caseriqقرآن مجید میں معنوی تلاش

سورہ نوح نوح

28 آیات · مکی · ترتیب نزول 71

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ إِنَّآ أَرْسَلْنَا نُوحًا إِلَىٰ قَوْمِهِۦٓ أَنْ أَنذِرْ قَوْمَكَ مِن قَبْلِ أَن يَأْتِيَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiیقیناً ہم نے نوح (علیہ السلام) کو ان کی قوم کی طرف[1] بھیجا کہ اپنی قوم کو ڈرا دو (اور خبردار کردو) اس سے پہلے کہ ان کے پاس دردناک عذاب آجائے.[2]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

قَالَ يَٰقَوْمِ إِنِّى لَكُمْ نَذِيرٌ مُّبِينٌ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi(نوح علیہ السلام نے) کہا اے میری قوم! میں تمہیں صاف صاف ڈرانے واﻻ ہوں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

أَنِ ٱعْبُدُوا۟ ٱللَّهَ وَٱتَّقُوهُ وَأَطِيعُونِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکہ تم اللہ کی عبادت کرو[1] اور اسی سے ڈرو[2] اور میرا کہا مانو.[3]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

يَغْفِرْ لَكُم مِّن ذُنُوبِكُمْ وَيُؤَخِّرْكُمْ إِلَىٰٓ أَجَلٍ مُّسَمًّى إِنَّ أَجَلَ ٱللَّهِ إِذَا جَآءَ لَا يُؤَخَّرُ لَوْ كُنتُمْ تَعْلَمُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiتو وه تمہارے گناه بخش دے گا اور تمہیں ایک وقت مقرره تک چھوڑ دے گا[1] ۔ یقیناً اللہ کا وعده جب آجاتا ہے تو مؤخر نہیں ہوتا[2]۔ کاش کہ تمہیں سمجھ ہوتی.[3]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

قَالَ رَبِّ إِنِّى دَعَوْتُ قَوْمِى لَيْلًا وَنَهَارًا

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi(نوح علیہ السلام نے) کہا اے میرے پرورگار! میں نے اپنی قوم کو رات دن تیری طرف بلایا ہے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَلَمْ يَزِدْهُمْ دُعَآءِىٓ إِلَّا فِرَارًا

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiمگر میرے بلانے سے یہ لوگ اور زیاده بھاگنے لگے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَإِنِّى كُلَّمَا دَعَوْتُهُمْ لِتَغْفِرَ لَهُمْ جَعَلُوٓا۟ أَصَٰبِعَهُمْ فِىٓ ءَاذَانِهِمْ وَٱسْتَغْشَوْا۟ ثِيَابَهُمْ وَأَصَرُّوا۟ وَٱسْتَكْبَرُوا۟ ٱسْتِكْبَارًا

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiمیں نے جب کبھی انہیں تیری بخشش کے لیے بلایا[1] انہوں نے اپنی انگلیاں اپنے کانوں میں ڈال لیں[2] اور اپنے کپڑوں کو اوڑھ لیا[3] اور اڑ گئے[4] اور بڑا تکبر کیا.[5]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

ثُمَّ إِنِّى دَعَوْتُهُمْ جِهَارًا

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپھر میں نے انہیں بﺂواز بلند بلایا.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

ثُمَّ إِنِّىٓ أَعْلَنتُ لَهُمْ وَأَسْرَرْتُ لَهُمْ إِسْرَارًا

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور بیشک میں نےان سے علانیہ بھی کہا اور چپکے چپکے بھی.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَقُلْتُ ٱسْتَغْفِرُوا۟ رَبَّكُمْ إِنَّهُۥ كَانَ غَفَّارًا

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور میں نے کہا کہ اپنے رب سے اپنے گناه بخشواؤ[1] (اور معافی مانگو) وه یقیناً بڑا بخشنے واﻻ ہے.[2]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

يُرْسِلِ ٱلسَّمَآءَ عَلَيْكُم مِّدْرَارًا

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiوه تم پر آسمان کو خوب برستا ہوا چھوڑ دے گا.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَيُمْدِدْكُم بِأَمْوَٰلٍ وَبَنِينَ وَيَجْعَل لَّكُمْ جَنَّٰتٍ وَيَجْعَل لَّكُمْ أَنْهَٰرًا

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور تمہیں خوب پے درپے مال اور اوﻻد میں ترقی دے گا اور تمہیں باغات دے گا اور تمہارے لیے نہریں نکال دے گا.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

مَّا لَكُمْ لَا تَرْجُونَ لِلَّهِ وَقَارًا

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiتمہیں کیا ہوگیا ہے کہ تم اللہ کی برتری کا عقیده نہیں رکھتے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَقَدْ خَلَقَكُمْ أَطْوَارًا

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiحاﻻنکہ اس نے تمہیں طرح طرح سے[1] پیدا کیا ہے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

أَلَمْ تَرَوْا۟ كَيْفَ خَلَقَ ٱللَّهُ سَبْعَ سَمَٰوَٰتٍ طِبَاقًا

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکیا تم نہیں دیکھتے کہ اللہ تعالیٰ نے اوپر تلے کس طرح سات آسمان پیدا کر دیئے ہیں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَجَعَلَ ٱلْقَمَرَ فِيهِنَّ نُورًا وَجَعَلَ ٱلشَّمْسَ سِرَاجًا

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور ان میں چاند کو جگمگاتا بنایا ہے[1] اور سورج کو روشن چراغ بنایا ہے.[2]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَٱللَّهُ أَنۢبَتَكُم مِّنَ ٱلْأَرْضِ نَبَاتًا

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور تم کو زمین سے ایک (خاص اہتمام سے) اگایا ہے[1] (اور پیدا کیا ہے).

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

ثُمَّ يُعِيدُكُمْ فِيهَا وَيُخْرِجُكُمْ إِخْرَاجًا

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپھر تمہیں اسی میں لوٹا لے جائے گا اور (ایک خاص طریقہ) سے پھر نکالے گا.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَٱللَّهُ جَعَلَ لَكُمُ ٱلْأَرْضَ بِسَاطًا

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور تمہارے لیے زمین کو اللہ تعالیٰ نے فرش بنادیا ہے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

لِّتَسْلُكُوا۟ مِنْهَا سُبُلًا فِجَاجًا

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiتاکہ تم اس کی کشاده راہوں میں چلو پھرو.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

قَالَ نُوحٌ رَّبِّ إِنَّهُمْ عَصَوْنِى وَٱتَّبَعُوا۟ مَن لَّمْ يَزِدْهُ مَالُهُۥ وَوَلَدُهُۥٓ إِلَّا خَسَارًا

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiنوح (علیہ السلام) نے کہا اے میرے پروردگار! ان لوگوں نے میری تو نافرمانی کی[1] اور ایسوں کی فرمانبرداری کی جن کے مال واوﻻد نے ان کو (یقیناً) نقصان ہی میں بڑھایا ہے.[2]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَمَكَرُوا۟ مَكْرًا كُبَّارًا

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور ان لوگوں نے بڑا سخت فریب کیا.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَقَالُوا۟ لَا تَذَرُنَّ ءَالِهَتَكُمْ وَلَا تَذَرُنَّ وَدًّا وَلَا سُوَاعًا وَلَا يَغُوثَ وَيَعُوقَ وَنَسْرًا

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور کہا انہوں نے کہ ہرگز اپنے معبودوں کو نہ چھوڑنا اور نہ ود اور سواع اور یغوث اور یعوق اور نسر کو (چھوڑنا).[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَقَدْ أَضَلُّوا۟ كَثِيرًا وَلَا تَزِدِ ٱلظَّٰلِمِينَ إِلَّا ضَلَٰلًا

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور انہوں نے بہت سے لوگوں کو گمراه کیا (الٰہی) تو ان ﻇالموں کی گمراہی اور بڑھا.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

مِّمَّا خَطِيٓـَٰٔتِهِمْ أُغْرِقُوا۟ فَأُدْخِلُوا۟ نَارًا فَلَمْ يَجِدُوا۟ لَهُم مِّن دُونِ ٱللَّهِ أَنصَارًا

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiیہ لوگ بہ سبب[1] اپنے گناہوں کے ڈبو دیئے گئے اور جہنم میں پہنچا دیئے گئے اور اللہ کے سوا اپنا کوئی مددگار انہوں نے نہ پایا.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَقَالَ نُوحٌ رَّبِّ لَا تَذَرْ عَلَى ٱلْأَرْضِ مِنَ ٱلْكَٰفِرِينَ دَيَّارًا

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور (حضرت) نوح (علیہ السلام) نے کہا کہ اے میرے پالنے والے! تو روئے زمین پر کسی کافر کو رہنے سہنے واﻻ نہ چھوڑ.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِنَّكَ إِن تَذَرْهُمْ يُضِلُّوا۟ عِبَادَكَ وَلَا يَلِدُوٓا۟ إِلَّا فَاجِرًا كَفَّارًا

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاگر تو انہیں چھوڑ دے گا تو (یقیناً) یہ تیرے (اور) بندوں کو (بھی) گمراه کر دیں گے اور یہ فاجروں اور ڈھیٹ کافروں ہی کو جنم دیں گے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

رَّبِّ ٱغْفِرْ لِى وَلِوَٰلِدَىَّ وَلِمَن دَخَلَ بَيْتِىَ مُؤْمِنًا وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَٱلْمُؤْمِنَٰتِ وَلَا تَزِدِ ٱلظَّٰلِمِينَ إِلَّا تَبَارًۢا

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاے میرے پروردگار! تو مجھے اور میرے ماں باپ اور جو بھی ایمان کی حالت میں میرے گھر میں آئے اور تمام مومن مردوں اور عورتوں کو بخش دے[1] اور کافروں کو سوائے بربادی کے اور کسی بات میں نہ بڑھا.[2]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

کوئی موضوع تلاش کر رہے ہیں؟ معنوی تلاش آزمائیں — آپ کا سوال 6236 آیات میں تلاش کیا جاتا ہے۔
زبان — 70