Urdu Translation - Muhammad Junagarhi(یاد ہوگا) جبکہ موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنے گھر والوں سے کہا کہ میں نے آگ دیکھی ہے، میں وہاں سے یا تو کوئی خبر لے کر یا آگ کا کوئی سلگتا ہوا انگارا لے کر ابھی تمہارے پاس آ جاؤں گا تاکہ تم سینک تاپ کر لو.[1]
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجب وہاں پہنچے تو آواز دی گئی کہ بابرکت ہے وه جو اس آگ میں ہے اور برکت دیاگیا ہے وه جس کے آس پاس ہے[1] اور پاک ہے اللہ جو تمام جہانوں کا پالنے واﻻ ہے.[2]
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiتو اپنی ﻻٹھی ڈال دے، موسیٰ نے جب اسے ہلتا جلتا دیکھا اس طرح کہ گویا وه ایک سانﭗ ہے تو منھ موڑے ہوئے پیٹھ پھیر کر بھاگے اور پلٹ کر بھی نہ دیکھا، اے موسیٰ! خوف نہ کھا[1] ، میرے حضور میں پیغمبر ڈرا نہیں کرتے.
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور اپنا ہاتھ اپنے گریبان میں ڈال، وه سفید چمکیلا ہو کر نکلے گا بغیر کسی عیب کے[1] ، تو نو نشانیاں لے کر فرعون اور اس کی قوم کی طرف جا[2]، یقیناً وه بدکاروں کا گروه ہے.
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiانہوں نے انکار کردیا حاﻻنکہ ان کے دل یقین کر چکے تھے صرف ﻇلم اور تکبر کی بنا پر[1] ۔ پس دیکھ لیجئے کہ ان فتنہ پرداز لوگوں کا انجام کیسا کچھ ہوا.
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور ہم نے یقیناً داؤد اور سلیمان کو علم دے رکھا تھا[1] ۔ اور دونوں نے کہا، تعریف اس اللہ کے لیے ہے جس نے ہمیں اپنے بہت سے ایماندار بندوں پر فضیلت عطا فرمائی ہے.
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور داؤد کے وارث سلیمان ہوئے[1] اور کہنے لگے لوگو! ہمیں پرندوں کی بولی سکھائی گئی ہے[2] اور ہم سب کچھ میں سے دیئے گئے ہیں۔ بیشک یہ بالکل کھلا ہوا فضل الٰہی ہے.[3]
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiسلیمان کے سامنے ان کے تمام لشکر جنات اور انسان اور پرند میں سے جمع کیے گئے[1] (ہر ہر قسم کی) الگ الگ درجہ بندی کردی گئی.[2]
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجب وه چینوٹیوں کے میدان میں پہنچے تو ایک چیونٹی نے کہا اے چیونٹیو! اپنے اپنے گھروں میں گھس جاؤ، ایسا نہ ہو کہ بیخبری میں سلیمان اور اس کا لشکر تمہیں روند ڈالے.[1]
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاس کی اس بات سے حضرت سلیمان مسکرا کر ہنس دیئے اور دعا کرنے لگے کہ اے پروردگار! تو مجھے توفیق دے کہ میں تیری ان نعمتوں کا شکر بجا ﻻؤں جو تو نے مجھ پر انعام کی ہیں[1] اور میرے ماں باپ پر اور میں ایسے نیک اعمال کرتا رہوں جن سے تو خوش رہے مجھے اپنی رحمت سے نیک بندوں میں شامل کر لے.[2]
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiآپ نے پرندوں کی دیکھ بھال کی اور فرمانے لگے یہ کیا بات ہے کہ میں ہدہد کو نہیں دیکھتا؟ کیا واقعی وه غیر حاضر ہے؟[1]
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکچھ زیاده دیر نہ گزری تھی کہ آ کر اس نے کہا میں ایک ایسی چیز کی خبر ﻻیا ہوں کہ تجھے اس کی خبر ہی نہیں[1] ، میں سبا[2] کی ایک سچی خبر تیرے پاس ﻻیا. ہوں.
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiمیں نے دیکھا کہ ان کی بادشاہت ایک عورت کر رہی ہے[1] جسے ہر قسم کی چیز سے کچھ نہ کچھ دیا گیا ہے اور اس کا تخت بھی بڑی عظمت واﻻ ہے.[2]
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiمیں نے اسے اور اس کی قوم کو، اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر سورج کو سجده کرتے ہوئے پایا، شیطان نے ان کے کام انہیں بھلے کرکے دکھلا کر صحیح راه سے روک دیا ہے[1] ۔ پس وه ہدایت پر نہیں آتے.
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکہ اسی اللہ کے لیے سجدے کریں جو[1] آسمانوں اور زمینوں کے پوشیده چیزوں کو باہر نکالتا ہے[2]، اور جو کچھ تم چھپاتے ہو اور ﻇاہر کرتے ہو وه سب کچھ جانتا ہے.
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاس نے کہا اے میرے سردارو! تم میرے اس معاملہ میں مجھے مشوره دو۔ میں کسی امر کا قطعی فیصلہ جب تک تمہاری موجودگی اور رائے نہ ہو نہیں کیا کرتی.
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiان سب نے جواب دیا کہ ہم طاقت اور قوت والے سخت لڑنے بھڑنے والے ہیں[1] ۔ آگے آپ کو اختیار ہے آپ خود ہی سوچ لیجئے کہ ہمیں آپ کیا کچھ حکم فرماتی ہیں.[2]
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاس نے کہا کہ بادشاه جب کسی بستی میں گھستے ہیں[1] تو اسے اجاڑ دیتے ہیں اور وہاں کے باعزت لوگوں کو ذلیل کر دیتے ہیں[2] اور یہ لوگ بھی ایسا ہی کریں گے.[3]
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس جب قاصد حضرت سلیمان کے پاس پہنچا تو آپ نے فرمایا کیا تم مال سے مجھے مدد دینا چاہتے ہو[1] ؟ مجھے تو میرے رب نے اس سے بہت بہتر دے رکھا ہے جو اس نے تمہیں دیا ہے پس تم ہی اپنے تحفے سے خوش رہو.[2]
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجا ان کی طرف واپس لوٹ جا[1] ، ہم ان (کے مقابلہ) پر وه لشکر ﻻئیں گے جن کے سامنے پڑنے کی ان میں طاقت نہیں اور ہم انہیں ذلیل و پست کر کے وہاں سے نکال باہر کریں گے.[2]
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiایک قوی ہیکل جن کہنے لگا آپ اپنی اس مجلس سے[1] اٹھیں اس سے پہلے ہی پہلے میں اسے آپ کے پاس ﻻدیتا[2] ہوں، یقین مانیے کہ میں اس پر قادر ہوں اور ہوں بھی امانت دار.[3]
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجس کے پاس کتاب کا علم تھا وه بول اٹھا کہ آپ پلک جھپکائیں اس سے بھی پہلے میں اسے آپ کے پاس پہنچا سکتا ہوں[1] ۔ جب آپ نے اسے اپنے پاس موجود پایا تو فرمانے لگے یہی میرے رب کا فضل ہے، تاکہ وه مجھے آزمائے کہ میں شکر گزاری کرتا ہوں یا ناشکری، شکر گزار اپنے ہی نفع کے لیے شکر گزاری کرتا ہے اور جو ناشکری کرے تو میرا پروردگار (بے پروا اور بزرگ) غنی اور کریم ہے.
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiحکم دیا کہ اس کے تخت میں کچھ پھیر بدل کر[1] دو تاکہ معلوم ہو جائے کہ یہ راه پالیتی ہے یا ان میں سے ہوتی ہے جو راه نہیں پاتے.[2]
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپھر جب وه آگئی تو اس سے کہا (دریافت کیا) گیا کہ ایسا ہی تیرا (بھی) تخت ہے؟ اس نے جواب دیا کہ یہ گویا وہی ہے[1] ، ہمیں اس سے پہلے ہی علم دیا گیا تھا اور ہم مسلمان تھے.
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاس سے کہا گیا کہ محل میں چلی چلو، جسے دیکھ کر یہ سمجھ کر کہ یہ حوض ہے اس نے اپنی پنڈلیاں کھول دیں[1] ، فرمایا یہ توشیشے سے منڈھی ہوئی عمارت ہے، کہنے لگی میرے پروردگار! میں نے اپنے آپ پر ﻇلم کیا۔ اب میں سلیمان کے ساتھ اللہ رب العالمین کی مطیع اور فرمانبردار بنتی ہوں.[2]
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiیقیناً ہم نے ﺛمود کی طرف ان کے بھائی صالح کو بھیجا کہ تم سب اللہ کی عبادت کرو پھر بھی وه دو فریق بن کر آپس میں لڑنے جھگڑنے لگے.[1]
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiآپ نے فرمایا اے میری قوم کے لوگو! تم نیکی سے پہلے برائی کی جلدی کیوں مچا رہے[1] ہو؟ تم اللہ تعالیٰ سےاستغفار کیوں نہیں کرتے تاکہ تم پر رحم کیا جائے.
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiوه کہنے لگے ہم تو تیری اور تیرے ساتھیوں کی بدشگونی لے رہے[1] ہیں؟ آپ نے فرمایا تمہاری بدشگونی اللہ کے ہاں[2] ہے، بلکہ تم فتنے میں پڑے ہوئے لوگ ہو.[3]
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiانہوں نے آپس میں بڑی قسمیں کھا کھا کر عہد کیا کہ رات ہی کو صالح اور اس کے گھر والوں پر ہم چھاپہ ماریں گے[1] ، اور اس کے وارﺛوں سے صاف کہہ دیں گے کہ ہم اس کے اہل کی ہلاکت کے وقت موجود نہ تھے اور ہم بالکل سچے ہیں.[2]
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiقوم کا جواب بجز اس کہنے کے اور کچھ نہ تھا کہ آل لوط کو اپنے شہر سے شہر بدر کر دو، یہ تو بڑے پاک باز بن رہے ہیں.[1]
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس ہم نے اسے اور اس کے اہل کو بجز اس کی بیوی کے سب کو بچالیا، اس کا اندازه تو باقی ره جانے والوں میں ہم لگا ہی چکے تھے.[1]
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiتو کہہ دے کہ تمام تعریف اللہ ہی کے لیے ہے اور اس کے برگزیده بندوں پر سلام ہے[1] ۔ کیا اللہ تعالیٰ بہتر ہے یا وه جنہیں یہ لوگ شریک ٹھہرا رہے ہیں.[2]
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiبھلا بتاؤ تو؟ کہ آسمانوں کو اور زمین کو کس نے پیدا کیا؟ کس نے آسمان سے بارش برسائی؟ پھر اس سے ہرے بھرے بارونق باغات اگا دیئے؟ ان باغوں کے درختوں کو تم ہر گز نہ اگا سکتے[1] ، کیا اللہ کے ساتھ اور کوئی معبود بھی ہے[2]؟ بلکہ یہ لوگ ہٹ جاتے ہیں[3] (سیدھی راه سے).
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکیا وه جس نے زمین کو قرار گاه بنایا[1] اور اس کے درمیان نہریں جاری کر دیں اور اس کے لیے پہاڑ بنائے اور دو سمندروں کے درمیان روک بنا دی[2] کیا اللہ کے ساتھ اور کوئی معبود بھی ہے؟ بلکہ ان میں سے اکثر کچھ جانتے ہی نہیں.
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiبے کس کی پکار کو جب کہ وه پکارے، کون قبول کرکے سختی کو دور کر دیتا ہے[1] ؟ اور تمہیں زمین کا خلیفہ بناتا ہے[2]، کیا اللہ تعالیٰ کے ساتھ اور معبود ہے؟ تم بہت کم نصیحت وعبرت حاصل کرتے ہو.
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکیا وه جو تمہیں خشکی اور تری کی تاریکیوں میں راه دکھاتا ہے[1] اور جو اپنی رحمت سے پہلے ہی خوشخبریاں دینے والی ہوائیں چلاتا ہے[2]، کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور معبود بھی ہے جنہیں یہ شریک کرتے ہیں ان سب سے اللہ بلند وباﻻتر ہے.
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکیا وه جو مخلوق کی اول دفعہ پیدائش کرتا ہے پھر اسے لوٹائے گا[1] اور جو تمہیں آسمان اور زمین سے روزیاں دے رہا ہے[2]، کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور معبود ہے کہہ دیجئے کہ اگر سچے ہو تو اپنی دلیل ﻻؤ.
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکہہ دیجئے کہ آسمانوں والوں میں سے زمین والوں میں سے سوائے اللہ کے کوئی غیب نہیں جانتا[1] ، انہیں تو یہ بھی نہیں معلوم کہ کب اٹھا کھڑے کیے جائیں گے؟
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiبیشک آپ نہ مُردوں کو سنا سکتے ہیں اور نہ بہروں کو اپنی پکار سنا سکتے ہیں[1] ، جبکہ وه پیٹھ پھیرے روگرداں جا رہے ہوں.[2]
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور نہ آپ اندھوں کو ان کی گمراہی سے ہٹا کر رہنمائی کر سکتے ہیں[1] آپ تو صرف انہیں سنا سکتے ہیں جو ہماری آیتوں پر ایمان ﻻئے ہیں پھر وه فرمانبردار ہوجاتے ہیں.
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجب ان کے اوپر عذاب کا وعده ﺛابت ہو جائے گا[1] ، ہم زمین سے ان کے لیے ایک جانور نکالیں گے جو ان سے باتیں کرتا ہوگا[2] کہ لوگ ہماری آیتوں پر یقین نہیں کرتے تھے.[3]
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور جس دن ہم ہر امت میں سے ان لوگوں کے گروه کو جو ہماری آیتوں کو جھٹلاتے تھے گھیر گھار کر ﻻئیں گے پھر وه سب کے سب الگ کر دیئے جائیں گے.[1]
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجب سب کے سب آپہنچیں گے تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ تم نے میری آیتوں کو باوجودیکہ تمہیں ان کا پورا علم نہ تھا کیوں جھٹلایا[1] ؟ اور یہ بھی بتلاؤ کہ تم کیا کچھ کرتے رہے؟[2]
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکیا وه دیکھ نہیں رہے ہیں کہ ہم نے رات کو اس لیے بنایا ہے[1] کہ وه اس میں آرام حاصل کرلیں اور دن کو ہم نے دکھلانے واﻻ بنایا ہے، یقیناً اس میں ان لوگوں کے لیے نشانیاں ہیں جو ایمان ویقین رکھتے ہیں.
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجس دن صور پھونکا جائے گا تو سب کے سب آسمانوں والے اور زمین والے گھبرا اٹھیں گے[1] مگر جسے اللہ تعالیٰ چاہے[2]، اور سارے کے سارے عاجز وپست ہو کر اس کے سامنے حاضر ہوں گے.
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور آپ پہاڑوں کو دیکھ کر اپنی جگہ جمے ہوئے خیال کرتے ہیں لیکن وه بھی بادل کی طرح اڑتے پھریں گے[1] ، یہ ہے صنعت اللہ کی جس نے ہر چیز کو مضبوط بنایا ہے[2]، جو کچھ تم کرتے ہو اس سے وه باخبر ہے.
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiمجھے تو بس یہی حکم دیا گیا ہے کہ میں اس شہر کے پروردگار کی عبادت کرتا رہوں جس نے اسے حرمت واﻻ بنایا ہے[1] ، جس کی ملکیت ہر چیز ہے اور مجھے یہ بھی فرمایا گیا ہے کہ میں فرماں برداروں میں ہو جاؤں.
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور میں قرآن کی تلاوت کرتا رہوں، جو راه راست پر آجائے وه اپنے نفع کے لیے راه راست پر آئے گا۔ اور جو بہک جائے تو کہہ دیجئے! کہ میں تو صرف ہوشیار کرنے والوں میں سے ہوں.[1]
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکہہ دیجئے، کہ تمام تعریفیں اللہ ہی کو سزاوار ہیں[1] وه عنقریب اپنی نشانیاں دکھائے گا جنہیں تم (خود) پہچان لو گے[2]۔ اور جو کچھ تم کرتے ہو اس سے آپ کا رب غافل نہیں.[3]