مَّآ أَصَابَكَ مِنْ حَسَنَةٍ فَمِنَ ٱللَّهِ وَمَآ أَصَابَكَ مِن سَيِّئَةٍ فَمِن نَّفْسِكَ وَأَرْسَلْنَٰكَ لِلنَّاسِ رَسُولًا وَكَفَىٰ بِٱللَّهِ شَهِيدًا
Urdu Translation - Muhammad Junagarhiتجھے جو بھلائی ملتی ہے وه اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے[1] اور جو برائی پہنچتی ہے وه تیرے اپنے نفس کی طرف سے ہے[2]، ہم نے تجھے تمام لوگوں کو پیغام پہنچانے واﻻ بنا کر بھیجا ہے اور اللہ تعالیٰ گواه کافی ہے۔