caseriqقرآن مجید میں معنوی تلاش

سورہ عبس عبس

42 آیات · مکی · ترتیب نزول 24

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ عَبَسَ وَتَوَلَّىٰٓ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiوه ترش رو ہوا اور منھ موڑ لیا.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

أَن جَآءَهُ ٱلْأَعْمَىٰ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi(صرف اس لئے) کہ اس کے پاس ایک نابینا آیا.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَمَا يُدْرِيكَ لَعَلَّهُۥ يَزَّكَّىٰٓ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiتجھے کیا خبر شاید وه سنور جاتا.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

أَوْ يَذَّكَّرُ فَتَنفَعَهُ ٱلذِّكْرَىٰٓ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiیا نصیحت سنتا اور اسے نصیحت فائده پہنچاتی.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

أَمَّا مَنِ ٱسْتَغْنَىٰ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجو بے پرواہی کرتا ہے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَأَنتَ لَهُۥ تَصَدَّىٰ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاس کی طرف تو تو پوری توجہ کرتا ہے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَمَا عَلَيْكَ أَلَّا يَزَّكَّىٰ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiحاﻻنکہ اس کے نہ سنورنے سے تجھ پر کوئی الزام نہیں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَأَمَّا مَن جَآءَكَ يَسْعَىٰ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور جو شخص تیرے پاس دوڑتا ہوا آتا ہے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَهُوَ يَخْشَىٰ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور وه ڈر (بھی) رہا ہے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَأَنتَ عَنْهُ تَلَهَّىٰ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiتو اس سے بےرخی برتتا ہے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

كَلَّآ إِنَّهَا تَذْكِرَةٌ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiیہ ٹھیک نہیں[1] قرآن تو نصیحت (کی چیز) ہے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَمَن شَآءَ ذَكَرَهُۥ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجو چاہے اس سے نصیحت لے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فِى صُحُفٍ مُّكَرَّمَةٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi(یہ تو) پر عظمت صحیفوں میں (ہے).[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

مَّرْفُوعَةٍ مُّطَهَّرَةٍۭ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجو بلند وباﻻ اور پاک صاف ہے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

بِأَيْدِى سَفَرَةٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiایسے لکھنے والوں کے ہاتھوں میں ہے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

كِرَامٍۭ بَرَرَةٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجو بزرگ اور پاکباز ہیں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

قُتِلَ ٱلْإِنسَٰنُ مَآ أَكْفَرَهُۥ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاللہ کی مار انسان پر کیسا ناشکرا ہے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

مِنْ أَىِّ شَىْءٍ خَلَقَهُۥ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاسے اللہ نے کس چیز سے پیدا کیا.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

مِن نُّطْفَةٍ خَلَقَهُۥ فَقَدَّرَهُۥ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاسے) ایک نطفہ[1] سے پیدا کیا،پھراس کا اندازہ مقررکیا .[2]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

ثُمَّ ٱلسَّبِيلَ يَسَّرَهُۥ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپھر اس کے لئے راستہ آسان کیا.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

ثُمَّ أَمَاتَهُۥ فَأَقْبَرَهُۥ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپھر اسے موت دی اور پھر قبر میں دفن کیا.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

ثُمَّ إِذَا شَآءَ أَنشَرَهُۥ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپھر جب چاہے گا اسے زنده کر دے گا۔

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

كَلَّا لَمَّا يَقْضِ مَآ أَمَرَهُۥ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiہرگز نہیں[1] ۔ اس نے اب تک اللہ کے حکم کی بجا آوری نہیں کی.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَلْيَنظُرِ ٱلْإِنسَٰنُ إِلَىٰ طَعَامِهِۦٓ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiانسان کو چاہئے کہ اپنے کھانے کو دیکھے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

أَنَّا صَبَبْنَا ٱلْمَآءَ صَبًّا

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکہ ہم نے خوب پانی برسایا.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

ثُمَّ شَقَقْنَا ٱلْأَرْضَ شَقًّا

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپھر پھاڑا زمین کو اچھی طرح.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَأَنۢبَتْنَا فِيهَا حَبًّا

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپھر اس میں سے اناج اگائے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَعِنَبًا وَقَضْبًا

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور انگور اور ترکاری.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَزَيْتُونًا وَنَخْلًا

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور زیتون اور کھجور.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَحَدَآئِقَ غُلْبًا

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور گنجان باغات.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَفَٰكِهَةً وَأَبًّا

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور میوه اور (گھاس) چاره (بھی اگایا).[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

مَّتَٰعًا لَّكُمْ وَلِأَنْعَٰمِكُمْ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiتمہارے استعمال وفائدے کے لئے اور تمہارے چوپایوں کے لئے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَإِذَا جَآءَتِ ٱلصَّآخَّةُ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس جب کہ کان بہرے کر دینے والی (قیامت) آجائے گی.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

يَوْمَ يَفِرُّ ٱلْمَرْءُ مِنْ أَخِيهِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاس دن آدمی اپنے بھائی سے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَأُمِّهِۦ وَأَبِيهِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور اپنی ماں اور اپنے باپ سے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَصَٰحِبَتِهِۦ وَبَنِيهِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور اپنی بیوی اور اپنی اوﻻد سے بھاگے گا.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

لِكُلِّ ٱمْرِئٍ مِّنْهُمْ يَوْمَئِذٍ شَأْنٌ يُغْنِيهِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiان میں سے ہر ایک کو اس دن ایسی فکر (دامن گیر) ہوگی جو اس کے لئے کافی ہوگی.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ مُّسْفِرَةٌ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاس دن بہت سے چہرے روشن ہوں گے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

ضَاحِكَةٌ مُّسْتَبْشِرَةٌ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi(جو) ہنستے ہوئے اور ہشاش بشاش ہوں گے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَوُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ عَلَيْهَا غَبَرَةٌ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور بہت سے چہرے اس دن غبار آلود ہوں گے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

تَرْهَقُهَا قَتَرَةٌ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجن پر سیاہی چڑھی ہوئی ہوگی.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

أُو۟لَٰٓئِكَ هُمُ ٱلْكَفَرَةُ ٱلْفَجَرَةُ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiوه یہی کافر بدکردار لوگ ہوں گے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

کوئی موضوع تلاش کر رہے ہیں؟ معنوی تلاش آزمائیں — آپ کا سوال 6236 آیات میں تلاش کیا جاتا ہے۔
زبان — 70