سورہ الأعلى الأعلى
19 آیات · مکی · ترتیب نزول 8
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ سَبِّحِ ٱسْمَ رَبِّكَ ٱلْأَعْلَى
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاپنے بہت ہی بلند اللہ کے نام کی پاکیزگی بیان کر.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
ٱلَّذِى خَلَقَ فَسَوَّىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجس نے پیدا کیا اور صحیح سالم بنایا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَٱلَّذِى قَدَّرَ فَهَدَىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور جس نے (ٹھیک ٹھاک) اندازه کیا اور پھر راه دکھائی.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَٱلَّذِىٓ أَخْرَجَ ٱلْمَرْعَىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور جس نے تازه گھاس پیدا کی.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَجَعَلَهُۥ غُثَآءً أَحْوَىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپھر اس نے اس کو (سکھا کر) سیاه کوڑا کر دیا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنسَىٰٓ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiہم تجھے پڑھائیں گے پھر تو نہ بھولے گا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِلَّا مَا شَآءَ ٱللَّهُ إِنَّهُۥ يَعْلَمُ ٱلْجَهْرَ وَمَا يَخْفَىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiمگر جو کچھ اللہ چاہے۔ وه ظاہر اور پوشیده کو جانتا ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَنُيَسِّرُكَ لِلْيُسْرَىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiہم آپ کے لئے آسانی پیدا کر دیں گے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَذَكِّرْ إِن نَّفَعَتِ ٱلذِّكْرَىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiتو آپ نصیحت کرتے رہیں اگر نصیحت کچھ فائده دے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
سَيَذَّكَّرُ مَن يَخْشَىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiڈرنے واﻻ تو نصیحت لے گا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَيَتَجَنَّبُهَا ٱلْأَشْقَى
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi(ہاں) بد بخت اس سے گریز کرے گا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
ٱلَّذِى يَصْلَى ٱلنَّارَ ٱلْكُبْرَىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجو بڑی آگ میں جائے گا.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
ثُمَّ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحْيَىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجہاں پھر نہ وه مرے گا نہ جئےگا[1] ، (بلکہ حالت نزع میں پڑا رہے گا).
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
قَدْ أَفْلَحَ مَن تَزَكَّىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiبیشک اس نے فلاح پالی جو پاک ہوگیا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَذَكَرَ ٱسْمَ رَبِّهِۦ فَصَلَّىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور جس نے اپنے رب کا نام یاد رکھا اور نماز پڑھتا رہا.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
بَلْ تُؤْثِرُونَ ٱلْحَيَوٰةَ ٱلدُّنْيَا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiلیکن تم تو دنیا کی زندگی کو ترجیح دیتے ہو.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَٱلْـَٔاخِرَةُ خَيْرٌ وَأَبْقَىٰٓ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور آخرت بہت بہتر اور بہت بقا والی ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِنَّ هَٰذَا لَفِى ٱلصُّحُفِ ٱلْأُولَىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiیہ باتیں پہلی کتابوں میں بھی ہیں.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
صُحُفِ إِبْرَٰهِيمَ وَمُوسَىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi(یعنی) ابراہیم اور موسیٰ کی کتابوں میں.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
کوئی موضوع تلاش کر رہے ہیں؟ معنوی تلاش آزمائیں — آپ کا سوال 6236 آیات میں تلاش کیا جاتا ہے۔
→