سورہ الإنفطار الإنفطار
19 آیات · مکی · ترتیب نزول 82
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ إِذَا ٱلسَّمَآءُ ٱنفَطَرَتْ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجب آسمان پھٹ جائے گا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَإِذَا ٱلْكَوَاكِبُ ٱنتَثَرَتْ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور جب ستارے جھڑ جائیں گے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَإِذَا ٱلْبِحَارُ فُجِّرَتْ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور جب سمندر بہہ نکلیں گے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَإِذَا ٱلْقُبُورُ بُعْثِرَتْ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور جب قبریں (شق کر کے) اکھاڑ دی جائیں گی.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ وَأَخَّرَتْ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi(اس وقت) ہر شخص اپنے آگے بھیجے ہوئے اور پیچھے چھوڑے ہوئے (یعنی اگلے پچھلے اعمال) کو معلوم کر لے گا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
يَٰٓأَيُّهَا ٱلْإِنسَٰنُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ ٱلْكَرِيمِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاے انسان! تجھے اپنے رب کریم سے کس چیز نے بہکایا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
ٱلَّذِى خَلَقَكَ فَسَوَّىٰكَ فَعَدَلَكَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجس (رب نے) تجھے پیدا کیا،[1] پھر ٹھیک ٹھاک کیا[2]، پھر (درست اور) برابر بنایا.[3]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فِىٓ أَىِّ صُورَةٍ مَّا شَآءَ رَكَّبَكَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجس صورت میں چاہا تجھے جوڑ دیا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
كَلَّا بَلْ تُكَذِّبُونَ بِٱلدِّينِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiہرگز نہیں بلکہ تم تو جزا وسزا کے دن کو جھٹلاتے ہو.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَإِنَّ عَلَيْكُمْ لَحَٰفِظِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiیقیناً تم پر نگہبان عزت والے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
كِرَامًا كَٰتِبِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiلکھنے والے مقرر ہیں.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
يَعْلَمُونَ مَا تَفْعَلُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجوکچھ تم کرتے ہو وه جانتے ہیں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِنَّ ٱلْأَبْرَارَ لَفِى نَعِيمٍ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiیقیناً نیک لوگ (جنت کے عیش وآرام اور) نعمتوں میں ہوں گے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَإِنَّ ٱلْفُجَّارَ لَفِى جَحِيمٍ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور یقیناً بدکار لوگ دوزخ میں ہوں گے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
يَصْلَوْنَهَا يَوْمَ ٱلدِّينِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiبدلے والے دن اس میں جائیں گے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَمَا هُمْ عَنْهَا بِغَآئِبِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiوه اس سے کبھی غائب نہ ہونے پائیں گے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا يَوْمُ ٱلدِّينِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiتجھے کچھ خبر بھی ہے کہ بدلے کا دن کیا ہے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
ثُمَّ مَآ أَدْرَىٰكَ مَا يَوْمُ ٱلدِّينِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiمیں پھر (کہتا ہوں کہ) تجھے کیا معلوم کہ جزا (اور سزا) کا دن کیا ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
يَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌ لِّنَفْسٍ شَيْـًٔا وَٱلْأَمْرُ يَوْمَئِذٍ لِّلَّهِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi(وه ہے) جس دن کوئی شخص کسی شخص کے لئے کسی چیز کا مختار نہ ہوگا، اور (تمام تر) احکام اس روز اللہ کے ہی ہوں گے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
کوئی موضوع تلاش کر رہے ہیں؟ معنوی تلاش آزمائیں — آپ کا سوال 6236 آیات میں تلاش کیا جاتا ہے۔
→