caseriqقرآن مجید میں معنوی تلاش

سورہ الشعراء الشعراء

227 آیات · مکی · ترتیب نزول 47

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ طسٓمٓ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiطٰسم.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

تِلْكَ ءَايَٰتُ ٱلْكِتَٰبِ ٱلْمُبِينِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiیہ آیتیں روشن کتاب کی ہیں۔

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

لَعَلَّكَ بَٰخِعٌ نَّفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا۟ مُؤْمِنِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiان کے ایمان نہ ﻻنے پر شاید آپ تو اپنی جان کھودیں گے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِن نَّشَأْ نُنَزِّلْ عَلَيْهِم مِّنَ ٱلسَّمَآءِ ءَايَةً فَظَلَّتْ أَعْنَٰقُهُمْ لَهَا خَٰضِعِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاگر ہم چاہتے تو ان پر آسمان سے کوئی ایسی نشانی اتارتے کہ جس کے سامنے ان کی گردنیں خم ہو جاتیں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَمَا يَأْتِيهِم مِّن ذِكْرٍ مِّنَ ٱلرَّحْمَٰنِ مُحْدَثٍ إِلَّا كَانُوا۟ عَنْهُ مُعْرِضِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور ان کے پاس رحمٰن کی طرف سے جو بھی نئی نصیحت آئی یہ اس سے روگردانی کرنے والے بن گئے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَقَدْ كَذَّبُوا۟ فَسَيَأْتِيهِمْ أَنۢبَٰٓؤُا۟ مَا كَانُوا۟ بِهِۦ يَسْتَهْزِءُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiان لوگوں نے جھٹلایا ہے اب ان کے پاس جلدی سے اس کی خبریں آجائیں گی جس کے ساتھ وه مسخرا پن کر رہے ہیں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

أَوَلَمْ يَرَوْا۟ إِلَى ٱلْأَرْضِ كَمْ أَنۢبَتْنَا فِيهَا مِن كُلِّ زَوْجٍ كَرِيمٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکیا انہوں نے زمین پر نظریں نہیں ڈالیں؟ کہ ہم نے اس میں ہر طرح کے نفیس جوڑے کس قدر اگائے ہیں؟[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةً وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiبے شک اس میں یقیناً نشانی ہے[1] اور ان میں کے اکثر لوگ مومن نہیں ہیں.[2]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور تیرا رب یقیناً وہی غالب اور مہربان ہے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَإِذْ نَادَىٰ رَبُّكَ مُوسَىٰٓ أَنِ ٱئْتِ ٱلْقَوْمَ ٱلظَّٰلِمِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور جب آپ کے رب نے موسیٰ (علیہ السلام) کو آواز دی کہ تو ﻇالم قوم کے پاس جا.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

قَوْمَ فِرْعَوْنَ أَلَا يَتَّقُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiقوم فرعون کے پاس، کیا وه پرہیزگاری نہ کریں گے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

قَالَ رَبِّ إِنِّىٓ أَخَافُ أَن يُكَذِّبُونِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiموسیٰ (علیہ السلام) نے کہا میرے پروردگار! مجھے تو خوف ہے کہ کہیں وه مجھے جھٹلا (نہ) دیں.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَيَضِيقُ صَدْرِى وَلَا يَنطَلِقُ لِسَانِى فَأَرْسِلْ إِلَىٰ هَٰرُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور میرا سینہ تنگ ہو رہا ہے[1] میری زبان چل نہیں رہی[2] پس تو ہارون کی طرف بھی وحی بھیج.[3]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَلَهُمْ عَلَىَّ ذَنۢبٌ فَأَخَافُ أَن يَقْتُلُونِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور ان کا مجھ پر میرے ایک قصور کا (دعویٰ) بھی ہے مجھے ڈر ہے کہ کہیں وه مجھے مار نہ ڈالیں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

قَالَ كَلَّا فَٱذْهَبَا بِـَٔايَٰتِنَآ إِنَّا مَعَكُم مُّسْتَمِعُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجناب باری نے فرمایا! ہرگز ایسا نہ ہوگا، تم دونوں ہماری نشانیاں لے کر جاؤ[1] ہم خود سننے والے تمہارے ساتھ ہیں.[2]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَأْتِيَا فِرْعَوْنَ فَقُولَآ إِنَّا رَسُولُ رَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiتم دونوں فرعون کے پاس جاکر کہو کہ بلاشبہ ہم رب العالمین کے بھیجے ہوئے ہیں.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

أَنْ أَرْسِلْ مَعَنَا بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکہ تو ہمارے ساتھ بنی اسرائیل کو روانہ کردے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

قَالَ أَلَمْ نُرَبِّكَ فِينَا وَلِيدًا وَلَبِثْتَ فِينَا مِنْ عُمُرِكَ سِنِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiفرعون نے کہا کہ کیا ہم نے تجھے تیرے بچپن کے زمانہ میں اپنے ہاں نہیں پاﻻ تھا؟[1] اور تو نے اپنی عمر کے بہت سے سال ہم میں نہیں گزارے؟[2]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَفَعَلْتَ فَعْلَتَكَ ٱلَّتِى فَعَلْتَ وَأَنتَ مِنَ ٱلْكَٰفِرِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپھر تو اپنا وه کام کر گیا جو کر گیا اور تو ناشکروں میں ہے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

قَالَ فَعَلْتُهَآ إِذًا وَأَنَا۠ مِنَ ٱلضَّآلِّينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi(حضرت) موسیٰ (علیہ السلام) نے جواب دیا کہ میں نے اس کام کو اس وقت کیا تھا جبکہ میں راه بھولے ہوئے لوگوں میں سے تھا.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَفَرَرْتُ مِنكُمْ لَمَّا خِفْتُكُمْ فَوَهَبَ لِى رَبِّى حُكْمًا وَجَعَلَنِى مِنَ ٱلْمُرْسَلِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپھر تم سے خوف کھا کر میں تم میں سے بھاگ گیا، پھر مجھے میرے رب نے حکم و علم عطا فرمایا اور مجھے اپنے پیغمبروں میں سے کر دیا.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَتِلْكَ نِعْمَةٌ تَمُنُّهَا عَلَىَّ أَنْ عَبَّدتَّ بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiمجھ پر تیرا کیا یہی وه احسان ہے؟ جسے تو جتا رہا ہے جبکہ تو نے بنی اسرائیل کو غلام بنا رکھا ہے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

قَالَ فِرْعَوْنُ وَمَا رَبُّ ٱلْعَٰلَمِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiفرعون نے کہا رب العالمین کیا (چیز) ہے؟[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

قَالَ رَبُّ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَآ إِن كُنتُم مُّوقِنِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi(حضرت) موسیٰ (علیہ السلام) نے فرمایا وه آسمانوں اور زمین اور ان کے درمیان کی تمام چیزوں کا رب ہے، اگر تم یقین رکھنے والے ہو.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

قَالَ لِمَنْ حَوْلَهُۥٓ أَلَا تَسْتَمِعُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiفرعون نے اپنے اردگرد والوں سے کہا کہ کیا تم سن نہیں رہے؟[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

قَالَ رَبُّكُمْ وَرَبُّ ءَابَآئِكُمُ ٱلْأَوَّلِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi(حضرت) موسیٰ (علیہ السلام) نے فرمایا وه تمہارا اور تمہارے اگلے باپ دادوں کا پروردگار ہے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

قَالَ إِنَّ رَسُولَكُمُ ٱلَّذِىٓ أُرْسِلَ إِلَيْكُمْ لَمَجْنُونٌ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiفرعون نے کہا (لوگو!) تمہارا یہ رسول جو تمہاری طرف بھیجا گیا ہے یہ تو یقیناً دیوانہ ہے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

قَالَ رَبُّ ٱلْمَشْرِقِ وَٱلْمَغْرِبِ وَمَا بَيْنَهُمَآ إِن كُنتُمْ تَعْقِلُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiحضرت موسیٰ علیہ السلام نے فرمایا! وہی مشرق ومغرب کا اور ان کے درمیان کی تمام چیزوں کا رب[1] ہے، اگر تم عقل رکھتے ہو.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

قَالَ لَئِنِ ٱتَّخَذْتَ إِلَٰهًا غَيْرِى لَأَجْعَلَنَّكَ مِنَ ٱلْمَسْجُونِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiفرعون کہنے لگا سن لے! اگر تو نے میرے سوا کسی اور کو معبود بنایا تو میں تجھے قیدیوں میں ڈال دوں گا.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

قَالَ أَوَلَوْ جِئْتُكَ بِشَىْءٍ مُّبِينٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiموسیٰ (علیہ السلام) نے کہا اگرچہ میں تیرے پاس کوئی کھلی چیز لے آؤں؟[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

قَالَ فَأْتِ بِهِۦٓ إِن كُنتَ مِنَ ٱلصَّٰدِقِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiفرعون نے کہا اگر تو سچوں میں سے ہے تو اسے پیش کر.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَأَلْقَىٰ عَصَاهُ فَإِذَا هِىَ ثُعْبَانٌ مُّبِينٌ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiآپ نے (اسی وقت) اپنی ﻻٹھی ڈال دی جو اچانک کھلم کھلا (زبردست) اﮊدہا بن گئی.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَنَزَعَ يَدَهُۥ فَإِذَا هِىَ بَيْضَآءُ لِلنَّٰظِرِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور اپنا ہاتھ کھینچ نکالا تو وه بھی اسی وقت ہر دیکھنے والے کو سفید چمکیلا نظر آنے لگا.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

قَالَ لِلْمَلَإِ حَوْلَهُۥٓ إِنَّ هَٰذَا لَسَٰحِرٌ عَلِيمٌ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiفرعون اپنے آس پاس کے سرداروں سے کہنے لگا بھئی یہ تو کوئی بڑا دانا جادوگر ہے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

يُرِيدُ أَن يُخْرِجَكُم مِّنْ أَرْضِكُم بِسِحْرِهِۦ فَمَاذَا تَأْمُرُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiیہ تو چاہتا ہے کہ اپنے جادو کے زور سے تمہیں تمہاری سر زمین سے ہی نکال دے، بتاؤ اب تم کیا حکم دیتے ہو.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

قَالُوٓا۟ أَرْجِهْ وَأَخَاهُ وَٱبْعَثْ فِى ٱلْمَدَآئِنِ حَٰشِرِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiان سب نے کہا آپ اسے اور اس کے بھائی کو مہلت دیجئے اور تمام شہروں میں ہرکارے بھیج دیجئے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

يَأْتُوكَ بِكُلِّ سَحَّارٍ عَلِيمٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجو آپ کے پاس ذی علم جادو گروں کو لے آئیں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَجُمِعَ ٱلسَّحَرَةُ لِمِيقَٰتِ يَوْمٍ مَّعْلُومٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپھر ایک مقرر دن کے وعدے پر تمام جادوگر جمع کیے گئے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَقِيلَ لِلنَّاسِ هَلْ أَنتُم مُّجْتَمِعُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور عام لوگوں سے بھی کہہ دیا گیا کہ تم بھی مجمع میں حاضر ہوجاؤ گے؟[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

لَعَلَّنَا نَتَّبِعُ ٱلسَّحَرَةَ إِن كَانُوا۟ هُمُ ٱلْغَٰلِبِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiتاکہ اگر جادوگر غالب آجائیں تو ہم ان ہی کی پیروی کریں.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَلَمَّا جَآءَ ٱلسَّحَرَةُ قَالُوا۟ لِفِرْعَوْنَ أَئِنَّ لَنَا لَأَجْرًا إِن كُنَّا نَحْنُ ٱلْغَٰلِبِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجادوگر آکر فرعون سے کہنے لگے کہ اگر ہم جیت گئے تو ہمیں کچھ انعام بھی ملے گا؟

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

قَالَ نَعَمْ وَإِنَّكُمْ إِذًا لَّمِنَ ٱلْمُقَرَّبِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiفرعون نے کہا ہاں! (بڑی خوشی سے) بلکہ ایسی صورت میں تم میرے خاص درباری بن جاؤ گے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

قَالَ لَهُم مُّوسَىٰٓ أَلْقُوا۟ مَآ أَنتُم مُّلْقُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi(حضرت) موسیٰ (علیہ السلام) نے جادوگروں سے فرمایا جو کچھ تمہیں ڈالنا ہے ڈال دو.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَأَلْقَوْا۟ حِبَالَهُمْ وَعِصِيَّهُمْ وَقَالُوا۟ بِعِزَّةِ فِرْعَوْنَ إِنَّا لَنَحْنُ ٱلْغَٰلِبُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiانہوں نے اپنی رسیاں اور ﻻٹھیاں ڈال دیں اور کہنے لگے عزت فرعون کی قسم! ہم یقیناً غالب ہی رہیں گے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَأَلْقَىٰ مُوسَىٰ عَصَاهُ فَإِذَا هِىَ تَلْقَفُ مَا يَأْفِكُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاب (حضرت) موسیٰ (علیہ السلام) نے بھی اپنی ﻻٹھی میدان میں ڈال دی جس نے اسی وقت ان کے جھوٹ موٹ کے کرتب کو نگلنا شروع کردیا.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَأُلْقِىَ ٱلسَّحَرَةُ سَٰجِدِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiیہ دیکھتے ہی دیکھتے جادوگر بے اختیار سجدے میں گر گئے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

قَالُوٓا۟ ءَامَنَّا بِرَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاورانہوں نے صاف کہہ دیا کہ ہم تو اللہ رب العالمین پر ایمان ﻻئے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

رَبِّ مُوسَىٰ وَهَٰرُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiیعنی موسیٰ (علیہ السلام) اور ہارون کے رب پر.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

قَالَ ءَامَنتُمْ لَهُۥ قَبْلَ أَنْ ءَاذَنَ لَكُمْ إِنَّهُۥ لَكَبِيرُكُمُ ٱلَّذِى عَلَّمَكُمُ ٱلسِّحْرَ فَلَسَوْفَ تَعْلَمُونَ لَأُقَطِّعَنَّ أَيْدِيَكُمْ وَأَرْجُلَكُم مِّنْ خِلَٰفٍ وَلَأُصَلِّبَنَّكُمْ أَجْمَعِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiفرعون نے کہا کہ میری اجازت سے پہلے تم اس پر ایمان لے آئے؟ یقیناً یہی تمہارا وه بڑا (سردار) ہے جس نے تم سب کو جادو سکھایا ہے[1] ، سو تمہیں ابھی ابھی معلوم ہوجائے گا، قسم ہے میں ابھی تمہارے ہاتھ پاؤں الٹے طور پر کاٹ دوں گا اور تم سب کو سولی پر لٹکا دوں گا.[2]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

قَالُوا۟ لَا ضَيْرَ إِنَّآ إِلَىٰ رَبِّنَا مُنقَلِبُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiانہوں نے کہا کوئی حرج نہیں[1] ، ہم تو اپنے رب کی طرف لوٹنے والے ہیں ہی.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِنَّا نَطْمَعُ أَن يَغْفِرَ لَنَا رَبُّنَا خَطَٰيَٰنَآ أَن كُنَّآ أَوَّلَ ٱلْمُؤْمِنِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاس بنا پر کہ ہم سب سے پہلےایمان والے بنے ہیں[1] ہمیں امید پڑتی ہے کہ ہمارا رب ہماری سب خطائیں معاف فرما دے گا.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَأَوْحَيْنَآ إِلَىٰ مُوسَىٰٓ أَنْ أَسْرِ بِعِبَادِىٓ إِنَّكُم مُّتَّبَعُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور ہم نے موسیٰ کو وحی کی کہ راتوں رات میرے بندوں کو نکال لے چل تم سب پیچھا کیے جاؤ گے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَأَرْسَلَ فِرْعَوْنُ فِى ٱلْمَدَآئِنِ حَٰشِرِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiفرعون نے شہروں میں ہرکاروں کو بھیج دیا.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِنَّ هَٰٓؤُلَآءِ لَشِرْذِمَةٌ قَلِيلُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکہ یقیناً یہ گروه بہت ہی کم تعداد میں ہے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَإِنَّهُمْ لَنَا لَغَآئِظُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور اس پر یہ ہمیں سخت غضب ناک کر رہے ہیں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَإِنَّا لَجَمِيعٌ حَٰذِرُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور یقیناً ہم بڑی جماعت ہیں ان سے چوکنا رہنے والے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَأَخْرَجْنَٰهُم مِّن جَنَّٰتٍ وَعُيُونٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiبالآخر ہم نےانہیں باغات سے اور چشموں سے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَكُنُوزٍ وَمَقَامٍ كَرِيمٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور خزانوں سے۔ اور اچھے اچھے مقامات سے نکال باہر کیا.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

كَذَٰلِكَ وَأَوْرَثْنَٰهَا بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاسی طرح ہوا اور ہم نےان (تمام) چیزوں کا وارث بنی اسرائیل کو بنا دیا.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَأَتْبَعُوهُم مُّشْرِقِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس فرعونی سورج نکلتے ہی ان کے تعاقب میں نکلے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَلَمَّا تَرَٰٓءَا ٱلْجَمْعَانِ قَالَ أَصْحَٰبُ مُوسَىٰٓ إِنَّا لَمُدْرَكُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس جب دونوں نے ایک دوسرے کو دیکھ لیا، تو موسیٰ کے ساتھیوں نے کہا، ہم تو یقیناً پکڑ لیے گئے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

قَالَ كَلَّآ إِنَّ مَعِىَ رَبِّى سَيَهْدِينِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiموسیٰ نے کہا، ہرگز نہیں۔ یقین مانو، میرا رب میرے ساتھ ہے جو ضرور مجھے راه دکھائے گا.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَأَوْحَيْنَآ إِلَىٰ مُوسَىٰٓ أَنِ ٱضْرِب بِّعَصَاكَ ٱلْبَحْرَ فَٱنفَلَقَ فَكَانَ كُلُّ فِرْقٍ كَٱلطَّوْدِ ٱلْعَظِيمِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiہم نے موسیٰ کی طرف وحی بھیجی کہ دریا پر اپنی ﻻٹھی مار[1] ، پس اسی وقت دریا پھٹ گیا اور ہر ایک حصہ پانی کا مثل بڑے پہاڑ کے ہوگیا.[2]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَأَزْلَفْنَا ثَمَّ ٱلْـَٔاخَرِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور ہم نے اسی جگہ دوسروں کو نزدیک ﻻ کھڑا کر دیا.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَأَنجَيْنَا مُوسَىٰ وَمَن مَّعَهُۥٓ أَجْمَعِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور موسیٰ (علیہ السلام) کو اور اس کے تمام ساتھیوں کو نجات دے دی.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

ثُمَّ أَغْرَقْنَا ٱلْـَٔاخَرِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپھر اور سب دوسروں کو ڈبو دیا.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةً وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiیقیناً اس میں بڑی عبرت ہے اور ان میں کےاکثر لوگ ایمان والے نہیں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور بیشک آپ کا رب بڑا ہی غالب اور مہربان ہے؟

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَٱتْلُ عَلَيْهِمْ نَبَأَ إِبْرَٰهِيمَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiانہیں ابراہیم (علیہ السلام) کا واقعہ بھی سنادو.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوْمِهِۦ مَا تَعْبُدُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجبکہ انہوں نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے فرمایا کہ تم کس کی عبادت کرتے ہو؟

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

قَالُوا۟ نَعْبُدُ أَصْنَامًا فَنَظَلُّ لَهَا عَٰكِفِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiانہوں نے جواب دیا کہ عبادت کرتے ہیں بتوں کی، ہم تو برابر ان کے مجاور بنے بیٹھے ہیں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

قَالَ هَلْ يَسْمَعُونَكُمْ إِذْ تَدْعُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiآپ نے فرمایا کہ جب تم انہیں پکارتے ہو تو کیا وه سنتے بھی ہیں؟

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

أَوْ يَنفَعُونَكُمْ أَوْ يَضُرُّونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiیا تمہیں نفع نقصان بھی پہنچا سکتے ہیں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

قَالُوا۟ بَلْ وَجَدْنَآ ءَابَآءَنَا كَذَٰلِكَ يَفْعَلُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiانہوں نے کہا یہ (ہم کچھ نہیں جانتے) ہم تو اپنے باپ دادوں کو اسی طرح کرتے پایا.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

قَالَ أَفَرَءَيْتُم مَّا كُنتُمْ تَعْبُدُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiآپ نے فرمایا کچھ خبر بھی[1] ہے جنہیں تم پوج رہے ہو.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

أَنتُمْ وَءَابَآؤُكُمُ ٱلْأَقْدَمُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiتم اور تمہارے اگلے باپ دادا.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَإِنَّهُمْ عَدُوٌّ لِّىٓ إِلَّا رَبَّ ٱلْعَٰلَمِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiوه سب میرے دشمن ہیں.[1] بجز سچے اللہ تعالیٰ کے جو تمام جہان کا پالنہار ہے.[2]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

ٱلَّذِى خَلَقَنِى فَهُوَ يَهْدِينِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجس نے مجھے پیدا کیا ہے اور وہی میری رہبری فرماتا ہے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَٱلَّذِى هُوَ يُطْعِمُنِى وَيَسْقِينِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiوہی ہے جو مجھے کھلاتا پلاتا ہے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور جب میں بیمار پڑ جاؤں تو مجھے شفا عطا فرماتا ہے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَٱلَّذِى يُمِيتُنِى ثُمَّ يُحْيِينِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور وہی مجھے مار ڈالے گا پھر زنده کردے گا[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَٱلَّذِىٓ أَطْمَعُ أَن يَغْفِرَ لِى خَطِيٓـَٔتِى يَوْمَ ٱلدِّينِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور جس سے امید بندھی ہوئی ہے کہ وه روز جزا میں میرے گناہوں کو بخش دے گا.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

رَبِّ هَبْ لِى حُكْمًا وَأَلْحِقْنِى بِٱلصَّٰلِحِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاے میرے رب! مجھے قوت فیصلہ[1] عطا فرما اور مجھے نیک لوگوں میں ملا دے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَٱجْعَل لِّى لِسَانَ صِدْقٍ فِى ٱلْـَٔاخِرِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور میرا ذکر خیر پچھلے لوگوں میں بھی باقی رکھ.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَٱجْعَلْنِى مِن وَرَثَةِ جَنَّةِ ٱلنَّعِيمِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiمجھے نعمتوں والی جنت کے وارﺛوں میں سے بنادے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَٱغْفِرْ لِأَبِىٓ إِنَّهُۥ كَانَ مِنَ ٱلضَّآلِّينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور میرے باپ کو بخش دے یقیناً وه گمراہوں میں سے تھا.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَلَا تُخْزِنِى يَوْمَ يُبْعَثُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور جس دن کے لوگ دوباره جلائے جائیں مجھے رسوا نہ کر.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

يَوْمَ لَا يَنفَعُ مَالٌ وَلَا بَنُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجس دن کہ مال اور اوﻻد کچھ کام نہ آئے گی.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِلَّا مَنْ أَتَى ٱللَّهَ بِقَلْبٍ سَلِيمٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiلیکن فائده واﻻ وہی ہوگا جو اللہ تعالیٰ کے سامنے بے عیب دل لے کر جائے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَأُزْلِفَتِ ٱلْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور پرہیزگاروں کے لیے جنت بالکل نزدیک ﻻدی جائے گی.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَبُرِّزَتِ ٱلْجَحِيمُ لِلْغَاوِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور گمراه لوگوں کے لیے جہنم ﻇاہر کردی جائے گی.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَقِيلَ لَهُمْ أَيْنَ مَا كُنتُمْ تَعْبُدُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور ان سے پوچھا جائے گا کہ جن کی تم پوجا کرتے رہے وه کہاں ہیں؟

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

مِن دُونِ ٱللَّهِ هَلْ يَنصُرُونَكُمْ أَوْ يَنتَصِرُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجو اللہ تعالیٰ کے سوا تھے[1] ، کیاوه تمہاری مدد کرتے ہیں؟ یا کوئی بدلہ لے سکتے ہیں.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَكُبْكِبُوا۟ فِيهَا هُمْ وَٱلْغَاوُۥنَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس وه سب اور کل گمراه لوگ جہنم میں اوندھے منھ ڈال دیے جائیں گے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَجُنُودُ إِبْلِيسَ أَجْمَعُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور ابلیس کے تمام کے تمام لشکر[1] بھی، وہاں.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

قَالُوا۟ وَهُمْ فِيهَا يَخْتَصِمُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiآپس میں لڑتے جھگڑتے ہوئے کہیں گے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

تَٱللَّهِ إِن كُنَّا لَفِى ضَلَٰلٍ مُّبِينٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکہ قسم اللہ کی! یقیناً ہم تو کھلی غلطی پر تھے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِذْ نُسَوِّيكُم بِرَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجبکہ تمہیں رب العالمین کے برابر سمجھ بیٹھے تھے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَمَآ أَضَلَّنَآ إِلَّا ٱلْمُجْرِمُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور ہمیں تو سوا ان بدکاروں کے کسی اور نے گمراه نہیں کیا تھا.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَمَا لَنَا مِن شَٰفِعِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاب تو ہمارا کوئی سفارشی بھی نہیں.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَلَا صَدِيقٍ حَمِيمٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور نہ کوئی (سچا) غم خوار دوست.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَلَوْ أَنَّ لَنَا كَرَّةً فَنَكُونَ مِنَ ٱلْمُؤْمِنِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاگر کاش کہ ہمیں ایک مرتبہ پھر جانا ملتا تو ہم پکے سچے مومن بن جاتے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةً وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiیہ ماجرا یقیناً ایک زبردست نشانی ہے[1] ان میں سے اکثر لوگ ایمان ﻻنے والے نہیں.[2]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiیقیناً آپ کا پروردگار ہی غالب مہربان ہے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

كَذَّبَتْ قَوْمُ نُوحٍ ٱلْمُرْسَلِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiقوم نوح نے بھی نبیوں کو جھٹلایا.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ نُوحٌ أَلَا تَتَّقُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجبکہ ان کے بھائی[1] نوح (علیہ السلام) نے کہا کہ کیا تمہیں اللہ کا خوف نہیں!

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِنِّى لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiسنو! میں تمہاری طرف اللہ کا امانتدار رسول ہوں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس تمہیں اللہ سے ڈرنا چاہئے اور میری بات ماننی چاہئے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَمَآ أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ إِنْ أَجْرِىَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiمیں تم سے اس پر کوئی اجر نہیں چاہتا، میرا بدلہ تو صرف رب العالمین کے ہاں ہے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس تم اللہ کا خوف رکھو اور میری فرمانبرداری کرو.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

قَالُوٓا۟ أَنُؤْمِنُ لَكَ وَٱتَّبَعَكَ ٱلْأَرْذَلُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiقوم نے جواب دیا کہ ہم تجھ پر ایمان ﻻئیں! تیری تابعداری تو رذیل لوگوں نے کی ہے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

قَالَ وَمَا عِلْمِى بِمَا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiآپ نے فرمایا! مجھے کیا خبر کہ وه پہلے کیا کرتے رہے؟[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِنْ حِسَابُهُمْ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّى لَوْ تَشْعُرُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiان کا حساب تو میرے رب کے ذمہ[1] ہے اگر تمہیں شعور ہو تو.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَمَآ أَنَا۠ بِطَارِدِ ٱلْمُؤْمِنِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiمیں ایمان والوں کو دھکے دینے واﻻ نہیں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِنْ أَنَا۠ إِلَّا نَذِيرٌ مُّبِينٌ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiمیں تو صاف طور پر ڈرا دینے واﻻ ہوں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

قَالُوا۟ لَئِن لَّمْ تَنتَهِ يَٰنُوحُ لَتَكُونَنَّ مِنَ ٱلْمَرْجُومِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiانہوں نے کہاکہ اے نوح! اگر تو باز نہ آیا تو یقیناً تجھے سنگسار کردیا جائے گا.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

قَالَ رَبِّ إِنَّ قَوْمِى كَذَّبُونِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiآپ نے کہا اے میرے پروردگار! میری قوم نے مجھے جھٹلا دیا.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَٱفْتَحْ بَيْنِى وَبَيْنَهُمْ فَتْحًا وَنَجِّنِى وَمَن مَّعِىَ مِنَ ٱلْمُؤْمِنِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس تو مجھ میں اور ان میں کوئی قطعی فیصلہ کردے اور مجھے اور میرے با ایمان ساتھیوں کو نجات دے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَأَنجَيْنَٰهُ وَمَن مَّعَهُۥ فِى ٱلْفُلْكِ ٱلْمَشْحُونِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiچنانچہ ہم نے اسے اور اس کے ساتھیوں کو بھری ہوئی کشتی میں (سوار کراکر) نجات دے دی.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

ثُمَّ أَغْرَقْنَا بَعْدُ ٱلْبَاقِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiبعد ازاں باقی کے تمام لوگوں کو ہم نے ڈبو دیا.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةً وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiیقیناً اس میں بہت بڑی عبرت ہے۔ ان میں سے اکثر لوگ ایمان ﻻنے والے تھے بھی نہیں.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور بیشک آپ کا پروردگار البتہ وہی ہے زبردست رحم کرنے واﻻ.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

كَذَّبَتْ عَادٌ ٱلْمُرْسَلِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiعادیوں نے بھی رسولوں کو جھٹلایا.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ هُودٌ أَلَا تَتَّقُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجبکہ ان سے ان کے بھائی ہود[1] نے کہا کہ کیا تم ڈرتے نہیں؟

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِنِّى لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiمیں تمہارا امانتدار پیغمبر ہوں.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس اللہ سے ڈرو اور میرا کہا مانو!

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَمَآ أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ إِنْ أَجْرِىَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiمیں اس پر تم سے کوئی اجرت طلب نہیں کرتا، میرا ﺛواب تو تمام جہان کے پروردگار کے پاس ہی ہے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

أَتَبْنُونَ بِكُلِّ رِيعٍ ءَايَةً تَعْبَثُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکیا تم ایک ایک ٹیلے پر بطور کھیل تماشا یادگار (عمارت) بنا رہے ہو.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَتَتَّخِذُونَ مَصَانِعَ لَعَلَّكُمْ تَخْلُدُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور بڑی صنعت والے (مضبوط محل تعمیر) کر رہے ہو، گویا کہ تم ہمیشہ یہیں رہو گے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَإِذَا بَطَشْتُم بَطَشْتُمْ جَبَّارِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور جب کسی پر ہاتھ، ڈالتے ہو تو سختی اور ﻇلم سے پکڑتے ہو.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاللہ سے ڈرو اور میری پیروی کرو.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَٱتَّقُوا۟ ٱلَّذِىٓ أَمَدَّكُم بِمَا تَعْلَمُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاس سے ڈرو جس نے ان چیزوں سے تمہاری امداد کی جنہیں تم جانتے ہو.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

أَمَدَّكُم بِأَنْعَٰمٍ وَبَنِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاس نے تمہاری مدد کی مال سے اور اوﻻد سے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَجَنَّٰتٍ وَعُيُونٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiباغات سے اور چشموں سے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِنِّىٓ أَخَافُ عَلَيْكُمْ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiمجھے تو تمہاری نسبت بڑے دن کےعذاب کا اندیشہ ہے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

قَالُوا۟ سَوَآءٌ عَلَيْنَآ أَوَعَظْتَ أَمْ لَمْ تَكُن مِّنَ ٱلْوَٰعِظِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiانہوں نے کہا کہ آپ وعﻆ کہیں یا وعﻆ کہنے والوں میں نہ ہوں ہم پر یکساں ہے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِنْ هَٰذَآ إِلَّا خُلُقُ ٱلْأَوَّلِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiیہ تو بس پرانے لوگوں کی عادت ہے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَمَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور ہم ہرگز عذاب نہیں دیے جائیں گے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَكَذَّبُوهُ فَأَهْلَكْنَٰهُمْ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةً وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiچونکہ عادیوں نے حضرت ہود کو جھٹلایا، اس لیے ہم نے انہیں تباه کردیا[1] یقیناً اس میں نشانی ہے اور ان میں سے اکثر بے ایمان تھے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiبیشک آپ کا رب وہی غالب مہربان.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

كَذَّبَتْ ثَمُودُ ٱلْمُرْسَلِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiﺛمودیوں[1] نے بھی پیغمبروں کو جھٹلایا.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ صَٰلِحٌ أَلَا تَتَّقُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiان کے بھائی صالح نے ان سے فرمایا کہ کیا تم اللہ سے نہیں ڈرتے؟.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِنِّى لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiمیں تمہاری طرف اللہ کا امانت دار پیغمبر ہوں.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiتو تم اللہ سے ڈرو اور میرا کہا کرو.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَمَآ أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ إِنْ أَجْرِىَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiمیں اس پر تم سے کوئی اجرت نہیں مانگتا، میری اجرت تو بس پرودگار عالم پر ہی ہے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

أَتُتْرَكُونَ فِى مَا هَٰهُنَآ ءَامِنِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکیا ان چیزوں میں جو یہاں ہیں تم امن کے ساتھ چھوڑ دیے جاؤ گے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فِى جَنَّٰتٍ وَعُيُونٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiیعنی ان باغوں اور ان چشموں.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَزُرُوعٍ وَنَخْلٍ طَلْعُهَا هَضِيمٌ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور ان کھیتوں اور ان کھجوروں کے باغوں میں جن کے شگوفے نرم و نازک ہیں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَتَنْحِتُونَ مِنَ ٱلْجِبَالِ بُيُوتًا فَٰرِهِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور تم پہاڑوں کو تراش تراش کر پر تکلف مکانات بنا رہے ہو.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَلَا تُطِيعُوٓا۟ أَمْرَ ٱلْمُسْرِفِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiبے باک حد سے گزر جانے والوں کی[1] اطاعت سے باز آجاؤ.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

ٱلَّذِينَ يُفْسِدُونَ فِى ٱلْأَرْضِ وَلَا يُصْلِحُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجو ملک میں فساد پھیلا رہے ہیں اور اصلاح نہیں کرتے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

قَالُوٓا۟ إِنَّمَآ أَنتَ مِنَ ٱلْمُسَحَّرِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiوه بولے کہ بس تو ان میں سے ہے جن پر جادو کردیا گیا ہے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

مَآ أَنتَ إِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا فَأْتِ بِـَٔايَةٍ إِن كُنتَ مِنَ ٱلصَّٰدِقِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiتو تو ہم جیسا ہی انسان ہے۔ اگر تو سچوں سے ہے تو کوئی معجزه لے آ.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

قَالَ هَٰذِهِۦ نَاقَةٌ لَّهَا شِرْبٌ وَلَكُمْ شِرْبُ يَوْمٍ مَّعْلُومٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiآپ نے فرمایا یہ ہے اونٹنی، پانی پینے کی ایک باری اس کی اور ایک مقرره دن کی باری پانی پینے کی تمہاری.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَلَا تَمَسُّوهَا بِسُوٓءٍ فَيَأْخُذَكُمْ عَذَابُ يَوْمٍ عَظِيمٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi(خبردار!) اسے برائی سے ہاتھ نہ لگانا ورنہ ایک بڑے بھاری دن کا عذاب تمہاری گرفت کر لے گا.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَعَقَرُوهَا فَأَصْبَحُوا۟ نَٰدِمِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپھر بھی انہوں نے اس کی کوچیں کاٹ ڈالیں[1]، بس وه پشیمان ہوگئے.[2]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَأَخَذَهُمُ ٱلْعَذَابُ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةً وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور عذاب نے انہیں آ دبوچا[1] ۔ بیشک اس میں عبرت ہے۔ اور ان میں سے اکثر لوگ مومن نہ تھے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور بیشک آپ کا رب بڑا زبردست اور مہربان ہے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

كَذَّبَتْ قَوْمُ لُوطٍ ٱلْمُرْسَلِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiقوم لوط[1] نے بھی نبیوں کو جھٹلایا.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ لُوطٌ أَلَا تَتَّقُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiان سے ان کے بھائی لوط (علیہ السلام) نے کہا کیا تم اللہ کا خوف نہیں رکھتے؟

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِنِّى لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiمیں تمہاری طرف امانت دار رسول ہوں.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس تم اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَمَآ أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ إِنْ أَجْرِىَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiمیں تم سے اس پر کوئی بدلہ نہیں مانگتا میرا اجر تو صرف اللہ تعالیٰ پر ہے جو تمام جہان کا رب ہے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

أَتَأْتُونَ ٱلذُّكْرَانَ مِنَ ٱلْعَٰلَمِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکیا تم جہان والوں میں سے مردوں کے ساتھ شہوت رانی کرتے ہو.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَتَذَرُونَ مَا خَلَقَ لَكُمْ رَبُّكُم مِّنْ أَزْوَٰجِكُم بَلْ أَنتُمْ قَوْمٌ عَادُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور تمہاری جن عورتوں کو اللہ تعالیٰ نے تمہارا جوڑا بنایا ہے ان کو چھوڑ دیتے ہو[1] ، بلکہ تم ہو ہی حد سے گزر جانے والے.[2]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

قَالُوا۟ لَئِن لَّمْ تَنتَهِ يَٰلُوطُ لَتَكُونَنَّ مِنَ ٱلْمُخْرَجِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiانہوں نے جواب دیاکہ اے لوط! اگر تو باز نہ آیا تو یقیناً نکال دیا جائے گا.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

قَالَ إِنِّى لِعَمَلِكُم مِّنَ ٱلْقَالِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiآپ نے فرمایا، میں تمہارے کام سے سخت ناخوش ہوں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

رَبِّ نَجِّنِى وَأَهْلِى مِمَّا يَعْمَلُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiمیرے پروردگار! مجھے اور میرے گھرانے کو اس (وبال) سے بچالے جو یہ کرتے ہیں.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَنَجَّيْنَٰهُ وَأَهْلَهُۥٓ أَجْمَعِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس ہم نے اسے اور اس کے متعلقین کو سب کو بچالیا.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِلَّا عَجُوزًا فِى ٱلْغَٰبِرِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiبجز ایک بڑھیا کے کہ وه پیچھے ره جانے والوں میں ہوگئی.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

ثُمَّ دَمَّرْنَا ٱلْـَٔاخَرِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپھر ہم نے باقی اور سب کو ہلاک کر دیا.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهِم مَّطَرًا فَسَآءَ مَطَرُ ٱلْمُنذَرِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور ہم نے ان پر ایک خاص قسم کا مینہ برسایا، پس بہت ہی برا مینہ تھا جو ڈرائے گئے ہوئے لوگوں پر برسا.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةً وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiیہ ماجرا بھی سراسر عبرت ہے۔ ان میں سے بھی اکثر مسلمان نہ تھے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiبیشک تیرا پروردگار وہی ہے غلبے واﻻ مہربانی واﻻ.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

كَذَّبَ أَصْحَٰبُ لْـَٔيْكَةِ ٱلْمُرْسَلِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاَیکہ والوں نے بھی رسولوں کو جھٹلایا[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِذْ قَالَ لَهُمْ شُعَيْبٌ أَلَا تَتَّقُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجبکہ ان سے شعیب (علیہ السلام) نے کہاکہ کیا تمہیں ڈر خوف نہیں؟

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِنِّى لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiمیں تمہاری طرف امانت دار رسول ہوں.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاللہ کا خوف کھاؤ اور میری فرمانبرداری کرو.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَمَآ أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ إِنْ أَجْرِىَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiمیں اس پر تم سے کوئی اجرت نہیں چاہتا، میرا اجر تمام جہانوں کے پالنے والے کے پاس ہے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

أَوْفُوا۟ ٱلْكَيْلَ وَلَا تَكُونُوا۟ مِنَ ٱلْمُخْسِرِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiناپ پورا بھرا کرو کم دینے والوں میں شمولیت نہ کرو.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَزِنُوا۟ بِٱلْقِسْطَاسِ ٱلْمُسْتَقِيمِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور سیدھی صحیح ترازو سے توﻻ کرو.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَلَا تَبْخَسُوا۟ ٱلنَّاسَ أَشْيَآءَهُمْ وَلَا تَعْثَوْا۟ فِى ٱلْأَرْضِ مُفْسِدِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiلوگوں کو ان کی چیزیں کمی سے نہ دو[1] بے باکی کے ساتھ زمین میں فساد مچاتے نہ پھرو.[2]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَٱتَّقُوا۟ ٱلَّذِى خَلَقَكُمْ وَٱلْجِبِلَّةَ ٱلْأَوَّلِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاس اللہ کا خوف رکھو جس نے خود تمہیں اور اگلی مخلوق کو پیدا کیا ہے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

قَالُوٓا۟ إِنَّمَآ أَنتَ مِنَ ٱلْمُسَحَّرِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiانہوں نے کہا تو تو ان میں سے ہے جن پر جادو کردیا جاتا ہے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَمَآ أَنتَ إِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا وَإِن نَّظُنُّكَ لَمِنَ ٱلْكَٰذِبِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور تو تو ہم ہی جیسا ایک انسان ہے اور ہم تو تجھے جھوٹ بولنے والوں میں سے ہی سمجھتے ہیں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَأَسْقِطْ عَلَيْنَا كِسَفًا مِّنَ ٱلسَّمَآءِ إِن كُنتَ مِنَ ٱلصَّٰدِقِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاگر تو سچے لوگوں میں سے ہے تو ہم پر آسمان کے ٹکڑے گرادے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

قَالَ رَبِّىٓ أَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکہاکہ میرا رب خوب جاننے واﻻ ہے جو کچھ تم کر رہے ہو.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَكَذَّبُوهُ فَأَخَذَهُمْ عَذَابُ يَوْمِ ٱلظُّلَّةِ إِنَّهُۥ كَانَ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiچونکہ انہوں نے اسے جھٹلایا تو انہیں سائبان والے دن کے عذاب نے پکڑ لیا[1] ۔ وه بڑے بھاری دن کا عذاب تھا.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةً وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiیقیناً اس میں بڑی نشانی ہے اور ان میں کےاکثر مسلمان نہ تھے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور یقیناً تیرا پروردگار البتہ وہی ہے غلبے واﻻ مہربانی واﻻ.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَإِنَّهُۥ لَتَنزِيلُ رَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور بیشک و شبہ یہ (قرآن) رب العالمین کا نازل فرمایا ہوا ہے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

نَزَلَ بِهِ ٱلرُّوحُ ٱلْأَمِينُ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاسے امانت دار فرشتہ لے کر آیا ہے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

عَلَىٰ قَلْبِكَ لِتَكُونَ مِنَ ٱلْمُنذِرِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiآپ کے دل پر اترا ہے[1] کہ آپ آگاه کر دینے والوں میں سے ہو جائیں.[2]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

بِلِسَانٍ عَرَبِىٍّ مُّبِينٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiصاف عربی زبان میں ہے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَإِنَّهُۥ لَفِى زُبُرِ ٱلْأَوَّلِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاگلے نبیوں کی کتابوں میں بھی اس قرآن کا تذکره ہے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

أَوَلَمْ يَكُن لَّهُمْ ءَايَةً أَن يَعْلَمَهُۥ عُلَمَٰٓؤُا۟ بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکیا انہیں یہ نشانی کافی نہیں کہ حقانیت قرآن کو تو بنی اسرائیل کے علماء بھی جانتے ہیں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَلَوْ نَزَّلْنَٰهُ عَلَىٰ بَعْضِ ٱلْأَعْجَمِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور اگر ہم اسے کسی عجمی شخص پر نازل فرماتے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَقَرَأَهُۥ عَلَيْهِم مَّا كَانُوا۟ بِهِۦ مُؤْمِنِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس وه ان کے سامنے اس کی تلاوت کرتا تو یہ اسے باور کرنے والے نہ ہوتے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

كَذَٰلِكَ سَلَكْنَٰهُ فِى قُلُوبِ ٱلْمُجْرِمِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاسی طرح ہم نے گناہگاروں کے دلوں میں اس انکار کو داخل کر دیا ہے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

لَا يُؤْمِنُونَ بِهِۦ حَتَّىٰ يَرَوُا۟ ٱلْعَذَابَ ٱلْأَلِيمَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiوه جب تک دردناک عذابوں کو ملاحظہ نہ کرلیں ایمان نہ ﻻئیں گے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَيَأْتِيَهُم بَغْتَةً وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس وه عذاب ان کو ناگہاں آجائے گا انہیں اس کا شعور بھی نہ ہو گا.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَيَقُولُوا۟ هَلْ نَحْنُ مُنظَرُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاس وقت کہیں گے کہ کیا ہمیں کچھ مہلت دی جائے گی؟[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

أَفَبِعَذَابِنَا يَسْتَعْجِلُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس کیا یہ ہمارے عذاب کی جلدی مچا رہے ہیں؟[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

أَفَرَءَيْتَ إِن مَّتَّعْنَٰهُمْ سِنِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاچھا یہ بھی بتاؤ کہ اگر ہم نے انہیں کئی سال بھی فائده اٹھانے دیا.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

ثُمَّ جَآءَهُم مَّا كَانُوا۟ يُوعَدُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپھر انہیں وه عذاب آ لگا جن سے یہ دھمکائے جاتے تھے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

مَآ أَغْنَىٰ عَنْهُم مَّا كَانُوا۟ يُمَتَّعُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiتو جو کچھ بھی یہ برتتے رہے اس میں سے کچھ بھی فائده نہ پہنچا سکے گا.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَمَآ أَهْلَكْنَا مِن قَرْيَةٍ إِلَّا لَهَا مُنذِرُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiہم نے کسی بستی کو ہلاک نہیں کیا ہے مگر اسی حال میں کہ اس کے لیے ڈرانے والے تھے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

ذِكْرَىٰ وَمَا كُنَّا ظَٰلِمِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiنصیحت کے طور پر اور ہم ﻇلم کرنے والے نہیں ہیں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَمَا تَنَزَّلَتْ بِهِ ٱلشَّيَٰطِينُ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاس قرآن کو شیطان نہیں ﻻئے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَمَا يَنۢبَغِى لَهُمْ وَمَا يَسْتَطِيعُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiنہ وه اس کے قابل ہیں، نہ انہیں اس کی طاقت ہے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِنَّهُمْ عَنِ ٱلسَّمْعِ لَمَعْزُولُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiبلکہ وه تو سننے سے بھی محروم کردیے گئے ہیں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَلَا تَدْعُ مَعَ ٱللَّهِ إِلَٰهًا ءَاخَرَ فَتَكُونَ مِنَ ٱلْمُعَذَّبِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس تو اللہ کے ساتھ کسی اور معبود کو نہ پکار کہ تو بھی سزا پانے والوں میں سے ہوجائے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَأَنذِرْ عَشِيرَتَكَ ٱلْأَقْرَبِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاپنے قریبی رشتہ والوں کو ڈرا دے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَٱخْفِضْ جَنَاحَكَ لِمَنِ ٱتَّبَعَكَ مِنَ ٱلْمُؤْمِنِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاس کے ساتھ فروتنی سے پیش آ، جو بھی ایمان ﻻنے واﻻ ہو کر تیری تابعداری کرے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَإِنْ عَصَوْكَ فَقُلْ إِنِّى بَرِىٓءٌ مِّمَّا تَعْمَلُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاگر یہ لوگ تیری نافرمانی کریں تو تو اعلان کردے کہ میں ان کاموں سے بیزار ہوں جو تم کر رہے ہو.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَتَوَكَّلْ عَلَى ٱلْعَزِيزِ ٱلرَّحِيمِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاپنا پورا بھروسہ غالب مہربان اللہ پر رکھ.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

ٱلَّذِى يَرَىٰكَ حِينَ تَقُومُ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجو تجھے دیکھتا رہتا ہے جبکہ تو کھڑا ہوتا ہے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَتَقَلُّبَكَ فِى ٱلسَّٰجِدِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور سجده کرنے والوں کے درمیان تیرا گھومنا پھرنا بھی.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِنَّهُۥ هُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلْعَلِيمُ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiوه بڑا ہی سننے واﻻ اور خوب ہی جاننے واﻻ ہے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

هَلْ أُنَبِّئُكُمْ عَلَىٰ مَن تَنَزَّلُ ٱلشَّيَٰطِينُ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکیا میں تمہیں بتاؤں کہ شیطان کس پر اترتے ہیں.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

تَنَزَّلُ عَلَىٰ كُلِّ أَفَّاكٍ أَثِيمٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiوه ہر ایک جھوٹے گنہگار پر اترتے ہیں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

يُلْقُونَ ٱلسَّمْعَ وَأَكْثَرُهُمْ كَٰذِبُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi(اچٹتی) ہوئی سنی سنائی پہنچا دیتے ہیں اور ان میں سے اکثر جھوٹے ہیں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَٱلشُّعَرَآءُ يَتَّبِعُهُمُ ٱلْغَاوُۥنَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiشاعروں کی پیروی وه کرتے ہیں جو بہکے ہوئے ہوں.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

أَلَمْ تَرَ أَنَّهُمْ فِى كُلِّ وَادٍ يَهِيمُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکیا آپ نے نہیں دیکھا کہ شاعر ایک ایک بیابان میں سر ٹکراتے پھرتے ہیں.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَأَنَّهُمْ يَقُولُونَ مَا لَا يَفْعَلُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور وه کہتے ہیں جو کرتے نہیں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِلَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّٰلِحَٰتِ وَذَكَرُوا۟ ٱللَّهَ كَثِيرًا وَٱنتَصَرُوا۟ مِنۢ بَعْدِ مَا ظُلِمُوا۟ وَسَيَعْلَمُ ٱلَّذِينَ ظَلَمُوٓا۟ أَىَّ مُنقَلَبٍ يَنقَلِبُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiسوائے ان کے جو ایمان ﻻئے[1] اور نیک عمل کیے اور بکثرت اللہ تعالیٰ کا ذکر کیا اور اپنی مظلومی کے بعد انتقام لیا[2]، جنہوں نے ﻇلم کیا ہے وه بھی عنقریب جان لیں گے کہ کس کروٹ الٹتے ہیں.[3]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

کوئی موضوع تلاش کر رہے ہیں؟ معنوی تلاش آزمائیں — آپ کا سوال 6236 آیات میں تلاش کیا جاتا ہے۔
زبان — 70