caseriqقرآن مجید میں معنوی تلاش

سورہ الواقعة الواقعة

96 آیات · مکی · ترتیب نزول 46

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ إِذَا وَقَعَتِ ٱلْوَاقِعَةُ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجب قیامت قائم ہو جائے گی.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

لَيْسَ لِوَقْعَتِهَا كَاذِبَةٌ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجس کے واقع ہونے میں کوئی جھوٹ نہیں.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

خَافِضَةٌ رَّافِعَةٌ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiوه پست کرنے والی اور بلند کرنے والی ہوگی.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِذَا رُجَّتِ ٱلْأَرْضُ رَجًّا

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجبکہ زمین زلزلہ کے ساتھ ہلا دی جائے گی.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَبُسَّتِ ٱلْجِبَالُ بَسًّا

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور پہاڑ بالکل ریزه ریزه کر دیے جائیں گے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَكَانَتْ هَبَآءً مُّنۢبَثًّا

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپھر وه مثل پراگنده غبار کے ہو جائیں گے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَكُنتُمْ أَزْوَٰجًا ثَلَٰثَةً

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور تم تین جماعتوں میں ہو جاؤ گے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَأَصْحَٰبُ ٱلْمَيْمَنَةِ مَآ أَصْحَٰبُ ٱلْمَيْمَنَةِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس داہنے ہاتھ والے کیسے اچھے ہیں داہنے ہاتھ والے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَأَصْحَٰبُ ٱلْمَشْـَٔمَةِ مَآ أَصْحَٰبُ ٱلْمَشْـَٔمَةِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور بائیں ہاتھ والے کیا حال ہے بائیں ہاتھ والوں کا.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَٱلسَّٰبِقُونَ ٱلسَّٰبِقُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور جو آگے والے ہیں وه تو آگے والے ہی ہیں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

أُو۟لَٰٓئِكَ ٱلْمُقَرَّبُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiوه بالکل نزدیکی حاصل کیے ہوئے ہیں.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فِى جَنَّٰتِ ٱلنَّعِيمِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiنعمتوں والی جنتوں میں ہیں.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

ثُلَّةٌ مِّنَ ٱلْأَوَّلِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi(بہت بڑا) گروه تو اگلے لوگوں میں سے ہوگا.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَقَلِيلٌ مِّنَ ٱلْـَٔاخِرِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور تھوڑے سے پچھلے لوگوں میں سے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

عَلَىٰ سُرُرٍ مَّوْضُونَةٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiیہ لوگ سونے کے تاروں سے بنے ہوئے تختوں پر.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

مُّتَّكِـِٔينَ عَلَيْهَا مُتَقَٰبِلِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiایک دوسرے کےسامنے تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

يَطُوفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَٰنٌ مُّخَلَّدُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiان کے پاس ایسے لڑکے جو ہمیشہ (لڑکے ہی[1] ) رہیں گے آمدورفت کریں گے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

بِأَكْوَابٍ وَأَبَارِيقَ وَكَأْسٍ مِّن مَّعِينٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiآبخورے اور جگ لے کر اور ایسا جام لے کر جو بہتی ہوئی شراب سے پر ہو.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

لَّا يُصَدَّعُونَ عَنْهَا وَلَا يُنزِفُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجس سے نہ سر میں درد ہو نہ عقل میں فتور آئے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَفَٰكِهَةٍ مِّمَّا يَتَخَيَّرُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور ایسے میوے لیے ہوئے جو ان کی پسند کے ہوں.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَلَحْمِ طَيْرٍ مِّمَّا يَشْتَهُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور پرندوں کے گوشت جو انہیں مرغوب ہوں.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَحُورٌ عِينٌ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور بڑی بڑی آنکھوں والی حوریں.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

كَأَمْثَٰلِ ٱللُّؤْلُؤِ ٱلْمَكْنُونِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجو چھپے ہوئے موتیوں کی طرح ہیں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiیہ صلہ ہے ان کے اعمال کا.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

لَا يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْوًا وَلَا تَأْثِيمًا

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiنہ وہاں بکواس سنیں گے اور نہ گناه کی بات.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِلَّا قِيلًا سَلَٰمًا سَلَٰمًا

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiصرف سلام ہی سلام کی آواز ہوگی.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَأَصْحَٰبُ ٱلْيَمِينِ مَآ أَصْحَٰبُ ٱلْيَمِينِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور داہنے ہاتھ والے کیا ہی اچھے ہیں داہنے ہاتھ والے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فِى سِدْرٍ مَّخْضُودٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiوه بغیرکانٹوں کی بیریوں.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَطَلْحٍ مَّنضُودٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور تہ بہ تہ کیلوں.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَظِلٍّ مَّمْدُودٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور لمبے لمبے سایوں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَمَآءٍ مَّسْكُوبٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور بہتے ہوئے پانیوں.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَفَٰكِهَةٍ كَثِيرَةٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور بکثرت پھلوں میں.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

لَّا مَقْطُوعَةٍ وَلَا مَمْنُوعَةٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجو نہ ختم ہوں نہ روک لیے جائیں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَفُرُشٍ مَّرْفُوعَةٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور اونچے اونچے فرشوں میں ہوں گے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِنَّآ أَنشَأْنَٰهُنَّ إِنشَآءً

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiہم نے ان کی (بیویوں کو) خاص طور پر بنایا ہے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَجَعَلْنَٰهُنَّ أَبْكَارًا

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور ہم نے انہیں کنواریاں بنا دیا ہے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

عُرُبًا أَتْرَابًا

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiمحبت والیاں اور ہم عمر ہیں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

لِّأَصْحَٰبِ ٱلْيَمِينِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiدائیں ہاتھ والوں کے لیے ہیں.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

ثُلَّةٌ مِّنَ ٱلْأَوَّلِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجم غفیر ہے اگلوں میں سے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَثُلَّةٌ مِّنَ ٱلْـَٔاخِرِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور بہت بڑی جماعت ہے پچھلوں میں سے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَأَصْحَٰبُ ٱلشِّمَالِ مَآ أَصْحَٰبُ ٱلشِّمَالِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور بائیں ہاتھ والے کیا ہیں بائیں ہاتھ والے[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فِى سَمُومٍ وَحَمِيمٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiگرم ہوا اور گرم پانی میں (ہوں گے).

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَظِلٍّ مِّن يَحْمُومٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاورسیاه دھوئیں کے سائے میں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

لَّا بَارِدٍ وَلَا كَرِيمٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجو نہ ٹھنڈا ہے نہ فرحت بخش.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِنَّهُمْ كَانُوا۟ قَبْلَ ذَٰلِكَ مُتْرَفِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiبیشک یہ لوگ اس سے پہلے بہت نازوں میں پلے ہوئے تھے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَكَانُوا۟ يُصِرُّونَ عَلَى ٱلْحِنثِ ٱلْعَظِيمِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور بڑے بڑے گناہوں پر اصرار کرتے تھے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَكَانُوا۟ يَقُولُونَ أَئِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَٰمًا أَءِنَّا لَمَبْعُوثُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور کہتے تھے کہ کیا جب ہم مر جائیں گے اور مٹی اور ہڈی ہو جائیں گے تو کیا ہم پھر دوباره اٹھا کھڑے کیے جائیں گے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

أَوَءَابَآؤُنَا ٱلْأَوَّلُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور کیا ہمارے اگلے باپ دادا بھی؟[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

قُلْ إِنَّ ٱلْأَوَّلِينَ وَٱلْـَٔاخِرِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiآپ کہہ دیجئے کہ یقیناً سب اگلے اور پچھلے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

لَمَجْمُوعُونَ إِلَىٰ مِيقَٰتِ يَوْمٍ مَّعْلُومٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiضرور جمع کئے جائیں گے ایک مقرر دن کے وقت.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

ثُمَّ إِنَّكُمْ أَيُّهَا ٱلضَّآلُّونَ ٱلْمُكَذِّبُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپھر تم اے گمراہو جھٹلانے والو!

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

لَـَٔاكِلُونَ مِن شَجَرٍ مِّن زَقُّومٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiالبتہ کھانے والے ہو تھوہر کا درخت.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَمَالِـُٔونَ مِنْهَا ٱلْبُطُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور اسی سے پیٹ بھرنے والے ہو.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَشَٰرِبُونَ عَلَيْهِ مِنَ ٱلْحَمِيمِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپھر اس پر گرم کھولتا پانی پینے والے ہو.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَشَٰرِبُونَ شُرْبَ ٱلْهِيمِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپھر پینے والے بھی پیاسے اونٹوں کی طرح.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

هَٰذَا نُزُلُهُمْ يَوْمَ ٱلدِّينِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiقیامت کے دن ان کی مہمانی یہ ہے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

نَحْنُ خَلَقْنَٰكُمْ فَلَوْلَا تُصَدِّقُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiہم ہی نے تم سب کو پیدا کیا ہے پھر تم کیوں باور نہیں کرتے؟[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

أَفَرَءَيْتُم مَّا تُمْنُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاچھا پھر یہ تو بتلاؤ کہ جو منی تم ٹپکاتے ہو.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

ءَأَنتُمْ تَخْلُقُونَهُۥٓ أَمْ نَحْنُ ٱلْخَٰلِقُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکیا اس کا (انسان) تم بناتے ہو یا پیدا کرنے والے ہم ہی ہیں؟[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

نَحْنُ قَدَّرْنَا بَيْنَكُمُ ٱلْمَوْتَ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiہم ہی نے تم میں موت کو متعین کر دیا[1] ہے اور ہم اس سے ہارے ہوئے نہیں ہیں.[2]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

عَلَىٰٓ أَن نُّبَدِّلَ أَمْثَٰلَكُمْ وَنُنشِئَكُمْ فِى مَا لَا تَعْلَمُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکہ تمہاری جگہ تم جیسے اور پیدا کر دیں اور تمہیں نئے سرے سے اس عالم میں پیدا کریں جس سے تم (بالکل) بےخبر ہو.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَلَقَدْ عَلِمْتُمُ ٱلنَّشْأَةَ ٱلْأُولَىٰ فَلَوْلَا تَذَكَّرُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiتمہیں یقینی طور پر پہلی دفعہ کی پیدائش معلوم ہی ہے پھر کیوں عبرت حاصل نہیں کرتے؟[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

أَفَرَءَيْتُم مَّا تَحْرُثُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاچھا پھر یہ بھی بتلاؤ کہ تم جو کچھ بوتے ہو.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

ءَأَنتُمْ تَزْرَعُونَهُۥٓ أَمْ نَحْنُ ٱلزَّٰرِعُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاسے تم ہی اگاتے ہو یا ہم اگانے والے ہیں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

لَوْ نَشَآءُ لَجَعَلْنَٰهُ حُطَٰمًا فَظَلْتُمْ تَفَكَّهُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاگر ہم چاہیں تواسے ریزه ریزه کر ڈالیں اور تم حیرت کے ساتھ باتیں بناتے ہی ره جاؤ.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِنَّا لَمُغْرَمُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکہ ہم پر تو تاوان ہی پڑ گیا.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

بَلْ نَحْنُ مَحْرُومُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiبلکہ ہم بالکل محروم ہی ره گئے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

أَفَرَءَيْتُمُ ٱلْمَآءَ ٱلَّذِى تَشْرَبُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاچھا یہ بتاؤ کہ جس پانی کو تم پیتے ہو.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

ءَأَنتُمْ أَنزَلْتُمُوهُ مِنَ ٱلْمُزْنِ أَمْ نَحْنُ ٱلْمُنزِلُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاسے بادلوں سے بھی تم ہی اتارتے ہو یا ہم برساتے ہیں؟

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

لَوْ نَشَآءُ جَعَلْنَٰهُ أُجَاجًا فَلَوْلَا تَشْكُرُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاگر ہماری منشا ہو تو ہم اسے کڑوا زہر کردیں پھر تم ہماری شکرگزاری کیوں نہیں کرتے؟[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

أَفَرَءَيْتُمُ ٱلنَّارَ ٱلَّتِى تُورُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاچھا ذرا یہ بھی بتاؤ کہ جو آگ تم سلگاتے ہو.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

ءَأَنتُمْ أَنشَأْتُمْ شَجَرَتَهَآ أَمْ نَحْنُ ٱلْمُنشِـُٔونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاس کے درخت کو تم نے پیدا کیا ہے یا ہم اس کے پیدا کرنے والے ہیں؟[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

نَحْنُ جَعَلْنَٰهَا تَذْكِرَةً وَمَتَٰعًا لِّلْمُقْوِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiہم نے اسے سبب نصیحت[1] اور مسافروں کے فائدے کی چیز بنایا ہے.[2]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَسَبِّحْ بِٱسْمِ رَبِّكَ ٱلْعَظِيمِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس اپنے بہت بڑے رب کے نام کی تسبیح کیا کرو.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَلَآ أُقْسِمُ بِمَوَٰقِعِ ٱلنُّجُومِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس میں قسم کھاتا ہوں ستاروں کے گرنے کی.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَإِنَّهُۥ لَقَسَمٌ لَّوْ تَعْلَمُونَ عَظِيمٌ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور اگرتمہیں علم ہو تو یہ بہت بڑی قسم ہے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِنَّهُۥ لَقُرْءَانٌ كَرِيمٌ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکہ بیشک یہ قرآن بہت بڑی عزت واﻻ ہے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فِى كِتَٰبٍ مَّكْنُونٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجو ایک محفوظ کتاب میں درج ہے[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

لَّا يَمَسُّهُۥٓ إِلَّا ٱلْمُطَهَّرُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجسے صرف پاک لوگ ہی چھو سکتے ہیں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

تَنزِيلٌ مِّن رَّبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiیہ رب العالمین کی طرف سےاترا ہوا ہے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

أَفَبِهَٰذَا ٱلْحَدِيثِ أَنتُم مُّدْهِنُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس کیا تم ایسی بات کو سرسری (اور معمولی) سمجھ رہے ہو؟[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَتَجْعَلُونَ رِزْقَكُمْ أَنَّكُمْ تُكَذِّبُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور اپنے حصے میں یہی لیتے ہو کہ جھٹلاتے پھرو.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَلَوْلَآ إِذَا بَلَغَتِ ٱلْحُلْقُومَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس جبکہ روح نرخرے تک پہنچ جائے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَأَنتُمْ حِينَئِذٍ تَنظُرُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور تم اس وقت آنکھوں سے دیکھتے رہو.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنكُمْ وَلَٰكِن لَّا تُبْصِرُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiہم اس شخص سے بہ نسبت تمہارے بہت زیاده قریب ہوتے ہیں[1] لیکن تم نہیں دیکھ سکتے.[2]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَلَوْلَآ إِن كُنتُمْ غَيْرَ مَدِينِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس اگر تم کسی کے زیرفرمان نہیں.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

تَرْجِعُونَهَآ إِن كُنتُمْ صَٰدِقِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور اس قول میں سچے ہو تو (ذرا) اس روح کو تو لوٹاؤ.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَأَمَّآ إِن كَانَ مِنَ ٱلْمُقَرَّبِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس جو کوئی بارگاه الٰہی سے قریب کیا ہوا ہوگا.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَرَوْحٌ وَرَيْحَانٌ وَجَنَّتُ نَعِيمٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاسے تو راحت ہے اور غذائیں ہیں اور آرام والی جنت ہے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَأَمَّآ إِن كَانَ مِنْ أَصْحَٰبِ ٱلْيَمِينِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور جو شحص داہنے (ہاتھ) والوں میں سے ہے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَسَلَٰمٌ لَّكَ مِنْ أَصْحَٰبِ ٱلْيَمِينِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiتو بھی سلامتی ہے تیرے لیے کہ تو داہنے والوں میں سے ہے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَأَمَّآ إِن كَانَ مِنَ ٱلْمُكَذِّبِينَ ٱلضَّآلِّينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiلیکن اگر کوئی جھٹلانے والوں گمراہوں میں سے ہے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَنُزُلٌ مِّنْ حَمِيمٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiتو کھولتے ہوئے گرم پانی کی مہمانی ہے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَتَصْلِيَةُ جَحِيمٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور دوزخ میں جانا ہے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ حَقُّ ٱلْيَقِينِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiیہ خبر سراسر حق اور قطعاً یقینی ہے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَسَبِّحْ بِٱسْمِ رَبِّكَ ٱلْعَظِيمِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپس تواپنے عظیم الشان پروردگار کی تسبیح کر.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

کوئی موضوع تلاش کر رہے ہیں؟ معنوی تلاش آزمائیں — آپ کا سوال 6236 آیات میں تلاش کیا جاتا ہے۔
زبان — 70