caseriqقرآن مجید میں معنوی تلاش

سورہ الليل الليل

21 آیات · مکی · ترتیب نزول 9

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ وَٱلَّيْلِ إِذَا يَغْشَىٰ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiقسم ہے رات کی جب چھا جائے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَٱلنَّهَارِ إِذَا تَجَلَّىٰ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور قسم ہے دن کی جب روشن ہو.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَمَا خَلَقَ ٱلذَّكَرَ وَٱلْأُنثَىٰٓ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور قسم ہے اس ذات کی جس نے نر وماده کو پیدا کیا.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِنَّ سَعْيَكُمْ لَشَتَّىٰ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiیقیناً تمہاری کوشش مختلف قسم کی ہے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَأَمَّا مَنْ أَعْطَىٰ وَٱتَّقَىٰ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجس نے دیا (اللہ کی راه میں) اور ڈرا (اپنے رب سے).[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَصَدَّقَ بِٱلْحُسْنَىٰ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور نیک بات کی تصدیق کرتا رہے گا.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَسَنُيَسِّرُهُۥ لِلْيُسْرَىٰ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiتو ہم بھی اس کو آسان راستے کی سہولت دیں گے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَأَمَّا مَنۢ بَخِلَ وَٱسْتَغْنَىٰ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiلیکن جس نے بخیلی کی اور بے پرواہی برتی.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَكَذَّبَ بِٱلْحُسْنَىٰ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور نیک بات کی تکذیب کی.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَسَنُيَسِّرُهُۥ لِلْعُسْرَىٰ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiتو ہم بھی اس کی تنگی ومشکل کے سامان میسر کر دیں گے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَمَا يُغْنِى عَنْهُ مَالُهُۥٓ إِذَا تَرَدَّىٰٓ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاس کا مال اسے (اوندھا) گرنے کے وقت کچھ کام نہ آئے گا.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِنَّ عَلَيْنَا لَلْهُدَىٰ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiبیشک راه دکھا دینا ہمارے ذمہ ہے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَإِنَّ لَنَا لَلْـَٔاخِرَةَ وَٱلْأُولَىٰ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور ہمارے ہی ہاتھ آخرت اور دنیا ہے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَأَنذَرْتُكُمْ نَارًا تَلَظَّىٰ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiمیں نے تو تمہیں شعلے مارتی ہوئی آگ سے ڈرا دیا ہے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

لَا يَصْلَىٰهَآ إِلَّا ٱلْأَشْقَى

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجس میں صرف وہی بدبخت داخل ہوگا.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

ٱلَّذِى كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجس نے جھٹلایا اور (اس کی پیروی سے) منھ پھیر لیا.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَسَيُجَنَّبُهَا ٱلْأَتْقَى

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور اس سے ایسا شخص دور رکھا جائے گا جو بڑا پرہیزگار ہو گا.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

ٱلَّذِى يُؤْتِى مَالَهُۥ يَتَزَكَّىٰ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجو پاکی حاصل کرنے کے لئے اپنا مال دیتا ہے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَمَا لِأَحَدٍ عِندَهُۥ مِن نِّعْمَةٍ تُجْزَىٰٓ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکسی کا اس پر کوئی احسان نہیں کہ جس کا بدلہ دیا جا رہا ہو.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِلَّا ٱبْتِغَآءَ وَجْهِ رَبِّهِ ٱلْأَعْلَىٰ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiبلکہ صرف اپنے پروردگار بزرگ وبلند کی رضا چاہنے کے لئے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَلَسَوْفَ يَرْضَىٰ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiیقیناً وه (اللہ بھی) عنقریب رضامند ہو جائے گا.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

کوئی موضوع تلاش کر رہے ہیں؟ معنوی تلاش آزمائیں — آپ کا سوال 6236 آیات میں تلاش کیا جاتا ہے۔
زبان — 70