ہوم › سورتیں › سورہ المؤمنون
سورہ المؤمنون المؤمنون
118 آیات · مکی · ترتیب نزول 74
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ قَدْ أَفْلَحَ ٱلْمُؤْمِنُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi یقیناً ایمان والوں نے فلاح حاصل کرلی.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
ٱلَّذِينَ هُمْ فِى صَلَاتِهِمْ خَٰشِعُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi جو اپنی نماز میں خشوع کرتے ہیں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَٱلَّذِينَ هُمْ عَنِ ٱللَّغْوِ مُعْرِضُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi جو لغویات سے منھ موڑ لیتے ہیں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَٱلَّذِينَ هُمْ لِلزَّكَوٰةِ فَٰعِلُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi جو زکوٰة ادا کرنے والے ہیں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَٱلَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَٰفِظُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi جو اپنی شرمگاہوں کی حفاﻇت کرنے والے ہیں.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِلَّا عَلَىٰٓ أَزْوَٰجِهِمْ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَٰنُهُمْ فَإِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُومِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi بجز اپنی بیویوں اور ملکیت کی لونڈیوں کے یقیناً یہ ملامتیوں میں سے نہیں ہیں.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَمَنِ ٱبْتَغَىٰ وَرَآءَ ذَٰلِكَ فَأُو۟لَٰٓئِكَ هُمُ ٱلْعَادُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi جو اس کے سوا کچھ اور چاہیں وہی حد سے تجاوز کرجانے والے ہیں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَٱلَّذِينَ هُمْ لِأَمَٰنَٰتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رَٰعُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi جو اپنی امانتوں اور وعدے کی حفاﻇت کرنے والے ہیں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَٱلَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَوَٰتِهِمْ يُحَافِظُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi جو اپنی نمازوں کی نگہبانی کرتے ہیں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
أُو۟لَٰٓئِكَ هُمُ ٱلْوَٰرِثُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi یہی وارث ہیں.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
ٱلَّذِينَ يَرِثُونَ ٱلْفِرْدَوْسَ هُمْ فِيهَا خَٰلِدُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi جو فردوس کے وارث ہوں گے جہاں وه ہمیشہ رہیں گے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَلَقَدْ خَلَقْنَا ٱلْإِنسَٰنَ مِن سُلَٰلَةٍ مِّن طِينٍ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi یقیناً ہم نے انسان کو مٹی کے جوہر سے پیدا کیا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
ثُمَّ جَعَلْنَٰهُ نُطْفَةً فِى قَرَارٍ مَّكِينٍ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi پھر اسے نطفہ بنا کر محفوظ جگہ میں قرار دے دیا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
ثُمَّ خَلَقْنَا ٱلنُّطْفَةَ عَلَقَةً فَخَلَقْنَا ٱلْعَلَقَةَ مُضْغَةً فَخَلَقْنَا ٱلْمُضْغَةَ عِظَٰمًا فَكَسَوْنَا ٱلْعِظَٰمَ لَحْمًا ثُمَّ أَنشَأْنَٰهُ خَلْقًا ءَاخَرَ فَتَبَارَكَ ٱللَّهُ أَحْسَنُ ٱلْخَٰلِقِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi پھر نطفہ کو ہم نے جما ہوا خون بنا دیا، پھر اس خون کے لوتھڑے کو گوشت کا ٹکڑا کردیا۔ پھر گوشت کے ٹکڑے کو ہڈیاں بنا دیں، پھر ہڈیوں کو ہم نے گوشت پہنا دیا[1] ، پھر دوسری بناوٹ میں اس کو پیدا کردیا[2]۔ برکتوں واﻻ ہے وه اللہ جو سب سے بہترین پیدا کرنے واﻻ ہے.[3]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
ثُمَّ إِنَّكُم بَعْدَ ذَٰلِكَ لَمَيِّتُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اس کے بعد پھر تم سب یقیناً مر جانے والے ہو.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
ثُمَّ إِنَّكُمْ يَوْمَ ٱلْقِيَٰمَةِ تُبْعَثُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi پھر قیامت کے دن بلا شبہ تم سب اٹھائے جاؤ گے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَلَقَدْ خَلَقْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعَ طَرَآئِقَ وَمَا كُنَّا عَنِ ٱلْخَلْقِ غَٰفِلِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi ہم نے تمہارے اوپر سات آسمان بنائے ہیں[1] اور ہم مخلوقات سے غافل نہیں ہیں.[2]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَأَنزَلْنَا مِنَ ٱلسَّمَآءِ مَآءًۢ بِقَدَرٍ فَأَسْكَنَّٰهُ فِى ٱلْأَرْضِ وَإِنَّا عَلَىٰ ذَهَابٍۭ بِهِۦ لَقَٰدِرُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi ہم ایک صحیح انداز سے آسمان سے پانی برساتے ہیں[1] ، پھر اسے زمین میں ٹھہرا دیتے ہیں[2]، اور ہم اس کے لے جانے پر یقیناً قادر ہیں.[3]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَأَنشَأْنَا لَكُم بِهِۦ جَنَّٰتٍ مِّن نَّخِيلٍ وَأَعْنَٰبٍ لَّكُمْ فِيهَا فَوَٰكِهُ كَثِيرَةٌ وَمِنْهَا تَأْكُلُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اسی پانی کے ذریعہ سے ہم تمہارے لئے کھجوروں اور انگوروں کے باغات پیدا کردیتے ہیں، کہ تمہارے لئے ان میں بہت سے میوے ہوتے ہیں ان ہی میں سے تم کھاتے بھی ہو.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَشَجَرَةً تَخْرُجُ مِن طُورِ سَيْنَآءَ تَنۢبُتُ بِٱلدُّهْنِ وَصِبْغٍ لِّلْـَٔاكِلِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور وه درخت جو طور سینا پہاڑ سے نکلتا ہے جو تیل نکالتا ہے اور کھانے والے کے لئے سالن ہے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَإِنَّ لَكُمْ فِى ٱلْأَنْعَٰمِ لَعِبْرَةً نُّسْقِيكُم مِّمَّا فِى بُطُونِهَا وَلَكُمْ فِيهَا مَنَٰفِعُ كَثِيرَةٌ وَمِنْهَا تَأْكُلُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi تمہارے لئے چوپایوں میں بھی بڑی بھاری عبرت ہے۔ ان کے پیٹوں میں سے ہم تمہیں دودھ پلاتے ہیں اور بھی بہت سے نفع تمہارے لئے ان میں ہیں ان میں سے بعض بعض کو تم کھاتے بھی ہو.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَعَلَيْهَا وَعَلَى ٱلْفُلْكِ تُحْمَلُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور ان پر اور کشتیوں پر تم سوار کرائے جاتے ہو.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا نُوحًا إِلَىٰ قَوْمِهِۦ فَقَالَ يَٰقَوْمِ ٱعْبُدُوا۟ ٱللَّهَ مَا لَكُم مِّنْ إِلَٰهٍ غَيْرُهُۥٓ أَفَلَا تَتَّقُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi یقیناً ہم نے نوح (علیہ السلام) کو اس کی قوم کی طرف رسول بنا کر بھیجا، اس نے کہا کہ اے میری قوم کے لوگو! اللہ کی عبادت کرو اور اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں، کیا تم (اس سے) نہیں ڈرتے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَقَالَ ٱلْمَلَؤُا۟ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ مِن قَوْمِهِۦ مَا هَٰذَآ إِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ يُرِيدُ أَن يَتَفَضَّلَ عَلَيْكُمْ وَلَوْ شَآءَ ٱللَّهُ لَأَنزَلَ مَلَٰٓئِكَةً مَّا سَمِعْنَا بِهَٰذَا فِىٓ ءَابَآئِنَا ٱلْأَوَّلِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اس کی قوم کے کافر سرداروں نے صاف کہہ دیا کہ یہ تو تم جیسا ہی انسان ہے، یہ تم پر فضیلت اور بڑائی حاصل کرنا چاہتا ہے[1] ۔ اگر اللہ ہی کو منظور ہوتا تو کسی فرشتے کو اتارتا[2]، ہم نے تو اسے اپنے اگلے باپ دادوں کے زمانے میں سنا ہی نہیں.[3]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِنْ هُوَ إِلَّا رَجُلٌۢ بِهِۦ جِنَّةٌ فَتَرَبَّصُوا۟ بِهِۦ حَتَّىٰ حِينٍ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi یقیناً اس شخص کو جنون ہے، پس تم اسے ایک وقت مقرر تک ڈھیل دو.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
قَالَ رَبِّ ٱنصُرْنِى بِمَا كَذَّبُونِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi نوح (علیہ السلام) نے دعا کی اے میرے رب! ان کے جھٹلانے پر تو میری مدد کر.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَأَوْحَيْنَآ إِلَيْهِ أَنِ ٱصْنَعِ ٱلْفُلْكَ بِأَعْيُنِنَا وَوَحْيِنَا فَإِذَا جَآءَ أَمْرُنَا وَفَارَ ٱلتَّنُّورُ فَٱسْلُكْ فِيهَا مِن كُلٍّ زَوْجَيْنِ ٱثْنَيْنِ وَأَهْلَكَ إِلَّا مَن سَبَقَ عَلَيْهِ ٱلْقَوْلُ مِنْهُمْ وَلَا تُخَٰطِبْنِى فِى ٱلَّذِينَ ظَلَمُوٓا۟ إِنَّهُم مُّغْرَقُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi تو ہم نے ان کی طرف وحی بھیجی کہ تو ہماری آنکھوں کے سامنے ہماری وحی کے مطابق ایک کشتی بنا۔ جب ہمارا حکم آجائے[1] اور تنور ابل پڑے[2] تو، تو ہر قسم کا ایک ایک جوڑا اس میں رکھ لے[3] اور اپنے اہل کو بھی، مگر ان میں سے جن کی بابت ہماری بات پہلے گزر چکی ہے[4]۔ خبردار جن لوگوں نے ﻇلم کیا ہے ان کے بارے میں مجھ سے کچھ کلام نہ کرنا وه تو سب ڈبوئے جائیں گے.[5]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَإِذَا ٱسْتَوَيْتَ أَنتَ وَمَن مَّعَكَ عَلَى ٱلْفُلْكِ فَقُلِ ٱلْحَمْدُ لِلَّهِ ٱلَّذِى نَجَّىٰنَا مِنَ ٱلْقَوْمِ ٱلظَّٰلِمِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi جب تو اور تیرے ساتھی کشتی پر باطمینان بیٹھ جاؤ تو کہنا کہ سب تعریف اللہ کے لئے ہی ہے جس نے ہمیں ﻇالم لوگوں سے نجات عطا فرمائی.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَقُل رَّبِّ أَنزِلْنِى مُنزَلًا مُّبَارَكًا وَأَنتَ خَيْرُ ٱلْمُنزِلِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور کہنا کہ اے میرے رب[1] ! مجھے بابرکت اتارنا اتار اور تو ہی بہتر ہے اتارنے والوں میں[2].
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَٰتٍ وَإِن كُنَّا لَمُبْتَلِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi یقیناً اس میں بڑی بڑی نشانیاں ہیں[1] اور ہم بےشک آزمائش کرنے والے ہیں.[2]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
ثُمَّ أَنشَأْنَا مِنۢ بَعْدِهِمْ قَرْنًا ءَاخَرِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi ان کے بعد ہم نے اور بھی امت پیدا کی.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَأَرْسَلْنَا فِيهِمْ رَسُولًا مِّنْهُمْ أَنِ ٱعْبُدُوا۟ ٱللَّهَ مَا لَكُم مِّنْ إِلَٰهٍ غَيْرُهُۥٓ أَفَلَا تَتَّقُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi پھر ان میں خود ان میں سے (ہی) رسول بھی بھیجا[1] کہ تم سب اللہ کی عبادت کرو اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں[2]، تم کیوں نہیں ڈرتے؟
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَقَالَ ٱلْمَلَأُ مِن قَوْمِهِ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ وَكَذَّبُوا۟ بِلِقَآءِ ٱلْـَٔاخِرَةِ وَأَتْرَفْنَٰهُمْ فِى ٱلْحَيَوٰةِ ٱلدُّنْيَا مَا هَٰذَآ إِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ يَأْكُلُ مِمَّا تَأْكُلُونَ مِنْهُ وَيَشْرَبُ مِمَّا تَشْرَبُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور سرداران قوم[1] نے جواب دیا، جو کفر کرتے تھے اور آخرت کی ملاقات کو جھٹلاتے تھے اور ہم نے انہیں دنیوی زندگی میں خوشحال کر رکھا تھا[2]، کہ یہ تو تم جیسا ہی انسان ہے، تمہاری ہی خوراک یہ بھی کھاتا ہے اور تمہارے پینے کا پانی ہی یہ پیتا ہے.[3]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَلَئِنْ أَطَعْتُم بَشَرًا مِّثْلَكُمْ إِنَّكُمْ إِذًا لَّخَٰسِرُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اگر تم نے اپنے جیسے ہی انسان کی تابعداری کر لی ہے تو بےشک تم سخت خسارے والے ہو.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
أَيَعِدُكُمْ أَنَّكُمْ إِذَا مِتُّمْ وَكُنتُمْ تُرَابًا وَعِظَٰمًا أَنَّكُم مُّخْرَجُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi کیا یہ تمہیں اس بات کا وعده کرتا ہے کہ جب تم مرکر صرف خاک اور ہڈی ره جاؤ گے تو تم پھر زنده کئے جاؤ گے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
هَيْهَاتَ هَيْهَاتَ لِمَا تُوعَدُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi نہیں نہیں دور اور بہت دور ہے وه جس کا تم وعده دیئے جاتے ہو.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِنْ هِىَ إِلَّا حَيَاتُنَا ٱلدُّنْيَا نَمُوتُ وَنَحْيَا وَمَا نَحْنُ بِمَبْعُوثِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi (زندگی) تو صرف دنیا کی زندگی ہے ہم مرتے جیتے رہتے ہیں اور یہ نہیں کہ ہم پھر اٹھائے جائیں گے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِنْ هُوَ إِلَّا رَجُلٌ ٱفْتَرَىٰ عَلَى ٱللَّهِ كَذِبًا وَمَا نَحْنُ لَهُۥ بِمُؤْمِنِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi یہ تو بس ایسا شخص ہے جس نے اللہ پر جھوٹ (بہتان) باندھ لیا ہے[1] ، ہم تو اس پر ایمان ﻻنے والے نہیں ہیں.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
قَالَ رَبِّ ٱنصُرْنِى بِمَا كَذَّبُونِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi نبی نے دعا کی کہ پروردگار! ان کے جھٹلانے پر تو میری مدد کر.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
قَالَ عَمَّا قَلِيلٍ لَّيُصْبِحُنَّ نَٰدِمِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi جواب ملا کہ یہ تو بہت ہی جلد اپنے کئے پر پچھتانے لگیں گے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَأَخَذَتْهُمُ ٱلصَّيْحَةُ بِٱلْحَقِّ فَجَعَلْنَٰهُمْ غُثَآءً فَبُعْدًا لِّلْقَوْمِ ٱلظَّٰلِمِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi بالﺂخر عدل کے تقاضے کے مطابق چیﺦ[1] نے پکڑ لیا اور ہم نے انہیں کوڑا کرکٹ کر ڈاﻻ[2]، پس ﻇالموں کے لئے دوری ہو.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
ثُمَّ أَنشَأْنَا مِنۢ بَعْدِهِمْ قُرُونًا ءَاخَرِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi ان کے بعد ہم نے اور بھی بہت سی امتیں پیدا کیں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
مَا تَسْبِقُ مِنْ أُمَّةٍ أَجَلَهَا وَمَا يَسْتَـْٔخِرُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi نہ تو کوئی امت اپنے وقت مقرره سے آگے بڑھی اور نہ پیچھے رہی.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
ثُمَّ أَرْسَلْنَا رُسُلَنَا تَتْرَا كُلَّ مَا جَآءَ أُمَّةً رَّسُولُهَا كَذَّبُوهُ فَأَتْبَعْنَا بَعْضَهُم بَعْضًا وَجَعَلْنَٰهُمْ أَحَادِيثَ فَبُعْدًا لِّقَوْمٍ لَّا يُؤْمِنُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi پھر ہم نے لگاتار رسول[1] بھیجے، جب جب اس امت کے پاس اس کا رسول آیا اس نے جھٹلایا، پس ہم نے ایک دوسرے کے پیچھے لگا دیا[2] اور انہیں افسانہ[3] بنا دیا۔ ان لوگوں کو دوری ہے جو ایمان قبول نہیں کرتے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
ثُمَّ أَرْسَلْنَا مُوسَىٰ وَأَخَاهُ هَٰرُونَ بِـَٔايَٰتِنَا وَسُلْطَٰنٍ مُّبِينٍ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi پھر ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو اور ان کے بھائی ہارون (علیہ السلام) کو اپنی آیتوں اور کھلی دلیل[1] کے ساتھ بھیجا.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِلَىٰ فِرْعَوْنَ وَمَلَإِي۟هِۦ فَٱسْتَكْبَرُوا۟ وَكَانُوا۟ قَوْمًا عَالِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi فرعون اور اس کے لشکروں کی طرف، پس انہوں نے تکبر کیا اور تھے ہی وه سرکش لوگ.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَقَالُوٓا۟ أَنُؤْمِنُ لِبَشَرَيْنِ مِثْلِنَا وَقَوْمُهُمَا لَنَا عَٰبِدُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi کہنے لگے کہ کیا ہم اپنے جیسے دو شخصوں پر ایمان ﻻئیں؟ حاﻻنکہ خود ان کی قوم (بھی) ہمارے ماتحت[1] ہے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَكَذَّبُوهُمَا فَكَانُوا۟ مِنَ ٱلْمُهْلَكِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi پس انہوں نے ان دونوں کو جھٹلایا آخر وه بھی ہلاک شده لوگوں میں مل گئے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَلَقَدْ ءَاتَيْنَا مُوسَى ٱلْكِتَٰبَ لَعَلَّهُمْ يَهْتَدُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi ہم نے تو موسیٰ (علیہ السلام) کو کتاب (بھی) دی کہ لوگ راه راست پر آجائیں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَجَعَلْنَا ٱبْنَ مَرْيَمَ وَأُمَّهُۥٓ ءَايَةً وَءَاوَيْنَٰهُمَآ إِلَىٰ رَبْوَةٍ ذَاتِ قَرَارٍ وَمَعِينٍ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi ہم نے ابن مریم اور اس کی والده کو ایک نشانی بنایا[1] اور ان دونوں کو بلند صاف قرار والی اور جاری پانی[2] والی جگہ میں پناه دی.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
يَٰٓأَيُّهَا ٱلرُّسُلُ كُلُوا۟ مِنَ ٱلطَّيِّبَٰتِ وَٱعْمَلُوا۟ صَٰلِحًا إِنِّى بِمَا تَعْمَلُونَ عَلِيمٌ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اے پیغمبرو! حلال چیزیں کھاؤ اور نیک عمل کرو[1] تم جو کچھ کر رہے ہو اس سے میں بخوبی واقف ہوں.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَإِنَّ هَٰذِهِۦٓ أُمَّتُكُمْ أُمَّةً وَٰحِدَةً وَأَنَا۠ رَبُّكُمْ فَٱتَّقُونِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi یقیناً تمہارا یہ دین ایک ہی دین ہے[1] اور میں ہی تم سب کا رب ہوں، پس تم مجھ سے ڈرتے رہو.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَتَقَطَّعُوٓا۟ أَمْرَهُم بَيْنَهُمْ زُبُرًا كُلُّ حِزْبٍۭ بِمَا لَدَيْهِمْ فَرِحُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi پھر انہوں نے خود (ہی) اپنے امر (دین) کے آپس میں ٹکڑے ٹکڑے کر لیئے، ہر گروه جو کچھ اس کے پاس ہے اسی پر اترا رہا ہے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَذَرْهُمْ فِى غَمْرَتِهِمْ حَتَّىٰ حِينٍ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi پس آپ (بھی) انہیں ان کی غفلت میں ہی کچھ مدت پڑا رہنے دیں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
أَيَحْسَبُونَ أَنَّمَا نُمِدُّهُم بِهِۦ مِن مَّالٍ وَبَنِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi کیا یہ (یوں) سمجھ بیٹھے ہیں؟ کہ ہم جو بھی ان کے مال و اوﻻد بڑھا رہے ہیں.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
نُسَارِعُ لَهُمْ فِى ٱلْخَيْرَٰتِ بَل لَّا يَشْعُرُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi وه ان کے لئے بھلائیوں میں جلدی کر رہے ہیں (نہیں نہیں) بلکہ یہ سمجھتے ہی نہیں.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِنَّ ٱلَّذِينَ هُم مِّنْ خَشْيَةِ رَبِّهِم مُّشْفِقُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi یقیناً جو لوگ اپنے رب کی ہیبت سے ڈرتے ہیں.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَٱلَّذِينَ هُم بِـَٔايَٰتِ رَبِّهِمْ يُؤْمِنُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور جو اپنے رب کی آیتوں پر ایمان رکھتے ہیں.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَٱلَّذِينَ هُم بِرَبِّهِمْ لَا يُشْرِكُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور جو اپنے رب کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَٱلَّذِينَ يُؤْتُونَ مَآ ءَاتَوا۟ وَّقُلُوبُهُمْ وَجِلَةٌ أَنَّهُمْ إِلَىٰ رَبِّهِمْ رَٰجِعُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور جو لوگ دیتے ہیں جو کچھ دیتے ہیں اور ان کے دل کپکپاتے ہیں کہ وه اپنے رب کی طرف لوٹنے والے ہیں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
أُو۟لَٰٓئِكَ يُسَٰرِعُونَ فِى ٱلْخَيْرَٰتِ وَهُمْ لَهَا سَٰبِقُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi یہی ہیں جو جلدی جلدی بھلائیاں حاصل کر رہے ہیں اور یہی ہیں جو ان کی طرف دوڑ جانے والے ہیں.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَلَا نُكَلِّفُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا وَلَدَيْنَا كِتَٰبٌ يَنطِقُ بِٱلْحَقِّ وَهُمْ لَا يُظْلَمُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi ہم کسی نفس کو اس کی طاقت سے زیاده تکلیف نہیں دیتے[1] ، اور ہمارے پاس ایسی کتاب ہے جو حق کے ساتھ بولتی ہے، ان کے اوپر کچھ ﻇلم نہ کیا جائے گا.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
بَلْ قُلُوبُهُمْ فِى غَمْرَةٍ مِّنْ هَٰذَا وَلَهُمْ أَعْمَٰلٌ مِّن دُونِ ذَٰلِكَ هُمْ لَهَا عَٰمِلُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi بلکہ ان کے دل اس طرف سے غفلت میں ہیں اور ان کے لئے اس کے سوا بھی بہت سے اعمال ہیں[1] جنہیں وه کرنے والے. ہیں
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
حَتَّىٰٓ إِذَآ أَخَذْنَا مُتْرَفِيهِم بِٱلْعَذَابِ إِذَا هُمْ يَجْـَٔرُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi یہاں تک کہ جب ہم نے ان کے آسوده حال لوگوں کو عذاب میں پکڑ لیا[1] تو وه بلبلانے لگے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
لَا تَجْـَٔرُوا۟ ٱلْيَوْمَ إِنَّكُم مِّنَّا لَا تُنصَرُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi آج مت بلبلاؤ یقیناً تم ہمارے مقابلہ پر مدد نہ کئے جاؤ گے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
قَدْ كَانَتْ ءَايَٰتِى تُتْلَىٰ عَلَيْكُمْ فَكُنتُمْ عَلَىٰٓ أَعْقَٰبِكُمْ تَنكِصُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi میری آیتیں تو تمہارے سامنے پڑھی جاتی تھیں[1] پھر بھی تم اپنی ایڑیوں کے بل الٹے بھاگتے تھے.[2]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
مُسْتَكْبِرِينَ بِهِۦ سَٰمِرًا تَهْجُرُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اکڑتے اینٹھتے[1] افسانہ گوئی کرتے اسے چھوڑ دیتے تھے.[2]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
أَفَلَمْ يَدَّبَّرُوا۟ ٱلْقَوْلَ أَمْ جَآءَهُم مَّا لَمْ يَأْتِ ءَابَآءَهُمُ ٱلْأَوَّلِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi کیا انہوں نے اس بات میں غور وفکر ہی نہیں کیا[1] ؟ بلکہ ان کے پاس وه آیا جو ان کے اگلے باپ دادوں کے پاس نہیں آیا تھا؟[2]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
أَمْ لَمْ يَعْرِفُوا۟ رَسُولَهُمْ فَهُمْ لَهُۥ مُنكِرُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi یا انہوں نے اپنے پیغمبر کو پہچانا نہیں کہ اس کے منکر ہو رہے ہیں؟[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
أَمْ يَقُولُونَ بِهِۦ جِنَّةٌۢ بَلْ جَآءَهُم بِٱلْحَقِّ وَأَكْثَرُهُمْ لِلْحَقِّ كَٰرِهُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi یا یہ کہتے ہیں کہ اسے جنون ہے[1] ؟ بلکہ وه تو ان کے پاس حق ﻻیا ہے۔ ہاں ان میں اکثر حق سے چڑنے والے ہیں.[2]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَلَوِ ٱتَّبَعَ ٱلْحَقُّ أَهْوَآءَهُمْ لَفَسَدَتِ ٱلسَّمَٰوَٰتُ وَٱلْأَرْضُ وَمَن فِيهِنَّ بَلْ أَتَيْنَٰهُم بِذِكْرِهِمْ فَهُمْ عَن ذِكْرِهِم مُّعْرِضُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اگر حق ہی ان کی خواہشوں کا پیرو ہوجائے تو زمین وآسمان اور ان کے درمیان کی ہر چیز درہم برہم ہو جائے[1] ۔ حق تو یہ ہے کہ ہم نے انہیں ان کی نصیحت پہنچا دی ہے لیکن وه اپنی نصیحت سے منھ موڑنے والے ہیں.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
أَمْ تَسْـَٔلُهُمْ خَرْجًا فَخَرَاجُ رَبِّكَ خَيْرٌ وَهُوَ خَيْرُ ٱلرَّٰزِقِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi کیا آپ ان سے کوئی اجرت چاہتے ہیں؟ یاد رکھیئے کہ آپ کے رب کی اجرت بہت ہی بہتر ہے اور وه سب سے بہتر روزی رساں ہے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَإِنَّكَ لَتَدْعُوهُمْ إِلَىٰ صِرَٰطٍ مُّسْتَقِيمٍ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi یقیناً آپ تو انہیں راه راست کی طرف بلا رہے ہیں.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَإِنَّ ٱلَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِٱلْـَٔاخِرَةِ عَنِ ٱلصِّرَٰطِ لَنَٰكِبُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi بےشک جو لوگ آخرت پر یقین نہیں رکھتے وه سیدھے راستے سے مڑ جانے والے ہیں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَلَوْ رَحِمْنَٰهُمْ وَكَشَفْنَا مَا بِهِم مِّن ضُرٍّ لَّلَجُّوا۟ فِى طُغْيَٰنِهِمْ يَعْمَهُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور اگر ہم ان پر رحم فرمائیں اور ان کی تکلیفیں دور کردیں تو یہ تو اپنی اپنی سرکشی میں جم کر اور بہکنے لگیں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَلَقَدْ أَخَذْنَٰهُم بِٱلْعَذَابِ فَمَا ٱسْتَكَانُوا۟ لِرَبِّهِمْ وَمَا يَتَضَرَّعُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور ہم نے انہیں عذاب میں بھی پکڑا تاہم یہ لوگ نہ تو اپنے پروردگار کے سامنے جھکے اور نہ ہی عاجزی اختیار کی.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
حَتَّىٰٓ إِذَا فَتَحْنَا عَلَيْهِم بَابًا ذَا عَذَابٍ شَدِيدٍ إِذَا هُمْ فِيهِ مُبْلِسُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi یہاں تک کہ جب ہم نے ان پر سخت عذاب کا دروازه کھول دیا تو اسی وقت فوراً مایوس ہوگئے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَهُوَ ٱلَّذِىٓ أَنشَأَ لَكُمُ ٱلسَّمْعَ وَٱلْأَبْصَٰرَ وَٱلْأَفْـِٔدَةَ قَلِيلًا مَّا تَشْكُرُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi وه اللہ ہے جس نے تمہارے لئے کان اور آنکھیں اور دل پیدا کئے، مگر تم بہت (ہی) کم شکر کرتے ہو.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَهُوَ ٱلَّذِى ذَرَأَكُمْ فِى ٱلْأَرْضِ وَإِلَيْهِ تُحْشَرُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور وہی ہے جس نے تمہیں پیدا کرکے زمین میں پھیلا دیا اور اسی کی طرف تم جمع کئے جاؤ گے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَهُوَ ٱلَّذِى يُحْىِۦ وَيُمِيتُ وَلَهُ ٱخْتِلَٰفُ ٱلَّيْلِ وَٱلنَّهَارِ أَفَلَا تَعْقِلُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور یہ وہی ہے جو جلاتا اور مارتا ہے اور رات دن کے ردوبدل[1] کا مختار بھی وہی ہے۔ کیا تم کو سمجھ بوجھ نہیں؟[2]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
بَلْ قَالُوا۟ مِثْلَ مَا قَالَ ٱلْأَوَّلُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi بلکہ ان لوگوں نے بھی ویسی ہی بات کہی جو اگلے کہتے چلے آئے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
قَالُوٓا۟ أَءِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَٰمًا أَءِنَّا لَمَبْعُوثُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi کہ کیا جب ہم مر کر مٹی اور ہڈی ہوجائیں گے کیا پھر بھی ہم ضرور اٹھائے جائیں گے؟
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
لَقَدْ وُعِدْنَا نَحْنُ وَءَابَآؤُنَا هَٰذَا مِن قَبْلُ إِنْ هَٰذَآ إِلَّآ أَسَٰطِيرُ ٱلْأَوَّلِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi ہم سے اور ہمارے باپ دادوں سے پہلے ہی یہ وعده ہوتا چلا آیا ہے کچھ نہیں یہ تو صرف اگلے لوگوں کے افسانے ہیں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
قُل لِّمَنِ ٱلْأَرْضُ وَمَن فِيهَآ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi پوچھیئے تو سہی کہ زمین اور اس کی کل چیزیں کس کی ہیں؟ بتلاؤ اگر جانتے ہو؟
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
سَيَقُولُونَ لِلَّهِ قُلْ أَفَلَا تَذَكَّرُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi فوراً جواب دیں گے کہ اللہ کی، کہہ دیجیئے کہ پھر تم نصیحت کیوں نہیں حاصل کرتے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
قُلْ مَن رَّبُّ ٱلسَّمَٰوَٰتِ ٱلسَّبْعِ وَرَبُّ ٱلْعَرْشِ ٱلْعَظِيمِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi دریافت کیجیئے کہ ساتوں آسمان کا اور بہت باعظمت عرش کا رب کون ہے؟
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
سَيَقُولُونَ لِلَّهِ قُلْ أَفَلَا تَتَّقُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi وه لوگ جواب دیں گے کہ اللہ ہی ہے۔ کہہ دیجیئے کہ پھر تم کیوں نہیں ڈرتے؟[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
قُلْ مَنۢ بِيَدِهِۦ مَلَكُوتُ كُلِّ شَىْءٍ وَهُوَ يُجِيرُ وَلَا يُجَارُ عَلَيْهِ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi پوچھیئے کہ تمام چیزوں کا اختیار کس کے ہاتھ میں ہے؟ جو پناه دیتا ہے[1] اور جس کے مقابلے میں کوئی پناه نہیں دیا جاتا[2]، اگر تم جانتے ہو تو بتلا دو؟
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
سَيَقُولُونَ لِلَّهِ قُلْ فَأَنَّىٰ تُسْحَرُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi یہی جواب دیں گے کہ اللہ ہی ہے، کہہ دیجیئے پھر تم کدھر سے جادو کر دیئے جاتے ہو؟[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
بَلْ أَتَيْنَٰهُم بِٱلْحَقِّ وَإِنَّهُمْ لَكَٰذِبُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi حق یہ ہے کہ ہم نے انہیں حق پہنچا دیا ہے اور یہ بےشک جھوٹے ہیں.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
مَا ٱتَّخَذَ ٱللَّهُ مِن وَلَدٍ وَمَا كَانَ مَعَهُۥ مِنْ إِلَٰهٍ إِذًا لَّذَهَبَ كُلُّ إِلَٰهٍۭ بِمَا خَلَقَ وَلَعَلَا بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ سُبْحَٰنَ ٱللَّهِ عَمَّا يَصِفُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi نہ تو اللہ نے کسی کو بیٹا بنایا اور نہ اس کے ساتھ اور کوئی معبود ہے، ورنہ ہر معبود اپنی مخلوق کو لئے لئے پھرتا اور ہر ایک دوسرے پر چڑھ دوڑتا۔ جو اوصاف یہ بتلاتے ہیں ان سے اللہ پاک (اور بےنیاز) ہے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
عَٰلِمِ ٱلْغَيْبِ وَٱلشَّهَٰدَةِ فَتَعَٰلَىٰ عَمَّا يُشْرِكُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi وه غائب حاضر کا جاننے واﻻ ہے اور جو شرک یہ کرتے ہیں اس سے باﻻتر ہے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
قُل رَّبِّ إِمَّا تُرِيَنِّى مَا يُوعَدُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi آپ دعا کریں کہ اے میرے پروردگار! اگر تو مجھے وه دکھائے جس کا وعده انہیں دیا جا رہا ہے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
رَبِّ فَلَا تَجْعَلْنِى فِى ٱلْقَوْمِ ٱلظَّٰلِمِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi تو اے رب! تو مجھے ان ﻇالموں کے گروه میں نہ کرنا.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَإِنَّا عَلَىٰٓ أَن نُّرِيَكَ مَا نَعِدُهُمْ لَقَٰدِرُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi ہم جو کچھ وعدے انہیں دے رہے ہیں سب آپ کو دکھا دینے پر یقیناً قادر ہیں.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
ٱدْفَعْ بِٱلَّتِى هِىَ أَحْسَنُ ٱلسَّيِّئَةَ نَحْنُ أَعْلَمُ بِمَا يَصِفُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi برائی کو اس طریقے سے دور کریں جو سراسر بھلائی واﻻ ہو[1] ، جو کچھ یہ بیان کرتے ہیں ہم بخوبی واقف ہیں.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَقُل رَّبِّ أَعُوذُ بِكَ مِنْ هَمَزَٰتِ ٱلشَّيَٰطِينِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور دعا کریں کہ اے میرے پروردگار! میں شیطانوں کے وسوسوں سے تیری پناه چاہتا ہوں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَأَعُوذُ بِكَ رَبِّ أَن يَحْضُرُونِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور اے رب! میں تیری پناه چاہتا ہوں کہ وه میرے پاس آجائیں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
حَتَّىٰٓ إِذَا جَآءَ أَحَدَهُمُ ٱلْمَوْتُ قَالَ رَبِّ ٱرْجِعُونِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi یہاں تک کہ جب ان میں کسی کو موت آنے لگتی ہے تو کہتا ہے اے میرے پروردگار! مجھے واپس لوٹا دے
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
لَعَلِّىٓ أَعْمَلُ صَٰلِحًا فِيمَا تَرَكْتُ كَلَّآ إِنَّهَا كَلِمَةٌ هُوَ قَآئِلُهَا وَمِن وَرَآئِهِم بَرْزَخٌ إِلَىٰ يَوْمِ يُبْعَثُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi کہ اپنی چھوڑی ہوئی دنیا میں جا کر نیک اعمال کر لوں[1] ، ہرگز ایسا نہیں ہوگا[2]، یہ تو صرف ایک قول ہے جس کا یہ قائل[3] ہے، ان کے پس پشت تو ایک حجاب ہے، ان کے دوباره جی اٹھنے کے دن تک.[4]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَإِذَا نُفِخَ فِى ٱلصُّورِ فَلَآ أَنسَابَ بَيْنَهُمْ يَوْمَئِذٍ وَلَا يَتَسَآءَلُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi پس جب کہ صور پھونک دیا جائے گا اس دن نہ تو آپس کے رشتے دار ہی رہیں گے، نہ آپس کی پوچھ گچھ.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَمَن ثَقُلَتْ مَوَٰزِينُهُۥ فَأُو۟لَٰٓئِكَ هُمُ ٱلْمُفْلِحُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi جن کی ترازو کا پلہ بھاری ہوگیا وه تو نجات والے ہوگئے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَمَنْ خَفَّتْ مَوَٰزِينُهُۥ فَأُو۟لَٰٓئِكَ ٱلَّذِينَ خَسِرُوٓا۟ أَنفُسَهُمْ فِى جَهَنَّمَ خَٰلِدُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور جن کے ترازو کا پلہ ہلکا ہوگیا یہ ہیں وه جنہوں نے اپنا نقصان آپ کر لیا جو ہمیشہ کے لئے جہنم واصل ہوئے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
تَلْفَحُ وُجُوهَهُمُ ٱلنَّارُ وَهُمْ فِيهَا كَٰلِحُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi ان کے چہروں کو آگ جھلستی رہے گی[1] اور وه وہاں بدشکل بنے ہوئے ہوں گے.[2]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
أَلَمْ تَكُنْ ءَايَٰتِى تُتْلَىٰ عَلَيْكُمْ فَكُنتُم بِهَا تُكَذِّبُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi کیا میری آیتیں تمہارے سامنے تلاوت نہیں کی جاتی تھیں؟ پھر بھی تم انہیں جھٹلاتے تھے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
قَالُوا۟ رَبَّنَا غَلَبَتْ عَلَيْنَا شِقْوَتُنَا وَكُنَّا قَوْمًا ضَآلِّينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi کہیں گے کہ اے پروردگار! ہماری بدبختی ہم پر غالب[1] آگئی (واقعی) ہم تھے ہی گمراه.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
رَبَّنَآ أَخْرِجْنَا مِنْهَا فَإِنْ عُدْنَا فَإِنَّا ظَٰلِمُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اے ہمارے پروردگار! ہمیں یہاں سے نجات دے اگر اب بھی ہم ایسا ہی کریں تو بےشک ہم ﻇالم ہیں.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
قَالَ ٱخْسَـُٔوا۟ فِيهَا وَلَا تُكَلِّمُونِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اللہ تعالیٰ فرمائے گا پھٹکارے ہوئے یہیں پڑے رہو اور مجھ سے کلام نہ کرو.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِنَّهُۥ كَانَ فَرِيقٌ مِّنْ عِبَادِى يَقُولُونَ رَبَّنَآ ءَامَنَّا فَٱغْفِرْ لَنَا وَٱرْحَمْنَا وَأَنتَ خَيْرُ ٱلرَّٰحِمِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi میرے بندوں کی ایک جماعت تھی جو برابر یہی کہتی رہی کہ اے ہمارے پروردگار! ہم ایمان ﻻچکے ہیں تو ہمیں بخش اور ہم پر رحم فرما تو سب مہربانوں سے زیاده مہربان ہے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَٱتَّخَذْتُمُوهُمْ سِخْرِيًّا حَتَّىٰٓ أَنسَوْكُمْ ذِكْرِى وَكُنتُم مِّنْهُمْ تَضْحَكُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi (لیکن) تم انہیں مذاق میں ہی اڑاتے رہے یہاں تک کہ (اس مشغلے نے) تم کو میری یاد (بھی) بھلا دی اور تم ان سے مذاق ہی کرتے رہے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
إِنِّى جَزَيْتُهُمُ ٱلْيَوْمَ بِمَا صَبَرُوٓا۟ أَنَّهُمْ هُمُ ٱلْفَآئِزُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi میں نے آج انہیں ان کے اس صبر کا بدلہ دے دیا ہے کہ وه خاطر خواه اپنی مراد کو پہنچ چکے ہیں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
قَٰلَ كَمْ لَبِثْتُمْ فِى ٱلْأَرْضِ عَدَدَ سِنِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اللہ تعالیٰ دریافت فرمائے گا کہ تم زمین میں باعتبار برسوں کی گنتی کے کس قدر رہے؟
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
قَالُوا۟ لَبِثْنَا يَوْمًا أَوْ بَعْضَ يَوْمٍ فَسْـَٔلِ ٱلْعَآدِّينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi وه کہیں گے ایک دن یا ایک دن سے بھی کم، گنتی گننے والوں سے بھی پوچھ لیجیئے.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
قَٰلَ إِن لَّبِثْتُمْ إِلَّا قَلِيلًا لَّوْ أَنَّكُمْ كُنتُمْ تَعْلَمُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اللہ تعالیٰ فرمائے گا فی الواقع تم وہاں بہت ہی کم رہے ہو اے کاش! تم اسے پہلے ہی سے جان لیتے؟[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
أَفَحَسِبْتُمْ أَنَّمَا خَلَقْنَٰكُمْ عَبَثًا وَأَنَّكُمْ إِلَيْنَا لَا تُرْجَعُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi کیا تم یہ گمان کئے ہوئے ہو کہ ہم نے تمہیں یوں ہی بیکار پیدا کیا ہے اور یہ کہ تم ہماری طرف لوٹائے ہی نہ جاؤ گے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
فَتَعَٰلَى ٱللَّهُ ٱلْمَلِكُ ٱلْحَقُّ لَآ إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ رَبُّ ٱلْعَرْشِ ٱلْكَرِيمِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اللہ تعالیٰ سچا بادشاه ہے وه بڑی بلندی واﻻ ہے[1] ۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں، وہی بزرگ عرش کا مالک ہے.[2]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَمَن يَدْعُ مَعَ ٱللَّهِ إِلَٰهًا ءَاخَرَ لَا بُرْهَٰنَ لَهُۥ بِهِۦ فَإِنَّمَا حِسَابُهُۥ عِندَ رَبِّهِۦٓ إِنَّهُۥ لَا يُفْلِحُ ٱلْكَٰفِرُونَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi جو شخص اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو پکارے جس کی کوئی دلیل اس کے پاس نہیں، پس اس کا حساب تو اس کے رب کے اوپر ہی ہے۔ بےشک کافر لوگ نجات سے محروم ہیں.[1]
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
وَقُل رَّبِّ ٱغْفِرْ وَٱرْحَمْ وَأَنتَ خَيْرُ ٱلرَّٰحِمِينَ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi اور کہو کہ اے میرے رب! تو بخش اور رحم کر اور تو سب مہربانوں سے بہتر مہربانی کرنے واﻻ ہے.
اس آیت کے تمام تراجم دیکھیں →
→ سورہ الحج
سورہ النور ←
کوئی موضوع تلاش کر رہے ہیں؟ معنوی تلاش آزمائیں — آپ کا سوال 6236 آیات میں تلاش کیا جاتا ہے۔
→
عربی متن اور تراجم Tanzil اور QuranEnc کے ذریعے — بعینہٖ، بغیر تبدیلی · تراجم اپنے مترجمین کی ملکیت ہیں اور خود قرآن نہیں ہیں
یہ ایک تحقیقی معاون ہے، فتویٰ کا مرجع نہیں۔