سورہ الإنشقاق الإنشقاق
25 آیات · مکی · ترتیب نزول 83
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ إِذَا ٱلسَّمَآءُ ٱنشَقَّتْ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجب آسمان پھٹ جائے گا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور اپنے رب کے حکم پر کان لگائے گا[1] اور اسی کے ﻻئق وه ہے.[2]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَإِذَا ٱلْأَرْضُ مُدَّتْ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور جب زمین (کھینچ کر) پھیلا دی جائے گی.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَأَلْقَتْ مَا فِيهَا وَتَخَلَّتْ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور اس میں جو ہے اسے وه اگل دے گی اور خالی ہو جائے گی.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور اپنے رب کے حکم پر کان لگائے گی[1] اور اسی کے ﻻئق وه ہے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
يَٰٓأَيُّهَا ٱلْإِنسَٰنُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلَىٰ رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلَٰقِيهِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاے انسان! تو اپنے رب سے ملنے تک یہ کوشش اور تمام کام اور محنتیں کرکے اس سے ملاقات کرنے واﻻ ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَأَمَّا مَنْ أُوتِىَ كِتَٰبَهُۥ بِيَمِينِهِۦ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiتو (اس وقت) جس شخص کے داہنے ہاتھ میں اعمال نامہ دیا جائے گا.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاس کا حساب تو بڑی آسانی سے لیا جائے گا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَيَنقَلِبُ إِلَىٰٓ أَهْلِهِۦ مَسْرُورًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور وه اپنے اہل کی طرف ہنسی خوشی لوٹ آئے گا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَأَمَّا مَنْ أُوتِىَ كِتَٰبَهُۥ وَرَآءَ ظَهْرِهِۦ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiہاں جس شخص کا اعمال نامہ اس کی پیٹھ کے پیچھے سے دیا جائے گا.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَسَوْفَ يَدْعُوا۟ ثُبُورًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiتو وه موت کو بلانے لگے گا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَيَصْلَىٰ سَعِيرًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور بھڑکتی ہوئی جہنم میں داخل ہوگا.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِنَّهُۥ كَانَ فِىٓ أَهْلِهِۦ مَسْرُورًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiیہ شخص اپنے متعلقین میں (دنیا میں) خوش تھا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِنَّهُۥ ظَنَّ أَن لَّن يَحُورَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاس کا خیال تھا کہ اللہ کی طرف لوٹ کر ہی نہ جائے گا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
بَلَىٰٓ إِنَّ رَبَّهُۥ كَانَ بِهِۦ بَصِيرًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکیوں نہیں[1] ، حاﻻنکہ اس کا رب اسے بخوبی دیکھ رہا تھا.[2]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَلَآ أُقْسِمُ بِٱلشَّفَقِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiمجھے شفق کی قسم[1] ! اور رات کی!
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَٱلَّيْلِ وَمَا وَسَقَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور اس کی جمع کرده[1] چیزوں کی قسم.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَٱلْقَمَرِ إِذَا ٱتَّسَقَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور چاند کی جب کہ وه کامل ہو جاتا ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَن طَبَقٍ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiیقیناً تم ایک حالت سے دوسری حالت پر پہنچو گے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَمَا لَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiانہیں کیا ہو گیا کہ ایمان نہیں ﻻتے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَإِذَا قُرِئَ عَلَيْهِمُ ٱلْقُرْءَانُ لَا يَسْجُدُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور جب ان کے پاس قرآن پڑھا جاتا ہے تو سجده نہیں کرتے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
بَلِ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ يُكَذِّبُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiبلکہ جنہوں نے کفر کیا وه جھٹلا رہے ہیں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَٱللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا يُوعُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے جو کچھ یہ دلوں میں رکھتے ہیں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَبَشِّرْهُم بِعَذَابٍ أَلِيمٍ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiانہیں المناک عذابوں کی خوشخبری سنا دو.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِلَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّٰلِحَٰتِ لَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍۭ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiہاں ایمان والوں اور نیک اعمال والوں کو بے شمار اور نہ ختم ہونے واﻻ اجر ہے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
کوئی موضوع تلاش کر رہے ہیں؟ معنوی تلاش آزمائیں — آپ کا سوال 6236 آیات میں تلاش کیا جاتا ہے۔
→