ہوم › سورتیں › سورہ النبإ
سورہ النبإ النبإ
40 آیات · مکی · ترتیب نزول 80
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ عَمَّ يَتَسَآءَلُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi یہ لوگ کس چیز کے بارے میں پوچھ گچھ کر رہے ہیں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
عَنِ ٱلنَّبَإِ ٱلْعَظِيمِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اس بڑی خبر کے متعلق.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
ٱلَّذِى هُمْ فِيهِ مُخْتَلِفُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi جس کے بارے میں یہ اختلاف کر رہے ہیں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
كَلَّا سَيَعْلَمُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi یقیناً یہ عنقریب جان لیں گے۔
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
ثُمَّ كَلَّا سَيَعْلَمُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi پھر بالیقین انہیں بہت جلد معلوم ہو جائے گا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
أَلَمْ نَجْعَلِ ٱلْأَرْضَ مِهَٰدًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi کیا ہم نے زمین کو فرش نہیں بنایا؟[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَٱلْجِبَالَ أَوْتَادًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور پہاڑوں کو میخیں (نہیں بنایا؟)[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَخَلَقْنَٰكُمْ أَزْوَٰجًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور ہم نے تمہیں جوڑا جوڑا پیدا کیا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَجَعَلْنَا نَوْمَكُمْ سُبَاتًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور ہم نے تمہاری نیند کو آرام کا سبب بنایا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَجَعَلْنَا ٱلَّيْلَ لِبَاسًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور رات کو ہم نے پرده بنایا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَجَعَلْنَا ٱلنَّهَارَ مَعَاشًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور دن کو ہم نے وقت روزگار بنایا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَبَنَيْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعًا شِدَادًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور تمہارے اوپر ہم نے سات مضبوط آسمان بنائے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَجَعَلْنَا سِرَاجًا وَهَّاجًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور ایک روشن چراغ (سورج) بنایا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَأَنزَلْنَا مِنَ ٱلْمُعْصِرَٰتِ مَآءً ثَجَّاجًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور بدلیوں سے ہم نے بکثرت بہتا ہوا پانی برسایا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
لِّنُخْرِجَ بِهِۦ حَبًّا وَنَبَاتًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi تاکہ اس سے اناج اور سبزه اگائیں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَجَنَّٰتٍ أَلْفَافًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور گھنے باغ (بھی اگائیں).[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِنَّ يَوْمَ ٱلْفَصْلِ كَانَ مِيقَٰتًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi بیشک فیصلہ کے دن کا وقت مقرر ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
يَوْمَ يُنفَخُ فِى ٱلصُّورِ فَتَأْتُونَ أَفْوَاجًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi جس دن کہ صور میں پھونکا جائے گا۔ پھر تم فوج در فوج چلے آؤ گے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَفُتِحَتِ ٱلسَّمَآءُ فَكَانَتْ أَبْوَٰبًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور آسمان کھول دیا جائے گا تو اس میں دروازے ہی دروازے ہو جائیں گے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَسُيِّرَتِ ٱلْجِبَالُ فَكَانَتْ سَرَابًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور پہاڑ چلائے جائیں گے پس وه سراب ہو جائیں گے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتْ مِرْصَادًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi بیشک دوزخ گھات میں ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
لِّلطَّٰغِينَ مَـَٔابًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi سرکشوں کا ٹھکانہ وہی ہے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
لَّٰبِثِينَ فِيهَآ أَحْقَابًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اس میں وه مدتوں تک پڑے رہیں گے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
لَّا يَذُوقُونَ فِيهَا بَرْدًا وَلَا شَرَابًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi نہ کبھی اس میں خنکی کا مزه چکھیں گے، نہ پانی کا.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِلَّا حَمِيمًا وَغَسَّاقًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi سوائے گرم پانی اور (بہتی) پیپ کے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
جَزَآءً وِفَاقًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi (ان کو) پورا پورا بدلہ ملے گا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِنَّهُمْ كَانُوا۟ لَا يَرْجُونَ حِسَابًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi انہیں تو حساب کی توقع ہی نہ تھی.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَكَذَّبُوا۟ بِـَٔايَٰتِنَا كِذَّابًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور بے باکی سے ہماری آیتوں کی تکذیب کرتے تھے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَكُلَّ شَىْءٍ أَحْصَيْنَٰهُ كِتَٰبًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi ہم نے ہر ایک چیز کو لکھ کر شمار کر رکھا ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَذُوقُوا۟ فَلَن نَّزِيدَكُمْ إِلَّا عَذَابًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اب تم (اپنے کیے کا) مزه چکھو ہم تمہارا عذاب ہی بڑھاتے رہیں گے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِنَّ لِلْمُتَّقِينَ مَفَازًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi یقیناً پرہیزگار لوگوں کے لئے کامیابی ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
حَدَآئِقَ وَأَعْنَٰبًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi باغات ہیں اور انگور ہیں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَكَوَاعِبَ أَتْرَابًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور نوجوان کنواری ہم عمر عورتیں ہیں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَكَأْسًا دِهَاقًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور چھلکتے ہوئے جام ہیں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
لَّا يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْوًا وَلَا كِذَّٰبًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi وہاں نہ تو وه بیہوده باتیں سنیں گے اور نہ جھوٹی باتیں سنیں گے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
جَزَآءً مِّن رَّبِّكَ عَطَآءً حِسَابًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi (ان کو) تیرے رب کی طرف سے (ان کے نیک اعمال کا)یہ بدلہ ملے گا جو کافی انعام ہوگا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
رَّبِّ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا ٱلرَّحْمَٰنِ لَا يَمْلِكُونَ مِنْهُ خِطَابًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi (اس رب کی طرف سے ملے گا جو کہ) آسمانوں کا اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے ان کا پروردگار ہے اور بڑی بخشش کرنے واﻻ ہے۔ کسی کو اس سے بات چیت کرنے کا اختیار نہیں ہوگا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
يَوْمَ يَقُومُ ٱلرُّوحُ وَٱلْمَلَٰٓئِكَةُ صَفًّا لَّا يَتَكَلَّمُونَ إِلَّا مَنْ أَذِنَ لَهُ ٱلرَّحْمَٰنُ وَقَالَ صَوَابًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi جس دن روح اور فرشتے صفیں باندھ کر کھڑے ہوں گے[1] تو کوئی کلام نہ کر سکے گا مگر جسے رحمٰن اجازت دے دے اور وه ٹھیک بات زبان سے نکالے.[2]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
ذَٰلِكَ ٱلْيَوْمُ ٱلْحَقُّ فَمَن شَآءَ ٱتَّخَذَ إِلَىٰ رَبِّهِۦ مَـَٔابًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi یہ دن حق ہے[1] اب جو چاہے اپنے رب کے پاس (نیک اعمال کر کے) ٹھکانا بنالے.[2]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِنَّآ أَنذَرْنَٰكُمْ عَذَابًا قَرِيبًا يَوْمَ يَنظُرُ ٱلْمَرْءُ مَا قَدَّمَتْ يَدَاهُ وَيَقُولُ ٱلْكَافِرُ يَٰلَيْتَنِى كُنتُ تُرَٰبًۢا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi ہم نے تمہیں عنقریب آنے والے عذاب سے ڈرا دیا (اور چوکنا کر دیا) ہے[1] ۔ جس دن انسان اپنے ہاتھوں کی کمائی کو دیکھ لے گا[2] اور کافر کہے گا کہ کاش! میں مٹی ہو جاتا.[3]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
→ سورہ المرسلات
سورہ النازعات ←
کوئی موضوع تلاش کر رہے ہیں؟ معنوی تلاش آزمائیں — آپ کا سوال 6236 آیات میں تلاش کیا جاتا ہے۔
→
عربی متن اور تراجم Tanzil اور QuranEnc کے ذریعے — بعینہٖ، بغیر تبدیلی · تراجم اپنے مترجمین کی ملکیت ہیں اور خود قرآن نہیں ہیں
یہ ایک تحقیقی معاون ہے، فتویٰ کا مرجع نہیں۔