی ہے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِنَّ ٱلْمُتَّقِينَ فِى جَنَّٰتٍ وَنَهَرٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiیقیناً ہمارا ڈر رکھنے والے جنتوں اور نہروں میں ہوں گے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فِى مَقْعَدِ صِدْقٍ عِندَ مَلِيكٍ مُّقْتَدِرٍۭ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiراستی اور عزت کی بیٹھک میں[1] قدرت والے بادشاه کے پاس.[2]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

کوئی موضوع تلاش کر رہے ہیں؟ معنوی تلاش آزمائیں — آپ کا سوال 6236 آیات میں تلاش کیا جاتا ہے۔
زبان — 70