caseriqقرآن مجید میں معنوی تلاش

سورہ الرحمن الرحمن

78 آیات · مدنی · ترتیب نزول 97

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ ٱلرَّحْمَٰنُ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiرحمٰن نے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

عَلَّمَ ٱلْقُرْءَانَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiقرآن سکھایا.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

خَلَقَ ٱلْإِنسَٰنَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاسی نے انسان کو پیدا کیا.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

عَلَّمَهُ ٱلْبَيَانَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور اسے بولنا سکھایا.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

ٱلشَّمْسُ وَٱلْقَمَرُ بِحُسْبَانٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiآفتاب اور ماہتاب (مقرره) حساب سے ہیں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَٱلنَّجْمُ وَٱلشَّجَرُ يَسْجُدَانِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور ستارے اور درخت دونوں سجده کرتے ہیں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَٱلسَّمَآءَ رَفَعَهَا وَوَضَعَ ٱلْمِيزَانَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاسی نے آسمان کو بلند کیا اور اسی نے ترازو رکھی.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

أَلَّا تَطْغَوْا۟ فِى ٱلْمِيزَانِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiتاکہ تم تولنے میں تجاوز نہ کرو.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَأَقِيمُوا۟ ٱلْوَزْنَ بِٱلْقِسْطِ وَلَا تُخْسِرُوا۟ ٱلْمِيزَانَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiانصاف کے ساتھ وزن کو ٹھیک رکھو اور تول میں کم نہ دو.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَٱلْأَرْضَ وَضَعَهَا لِلْأَنَامِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور اسی نے مخلوق کے لیے زمین بچھا دی.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فِيهَا فَٰكِهَةٌ وَٱلنَّخْلُ ذَاتُ ٱلْأَكْمَامِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجس میں میوے ہیں اور خوشے والے کھجور کے درخت ہیں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَٱلْحَبُّ ذُو ٱلْعَصْفِ وَٱلرَّيْحَانُ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور بھس واﻻ اناج ہے[1] ۔ اور خوشبودار پھول ہیں.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس (اے انسانو اور جنو!) تم اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

خَلَقَ ٱلْإِنسَٰنَ مِن صَلْصَٰلٍ كَٱلْفَخَّارِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاس نےانسان کو بجنے والی مٹی سے پیدا کیا جو ٹھیکری کی طرح تھی.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَخَلَقَ ٱلْجَآنَّ مِن مَّارِجٍ مِّن نَّارٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور جنات کو آگ کے شعلے سے پیدا کیا.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

رَبُّ ٱلْمَشْرِقَيْنِ وَرَبُّ ٱلْمَغْرِبَيْنِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiوه رب ہے دونوں مشرقوں اور دونوں مغربوں کا[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiتو (اے جنو اورانسانو!) تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

مَرَجَ ٱلْبَحْرَيْنِ يَلْتَقِيَانِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاس نے دو دریا جاری کر دیے جو ایک دوسرے سے مل جاتے ہیں.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

بَيْنَهُمَا بَرْزَخٌ لَّا يَبْغِيَانِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiان دونوں میں ایک آڑ ہے کہ اس سے بڑھ نہیں سکتے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

يَخْرُجُ مِنْهُمَا ٱللُّؤْلُؤُ وَٱلْمَرْجَانُ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiان دونوں میں سے موتی اور مونگے برآمد ہوتے ہیں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَلَهُ ٱلْجَوَارِ ٱلْمُنشَـَٔاتُ فِى ٱلْبَحْرِ كَٱلْأَعْلَٰمِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور اللہ ہی کی (ملکیت میں) ہیں وه جہاز جو سمندروں میں پہاڑ کی طرح بلند (چل پھر رہے) ہیں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس (اے انسانو اور جنو!) تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

كُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَانٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiزمین پر جو ہیں سب فنا ہونے والے ہیں.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَيَبْقَىٰ وَجْهُ رَبِّكَ ذُو ٱلْجَلَٰلِ وَٱلْإِكْرَامِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiصرف تیرے رب کی ذات جو عظمت اور عزت والی ہے باقی ره جائے گی.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپھرتم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

يَسْـَٔلُهُۥ مَن فِى ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِى شَأْنٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiسب آسمان وزمین والے اسی سے مانگتے ہیں[1] ۔ ہر روز وه ایک شان میں ہے.[2]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

سَنَفْرُغُ لَكُمْ أَيُّهَ ٱلثَّقَلَانِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi(جنوں اور انسانوں کے گروہو!) عنقریب ہم تمہاری طرف پوری طرح متوجہ ہو جائیں گے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤگے؟

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

يَٰمَعْشَرَ ٱلْجِنِّ وَٱلْإِنسِ إِنِ ٱسْتَطَعْتُمْ أَن تَنفُذُوا۟ مِنْ أَقْطَارِ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ فَٱنفُذُوا۟ لَا تَنفُذُونَ إِلَّا بِسُلْطَٰنٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاے گروه جنات و انسان! اگر تم میں آسمانوں اور زمین کے کناروں سے باہر نکل جانے کی طاقت ہے تو نکل بھاگو[1] ! بغیر غلبہ اور طاقت کے تم نہیں نکل سکتے.[2]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

يُرْسَلُ عَلَيْكُمَا شُوَاظٌ مِّن نَّارٍ وَنُحَاسٌ فَلَا تَنتَصِرَانِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiتم پر آگ کے شعلے اور دھواں چھوڑا جائے گا[1] پھر تم مقابلہ نہ کر سکو گے.[2]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپھر اپنے رب کی نعمتوں میں سے کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَإِذَا ٱنشَقَّتِ ٱلسَّمَآءُ فَكَانَتْ وَرْدَةً كَٱلدِّهَانِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس جب کہ آسمان پھٹ کر سرخ ہو جائے جیسے کہ سرخ چمڑه.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَيَوْمَئِذٍ لَّا يُسْـَٔلُ عَن ذَنۢبِهِۦٓ إِنسٌ وَلَا جَآنٌّ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاس دن کسی انسان اورکسی جن سے اس کے گناہوں کی پرسش نہ کی جائے گی.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

يُعْرَفُ ٱلْمُجْرِمُونَ بِسِيمَٰهُمْ فَيُؤْخَذُ بِٱلنَّوَٰصِى وَٱلْأَقْدَامِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiگناه گار صرف حلیہ ہی سے پہچان لیے جائیں گے[1] اور ان کی پیشانیوں کے بال اور قدم پکڑ لیے جائیں گے.[2]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

هَٰذِهِۦ جَهَنَّمُ ٱلَّتِى يُكَذِّبُ بِهَا ٱلْمُجْرِمُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiیہ ہے وه جہنم جسے مجرم جھوٹا جانتے تھے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

يَطُوفُونَ بَيْنَهَا وَبَيْنَ حَمِيمٍ ءَانٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاس کے اور کھولتے ہوئے گرم پانی کے درمیان چکر کھائیں گے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِۦ جَنَّتَانِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور اس شخص کے لیے جو اپنے رب کے سامنے کھڑا ہونے سے ڈرا دو جنتیں ہیں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

ذَوَاتَآ أَفْنَانٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi(دونوں جنتیں) بہت سی ٹہنیوں اور شاخوں والی ہیں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فِيهِمَا عَيْنَانِ تَجْرِيَانِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiان دونوں (جنتوں) میں دو بہتے ہوئے چشمے ہیں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فِيهِمَا مِن كُلِّ فَٰكِهَةٍ زَوْجَانِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiان دونوں جنتوں میں ہر قسم کے میوؤں کی دو قسمیں ہوگی.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

مُتَّكِـِٔينَ عَلَىٰ فُرُشٍۭ بَطَآئِنُهَا مِنْ إِسْتَبْرَقٍ وَجَنَى ٱلْجَنَّتَيْنِ دَانٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجنتی ایسے فرشوں پر تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے جن کے استر دبیز ریشم کے ہوں گے[1] ، اور ان دونوں جنتوں کے میوے بالکل قریب ہوں گے.[2]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فِيهِنَّ قَٰصِرَٰتُ ٱلطَّرْفِ لَمْ يَطْمِثْهُنَّ إِنسٌ قَبْلَهُمْ وَلَا جَآنٌّ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiوہاں (شرمیلی) نیچی نگاه والی حوریں ہیں[1] جنہیں ان سے پہلے کسی جن وانس نے ہاتھ نہیں لگایا.[2]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس اپنے پالنے والے کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

كَأَنَّهُنَّ ٱلْيَاقُوتُ وَٱلْمَرْجَانُ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiوه حوریں مثل یاقوت اور مونگے کے ہوں گی.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

هَلْ جَزَآءُ ٱلْإِحْسَٰنِ إِلَّا ٱلْإِحْسَٰنُ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاحسان کا بدلہ احسان کے سوا کیا ہے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَمِن دُونِهِمَا جَنَّتَانِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور ان کے سوا دو جنتیں اور ہیں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس تم اپنے پرورش کرنے والے کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

مُدْهَآمَّتَانِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجو دونوں گہری سبز سیاہی مائل ہیں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiبتاؤ اب اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فِيهِمَا عَيْنَانِ نَضَّاخَتَانِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiان میں دو (جوش سے) ابلنے والے چشمے ہیں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فِيهِمَا فَٰكِهَةٌ وَنَخْلٌ وَرُمَّانٌ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiان دونوں میں میوے اور کھجور اور انار ہوں گے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکیا اب بھی رب کی کسی نعمت کی تکذیب تم کرو گے؟

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فِيهِنَّ خَيْرَٰتٌ حِسَانٌ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiان میں نیک سیرت خوبصورت عورتیں ہیں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

حُورٌ مَّقْصُورَٰتٌ فِى ٱلْخِيَامِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi(گوری رنگت کی) حوریں جنتی خیموں میں رہنے والیاں ہیں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس (اے انسانو اور جنو!) تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

لَمْ يَطْمِثْهُنَّ إِنسٌ قَبْلَهُمْ وَلَا جَآنٌّ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiان کو ہاتھ نہیں لگایا کسی انسان یا جن نے اس سے قبل.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کے ساتھ تم تکذیب کرتے ہو؟

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

مُتَّكِـِٔينَ عَلَىٰ رَفْرَفٍ خُضْرٍ وَعَبْقَرِىٍّ حِسَانٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiسبز مسندوں اور عمده فرشوں پر تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس (اے جنو اور انسانو!) تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

تَبَٰرَكَ ٱسْمُ رَبِّكَ ذِى ٱلْجَلَٰلِ وَٱلْإِكْرَامِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiتیرے پروردگار کا نام بابرکت ہے[1] جو عزت وجلال واﻻ ہے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

کوئی موضوع تلاش کر رہے ہیں؟ معنوی تلاش آزمائیں — آپ کا سوال 6236 آیات میں تلاش کیا جاتا ہے۔
زبان — 70