ہوم › سورتیں › سورہ الشمس
سورہ الشمس الشمس
15 آیات · مکی · ترتیب نزول 26
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ وَٱلشَّمْسِ وَضُحَىٰهَا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi قسم ہے سورج کی اور اس کی دھوپ کی.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَٱلْقَمَرِ إِذَا تَلَىٰهَا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi قسم ہے چاند کی جب اس کے پیچھے آئے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَٱلنَّهَارِ إِذَا جَلَّىٰهَا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi قسم ہے دن کی جب سورج کو نمایاں کرے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَٱلَّيْلِ إِذَا يَغْشَىٰهَا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi قسم ہے رات کی جب اسے ڈھانﭗ لے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَٱلسَّمَآءِ وَمَا بَنَىٰهَا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi قسم ہے آسمان کی اور اس کے بنانے کی.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَٱلْأَرْضِ وَمَا طَحَىٰهَا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi قسم ہے زمین کی اور اسے ہموار کرنے کی.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَنَفْسٍ وَمَا سَوَّىٰهَا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi قسم ہے نفس کی اور اسے درست بنانے کی.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَأَلْهَمَهَا فُجُورَهَا وَتَقْوَىٰهَا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi پھر سمجھ دی اس کو بدکاری کی اور بچ کر چلنے کی.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
قَدْ أَفْلَحَ مَن زَكَّىٰهَا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi جس نے اسے پاک کیا وه کامیاب ہوا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَقَدْ خَابَ مَن دَسَّىٰهَا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور جس نے اسے خاک میں ملا دیا وه ناکام ہوا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
كَذَّبَتْ ثَمُودُ بِطَغْوَىٰهَآ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi (قوم) ثمود نے اپنی سرکشی کے باعث جھٹلایا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِذِ ٱنۢبَعَثَ أَشْقَىٰهَا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi جب ان میں کا بڑا بدبخت اٹھ کھڑا ہوا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ ٱللَّهِ نَاقَةَ ٱللَّهِ وَسُقْيَٰهَا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi انہیں اللہ کے رسول نے فرما دیا تھا کہ اللہ تعالیٰ کی اونٹنی اور اس کے پینے کی باری کی (حفاظت کرو).[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَكَذَّبُوهُ فَعَقَرُوهَا فَدَمْدَمَ عَلَيْهِمْ رَبُّهُم بِذَنۢبِهِمْ فَسَوَّىٰهَا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi ان لوگوں نے اپنے پیغمبر کو جھوٹا سمجھ کر اس اونٹنی کی کوچیں کاٹ دیں[1] ، پس ان کے رب نے ان کے گناہوں کے باعث ان پر ہلاکت ڈالی[2] اور پھر ہلاکت کو عام کر دیا اور اس بستی کو برابر کردیا.[3]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَلَا يَخَافُ عُقْبَٰهَا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi وه نہیں ڈرتا اس کے تباه کن انجام سے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
→ سورہ البلد
سورہ الليل ←
کوئی موضوع تلاش کر رہے ہیں؟ معنوی تلاش آزمائیں — آپ کا سوال 6236 آیات میں تلاش کیا جاتا ہے۔
→
عربی متن اور تراجم Tanzil اور QuranEnc کے ذریعے — بعینہٖ، بغیر تبدیلی · تراجم اپنے مترجمین کی ملکیت ہیں اور خود قرآن نہیں ہیں
یہ ایک تحقیقی معاون ہے، فتویٰ کا مرجع نہیں۔