caseriqقرآن مجید میں معنوی تلاش

سورہ العلق العلق

19 آیات · مکی · ترتیب نزول 1

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ ٱقْرَأْ بِٱسْمِ رَبِّكَ ٱلَّذِى خَلَقَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپڑھ اپنے رب کے نام سے جس نے پیدا کیا.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

خَلَقَ ٱلْإِنسَٰنَ مِنْ عَلَقٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجس نے انسان کو خون کے لوتھڑے سے پیدا کیا.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

ٱقْرَأْ وَرَبُّكَ ٱلْأَكْرَمُ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiتو پڑھتا ره تیرا رب بڑے کرم واﻻ ہے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

ٱلَّذِى عَلَّمَ بِٱلْقَلَمِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجس نے قلم کے ذریعے (علم) سکھایا.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

عَلَّمَ ٱلْإِنسَٰنَ مَا لَمْ يَعْلَمْ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجس نے انسان کو وه سکھایا جسے وه نہیں جانتا تھا.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

كَلَّآ إِنَّ ٱلْإِنسَٰنَ لَيَطْغَىٰٓ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiسچ مچ انسان تو آپے سے باہر ہو جاتا ہے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

أَن رَّءَاهُ ٱسْتَغْنَىٰٓ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاس لئے کہ وه اپنے آپ کو بے پروا (یا تونگر) سمجھتا ہے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِنَّ إِلَىٰ رَبِّكَ ٱلرُّجْعَىٰٓ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiیقیناً لوٹنا تیرے رب کی طرف ہے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

أَرَءَيْتَ ٱلَّذِى يَنْهَىٰ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi(بھلا) اسے بھی تو نے دیکھا جو بندے کو روکتا ہے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

عَبْدًا إِذَا صَلَّىٰٓ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجبکہ وه بنده نماز ادا کرتا ہے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

أَرَءَيْتَ إِن كَانَ عَلَى ٱلْهُدَىٰٓ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiبھلا بتلا تو اگر وه ہدایت پر ہو.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

أَوْ أَمَرَ بِٱلتَّقْوَىٰٓ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiیا پرہیز گاری کا حکم دیتا ہو.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

أَرَءَيْتَ إِن كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰٓ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiبھلا دیکھو تو اگر یہ جھٹلاتا ہو اور منھ پھیرتا ہو تو.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

أَلَمْ يَعْلَم بِأَنَّ ٱللَّهَ يَرَىٰ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکیا اس نے نہیں جانا کہ اللہ تعالیٰ اسے خوب دیکھ رہا ہے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

كَلَّا لَئِن لَّمْ يَنتَهِ لَنَسْفَعًۢا بِٱلنَّاصِيَةِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiیقیناً اگر یہ باز نہ رہا تو ہم اس کی پیشانی کے بال پکڑ کر گھسیٹیں گے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

نَاصِيَةٍ كَٰذِبَةٍ خَاطِئَةٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiایسی پیشانی جو جھوٹی خطا کار ہے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَلْيَدْعُ نَادِيَهُۥ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiیہ اپنی مجلس والوں کو بلالے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

سَنَدْعُ ٱلزَّبَانِيَةَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiہم بھی (دوزخ کے) پیادوں کو بلالیں گے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

كَلَّا لَا تُطِعْهُ وَٱسْجُدْ وَٱقْتَرِب

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiخبردار! اس کا کہنا ہرگز نہ ماننا اور سجده کر اور قریب ہو جا۔

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

کوئی موضوع تلاش کر رہے ہیں؟ معنوی تلاش آزمائیں — آپ کا سوال 6236 آیات میں تلاش کیا جاتا ہے۔
زبان — 70