سورہ النازعات النازعات
46 آیات · مکی · ترتیب نزول 81
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ وَٱلنَّٰزِعَٰتِ غَرْقًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiڈوب کر سختی سے کھینچنے والوں کی قسم![1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَٱلنَّٰشِطَٰتِ نَشْطًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiبند کھول کر چھڑا دینے والوں کی قسم![1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَٱلسَّٰبِحَٰتِ سَبْحًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور تیرنے پھرنے والوں کی قسم![1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَٱلسَّٰبِقَٰتِ سَبْقًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپھر دوڑ کر آگے بڑھنے والوں کی قسم![1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَٱلْمُدَبِّرَٰتِ أَمْرًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپھر کام کی تدبیر کرنے والوں کی قسم![1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
يَوْمَ تَرْجُفُ ٱلرَّاجِفَةُ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجس دن کانپنے والی کانپے گی.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
تَتْبَعُهَا ٱلرَّادِفَةُ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاس کے بعد ایک پیچھے آنے والی (پیچھے پیچھے) آئے گی.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
قُلُوبٌ يَوْمَئِذٍ وَاجِفَةٌ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi(بہت سے) دل اس دن دھڑکتے ہوں گے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
أَبْصَٰرُهَا خَٰشِعَةٌ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجن کی نگاہیں نیچی ہوں گی.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
يَقُولُونَ أَءِنَّا لَمَرْدُودُونَ فِى ٱلْحَافِرَةِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکہتے ہیں کہ کیا ہم پہلی کی سی حالت کی طرف پھر لوٹائے جائیں گے؟[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
أَءِذَا كُنَّا عِظَٰمًا نَّخِرَةً
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکیا اس وقت جب کہ ہم بوسیده ہڈیاں ہو جائیں گے؟[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
قَالُوا۟ تِلْكَ إِذًا كَرَّةٌ خَاسِرَةٌ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکہتے ہیں کہ پھر تو یہ لوٹنا نقصان ده ہے[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَإِنَّمَا هِىَ زَجْرَةٌ وَٰحِدَةٌ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi(معلوم ہونا چاہئے) وه تو صرف ایک (خوفناک) ڈانٹ ہے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَإِذَا هُم بِٱلسَّاهِرَةِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکہ (جس کے ظاہر ہوتے ہی) وه ایک دم میدان میں جمع ہو جائیں گے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
هَلْ أَتَىٰكَ حَدِيثُ مُوسَىٰٓ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکیا موسیٰ (علیہ السلام) کی خبر تمہیں پہنچی ہے؟
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِذْ نَادَىٰهُ رَبُّهُۥ بِٱلْوَادِ ٱلْمُقَدَّسِ طُوًى
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجب کہ انہیں ان کے رب نے پاک میدان طویٰ میں پکارا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
ٱذْهَبْ إِلَىٰ فِرْعَوْنَ إِنَّهُۥ طَغَىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi(کہ) تم فرعون کے پاس جاؤ اس نے سرکشی اختیار کر لی ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَقُلْ هَل لَّكَ إِلَىٰٓ أَن تَزَكَّىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاس سے کہو کہ کیا تو اپنی درستگی اور اصلاح چاہتا ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَأَهْدِيَكَ إِلَىٰ رَبِّكَ فَتَخْشَىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور یہ کہ میں تجھے تیرے رب کی راه دکھاؤں تاکہ تو (اس سے) ڈرنے لگے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَأَرَىٰهُ ٱلْـَٔايَةَ ٱلْكُبْرَىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس اسے بڑی نشانی دکھائی.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَكَذَّبَ وَعَصَىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiتو اس نے جھٹلایا اور نافرمانی کی.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
ثُمَّ أَدْبَرَ يَسْعَىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپھر پلٹا دوڑ دھوپ کرتے ہوئے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَحَشَرَ فَنَادَىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپھر سب کو جمع کرکے پکارا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَقَالَ أَنَا۠ رَبُّكُمُ ٱلْأَعْلَىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiتم سب کا رب میں ہی ہوں.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَأَخَذَهُ ٱللَّهُ نَكَالَ ٱلْـَٔاخِرَةِ وَٱلْأُولَىٰٓ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiتو (سب سے بلند وباﻻ) اللہ نے بھی اسے آخرت کے اور دنیا کے عذاب میں گرفتار کرلیا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَعِبْرَةً لِّمَن يَخْشَىٰٓ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiبیشک اس میں اس شخص کے لئے عبرت ہے جو ڈرے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
ءَأَنتُمْ أَشَدُّ خَلْقًا أَمِ ٱلسَّمَآءُ بَنَىٰهَا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکیا تمہارا پیدا کرنا زیاده دشوار ہے یا آسمان کا[1] ؟ اللہ تعالیٰ نے اسے بنایا.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
رَفَعَ سَمْكَهَا فَسَوَّىٰهَا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاس کی بلندی اونچی کی پھر اسے ٹھیک ٹھاک کر دیا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَأَغْطَشَ لَيْلَهَا وَأَخْرَجَ ضُحَىٰهَا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاسکی رات کو تاریک بنایا اور اس کے دن کو نکالا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَٱلْأَرْضَ بَعْدَ ذَٰلِكَ دَحَىٰهَآ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور اس کے بعد زمین کو (ہموار) بچھا دیا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
أَخْرَجَ مِنْهَا مَآءَهَا وَمَرْعَىٰهَا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاس میں سے پانی اور چاره نکالا.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَٱلْجِبَالَ أَرْسَىٰهَا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور پہاڑوں کو (مضبوط) گاڑ دیا.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
مَتَٰعًا لَّكُمْ وَلِأَنْعَٰمِكُمْ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiیہ سب تمہارے اور تمہارے جانوروں کے فائدے کے لئے (ہیں).
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَإِذَا جَآءَتِ ٱلطَّآمَّةُ ٱلْكُبْرَىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس جب وه بڑی آفت (قیامت) آجائے گی.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
يَوْمَ يَتَذَكَّرُ ٱلْإِنسَٰنُ مَا سَعَىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجس دن کہ انسان اپنے کیے ہوئے کاموں کو یاد کرے گا.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَبُرِّزَتِ ٱلْجَحِيمُ لِمَن يَرَىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور (ہر) دیکھنے والے کے سامنے جہنم ظاہر کی جائے گی.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَأَمَّا مَن طَغَىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiتو جس (شخص) نے سرکشی کی (ہوگی).[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَءَاثَرَ ٱلْحَيَوٰةَ ٱلدُّنْيَا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور دنیوی زندگی کو ترجیح دی (ہوگی).[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَإِنَّ ٱلْجَحِيمَ هِىَ ٱلْمَأْوَىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاس کا ٹھکانا جہنم ہی ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَأَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِۦ وَنَهَى ٱلنَّفْسَ عَنِ ٱلْهَوَىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiہاں جو شخص اپنے رب کے سامنے کھڑے ہونے[1] سے ڈرتا رہا ہوگا اور اپنے نفس کو خواہش سے روکا ہوگا.[2]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَإِنَّ ٱلْجَنَّةَ هِىَ ٱلْمَأْوَىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiتو اس کا ٹھکانا جنت ہی ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
يَسْـَٔلُونَكَ عَنِ ٱلسَّاعَةِ أَيَّانَ مُرْسَىٰهَا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiلوگ آپ سے قیامت کے واقع ہونے کا وقت دریافت کرتے ہیں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فِيمَ أَنتَ مِن ذِكْرَىٰهَآ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiآپ کو اس کے بیان کرنے سے کیا تعلق؟[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِلَىٰ رَبِّكَ مُنتَهَىٰهَآ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاس کے علم کی انتہا تو اللہ کی جانب ہے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِنَّمَآ أَنتَ مُنذِرُ مَن يَخْشَىٰهَا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiآپ تو صرف اس سے ڈرتے رہنے والوں کو آگاه کرنے والے ہیں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
كَأَنَّهُمْ يَوْمَ يَرَوْنَهَا لَمْ يَلْبَثُوٓا۟ إِلَّا عَشِيَّةً أَوْ ضُحَىٰهَا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجس روز یہ اسے دیکھ لیں گے تو ایسا معلوم ہوگا کہ صرف دن کا آخری حصہ یا اول حصہ ہی (دنیا میں) رہے ہیں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
کوئی موضوع تلاش کر رہے ہیں؟ معنوی تلاش آزمائیں — آپ کا سوال 6236 آیات میں تلاش کیا جاتا ہے۔
→