سورہ التين التين
8 آیات · مکی · ترتیب نزول 28
بِّسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ وَٱلتِّينِ وَٱلزَّيْتُونِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiقسم ہے انجیر کی اور زیتون کی.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَطُورِ سِينِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور طور سِینِین کی.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَهَٰذَا ٱلْبَلَدِ ٱلْأَمِينِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور اس امن والے شہر کی.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
لَقَدْ خَلَقْنَا ٱلْإِنسَٰنَ فِىٓ أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiیقیناً ہم نے انسان کو بہترین صورت میں پیدا کیا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
ثُمَّ رَدَدْنَٰهُ أَسْفَلَ سَٰفِلِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپھر اسے نیچوں سے نیچا کر دیا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِلَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّٰلِحَٰتِ فَلَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiلیکن جو لوگ ایمان ﻻئے اور (پھر) نیک عمل کیے تو ان کے لئے ایسا اجر ہے جو کبھی ختم نہ ہوگا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَمَا يُكَذِّبُكَ بَعْدُ بِٱلدِّينِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس تجھے اب روز جزا کے جھٹلانے پر کون سی چیز آماده کرتی ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
أَلَيْسَ ٱللَّهُ بِأَحْكَمِ ٱلْحَٰكِمِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکیا اللہ تعالیٰ (سب) حاکموں کا حاکم نہیں ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
کوئی موضوع تلاش کر رہے ہیں؟ معنوی تلاش آزمائیں — آپ کا سوال 6236 آیات میں تلاش کیا جاتا ہے۔
→