سورہ الضحى الضحى
11 آیات · مکی · ترتیب نزول 11
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ وَٱلضُّحَىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiقسم ہے چاشت کے وقت کی.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَٱلَّيْلِ إِذَا سَجَىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور قسم ہے رات کی جب چھا جائے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiنہ تو تیرے رب نے تجھے چھوڑا ہے اور نہ وه بیزار ہو گیا ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَلَلْـَٔاخِرَةُ خَيْرٌ لَّكَ مِنَ ٱلْأُولَىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiیقیناً تیرے لئے انجام آغاز سے بہتر ہوگا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَىٰٓ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiتجھے تیرا رب بہت جلد (انعام) دے گا اور تو راضی (وخوش) ہو جائے گا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
أَلَمْ يَجِدْكَ يَتِيمًا فَـَٔاوَىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکیا اس نے تجھے یتیم پا کر جگہ نہیں دی.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَوَجَدَكَ ضَآلًّا فَهَدَىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور تجھے راه بھوﻻ پا کر ہدایت نہیں دی.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَوَجَدَكَ عَآئِلًا فَأَغْنَىٰ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور تجھے نادار پاکر تونگر نہیں بنا دیا؟[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَأَمَّا ٱلْيَتِيمَ فَلَا تَقْهَرْ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس یتیم پر تو بھی سختی نہ کیا کر.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَأَمَّا ٱلسَّآئِلَ فَلَا تَنْهَرْ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور نہ سوال کرنے والے کو ڈانٹ ڈپٹ.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَأَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور اپنے رب کی نعمتوں کو بیان کرتا ره.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
کوئی موضوع تلاش کر رہے ہیں؟ معنوی تلاش آزمائیں — آپ کا سوال 6236 آیات میں تلاش کیا جاتا ہے۔
→