caseriqقرآن مجید میں معنوی تلاش

سورہ الذاريات الذاريات

60 آیات · مکی · ترتیب نزول 67

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ وَٱلذَّٰرِيَٰتِ ذَرْوًا

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiقسم ہے بکھیرنے والیوں کی اڑا کر.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَٱلْحَٰمِلَٰتِ وِقْرًا

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپھر اٹھانے والیاں بوجھ کو.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَٱلْجَٰرِيَٰتِ يُسْرًا

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپھر چلنے والیاں نرمی سے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَٱلْمُقَسِّمَٰتِ أَمْرًا

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپھر کام کو تقسیم کرنے والیاں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِنَّمَا تُوعَدُونَ لَصَادِقٌ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiیقین مانو کہ تم سے جو وعدے کیے جاتے ہیں (سب) سچے ہیں.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَإِنَّ ٱلدِّينَ لَوَٰقِعٌ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور بیشک انصاف ہونے واﻻ ہے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَٱلسَّمَآءِ ذَاتِ ٱلْحُبُكِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiقسم ہے راہوں والے آسمان کی.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِنَّكُمْ لَفِى قَوْلٍ مُّخْتَلِفٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiیقیناً تم مختلف بات میں پڑے ہوئے ہو.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

يُؤْفَكُ عَنْهُ مَنْ أُفِكَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاس سے وہی باز رکھا جاتا ہے[1] جو پھیر دیا گیا ہو.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

قُتِلَ ٱلْخَرَّٰصُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiبے سند باتیں کرنے والے غارت کر دیئے گئے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

ٱلَّذِينَ هُمْ فِى غَمْرَةٍ سَاهُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجو غفلت میں ہیں اور بھولے ہوئے ہیں.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

يَسْـَٔلُونَ أَيَّانَ يَوْمُ ٱلدِّينِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپوچھتے ہیں کہ یوم جزا کب ہوگا؟

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

يَوْمَ هُمْ عَلَى ٱلنَّارِ يُفْتَنُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiہاں یہ وه دن ہے کہ یہ آگ پر تپائے جائیں گے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

ذُوقُوا۟ فِتْنَتَكُمْ هَٰذَا ٱلَّذِى كُنتُم بِهِۦ تَسْتَعْجِلُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاپنی فتنہ پردازی کا مزه چکھو[1] ، یہی ہے جس کی تم جلدی مچا رہے تھے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِنَّ ٱلْمُتَّقِينَ فِى جَنَّٰتٍ وَعُيُونٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiبیشک تقویٰ والے لوگ بہشتوں اور چشموں میں ہوں گے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

ءَاخِذِينَ مَآ ءَاتَىٰهُمْ رَبُّهُمْ إِنَّهُمْ كَانُوا۟ قَبْلَ ذَٰلِكَ مُحْسِنِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiان کے رب نے جو کچھ انہیں عطا فرمایا ہے اسے لے رہے ہوں گے وه تو اس سے پہلے ہی نیکوکار تھے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

كَانُوا۟ قَلِيلًا مِّنَ ٱلَّيْلِ مَا يَهْجَعُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiوه رات کو بہت کم سویا کرتے تھے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَبِٱلْأَسْحَارِ هُمْ يَسْتَغْفِرُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور وقت سحر استغفار کیا کرتے تھے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَفِىٓ أَمْوَٰلِهِمْ حَقٌّ لِّلسَّآئِلِ وَٱلْمَحْرُومِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور ان کے مال میں مانگنے والوں کا اور سوال سے بچنے والوں کا حق تھا.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَفِى ٱلْأَرْضِ ءَايَٰتٌ لِّلْمُوقِنِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور یقین والوں کے لئے تو زمین میں بہت سی نشانیاں ہیں.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَفِىٓ أَنفُسِكُمْ أَفَلَا تُبْصِرُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور خود تمہاری ذات میں بھی، تو کیا تم دیکھتے نہیں ہو.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَفِى ٱلسَّمَآءِ رِزْقُكُمْ وَمَا تُوعَدُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور تمہاری روزی اور جو تم سے وعده کیا جاتا ہے سب آسمان میں ہے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَوَرَبِّ ٱلسَّمَآءِ وَٱلْأَرْضِ إِنَّهُۥ لَحَقٌّ مِّثْلَ مَآ أَنَّكُمْ تَنطِقُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiآسمان وزمین کے پروردگار کی قسم! کہ یہ[1] بالکل برحق ہے ایسا ہی جیسے کہ تم باتیں کرتے ہو.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

هَلْ أَتَىٰكَ حَدِيثُ ضَيْفِ إِبْرَٰهِيمَ ٱلْمُكْرَمِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکیا تجھے ابراہیم (علیہ السلام) کے معزز مہمانوں کی خبر بھی پہنچی ہے؟[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِذْ دَخَلُوا۟ عَلَيْهِ فَقَالُوا۟ سَلَٰمًا قَالَ سَلَٰمٌ قَوْمٌ مُّنكَرُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiوه جب ان کے ہاں آئے تو سلام کیا، ابراہیم نے جواب سلام دیا (اور کہا یہ تو) اجنبی لوگ ہیں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَرَاغَ إِلَىٰٓ أَهْلِهِۦ فَجَآءَ بِعِجْلٍ سَمِينٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپھر (چﭗ چاپ جلدی جلدی) اپنے گھر والوں کی طرف گئے اور ایک فربہ بچھڑے (کا گوشت) ﻻئے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَقَرَّبَهُۥٓ إِلَيْهِمْ قَالَ أَلَا تَأْكُلُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور اسے ان کے پاس رکھا اور کہا آپ کھاتے کیوں نہیں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَأَوْجَسَ مِنْهُمْ خِيفَةً قَالُوا۟ لَا تَخَفْ وَبَشَّرُوهُ بِغُلَٰمٍ عَلِيمٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپھر تو دل ہی دل میں ان سے خوفزده ہوگئے[1] انہوں نے کہا آپ خوف نہ کیجئے[2]۔ اور انہوں نے اس (حضرت ابراہیم) کو ایک علم والے لڑکے کی بشارت دی.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَأَقْبَلَتِ ٱمْرَأَتُهُۥ فِى صَرَّةٍ فَصَكَّتْ وَجْهَهَا وَقَالَتْ عَجُوزٌ عَقِيمٌ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس ان کی بیوی آگے بڑھی اور حیرت[1] میں آکر اپنے منھ پر ہاتھ مار کر کہا کہ میں تو بوڑھیا ہوں اور ساتھ ہی بانجھ.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

قَالُوا۟ كَذَٰلِكِ قَالَ رَبُّكِ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلْحَكِيمُ ٱلْعَلِيمُ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiانہوں نے کہا ہاں تیرے پروردگار نے اسی طرح فرمایا ہے، بیشک وه حکیم وعلیم ہے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ أَيُّهَا ٱلْمُرْسَلُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi(حضرت ابرہیم علیہ السلام) نے کہا کہ اللہ کے بھیجے ہوئے (فرشتو!) تمہارا کیا مقصد ہے؟[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

قَالُوٓا۟ إِنَّآ أُرْسِلْنَآ إِلَىٰ قَوْمٍ مُّجْرِمِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiانہوں نے جواب دیا کہ ہم گناه گار قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

لِنُرْسِلَ عَلَيْهِمْ حِجَارَةً مِّن طِينٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiتاکہ ہم ان پر مٹی کے کنکر برسائیں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

مُّسَوَّمَةً عِندَ رَبِّكَ لِلْمُسْرِفِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجو تیرے رب کی طرف سے نشان زده ہیں، ان حد سے گزر جانے والوں کے لیے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَأَخْرَجْنَا مَن كَانَ فِيهَا مِنَ ٱلْمُؤْمِنِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس جتنے ایمان والے وہاں تھے ہم نے انہیں نکال لیا.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَمَا وَجَدْنَا فِيهَا غَيْرَ بَيْتٍ مِّنَ ٱلْمُسْلِمِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور ہم نے وہاں مسلمانوں کا صرف ایک ہی گھر پایا.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَتَرَكْنَا فِيهَآ ءَايَةً لِّلَّذِينَ يَخَافُونَ ٱلْعَذَابَ ٱلْأَلِيمَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور وہاں ہم نے ان کے لیے جو درد ناک عذاب کا ڈر رکھتے ہیں ایک (کامل) علامت چھوڑی.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَفِى مُوسَىٰٓ إِذْ أَرْسَلْنَٰهُ إِلَىٰ فِرْعَوْنَ بِسُلْطَٰنٍ مُّبِينٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiموسیٰ (علیہ السلام کے قصے) میں (بھی ہماری طرف سے تنبیہ ہے) کہ ہم نے اسے فرعون کی طرف کھلی دلیل دے کر بھیجا.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَتَوَلَّىٰ بِرُكْنِهِۦ وَقَالَ سَٰحِرٌ أَوْ مَجْنُونٌ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس اس نےاپنے بل بوتے پر منھ موڑا[1] اور کہنے لگا یہ جادوگر ہے یا دیوانہ ہے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَأَخَذْنَٰهُ وَجُنُودَهُۥ فَنَبَذْنَٰهُمْ فِى ٱلْيَمِّ وَهُوَ مُلِيمٌ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiبالﺂخر ہم نے اسے اور اس کے لشکروں کو اپنے عذاب میں پکڑ کر دریا میں ڈال دیا وه تھا ہی ملامت کے قابل.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَفِى عَادٍ إِذْ أَرْسَلْنَا عَلَيْهِمُ ٱلرِّيحَ ٱلْعَقِيمَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاسی طرح عادیوں میں[1] بھی (ہماری طرف سے تنبیہ ہے) جب کہ ہم نے ان پر خیر وبرکت سے[2] خالی آندھی بھیجی.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

مَا تَذَرُ مِن شَىْءٍ أَتَتْ عَلَيْهِ إِلَّا جَعَلَتْهُ كَٱلرَّمِيمِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiوه جس جس چیز پر گرتی تھی اسے بوسیده ہدی کی طرح (چورا چورا) کردیتی تھی.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَفِى ثَمُودَ إِذْ قِيلَ لَهُمْ تَمَتَّعُوا۟ حَتَّىٰ حِينٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور ﺛمود (کے قصے) میں بھی (عبرت) ہے جب ان سے کہا گیا کہ تم کچھ دنوں تک فائده اٹھا لو.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَعَتَوْا۟ عَنْ أَمْرِ رَبِّهِمْ فَأَخَذَتْهُمُ ٱلصَّٰعِقَةُ وَهُمْ يَنظُرُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiلیکن انہوں نے اپنے رب کے حکم سے سرتابی کی جس پر انہیں ان کے دیکھتے دیکھتے (تیز وتند) کڑاکے[1] نے ہلاک کر دیا.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَمَا ٱسْتَطَٰعُوا۟ مِن قِيَامٍ وَمَا كَانُوا۟ مُنتَصِرِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس نہ تو وه کھڑے ہو سکے[1] اور نہ بدلہ لے سکے.[2]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَقَوْمَ نُوحٍ مِّن قَبْلُ إِنَّهُمْ كَانُوا۟ قَوْمًا فَٰسِقِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور نوح (علیہ السلام) کی قوم کا بھی اس سے پہلے (یہی حال ہو چکا تھا) وه بھی بڑے نافرمان لوگ تھے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَٱلسَّمَآءَ بَنَيْنَٰهَا بِأَيْي۟دٍ وَإِنَّا لَمُوسِعُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiآسمان کو ہم نے (اپنے) ہاتھوں سے بنایا ہے[1] اور یقیناً ہم کشادگی کرنے والے ہیں.[2]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَٱلْأَرْضَ فَرَشْنَٰهَا فَنِعْمَ ٱلْمَٰهِدُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور زمین کو ہم نے فرش بنا دیاہے[1] پس ہم بہت ہی اچھے بچھانے والے ہیں.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَمِن كُلِّ شَىْءٍ خَلَقْنَا زَوْجَيْنِ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور ہر چیز کو ہم نے جوڑا جوڑا پیداکیا[1] ہے تاکہ تم نصیحت حاصل کرو.[2]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَفِرُّوٓا۟ إِلَى ٱللَّهِ إِنِّى لَكُم مِّنْهُ نَذِيرٌ مُّبِينٌ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس تم اللہ کی طرف دوڑ بھاگ (یعنی رجوع) کرو[1] ، یقیناً میں تمہیں اس کی طرف سے صاف صاف تنبیہ کرنے واﻻ ہوں.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَلَا تَجْعَلُوا۟ مَعَ ٱللَّهِ إِلَٰهًا ءَاخَرَ إِنِّى لَكُم مِّنْهُ نَذِيرٌ مُّبِينٌ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور اللہ کے ساتھ کسی اور کو معبود نہ ٹھراؤ۔ بیشک میں تمہیں اس کی طرف سے کھلا ڈرانے واﻻ ہوں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

كَذَٰلِكَ مَآ أَتَى ٱلَّذِينَ مِن قَبْلِهِم مِّن رَّسُولٍ إِلَّا قَالُوا۟ سَاحِرٌ أَوْ مَجْنُونٌ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاسی طرح جو لوگ ان سے پہلے گزرے ہیں ان کے پاس جو بھی رسول آیا انہوں نے کہہ دیا کہ یا تو یہ جادوگر ہے یا دیوانہ ہے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

أَتَوَاصَوْا۟ بِهِۦ بَلْ هُمْ قَوْمٌ طَاغُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکیایہ اس بات کی ایک دوسرے کو وصیت کرتے گئے ہیں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَتَوَلَّ عَنْهُمْ فَمَآ أَنتَ بِمَلُومٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi(نہیں) بلکہ یہ سب کے سب سرکش ہیں[1] ۔ تو آپ ان سے منھ پھیر لیں آپ پر کوئی ملامت نہیں.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَذَكِّرْ فَإِنَّ ٱلذِّكْرَىٰ تَنفَعُ ٱلْمُؤْمِنِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور نصیحت کرتے رہیں یقیناً یہ نصیحت ایمان والوں کو نفع دے گی.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَمَا خَلَقْتُ ٱلْجِنَّ وَٱلْإِنسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiمیں نے جنات اورانسانوں کو محض اسی لیے پیدا کیا ہے کہ وه صرف میری عبادت کریں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

مَآ أُرِيدُ مِنْهُم مِّن رِّزْقٍ وَمَآ أُرِيدُ أَن يُطْعِمُونِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiنہ میں ان سے روزی چاہتا ہوں نہ میری یہ چاہت ہے کہ یہ مجھے کھلائیں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلرَّزَّاقُ ذُو ٱلْقُوَّةِ ٱلْمَتِينُ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاللہ تعالیٰ تو خود ہی سب کا روزی رساں توانائی واﻻ اور زور آور ہے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَإِنَّ لِلَّذِينَ ظَلَمُوا۟ ذَنُوبًا مِّثْلَ ذَنُوبِ أَصْحَٰبِهِمْ فَلَا يَسْتَعْجِلُونِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس جن لوگوں نے ﻇلم کیا ہے انہیں بھی ان کے ساتھیوں کے حصہ کے مثل حصہ ملے گا[1] ، لہٰذا وه مجھ سے جلدی طلب نہ کریں.[2]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَوَيْلٌ لِّلَّذِينَ كَفَرُوا۟ مِن يَوْمِهِمُ ٱلَّذِى يُوعَدُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس خرابی ہے منکروں کو ان کے اس دن کی جس کا وعده دیئے جاتے ہیں.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

کوئی موضوع تلاش کر رہے ہیں؟ معنوی تلاش آزمائیں — آپ کا سوال 6236 آیات میں تلاش کیا جاتا ہے۔
زبان — 70