سورہ الطارق الطارق
17 آیات · مکی · ترتیب نزول 36
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ وَٱلسَّمَآءِ وَٱلطَّارِقِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiقسم ہے آسمان کی اور اندھیرے میں روشن ہونے والے کی.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا ٱلطَّارِقُ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiتجھے معلوم بھی ہے کہ وه رات کو نمودار ہونے والی چیز کیا ہے؟
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
ٱلنَّجْمُ ٱلثَّاقِبُ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiوه روشن ستاره ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِن كُلُّ نَفْسٍ لَّمَّا عَلَيْهَا حَافِظٌ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکوئی ایسا نہیں جس پر نگہبان فرشتہ نہ ہو.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَلْيَنظُرِ ٱلْإِنسَٰنُ مِمَّ خُلِقَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiانسان کو دیکھنا چاہئے کہ وه کس چیز سے پیدا کیا گیا ہے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
خُلِقَ مِن مَّآءٍ دَافِقٍ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiوه ایک اچھلتے پانی سے پیدا کیا گیا ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
يَخْرُجُ مِنۢ بَيْنِ ٱلصُّلْبِ وَٱلتَّرَآئِبِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجو پیٹھ اور سینے کے درمیان سے نکلتا ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِنَّهُۥ عَلَىٰ رَجْعِهِۦ لَقَادِرٌ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiبیشک وه اسے پھیر ﻻنے پر یقیناً قدرت رکھنے واﻻ ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
يَوْمَ تُبْلَى ٱلسَّرَآئِرُ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجس دن پوشیده بھیدوں کی جانچ پڑتال ہوگی.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَمَا لَهُۥ مِن قُوَّةٍ وَلَا نَاصِرٍ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiتو نہ ہوگا اس کے پاس کچھ زور نہ مدددگار.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَٱلسَّمَآءِ ذَاتِ ٱلرَّجْعِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiبارش والے آسمان کی قسم![1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَٱلْأَرْضِ ذَاتِ ٱلصَّدْعِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور پھٹنے والی زمین کی قسم![1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِنَّهُۥ لَقَوْلٌ فَصْلٌ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiبیشک یہ (قرآن) البتہ دو ٹوک فیصلہ کرنے واﻻ کلام ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَمَا هُوَ بِٱلْهَزْلِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiیہ ہنسی کی (اور بے فائده) بات نہیں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِنَّهُمْ يَكِيدُونَ كَيْدًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiالبتہ کافر داؤ گھات میں ہیں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَأَكِيدُ كَيْدًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور میں بھی ایک چال چل رہا ہوں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَمَهِّلِ ٱلْكَٰفِرِينَ أَمْهِلْهُمْ رُوَيْدًۢا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiتو کافروں کو مہلت دے[1] انہیں تھوڑے دنوں چھوڑ دے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
کوئی موضوع تلاش کر رہے ہیں؟ معنوی تلاش آزمائیں — آپ کا سوال 6236 آیات میں تلاش کیا جاتا ہے۔
→