سورہ المعارج المعارج
44 آیات · مکی · ترتیب نزول 79
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ سَأَلَ سَآئِلٌۢ بِعَذَابٍ وَاقِعٍ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiایک سوال کرنے والے[1] نے اس عذاب کا سوال کیا جو واضح ہونے واﻻ ہے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
لِّلْكَٰفِرِينَ لَيْسَ لَهُۥ دَافِعٌ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکافروں پر، جسے کوئی ہٹانے واﻻ نہیں.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
مِّنَ ٱللَّهِ ذِى ٱلْمَعَارِجِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاس اللہ کی طرف سے جو سیڑھیوں واﻻ ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
تَعْرُجُ ٱلْمَلَٰٓئِكَةُ وَٱلرُّوحُ إِلَيْهِ فِى يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُۥ خَمْسِينَ أَلْفَ سَنَةٍ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجس کی طرف فرشتے اور روح چڑھتے ہیں[1] ایک دن میں جس کی مقدار پچاس ہزار سال کی ہے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَٱصْبِرْ صَبْرًا جَمِيلًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس تو اچھی طرح صبر کر.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِنَّهُمْ يَرَوْنَهُۥ بَعِيدًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiبیشک یہ اس (عذاب) کو دور سمجھ رہے ہیں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَنَرَىٰهُ قَرِيبًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور ہم اسے قریب ہی دیکھتے ہیں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
يَوْمَ تَكُونُ ٱلسَّمَآءُ كَٱلْمُهْلِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجس دن آسمان مثل تیل کی تلچھٹ کے ہو جائے گا۔
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَتَكُونُ ٱلْجِبَالُ كَٱلْعِهْنِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور پہاڑ مثل رنگین اون کے ہو جائیں گے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَلَا يَسْـَٔلُ حَمِيمٌ حَمِيمًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور کوئی دوست کسی دوست کو نہ پوچھے گا.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
يُبَصَّرُونَهُمْ يَوَدُّ ٱلْمُجْرِمُ لَوْ يَفْتَدِى مِنْ عَذَابِ يَوْمِئِذٍۭ بِبَنِيهِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi(حاﻻنکہ) ایک دوسرے کو دکھا دیئے جائیں گے[1] ، گناهگار اس دن کے عذاب کے بدلے فدیے میں اپنے بیٹوں کو.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَصَٰحِبَتِهِۦ وَأَخِيهِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاپنی بیوی کو اور اپنے بھائی کو.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَفَصِيلَتِهِ ٱلَّتِى تُـْٔوِيهِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور اپنے کنبے کو جو اسے پناه دیتا تھا.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَمَن فِى ٱلْأَرْضِ جَمِيعًا ثُمَّ يُنجِيهِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور روئے زمین کے سب لوگوں کو دینا چاہے گا تاکہ یہ اسے نجات دﻻ دے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
كَلَّآ إِنَّهَا لَظَىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi(مگر) ہرگز یہ نہ ہوگا، یقیناً وه شعلہ والی (آگ) ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
نَزَّاعَةً لِّلشَّوَىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجو منھ اور سر کی کھال کھینچ ﻻنے والی ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
تَدْعُوا۟ مَنْ أَدْبَرَ وَتَوَلَّىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiوه ہر اس شخص کو پکارے گی جو پیچھے ہٹتا اور منھ موڑتا ہے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَجَمَعَ فَأَوْعَىٰٓ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور جمع کرکے سنبھال رکھتا ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِنَّ ٱلْإِنسَٰنَ خُلِقَ هَلُوعًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiبیشک انسان بڑے کچے دل واﻻ بنایا گیا ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِذَا مَسَّهُ ٱلشَّرُّ جَزُوعًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجب اسے مصیبت پہنچتی ہے تو ہڑبڑا اٹھتا ہے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَإِذَا مَسَّهُ ٱلْخَيْرُ مَنُوعًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور جب راحت ملتی ہے تو بخل کرنے لگتا ہے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِلَّا ٱلْمُصَلِّينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiمگر وه نمازی.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
ٱلَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَاتِهِمْ دَآئِمُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجو اپنی نماز پر ہمیشگی کرنے والے ہیں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَٱلَّذِينَ فِىٓ أَمْوَٰلِهِمْ حَقٌّ مَّعْلُومٌ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور جن کے مالوں میں مقرره حصہ ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
لِّلسَّآئِلِ وَٱلْمَحْرُومِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiمانگنے والوں کا بھی اور سوال سے بچنے والوں کا بھی.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَٱلَّذِينَ يُصَدِّقُونَ بِيَوْمِ ٱلدِّينِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور جو انصاف کے دن پر یقین رکھتے ہیں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَٱلَّذِينَ هُم مِّنْ عَذَابِ رَبِّهِم مُّشْفِقُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور جو اپنے رب کے عذاب سے ڈرتے رہتے ہیں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمْ غَيْرُ مَأْمُونٍ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiبیشک ان کے رب کا عذاب بے خوف ہونے کی چیز نہیں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَٱلَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَٰفِظُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور جو لوگ اپنی شرم گاہوں کی (حرام سے) حفاﻇت کرتے ہیں.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِلَّا عَلَىٰٓ أَزْوَٰجِهِمْ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَٰنُهُمْ فَإِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُومِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiہاں ان کی بیویوں اور لونڈیوں کے بارے میں جن کے وه مالک ہیں انہیں کوئی ملامت نہیں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَمَنِ ٱبْتَغَىٰ وَرَآءَ ذَٰلِكَ فَأُو۟لَٰٓئِكَ هُمُ ٱلْعَادُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاب جو کوئی اس کے علاوه (راه) ڈھونڈے گا توایسے لوگ حد سے گزر جانے والے ہوں گے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَٱلَّذِينَ هُمْ لِأَمَٰنَٰتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رَٰعُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور جو اپنی امانتوں کا اور اپنے قول و قرار کا پاس رکھتے ہیں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَٱلَّذِينَ هُم بِشَهَٰدَٰتِهِمْ قَآئِمُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور جو اپنی گواہیوں پر سیدھے اور قائم رہتے ہیں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَٱلَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور جو اپنی نمازوں کی حفاﻇت کرتے ہیں.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
أُو۟لَٰٓئِكَ فِى جَنَّٰتٍ مُّكْرَمُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiیہی لوگ جنتوں میں عزت والے ہوں گے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَمَالِ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ قِبَلَكَ مُهْطِعِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس کافروں کو کیاہو گیا ہے کہ وه تیری طرف دوڑتے آتے ہیں.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
عَنِ ٱلْيَمِينِ وَعَنِ ٱلشِّمَالِ عِزِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiدائیں اور بائیں سے گروه کے گروه..[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
أَيَطْمَعُ كُلُّ ٱمْرِئٍ مِّنْهُمْ أَن يُدْخَلَ جَنَّةَ نَعِيمٍ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکیا ان میں سے ہر ایک کی توقع یہ ہے کہ وه نعمتوں والی جنت میں داخل کیا جائے گا؟
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
كَلَّآ إِنَّا خَلَقْنَٰهُم مِّمَّا يَعْلَمُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi(ایسا) ہرگز نہ ہوگا[1] ۔ ہم نے انہیں اس (چیز) سے پیدا کیا ہے جسے وه جانتے ہیں.[2]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَلَآ أُقْسِمُ بِرَبِّ ٱلْمَشَٰرِقِ وَٱلْمَغَٰرِبِ إِنَّا لَقَٰدِرُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس مجھے قسم ہے مشرقوں اور مغربوں[1] کے رب کی (کہ) ہم یقیناً قادر ہیں.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
عَلَىٰٓ أَن نُّبَدِّلَ خَيْرًا مِّنْهُمْ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاس پر کہ ان کے عوض ان سے اچھے لوگ لے آئیں[1] اور ہم عاجز نہیں ہیں.[2]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَذَرْهُمْ يَخُوضُوا۟ وَيَلْعَبُوا۟ حَتَّىٰ يُلَٰقُوا۟ يَوْمَهُمُ ٱلَّذِى يُوعَدُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس تو انہیں جھگڑتا کھیلتا چھوڑ دے[1] یہاں تک کہ یہ اپنے اس دن سے جاملیں جس کا ان سے وعده کیا جاتا ہے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
يَوْمَ يَخْرُجُونَ مِنَ ٱلْأَجْدَاثِ سِرَاعًا كَأَنَّهُمْ إِلَىٰ نُصُبٍ يُوفِضُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجس دن یہ قبروں سے دوڑتے ہوئے نکلیں گے، گویا کہ وه کسی جگہ کی طرف تیز تیز جا رہے ہیں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
خَٰشِعَةً أَبْصَٰرُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ ذَٰلِكَ ٱلْيَوْمُ ٱلَّذِى كَانُوا۟ يُوعَدُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiان کی آنکھیں جھکی ہوئی ہوں گی[1] ، ان پر ذلت چھا رہی ہوگی[2]، یہ ہے وه دن جس کا ان سے وعده کیا جاتا تھا.[3]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
کوئی موضوع تلاش کر رہے ہیں؟ معنوی تلاش آزمائیں — آپ کا سوال 6236 آیات میں تلاش کیا جاتا ہے۔
→