caseriqقرآن مجید میں معنوی تلاش

سورہ الدخان الدخان

59 آیات · مکی · ترتیب نزول 64

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ حمٓ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiحٰم.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَٱلْكِتَٰبِ ٱلْمُبِينِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiقسم ہے اس وضاحت والی کتاب کی.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِنَّآ أَنزَلْنَٰهُ فِى لَيْلَةٍ مُّبَٰرَكَةٍ إِنَّا كُنَّا مُنذِرِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiیقیناً ہم نے اسے بابرکت رات[1] میں اتارا ہے بیشک ہم ڈرانے والے ہیں.[2]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فِيهَا يُفْرَقُ كُلُّ أَمْرٍ حَكِيمٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاسی رات میں ہر ایک مضبوط کام کا فیصلہ کیا جاتا ہے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

أَمْرًا مِّنْ عِندِنَآ إِنَّا كُنَّا مُرْسِلِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiہمارے پاس سے حکم ہوکر[1] ، ہم ہی ہیں رسول بناکر بھیجنے والے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

رَحْمَةً مِّن رَّبِّكَ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلْعَلِيمُ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiآپ کے رب کی مہربانی سے[1] ۔ وه ہی ہے سننے واﻻ جاننے واﻻ.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

رَبِّ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَآ إِن كُنتُم مُّوقِنِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجو رب ہے آسمانوں کا اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے۔ اگر تم یقین کرنے والے ہو.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

لَآ إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ يُحْىِۦ وَيُمِيتُ رَبُّكُمْ وَرَبُّ ءَابَآئِكُمُ ٱلْأَوَّلِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکوئی معبود نہیں اس کے سوا وہی جلاتا ہے اور مارتا ہے، وہی تمہارا رب ہے اور تمہارے اگلے باپ دادوں کا.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

بَلْ هُمْ فِى شَكٍّ يَلْعَبُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiبلکہ وه شک میں پڑے کھیل رہے ہیں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَٱرْتَقِبْ يَوْمَ تَأْتِى ٱلسَّمَآءُ بِدُخَانٍ مُّبِينٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiآپ اس دن کے منتظر رہیں جب کہ آسمان ﻇاہر دھواں ﻻئے گا.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

يَغْشَى ٱلنَّاسَ هَٰذَا عَذَابٌ أَلِيمٌ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجو لوگوں کو گھیر لے گا، یہ دردناک عذاب ہے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

رَّبَّنَا ٱكْشِفْ عَنَّا ٱلْعَذَابَ إِنَّا مُؤْمِنُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکہیں گے کہ اے ہمارے رب! یہ آفت ہم سے دور کر ہم ایمان قبول کرتے ہیں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

أَنَّىٰ لَهُمُ ٱلذِّكْرَىٰ وَقَدْ جَآءَهُمْ رَسُولٌ مُّبِينٌ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiان کے لیے نصیحت کہاں ہے؟ کھول کھول کر بیان کرنے والے پیغمبران کے پاس آچکے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

ثُمَّ تَوَلَّوْا۟ عَنْهُ وَقَالُوا۟ مُعَلَّمٌ مَّجْنُونٌ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپھر بھی انہوں نے ان سے منھ پھیرا اور کہہ دیا کہ سکھایا پڑھایا ہوا باؤﻻ ہے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِنَّا كَاشِفُوا۟ ٱلْعَذَابِ قَلِيلًا إِنَّكُمْ عَآئِدُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiہم عذاب کو تھوڑا دور کردیں گے تو تم پھر اپنی اسی حالت پر آجاؤ گے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

يَوْمَ نَبْطِشُ ٱلْبَطْشَةَ ٱلْكُبْرَىٰٓ إِنَّا مُنتَقِمُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجس دن ہم بڑی سخت پکڑ پکڑیں گے[1] ، بالیقین ہم بدلہ لینے والے ہیں.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَلَقَدْ فَتَنَّا قَبْلَهُمْ قَوْمَ فِرْعَوْنَ وَجَآءَهُمْ رَسُولٌ كَرِيمٌ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiیقیناً ان سے پہلے ہم قوم فرعون کو (بھی) آزما چکے ہیں[1] جن کے پاس (اللہ) کا باعزت رسول آیا.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

أَنْ أَدُّوٓا۟ إِلَىَّ عِبَادَ ٱللَّهِ إِنِّى لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکہ اللہ تعالیٰ کے بندوں کو میرے حوالے کر[1] دو، یقین مانو کہ میں تمہارے لیے امانت دار رسول ہوں.[2]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَأَن لَّا تَعْلُوا۟ عَلَى ٱللَّهِ إِنِّىٓ ءَاتِيكُم بِسُلْطَٰنٍ مُّبِينٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور تم اللہ تعالیٰ کے سامنے سرکشی نہ کرو[1] ، میں تمہارے پاس کھلی دلیل ﻻنے واﻻ ہوں.[2]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَإِنِّى عُذْتُ بِرَبِّى وَرَبِّكُمْ أَن تَرْجُمُونِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور میں اپنے اور تمہارے رب کی پناه میں آتا ہوں اس سے کہ تم مجھے سنگسار کردو.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَإِن لَّمْ تُؤْمِنُوا۟ لِى فَٱعْتَزِلُونِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور اگر تم مجھ پر ایمان نہیں ﻻتے تو مجھ سے الگ ہی رہو.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَدَعَا رَبَّهُۥٓ أَنَّ هَٰٓؤُلَآءِ قَوْمٌ مُّجْرِمُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپھر انہوں نے اپنے رب سے دعا کی کہ یہ سب گنہگار لوگ ہیں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَأَسْرِ بِعِبَادِى لَيْلًا إِنَّكُم مُّتَّبَعُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi(ہم نے کہہ دیا) کہ راتوں رات تو میرے بندوں کو لے کر نکل، یقیناً تمہارا[1] پیچھا کیا جائے گا.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَٱتْرُكِ ٱلْبَحْرَ رَهْوًا إِنَّهُمْ جُندٌ مُّغْرَقُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiتو دریا کو ساکن چھوڑ کر چلا جا[1] ، بلاشبہ یہ لشکر غرق کردیا جائے گا.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

كَمْ تَرَكُوا۟ مِن جَنَّٰتٍ وَعُيُونٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiوه بہت سے باغات[1] اور چشمے چھوڑ گئے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَزُرُوعٍ وَمَقَامٍ كَرِيمٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور کھیتیاں اور راحت بخش ٹھکانے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَنَعْمَةٍ كَانُوا۟ فِيهَا فَٰكِهِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور وه آرام کی چیزیں جن میں عیش کررہے تھے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

كَذَٰلِكَ وَأَوْرَثْنَٰهَا قَوْمًا ءَاخَرِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاسی طرح ہوگیا[1] اور ہم نے ان سب کا وارث دوسری قوم کو بنادیا.[2]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَمَا بَكَتْ عَلَيْهِمُ ٱلسَّمَآءُ وَٱلْأَرْضُ وَمَا كَانُوا۟ مُنظَرِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiسو ان پر نہ تو آسمان وزمین[1] روئے اور نہ انہیں مہلت ملی.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَلَقَدْ نَجَّيْنَا بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ مِنَ ٱلْعَذَابِ ٱلْمُهِينِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور بےشک ہم نے (ہی) بنی اسرائیل کو (سخت) رسوا کن سزا سے نجات دی.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

مِن فِرْعَوْنَ إِنَّهُۥ كَانَ عَالِيًا مِّنَ ٱلْمُسْرِفِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi(جو) فرعون کی طرف سے (ہو رہی) تھی۔ فیالواقع وه سرکش اور حد سے گزر جانے والوں میں سے تھا.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَلَقَدِ ٱخْتَرْنَٰهُمْ عَلَىٰ عِلْمٍ عَلَى ٱلْعَٰلَمِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور ہم نے دانستہ طور پر بنی اسرائیل کو دنیا جہان والوں پر فوقیت دی.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَءَاتَيْنَٰهُم مِّنَ ٱلْـَٔايَٰتِ مَا فِيهِ بَلَٰٓؤٌا۟ مُّبِينٌ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاور ہم نے انہیں ایسی نشانیاں دیں جن میں صریح آزمائش تھی.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِنَّ هَٰٓؤُلَآءِ لَيَقُولُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiیہ لوگ تو یہی کہتے ہیں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِنْ هِىَ إِلَّا مَوْتَتُنَا ٱلْأُولَىٰ وَمَا نَحْنُ بِمُنشَرِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکہ (آخری چیز) یہی ہماری پہلی بار (دنیا سے) مرجانا ہے اور ہم[1] دوباره اٹھائے نہیں جائیں گے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَأْتُوا۟ بِـَٔابَآئِنَآ إِن كُنتُمْ صَٰدِقِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاگر تم سچے ہو تو ہمارے باپ دادوں کو لے آؤ.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

أَهُمْ خَيْرٌ أَمْ قَوْمُ تُبَّعٍ وَٱلَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ أَهْلَكْنَٰهُمْ إِنَّهُمْ كَانُوا۟ مُجْرِمِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiکیا یہ لوگ بہتر ہیں یا تبع کی قوم کے لوگ اور جو ان سے بھی پہلے تھے۔ ہم نے ان سب کو ہلاک کردیا یقیناً وه گنہ گار تھے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

وَمَا خَلَقْنَا ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا لَٰعِبِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiہم نے زمین اور آسمانوں اور ان کے درمیان کی چیزوں کو کھیل کے طور پر پیدا نہیں کیا.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

مَا خَلَقْنَٰهُمَآ إِلَّا بِٱلْحَقِّ وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiبلکہ ہم نے انہیں درست تدبیر کے ساتھ ہی پیدا کیا[1] ہے، لیکن ان میں سے اکثر لوگ نہیں جانتے.[2]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِنَّ يَوْمَ ٱلْفَصْلِ مِيقَٰتُهُمْ أَجْمَعِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiیقیناً فیصلے کا دن ان سب کا طے شده وقت ہے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

يَوْمَ لَا يُغْنِى مَوْلًى عَن مَّوْلًى شَيْـًٔا وَلَا هُمْ يُنصَرُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاس دن کوئی دوست کسی دوست کے کچھ بھی کام نہ آئے گا اور نہ ان کی امداد کی جائے گی.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِلَّا مَن رَّحِمَ ٱللَّهُ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiمگر جس پر اللہ کی مہربانی ہوجائے وه زبردست اور رحم کرنے واﻻ ہے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِنَّ شَجَرَتَ ٱلزَّقُّومِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiبیشک زقوم (تھوہر) کا درخت.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

طَعَامُ ٱلْأَثِيمِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiگناه گار کا کھانا ہے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

كَٱلْمُهْلِ يَغْلِى فِى ٱلْبُطُونِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiجو مثل تلچھٹ[1] کے ہے اور پیٹ میں کھولتا رہتا ہے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

كَغَلْىِ ٱلْحَمِيمِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiمثل تیز گرم پانی کے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

خُذُوهُ فَٱعْتِلُوهُ إِلَىٰ سَوَآءِ ٱلْجَحِيمِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاسے پکڑ لو پھر گھسیٹتے ہوئے بیچ جہنم تک پہنچاؤ.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

ثُمَّ صُبُّوا۟ فَوْقَ رَأْسِهِۦ مِنْ عَذَابِ ٱلْحَمِيمِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiپھر اس کے سر پر سخت گرم پانی کا عذاب بہاؤ.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

ذُقْ إِنَّكَ أَنتَ ٱلْعَزِيزُ ٱلْكَرِيمُ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi(اس سے کہا جائے گا) چکھتا جا تو تو بڑا ذی عزت اور بڑے اکرام واﻻ تھا.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِنَّ هَٰذَا مَا كُنتُم بِهِۦ تَمْتَرُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiیہی وه چیز ہے جس میں تم شک کیا کرتے تھے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

إِنَّ ٱلْمُتَّقِينَ فِى مَقَامٍ أَمِينٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiبیشک (اللہ سے) ڈرنے والے امن چین کی جگہ میں ہوں گے.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فِى جَنَّٰتٍ وَعُيُونٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiباغوں اور چشموں میں.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

يَلْبَسُونَ مِن سُندُسٍ وَإِسْتَبْرَقٍ مُّتَقَٰبِلِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiباریک اور دبیز ریشم کے لباس پہنے ہوئے آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

كَذَٰلِكَ وَزَوَّجْنَٰهُم بِحُورٍ عِينٍ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiیہ اسی طرح ہے[1] اور ہم بڑی بڑی آنکھوں والی حوروں سے ان کا نکاح کردیں گے.[2]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

يَدْعُونَ فِيهَا بِكُلِّ فَٰكِهَةٍ ءَامِنِينَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiدل جمعی کے ساتھ وہاں ہر طرح کے میوؤں کی فرمائشیں کرتے ہوں گے.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

لَا يَذُوقُونَ فِيهَا ٱلْمَوْتَ إِلَّا ٱلْمَوْتَةَ ٱلْأُولَىٰ وَوَقَىٰهُمْ عَذَابَ ٱلْجَحِيمِ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiوہاں وه موت چکھنے کے نہیں ہاں پہلی موت[1] (جو وه مر چکے)، انہیں اللہ تعالیٰ نے دوزخ کی سزا سے بچا دیا.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَضْلًا مِّن رَّبِّكَ ذَٰلِكَ هُوَ ٱلْفَوْزُ ٱلْعَظِيمُ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiیہ صرف تیرے رب کا فضل ہے[1] ، یہی ہے بڑی کامیابی.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَإِنَّمَا يَسَّرْنَٰهُ بِلِسَانِكَ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiہم نے اس (قرآن) کو تیری زبان میں آسان کردیا تاکہ وه نصیحت حاصل کریں.

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

فَٱرْتَقِبْ إِنَّهُم مُّرْتَقِبُونَ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhiاب تو منتظر ره یہ بھی منتظر ہیں.[1]

اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →

کوئی موضوع تلاش کر رہے ہیں؟ معنوی تلاش آزمائیں — آپ کا سوال 6236 آیات میں تلاش کیا جاتا ہے۔
زبان — 70