ہوم › سورتیں › سورہ الانسان
سورہ الانسان الانسان
31 آیات · مدنی · ترتیب نزول 98
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ هَلْ أَتَىٰ عَلَى ٱلْإِنسَٰنِ حِينٌ مِّنَ ٱلدَّهْرِ لَمْ يَكُن شَيْـًٔا مَّذْكُورًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi یقیناً گزرا ہے انسان پر ایک وقت زمانے میں[1] جب کہ یہ کوئی قابل ذکر چیز نہ تھا.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِنَّا خَلَقْنَا ٱلْإِنسَٰنَ مِن نُّطْفَةٍ أَمْشَاجٍ نَّبْتَلِيهِ فَجَعَلْنَٰهُ سَمِيعًۢا بَصِيرًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi بیشک ہم نے انسان کو ملے جلے نطفے سے امتحان کے لیے[1] پیدا کیا اور اس کو سنتا دیکھتا بنایا.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِنَّا هَدَيْنَٰهُ ٱلسَّبِيلَ إِمَّا شَاكِرًا وَإِمَّا كَفُورًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi ہم نے اسے راه دکھائی اب خواه وه شکر گزار بنے خواه ناشکرا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِنَّآ أَعْتَدْنَا لِلْكَٰفِرِينَ سَلَٰسِلَا۟ وَأَغْلَٰلًا وَسَعِيرًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi یقیناً ہم نے کافروں کے لیے زنجیریں اور طوق اور شعلوں والی آگ تیار کر رکھی ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِنَّ ٱلْأَبْرَارَ يَشْرَبُونَ مِن كَأْسٍ كَانَ مِزَاجُهَا كَافُورًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi بیشک نیک لوگ وه جام پئیں گے جس کی آمیزش کافور کی ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
عَيْنًا يَشْرَبُ بِهَا عِبَادُ ٱللَّهِ يُفَجِّرُونَهَا تَفْجِيرًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi جو ایک چشمہ ہے[1] ۔ جس سے اللہ کے بندے پئیں گے اس کی نہریں نکال لے جائیں گے[2] (جدھر چاہیں).
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
يُوفُونَ بِٱلنَّذْرِ وَيَخَافُونَ يَوْمًا كَانَ شَرُّهُۥ مُسْتَطِيرًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi جو نذر پوری کرتے ہیں[1] اور اس دن سے ڈرتے ہیں جس کی برائی چاروں طرف پھیل جانے والی ہے.[2]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَيُطْعِمُونَ ٱلطَّعَامَ عَلَىٰ حُبِّهِۦ مِسْكِينًا وَيَتِيمًا وَأَسِيرًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور اللہ تعالیٰ کی محبت[1] میں کھانا کھلاتے ہیں مسکین، یتیم اور قیدیوں کو.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِنَّمَا نُطْعِمُكُمْ لِوَجْهِ ٱللَّهِ لَا نُرِيدُ مِنكُمْ جَزَآءً وَلَا شُكُورًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi ہم تو تمہیں صرف اللہ تعالیٰ کی رضامندی کے لیے کھلاتے ہیں نہ تم سے بدلہ چاہتے ہیں نہ شکر گزاری.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِنَّا نَخَافُ مِن رَّبِّنَا يَوْمًا عَبُوسًا قَمْطَرِيرًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi بیشک ہم اپنے پروردگار سے اس دن کا خوف کرتے ہیں[1] جو اداسی اور سختی واﻻ ہوگا.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَوَقَىٰهُمُ ٱللَّهُ شَرَّ ذَٰلِكَ ٱلْيَوْمِ وَلَقَّىٰهُمْ نَضْرَةً وَسُرُورًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi پس انہیں اللہ تعالیٰ نے اس دن کی برائی سے بچا لیا[1] اور انہیں تازگی اور خوشی پہنچائی.[2]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَجَزَىٰهُم بِمَا صَبَرُوا۟ جَنَّةً وَحَرِيرًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور انہیں ان کے صبر[1] کے بدلے جنت اور ریشمی لباس عطا فرمائے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
مُّتَّكِـِٔينَ فِيهَا عَلَى ٱلْأَرَآئِكِ لَا يَرَوْنَ فِيهَا شَمْسًا وَلَا زَمْهَرِيرًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi یہ وہاں تختوں پر تکیے لگائے ہوئے بیٹھیں گے۔ نہ وہاں آفتاب کی گرمی دیکھیں گے نہ جاڑے کی سختی.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَدَانِيَةً عَلَيْهِمْ ظِلَٰلُهَا وَذُلِّلَتْ قُطُوفُهَا تَذْلِيلًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi ان جنتوں کے سائے ان پر جھکے ہوئے ہوں گے[1] اور ان کے (میوے اور) گچھے نیچے لٹکائے ہوئے ہوں گے.[2]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَيُطَافُ عَلَيْهِم بِـَٔانِيَةٍ مِّن فِضَّةٍ وَأَكْوَابٍ كَانَتْ قَوَارِيرَا۠
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور ان پر چاندی کے برتنوں اور ان جاموں کا دور کرایا جائے گا[1] جو شیشے کے ہوں گے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
قَوَارِيرَا۟ مِن فِضَّةٍ قَدَّرُوهَا تَقْدِيرًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi شیشے بھی چاندی [1]کے جن کو (ساقی نے) اندازے سے ناپ رکھا ہوگا.[2]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَيُسْقَوْنَ فِيهَا كَأْسًا كَانَ مِزَاجُهَا زَنجَبِيلًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور انہیں وہاں وه جام پلائے جائیں گے جن کی آمیزش زنجبیل کی ہوگی.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
عَيْنًا فِيهَا تُسَمَّىٰ سَلْسَبِيلًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi جنت کی ایک نہر سے جس کا نام سلسبیل ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَيَطُوفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَٰنٌ مُّخَلَّدُونَ إِذَا رَأَيْتَهُمْ حَسِبْتَهُمْ لُؤْلُؤًا مَّنثُورًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور ان کے ارد گرد گھومتے پھرتے ہوں گے وه کم سن بچے جو ہمیشہ رہنے والے ہیں[1] جب تو انہیں دیکھے تو سمجھے کہ وه بکھرے ہوئے سچے موتی ہیں.[2]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَإِذَا رَأَيْتَ ثَمَّ رَأَيْتَ نَعِيمًا وَمُلْكًا كَبِيرًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi تو وہاں جہاں کہیں بھی نظر ڈالے گا[1] سراسر نعمتیں اور عظیم الشان سلطنت ہی دیکھے گا.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
عَٰلِيَهُمْ ثِيَابُ سُندُسٍ خُضْرٌ وَإِسْتَبْرَقٌ وَحُلُّوٓا۟ أَسَاوِرَ مِن فِضَّةٍ وَسَقَىٰهُمْ رَبُّهُمْ شَرَابًا طَهُورًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi ان کے جسموں پر سبز باریک اور موٹے ریشمی کپڑے ہوں گے[1] اور انہیں چاندی کے کنگن کا زیور پہنایا جائے گا[2]۔ اور انہیں ان کا رب پاک صاف شراب پلائے گا.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِنَّ هَٰذَا كَانَ لَكُمْ جَزَآءً وَكَانَ سَعْيُكُم مَّشْكُورًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi (کہا جائے گا) کہ یہ ہے تمہارے اعمال کا بدلہ اور تمہاری کوشش کی قدر کی گئی.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا عَلَيْكَ ٱلْقُرْءَانَ تَنزِيلًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi بیشک ہم نے تجھ پر بتدریج قرآن نازل کیا ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَٱصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ وَلَا تُطِعْ مِنْهُمْ ءَاثِمًا أَوْ كَفُورًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi پس تو اپنے رب کے حکم پر قائم ره[1] اور ان میں سے کسی گنہگار یا ناشکرے کا کہا نہ مان.[2]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَٱذْكُرِ ٱسْمَ رَبِّكَ بُكْرَةً وَأَصِيلًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور اپنے رب کے نام کا صبح وشام ذکر کیا کر.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَمِنَ ٱلَّيْلِ فَٱسْجُدْ لَهُۥ وَسَبِّحْهُ لَيْلًا طَوِيلًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور رات کے وقت اس کے سامنے سجدے کر اور بہت رات تک اس کی تسبیح کیا کر.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِنَّ هَٰٓؤُلَآءِ يُحِبُّونَ ٱلْعَاجِلَةَ وَيَذَرُونَ وَرَآءَهُمْ يَوْمًا ثَقِيلًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi بیشک یہ لوگ جلدی ملنے والی (دنیا) کو چاہتے ہیں[1] اور اپنے پیچھے ایک بڑے بھاری دن کو چھوڑے دیتے ہیں.[2]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
نَّحْنُ خَلَقْنَٰهُمْ وَشَدَدْنَآ أَسْرَهُمْ وَإِذَا شِئْنَا بَدَّلْنَآ أَمْثَٰلَهُمْ تَبْدِيلًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi ہم نے انہیں پیدا کیا اور ہم نے ہی ان کے جوڑ اور بندھن مضبوط کیے[1] اور ہم جب چاہیں ان کے عوض ان جیسے اوروں کو بدل ﻻئیں.[2]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِنَّ هَٰذِهِۦ تَذْكِرَةٌ فَمَن شَآءَ ٱتَّخَذَ إِلَىٰ رَبِّهِۦ سَبِيلًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi یقیناً یہ تو ایک نصیحت ہے پس جو چاہے اپنے رب کی راه لے لے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَمَا تَشَآءُونَ إِلَّآ أَن يَشَآءَ ٱللَّهُ إِنَّ ٱللَّهَ كَانَ عَلِيمًا حَكِيمًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور تم نہ چاہو گے مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ ہی چاہے[1] بیشک اللہ تعالیٰ علم واﻻ باحکمت ہے.[2]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
يُدْخِلُ مَن يَشَآءُ فِى رَحْمَتِهِۦ وَٱلظَّٰلِمِينَ أَعَدَّ لَهُمْ عَذَابًا أَلِيمًۢا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi جسے چاہے اپنی رحمت میں داخل کرلے، اور ﻇالموں کے لیے اس نے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
→ سورہ القيامة
سورہ المرسلات ←
کوئی موضوع تلاش کر رہے ہیں؟ معنوی تلاش آزمائیں — آپ کا سوال 6236 آیات میں تلاش کیا جاتا ہے۔
→
عربی متن اور تراجم Tanzil اور QuranEnc کے ذریعے — بعینہٖ، بغیر تبدیلی · تراجم اپنے مترجمین کی ملکیت ہیں اور خود قرآن نہیں ہیں
یہ ایک تحقیقی معاون ہے، فتویٰ کا مرجع نہیں۔