ہوم › سورتیں › سورہ النجم
سورہ النجم النجم
62 آیات · مکی · ترتیب نزول 23
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ وَٱلنَّجْمِ إِذَا هَوَىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi قسم ہے ستارے کی جب وه گرے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
مَا ضَلَّ صَاحِبُكُمْ وَمَا غَوَىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi کہ تمہارے ساتھی نے نہ راه گم کی ہے نہ وه ٹیڑھی راه پر ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَمَا يَنطِقُ عَنِ ٱلْهَوَىٰٓ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور نہ وه اپنی خواہش سے کوئی بات کہتے ہیں.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْىٌ يُوحَىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi وه تو صرف وحی ہے جو اتاری جاتی ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
عَلَّمَهُۥ شَدِيدُ ٱلْقُوَىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اسے پوری طاقت والے فرشتے نے سکھایا ہے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
ذُو مِرَّةٍ فَٱسْتَوَىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi جو زور آور ہے[1] پھر وه سیدھا کھڑا ہو گیا.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَهُوَ بِٱلْأُفُقِ ٱلْأَعْلَىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور وه بلند آسمان کے کناروں پر تھا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
ثُمَّ دَنَا فَتَدَلَّىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi پھر نزدیک ہوا اور اتر آیا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنَىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi پس وه دو کمانوں کے بقدر فاصلہ ره گیا بلکہ اس سے بھی کم.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَأَوْحَىٰٓ إِلَىٰ عَبْدِهِۦ مَآ أَوْحَىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi پس اس نے اللہ کے بندے کو وحی پہنچائی[1] جو بھی پہنچائی.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
مَا كَذَبَ ٱلْفُؤَادُ مَا رَأَىٰٓ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi دل نے جھوٹ نہیں کہا جسے (پیغمبر نے) دیکھا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
أَفَتُمَٰرُونَهُۥ عَلَىٰ مَا يَرَىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi کیا تم جھگڑا کرتے ہو اس پر جو (پیغمبر) دیکھتے ہیں.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَلَقَدْ رَءَاهُ نَزْلَةً أُخْرَىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اسے تو ایک مرتبہ اور بھی دیکھا تھا.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
عِندَ سِدْرَةِ ٱلْمُنتَهَىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi سدرةالمنتہیٰ کے پاس.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
عِندَهَا جَنَّةُ ٱلْمَأْوَىٰٓ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اسی کے پاس جنہ الماویٰ ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِذْ يَغْشَى ٱلسِّدْرَةَ مَا يَغْشَىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi جب کہ سدره کو چھپائے لیتی تھی وه چیز جو اس پر چھا رہی تھی.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
مَا زَاغَ ٱلْبَصَرُ وَمَا طَغَىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi نہ تو نگاه بہکی نہ حد سے بڑھی.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
لَقَدْ رَأَىٰ مِنْ ءَايَٰتِ رَبِّهِ ٱلْكُبْرَىٰٓ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi یقیناً اس نے اپنے رب کی بڑی بڑی نشانیوں میں سے بعض نشانیاں دیکھ لیں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
أَفَرَءَيْتُمُ ٱللَّٰتَ وَٱلْعُزَّىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi کیا تم نے ﻻت اور عزیٰ کو دیکھا.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَمَنَوٰةَ ٱلثَّالِثَةَ ٱلْأُخْرَىٰٓ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور منات تیسرے پچھلے کو.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
أَلَكُمُ ٱلذَّكَرُ وَلَهُ ٱلْأُنثَىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi کیا تمہارے لیے لڑکے اور اللہ کے لیے لڑکیاں ہیں؟[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
تِلْكَ إِذًا قِسْمَةٌ ضِيزَىٰٓ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi یہ تو اب بڑی بےانصافی کی تقسیم ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِنْ هِىَ إِلَّآ أَسْمَآءٌ سَمَّيْتُمُوهَآ أَنتُمْ وَءَابَآؤُكُم مَّآ أَنزَلَ ٱللَّهُ بِهَا مِن سُلْطَٰنٍ إِن يَتَّبِعُونَ إِلَّا ٱلظَّنَّ وَمَا تَهْوَى ٱلْأَنفُسُ وَلَقَدْ جَآءَهُم مِّن رَّبِّهِمُ ٱلْهُدَىٰٓ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi دراصل یہ صرف نام ہیں جو تم نے اور تمہارے باپ دادوں نے ان کے رکھ لیے ہیں اللہ نے ان کی کوئی دلیل نہیں اتاری۔ یہ لوگ تو صرف اٹکل کے اور اپنی نفسانی خواہشوں کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔ اور یقیناً ان کے رب کی طرف سے ان کے پاس ہدایت آ چکی ہے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
أَمْ لِلْإِنسَٰنِ مَا تَمَنَّىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi کیا ہر شخص جو آرزو کرے اسے میسر ہے؟[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَلِلَّهِ ٱلْـَٔاخِرَةُ وَٱلْأُولَىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اللہ ہی کے ہاتھ ہے یہ جہان اور وه جہان.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَكَم مِّن مَّلَكٍ فِى ٱلسَّمَٰوَٰتِ لَا تُغْنِى شَفَٰعَتُهُمْ شَيْـًٔا إِلَّا مِنۢ بَعْدِ أَن يَأْذَنَ ٱللَّهُ لِمَن يَشَآءُ وَيَرْضَىٰٓ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور بہت سے فرشتے آسمانوں میں ہیں جن کی سفارش کچھ بھی نفع نہیں دے سکتی مگر یہ اور بات ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنی خوشی اور اپنی چاہت سے جس کے لیے چاہے اجازت دے دے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِنَّ ٱلَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِٱلْـَٔاخِرَةِ لَيُسَمُّونَ ٱلْمَلَٰٓئِكَةَ تَسْمِيَةَ ٱلْأُنثَىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi بیشک جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے وه فرشتوں کا زنانہ نام مقرر کرتے ہیں.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَمَا لَهُم بِهِۦ مِنْ عِلْمٍ إِن يَتَّبِعُونَ إِلَّا ٱلظَّنَّ وَإِنَّ ٱلظَّنَّ لَا يُغْنِى مِنَ ٱلْحَقِّ شَيْـًٔا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi حاﻻنکہ انہیں اس کا کوئی علم نہیں وه صرف اپنے گمان کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں اور بیشک وہم (و گمان) حق کے مقابلے میں کچھ کام نہیں دیتا.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَأَعْرِضْ عَن مَّن تَوَلَّىٰ عَن ذِكْرِنَا وَلَمْ يُرِدْ إِلَّا ٱلْحَيَوٰةَ ٱلدُّنْيَا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi تو آپ اس سے منھ موڑ لیں جو ہماری یاد سے منھ موڑے اور جن کا اراده بجز زندگانیٴ دنیا کے اور کچھ نہ ہو.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
ذَٰلِكَ مَبْلَغُهُم مِّنَ ٱلْعِلْمِ إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعْلَمُ بِمَن ضَلَّ عَن سَبِيلِهِۦ وَهُوَ أَعْلَمُ بِمَنِ ٱهْتَدَىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi یہی ان کے علم کی انتہا ہے۔ آپ کا رب اس سے خوب واقف ہے جو اس کی راه سے بھٹک گیا ہے اور وہی خوب واقف ہےاس سے بھی جو راه یافتہ ہے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَلِلَّهِ مَا فِى ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَمَا فِى ٱلْأَرْضِ لِيَجْزِىَ ٱلَّذِينَ أَسَٰٓـُٔوا۟ بِمَا عَمِلُوا۟ وَيَجْزِىَ ٱلَّذِينَ أَحْسَنُوا۟ بِٱلْحُسْنَى
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے تاکہ اللہ تعالیٰ برے عمل کرنے والوں کو ان کے اعمال کا بدلہ دے اور نیک کام کرنے والوں کو اچھا بدلہ عنایت فرمائے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
ٱلَّذِينَ يَجْتَنِبُونَ كَبَٰٓئِرَ ٱلْإِثْمِ وَٱلْفَوَٰحِشَ إِلَّا ٱللَّمَمَ إِنَّ رَبَّكَ وَٰسِعُ ٱلْمَغْفِرَةِ هُوَ أَعْلَمُ بِكُمْ إِذْ أَنشَأَكُم مِّنَ ٱلْأَرْضِ وَإِذْ أَنتُمْ أَجِنَّةٌ فِى بُطُونِ أُمَّهَٰتِكُمْ فَلَا تُزَكُّوٓا۟ أَنفُسَكُمْ هُوَ أَعْلَمُ بِمَنِ ٱتَّقَىٰٓ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi ان لوگوں کو جو بڑے گناہوں سے بچتے ہیں اور بے حیائی سے بھی[1] ۔ سوائے کسی چھوٹے سے گناه کے[2]۔ بیشک تیرا رب بہت کشاده مغفرت واﻻ ہے، وه تمہیں بخوبی جانتا ہے جبکہ اس نے تمہیں زمین سے پیدا کیا اور جبکہ تم اپنی ماؤں کے پیٹ میں بچے تھے[3]۔ پس تم اپنی پاکیزگی آپ بیان نہ کرو[4]، وہی پرہیزگاروں کو خوب جانتا ہے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
أَفَرَءَيْتَ ٱلَّذِى تَوَلَّىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi کیا آپ نے اسے دیکھا جس نے منھ موڑ لیا.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَأَعْطَىٰ قَلِيلًا وَأَكْدَىٰٓ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور بہت کم دیا اور ہاتھ روک لیا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
أَعِندَهُۥ عِلْمُ ٱلْغَيْبِ فَهُوَ يَرَىٰٓ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi کیا اسے علم غیب ہے کہ وه (سب کچھ) دیکھ رہا ہے؟[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
أَمْ لَمْ يُنَبَّأْ بِمَا فِى صُحُفِ مُوسَىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi کیا اسے اس چیز کی خبر نہیں دی گئی جو موسیٰ (علیہ السلام) کے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَإِبْرَٰهِيمَ ٱلَّذِى وَفَّىٰٓ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور وفادار ابراہیم (علیہ السلام) کے صحیفوں میں تھا.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
أَلَّا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi کہ کوئی شخص کسی دوسرے کا بوجھ نہ اٹھائے گا.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَأَن لَّيْسَ لِلْإِنسَٰنِ إِلَّا مَا سَعَىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور یہ کہ ہر انسان کے لیے صرف وہی ہے جس کی کوشش خود اس نے کی.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَأَنَّ سَعْيَهُۥ سَوْفَ يُرَىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور یہ کہ بیشک اس کی کوشش عنقریب دیکھی جائے گی.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
ثُمَّ يُجْزَىٰهُ ٱلْجَزَآءَ ٱلْأَوْفَىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi پھر اسے پورا پورا بدلہ دیا جائے گا.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَأَنَّ إِلَىٰ رَبِّكَ ٱلْمُنتَهَىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور یہ کہ آپ کے رب ہی کی طرف پہنچنا ہے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَأَنَّهُۥ هُوَ أَضْحَكَ وَأَبْكَىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور یہ کہ وہی ہنساتا ہے اور وہی رﻻتا ہے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَأَنَّهُۥ هُوَ أَمَاتَ وَأَحْيَا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور یہ کہ وہی مارتا ہے اور جلاتا ہے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَأَنَّهُۥ خَلَقَ ٱلزَّوْجَيْنِ ٱلذَّكَرَ وَٱلْأُنثَىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور یہ کہ اسی نے جوڑا یعنی نر ماده پیدا کیا ہے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
مِن نُّطْفَةٍ إِذَا تُمْنَىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi نطفہ سے جبکہ وه ٹپکایا جاتا ہے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَأَنَّ عَلَيْهِ ٱلنَّشْأَةَ ٱلْأُخْرَىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور یہ کہ اسی کے ذمہ دوباره پیدا کرنا ہے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَأَنَّهُۥ هُوَ أَغْنَىٰ وَأَقْنَىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور یہ کہ وہی مالدار بناتا ہے اور سرمایہ دیتا ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَأَنَّهُۥ هُوَ رَبُّ ٱلشِّعْرَىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور یہ کہ وہی شعریٰ (ستارے) کا رب ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَأَنَّهُۥٓ أَهْلَكَ عَادًا ٱلْأُولَىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور یہ کہ اس نے عاد اول کو ہلاک کیا ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَثَمُودَا۟ فَمَآ أَبْقَىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور ﺛمود کو بھی (جن میں سے) ایک کو بھی باقی نہ رکھا.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَقَوْمَ نُوحٍ مِّن قَبْلُ إِنَّهُمْ كَانُوا۟ هُمْ أَظْلَمَ وَأَطْغَىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور اس سے پہلے قوم نوح کو، یقیناً وه بڑے ﻇالم اور سرکش تھے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَٱلْمُؤْتَفِكَةَ أَهْوَىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور مؤتفکہ (شہر یا الٹی ہوئی بستیوں کو) اسی نے الٹ دیا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَغَشَّىٰهَا مَا غَشَّىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi پھر اس پر چھا دیا جو چھایا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكَ تَتَمَارَىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi پس اے انسان تو اپنے رب کی کس کس نعمت کے بارے میں جھگڑے گا؟[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
هَٰذَا نَذِيرٌ مِّنَ ٱلنُّذُرِ ٱلْأُولَىٰٓ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi یہ (نبی) ڈرانے والے ہیں پہلے ڈرانے والوں میں سے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
أَزِفَتِ ٱلْـَٔازِفَةُ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi آنے والی گھڑی قریب آ گئی ہے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
لَيْسَ لَهَا مِن دُونِ ٱللَّهِ كَاشِفَةٌ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اللہ کے سوا اس کا (وقت معین پر کھول) دکھانے واﻻ اور کوئی نہیں.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
أَفَمِنْ هَٰذَا ٱلْحَدِيثِ تَعْجَبُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi پس کیا تم اس بات سے تعجب کرتے ہو.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَتَضْحَكُونَ وَلَا تَبْكُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور ہنس رہے ہو؟ روتے نہیں؟
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَأَنتُمْ سَٰمِدُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi (بلکہ) تم کھیل رہے ہو.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَٱسْجُدُوا۟ لِلَّهِ وَٱعْبُدُوا۟
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اب اللہ کے سامنے سجدے کرو اور (اسی) کی عبادت کرو.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
→ سورہ الطور
سورہ القمر ←
کوئی موضوع تلاش کر رہے ہیں؟ معنوی تلاش آزمائیں — آپ کا سوال 6236 آیات میں تلاش کیا جاتا ہے۔
→
عربی متن اور تراجم Tanzil اور QuranEnc کے ذریعے — بعینہٖ، بغیر تبدیلی · تراجم اپنے مترجمین کی ملکیت ہیں اور خود قرآن نہیں ہیں
یہ ایک تحقیقی معاون ہے، فتویٰ کا مرجع نہیں۔