ہوم › سورتیں › سورہ الطور
سورہ الطور الطور
49 آیات · مکی · ترتیب نزول 76
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ وَٱلطُّورِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi قسم ہے طور کی.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَكِتَٰبٍ مَّسْطُورٍ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور لکھی ہوئی کتاب کی.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فِى رَقٍّ مَّنشُورٍ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi جو جھلی کے کھلے ہوئے ورق میں ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَٱلْبَيْتِ ٱلْمَعْمُورِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اورآباد گھر کی.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَٱلسَّقْفِ ٱلْمَرْفُوعِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور اونچی چھت کی.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَٱلْبَحْرِ ٱلْمَسْجُورِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور بھڑکائے ہوئے سمندر کی.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِنَّ عَذَابَ رَبِّكَ لَوَٰقِعٌ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi بیشک آپ کے رب کا عذاب ہو کر رہنے واﻻ ہے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
مَّا لَهُۥ مِن دَافِعٍ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اسے کوئی روکنے واﻻ نہیں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
يَوْمَ تَمُورُ ٱلسَّمَآءُ مَوْرًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi جس دن آسمان تھرتھرانے لگے گا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَتَسِيرُ ٱلْجِبَالُ سَيْرًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور پہاڑ چلنے پھرنے لگیں گے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَوَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اس دن جھٹلانے والوں کو (پوری) خرابی ہے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
ٱلَّذِينَ هُمْ فِى خَوْضٍ يَلْعَبُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi جو اپنی بیہوده گوئی میں اچھل کود کر رہے ہیں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
يَوْمَ يُدَعُّونَ إِلَىٰ نَارِ جَهَنَّمَ دَعًّا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi جس دن وه دھکے دے[1] دے کر آتش جہنم کی طرف ﻻئیں جائیں گے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
هَٰذِهِ ٱلنَّارُ ٱلَّتِى كُنتُم بِهَا تُكَذِّبُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi یہی وه آتش دوزخ ہے جسے تم جھوٹ بتلاتے تھے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
أَفَسِحْرٌ هَٰذَآ أَمْ أَنتُمْ لَا تُبْصِرُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi (اب بتاؤ) کیا یہ جادو ہے[1] ؟ یا تم دیکھتے ہی نہیں ہو.[2]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
ٱصْلَوْهَا فَٱصْبِرُوٓا۟ أَوْ لَا تَصْبِرُوا۟ سَوَآءٌ عَلَيْكُمْ إِنَّمَا تُجْزَوْنَ مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi جاؤ دوزخ میں اب تمہارا صبر کرنا اور نہ کرنا تمہارے لیے یکساں ہے تمہیں فقط تمہارے کیے کا بدلہ دیا جائے گا.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِنَّ ٱلْمُتَّقِينَ فِى جَنَّٰتٍ وَنَعِيمٍ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi یقیناً پرہیزگار لوگ جنتوں میں اور نعمتوں میں ہیں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَٰكِهِينَ بِمَآ ءَاتَىٰهُمْ رَبُّهُمْ وَوَقَىٰهُمْ رَبُّهُمْ عَذَابَ ٱلْجَحِيمِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi جو انہیں ان کے رب نے دے رکھی ہیں اس پر خوش خوش ہیں[1] ، اوران کے پروردگار نے انہیں جہنم کے عذاب سے بھی بچا لیا ہے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
كُلُوا۟ وَٱشْرَبُوا۟ هَنِيٓـًٔۢا بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi تم مزے سے کھاتے پیتے رہو ان اعمال کے بدلے جو تم کرتے تھے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
مُتَّكِـِٔينَ عَلَىٰ سُرُرٍ مَّصْفُوفَةٍ وَزَوَّجْنَٰهُم بِحُورٍ عِينٍ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi برابر بچھے ہوئے شاندار تختے پر تکیے لگائے ہوئے[1] ۔ اور ہم نے ان کے نکاح بڑی بڑی آنکھوں والی (حوروں) سے کر دیئے ہیں.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَٱتَّبَعَتْهُمْ ذُرِّيَّتُهُم بِإِيمَٰنٍ أَلْحَقْنَا بِهِمْ ذُرِّيَّتَهُمْ وَمَآ أَلَتْنَٰهُم مِّنْ عَمَلِهِم مِّن شَىْءٍ كُلُّ ٱمْرِئٍۭ بِمَا كَسَبَ رَهِينٌ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور جو لوگ ایمان ﻻئے اور ان کی اوﻻد نے بھی ایمان میں ان کی پیروی کی ہم ان کی اوﻻد کو ان تک پہنچا دیں گے اور ان کے عمل سے ہم کچھ کم نہ کریں گے[1] ، ہر شخص اپنے اپنے اعمال کا گروی ہے.[2]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَأَمْدَدْنَٰهُم بِفَٰكِهَةٍ وَلَحْمٍ مِّمَّا يَشْتَهُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi ہم ان کے لیے میوے اورمرغوب گوشت کی ریل پیل کردیں گے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
يَتَنَٰزَعُونَ فِيهَا كَأْسًا لَّا لَغْوٌ فِيهَا وَلَا تَأْثِيمٌ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi (خوش طبعی کے ساتھ) ایک دوسرے سے جام (شراب) کی چھینا جھپٹی کریں گے[1] جس شراب کے سرور میں تو بیہوده گوئی ہوگی نہ گناه.[2]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَيَطُوفُ عَلَيْهِمْ غِلْمَانٌ لَّهُمْ كَأَنَّهُمْ لُؤْلُؤٌ مَّكْنُونٌ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور ان کے اردگرد ان کے نو عمر غلام چل پھر رہے ہوں گے، گویا کہ وه موتی تھے جو ڈھکے رکھے تھے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَسَآءَلُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور آپس میں ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر سوال کریں گے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
قَالُوٓا۟ إِنَّا كُنَّا قَبْلُ فِىٓ أَهْلِنَا مُشْفِقِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi کہیں گے کہ اس سے پہلے ہم اپنے گھر والوں کے درمیان بہت ڈرا کرتے تھے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَمَنَّ ٱللَّهُ عَلَيْنَا وَوَقَىٰنَا عَذَابَ ٱلسَّمُومِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi پس اللہ تعالیٰ نے ہم پر بڑا احسان کیا اور ہمیں تیز وتند گرم ہواؤں کے عذاب سے بچا لیا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِنَّا كُنَّا مِن قَبْلُ نَدْعُوهُ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلْبَرُّ ٱلرَّحِيمُ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi ہم اس سے پہلے ہی اس کی عبادت کیا کرتے تھے[1] ، بیشک وه محسن اور مہربان ہے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَذَكِّرْ فَمَآ أَنتَ بِنِعْمَتِ رَبِّكَ بِكَاهِنٍ وَلَا مَجْنُونٍ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi تو آپ سمجھاتے رہیں کیونکہ آپ اپنے رب کے فضل سے نہ تو کاہن ہیں نہ دیوانہ.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
أَمْ يَقُولُونَ شَاعِرٌ نَّتَرَبَّصُ بِهِۦ رَيْبَ ٱلْمَنُونِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi کیا کافر یوں کہتے ہیں کہ یہ شاعر ہے ہم اس پر زمانے کے حوادث (یعنی موت) کا انتظار کر رہے ہیں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
قُلْ تَرَبَّصُوا۟ فَإِنِّى مَعَكُم مِّنَ ٱلْمُتَرَبِّصِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi کہہ دیجئے! تم منتظر رہو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں ہوں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
أَمْ تَأْمُرُهُمْ أَحْلَٰمُهُم بِهَٰذَآ أَمْ هُمْ قَوْمٌ طَاغُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi کیا ان کی عقلیں انہیں یہی سکھاتی ہیں[1] ؟ یا یہ لوگ ہی سرکش ہیں.[2]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
أَمْ يَقُولُونَ تَقَوَّلَهُۥ بَل لَّا يُؤْمِنُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi کیا یہ کہتے ہیں کہ اس نبی نے (قرآن) خود گھڑ لیا ہے، واقعہ یہ ہے کہ وه ایمان نہیں ﻻتے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَلْيَأْتُوا۟ بِحَدِيثٍ مِّثْلِهِۦٓ إِن كَانُوا۟ صَٰدِقِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اچھا اگر یہ سچے ہیں تو بھلا اس جیسی ایک (ہی) بات یہ (بھی) تو لے آئیں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
أَمْ خُلِقُوا۟ مِنْ غَيْرِ شَىْءٍ أَمْ هُمُ ٱلْخَٰلِقُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi کیا یہ بغیر کسی (پیدا کرنے والے) کے خود بخود پیدا ہوگئے ہیں[1] ؟ یا یہ خود پیدا کرنے والے ہیں؟[2]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
أَمْ خَلَقُوا۟ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ بَل لَّا يُوقِنُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi کیا انہوں نے ہی آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے؟ بلکہ یہ یقین نہ کرنے والے لوگ ہیں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
أَمْ عِندَهُمْ خَزَآئِنُ رَبِّكَ أَمْ هُمُ ٱلْمُصَۣيْطِرُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi یا کیا ان کے پاس تیرے رب کے خزانے ہیں[1] ؟ یا (ان خزانوں کے) یہ داروغہ ہیں.[2]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
أَمْ لَهُمْ سُلَّمٌ يَسْتَمِعُونَ فِيهِ فَلْيَأْتِ مُسْتَمِعُهُم بِسُلْطَٰنٍ مُّبِينٍ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi یا کیا ان کے پاس کوئی سیڑھی ہے جس پر چڑھ کر سنتے ہیں[1] ؟ (اگر ایسا ہے) تو ان کا سننے واﻻ کوئی روشن دلیل پیش کرے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
أَمْ لَهُ ٱلْبَنَٰتُ وَلَكُمُ ٱلْبَنُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi کیا اللہ کی تو سب لڑکیاں ہیں اور تمہارے ہاں لڑکے ہیں؟
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
أَمْ تَسْـَٔلُهُمْ أَجْرًا فَهُم مِّن مَّغْرَمٍ مُّثْقَلُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi کیا تو ان سے کوئی اجرت طلب کرتا ہے کہ یہ اس کے تاوان سے بوجھل ہو رہے ہیں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
أَمْ عِندَهُمُ ٱلْغَيْبُ فَهُمْ يَكْتُبُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi کیا ان کے پاس علم غیب ہے جسے یہ لکھ لیتے ہیں؟[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
أَمْ يُرِيدُونَ كَيْدًا فَٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ هُمُ ٱلْمَكِيدُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi کیا یہ لوگ کوئی فریب کرنا چاہتے ہیں[1] ؟ تو یقین کرلیں کہ فریب خورده کافر ہی ہیں.[2]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
أَمْ لَهُمْ إِلَٰهٌ غَيْرُ ٱللَّهِ سُبْحَٰنَ ٱللَّهِ عَمَّا يُشْرِكُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi کیا اللہ کے سوا ان کا کوئی معبود ہے؟ (ہرگز نہیں) اللہ تعالیٰ ان کے شرک سے پاک ہے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَإِن يَرَوْا۟ كِسْفًا مِّنَ ٱلسَّمَآءِ سَاقِطًا يَقُولُوا۟ سَحَابٌ مَّرْكُومٌ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اگر یہ لوگ آسمان کے کسی ٹکڑے کو گرتا ہوا دیکھ لیں تب بھی کہہ دیں کہ یہ تہ بہ تہ بادل ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَذَرْهُمْ حَتَّىٰ يُلَٰقُوا۟ يَوْمَهُمُ ٱلَّذِى فِيهِ يُصْعَقُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi تو انہیں چھوڑ دے یہاں تک کہ انہیں اس دن سے سابقہ پڑے جس میں یہ بے ہوش کر دیئے جائیں گے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
يَوْمَ لَا يُغْنِى عَنْهُمْ كَيْدُهُمْ شَيْـًٔا وَلَا هُمْ يُنصَرُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi جس دن انہیں ان کا مکر کچھ کام نہ دے گا اور نہ وه مدد کیے جائیں گے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَإِنَّ لِلَّذِينَ ظَلَمُوا۟ عَذَابًا دُونَ ذَٰلِكَ وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi بیشک ﻇالموں کے لیے اس کے علاوه اور عذاب بھی ہیں[1] ۔ لیکن ان لوگوں میں سے اکثر بےعلم ہیں.[2]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَٱصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ فَإِنَّكَ بِأَعْيُنِنَا وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ حِينَ تَقُومُ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi تو اپنے رب کے حکم کے انتظار میں صبر سے کام لے، بیشک تو ہماری آنکھوں کے سامنے ہے۔ صبح کو جب تو اٹھے[1] اپنے رب کی پاکی اور حمد بیان کر.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَمِنَ ٱلَّيْلِ فَسَبِّحْهُ وَإِدْبَٰرَ ٱلنُّجُومِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور رات کو بھی اس کی تسبیح پڑھ[1] اور ستاروں کے ڈوبتے وقت بھی.[2]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
→ سورہ الذاريات
سورہ النجم ←
کوئی موضوع تلاش کر رہے ہیں؟ معنوی تلاش آزمائیں — آپ کا سوال 6236 آیات میں تلاش کیا جاتا ہے۔
→
عربی متن اور تراجم Tanzil اور QuranEnc کے ذریعے — بعینہٖ، بغیر تبدیلی · تراجم اپنے مترجمین کی ملکیت ہیں اور خود قرآن نہیں ہیں
یہ ایک تحقیقی معاون ہے، فتویٰ کا مرجع نہیں۔